ناصرشیرازی کو16نومبر کو عدالت میں پیش نہ کیا گیاتو ملک بھرسے قافلوں کارخ لاہور کیجانب ہوگا، ایم ڈبلیوایم /آئی ایس او

13 نومبر 2017

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہورمیں مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ مبارک موسوی اوت مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے کی،اجلاس میں بڑہ تعداد میں اراکین و عمائد شہر شریک ہوئے ،اجلاس میں طے پایا کہ سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی بازیابی تک احتجاجی مہم جاری رہے گی ۔شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اگر 16نومبر کو عدالت میں پیش نہ کیا گیاتو ملک بھرسے قافلوں کارخ لاہور کیجانب ہوگا۔

اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی  اور علامہ مبارک موسوی نے کہا کہ سید ناصر عباس شیرازی محب وطن شہری ہیں پاکستان کے ہر شہری کی جان کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ہے، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایڈووکیٹ ناصر عباس شیرازی کو فوری طور پر بازیاب کرنے میں اپنا کردار ادا کریں،پنجاب حکومت کی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،ہم سید ناصر شیرازی کو بازیاب کرانے کے لئے ہم ہر قسم کے آئینی و قانونی طریقہ کار اپنائیں گے،اجلاس میں فیصلہ کیا آج سے پنجاب بھر میں رابطہ مہم شروع کرینگے،ملک کے تمام سیاسی مذہبی جماعتوں ،طلبا برادری،وکلا برادری اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے بھی رابطہ کرکے اس غیر انسانی غیرقانونی عمل کے مرتکب افراد کو بے نقاب کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree