وحدت نیوز(اسلام آباد) امام بارگاہ باب العلم اسلام آبادمیں نمازیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے ممتاز قانون دان سید سیدین زیدی ایڈووکیٹ کی نمازہ جنازہ مسجد باب العلم آئی ایٹ مرکز میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں نامور علما، وکلاء اور صحافیوں سمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما سیدعلی شاہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔اس موقعہ پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سیدین زیدی کی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ سیدین زیدی کے اندر قوم کا بے پناہ درد موجود تھا۔ان کی مذہبی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔دہشت گردوں نے اس قوم کو اپنے ایک قیمتی اثاثے سے محروم کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبادجیسے حساس علاقے میں دہشت گردوں کی یہ کاروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔اربوں روپے کی لاگت سے تیار کیے جانے والے سیف سٹی منصوبے کی اہمیت و افادیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر حکومتی گرفت ڈھیلی پڑ گئی ہے۔جو دہشت گرد عناصر کے حوصلوں میں تقویت کا باعث ہے۔ملک میں دہشت گردی کی نئی لہرتشویش ناک ہے۔نا اہل حکمران عوام کی جان و مال کے تحفظ کی بجائے اپنے اثاثوں کو بچانے کی فکر میں بے قرار ہیں۔دہشت گردی کے واقعات پاکستان کی سالمیت و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔دہشت گردی کے خاتمے میں حکومت کا غیر سنجیدہ طرز عمل ارض پاک کو شدیدترین خطرات کی طرف لے جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردوں کی یہ کاروائی کوئی معمولی واقعہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث ہے۔اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر بے نقاب کر کے سولی پر چڑھایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک بیدار قوم ہیں اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا زندہ و بیدار قوموں کا خاصا ہے۔ ہم اپنے شہدا کے خون کاانصاف چاہتے ہیں۔ حکومت دہشت گردوں کے ساتھ مفاہمتی رویہ ترک کرے اور قانون وانصاف کے تقاضوں کے مطابق انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقعہ پر فواد چوہدری اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک اس وقت نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے۔حکمران اپنی کرپشن چھپانے اور لوٹی ہوئی قومی دولت بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔عوامی بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے ۔عوامی مشکلات سے حکومت کی عدم توجہی ریاستی اداروں کو مداخلت کا جواز فراہم کر رہی ہے۔موجودہ سیاسی بحران سے نجات حاصل کرنے کے لیے بروقت انتخابات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ معتدل اور دیانت دار قوتوں کوآگے لایا جائے۔نون لیگ کے دوراقتدار میں ملک کا معاشی و اقتصادی ڈھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔نواز شریف مثبت سیاست کی بجائے انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ان کے اسی انتقام کا ہمیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔ پنجاب حکومت نے ایلیٹ فورس کے ذریعے انہیں اغوا کرایا ہے۔عدالت عالیہ نے ان کی بازیابی کا حکم دے رکھا ہے لیکن پنجاب پولیس قانون و آئین کی بجائے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے احکامات کی پابند ہے۔

عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی پنجاب حکومت کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ آمریت کی پیداوار ہے اس لیے ان کا طرز حکومت بھی آمرانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئےپاکستان تحریک انصاف  قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھرپورآواز اٹھائیں گی۔

وحدت نیوز (خیرپور) مجلس وحدت مسلمین سندھ کی سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی جانب سے خیرپور میں عید میلاد النبی س ع کے جلوس میں دھشت گردی ایک شرمناک واقع ہے ہم اس واقے کی شدید الفظ میں مزمت کرتے ہیں اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دھشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے ملزمان کو سزا دی جائے، علامہ مقصود علی ڈومکی کی جانب سے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ احمد علی طاہری ،ضمیر علی سومرو کو ٹیلیفون کر کے ہدایت جاری کی کے اہل سنت برادران کی ہر ممکن مدد کی جائے اور ان کو یقین دھانی کرائی جائے کہ مجلس وحدت مسلمین پاک رسول ﷺ کہ محبان کہ ساتھ ان کہ دکھ میں برابر کی شریک ہے ۔

وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین ضلع سکھر کے ضلع سیکریٹری جنرل  چوہدری اظہر حسن کی جانب سے خیرپور میں عید میلاد النبی ﷺکے جلوس میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت،اپنے جاری کردہ بیان میں  انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ تکفیری دھشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے اور ملزمان کو فوری گرفتار کرکے سزا دی جائے اور کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاک رسول ﷺ کہ محبان کہ ساتھ ان کہ دکھ میں  برابر کی شریک ہے اور جب بھی جہاں بھی ہماری  ضرورت محسوس کی گئی ہم اہلسنت برادران کی قدم بہ قدم مدد کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد کے زیراہتمام عید میلادالنبی ﷺ اور ہفتہ وحدت کے سلسلے میں تقریب جشن منعقد کی گئی۔ تقریب جشن میں اسکول کے طلبہ اور طالبات نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ سیدالانبیاء ﷺ سے عشق و مودت کے اظہار کا مہینہ ہے ، ہمیں اس مہینے میں اپنے کردار کو سیرت نبوی ﷺ کی روشنی میں ڈھالنا ہوگا، سیرت نبوی ﷺ مکمل ضابطہ حیات اور نجات بشریت کی ضامن ہے۔ سیرت نبوی عصر حاضر کی تارکیوں میں نور کی کرن بن کر ہمارے کردار کی تعمیر کرے گا۔ مصطفی ﷺ سے عشق اور مودت کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی عملی زندگی کو سیرت مصطفیٰ ﷺ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ آج ہماری پسماندگی کا بنیادی سبب تعلیمات اسلامی اور سیرت مصطفیٰ سے دوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبیﷺ کے جلوس ہمارے عشق و مودت کا اظہارہیں۔ انہوں نے خیرپور میں تکفیری دھشت گردوں کی جانب سے عاشقان رسول ﷺ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سندہ دھرتی میں نفرتوں کو ہوا دینے کی سازش قرار دیا،اس موقع پر تقریب جشن سے مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما مولانا منور حسین سولنگی، سید غلام شبیر نقوی نے خطاب کیا جبکہ اسکول کے طلبہ سید شاہد حسین شاہ، حفیظ اللہ،محمد تقی، ثاقب علی، سدرہ بتول، طیبہ بتول، طاہرہ بتول و دیگر نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ جشن عید میلادالنبی مصطفیٰ صل اللہُ علیہ و آلہ و صلم  امت مسلمہ کو اتحاد اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ آپس میں متحد اور متفق رہے اور سیرت النبی پر عمل کرتے ہوئے باطل قوتوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکے اور حقیقی محمدی بن کر دنیا کو بتلائیں کہ اسلام ہمیں اس بات کا درس دیتا ہے کہ ہم آپس میں متحد اور منظم ہیں امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ فرمان امامِ خمینی پر عمل کرتے ہوئے 12 تا 17 ربیع الاول کو ہفتہ وحدت کے طور پر منائیں اور اس حبیب خداﷺ کی ولادت کا جشن شیعہ سنی مل کر عید کی طرح منائیں ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree