ناصر شیرازی کی بازیابی کیلئے پارلیمنٹ میں آواز اٹھائیں گے،عمران خان کی علامہ راجہ ناصرعباس سے گفتگو

30 نومبر 2017

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے وفد کے ہمراہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔اس موقعہ پر فواد چوہدری اور نعیم الحق بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک اس وقت نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے۔حکمران اپنی کرپشن چھپانے اور لوٹی ہوئی قومی دولت بچانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔عوامی بے یقینی کی صورتحال سے دوچار ہے ۔عوامی مشکلات سے حکومت کی عدم توجہی ریاستی اداروں کو مداخلت کا جواز فراہم کر رہی ہے۔موجودہ سیاسی بحران سے نجات حاصل کرنے کے لیے بروقت انتخابات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ معتدل اور دیانت دار قوتوں کوآگے لایا جائے۔نون لیگ کے دوراقتدار میں ملک کا معاشی و اقتصادی ڈھانچہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔نواز شریف مثبت سیاست کی بجائے انتقامی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔ان کے اسی انتقام کا ہمیں بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ایک ماہ سے لاپتہ ہیں۔ پنجاب حکومت نے ایلیٹ فورس کے ذریعے انہیں اغوا کرایا ہے۔عدالت عالیہ نے ان کی بازیابی کا حکم دے رکھا ہے لیکن پنجاب پولیس قانون و آئین کی بجائے شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کے احکامات کی پابند ہے۔

عمران خان نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصر شیرازی ایڈووکیٹ کی پنجاب حکومت کے ہاتھوں جبری گمشدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگ آمریت کی پیداوار ہے اس لیے ان کا طرز حکومت بھی آمرانہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ناصر شیرازی کی بازیابی کے لئےپاکستان تحریک انصاف  قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھرپورآواز اٹھائیں گی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree