وحدت نیوز(اسلام آباد) خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبودمجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری زین رضوی نے کہا ہے کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی امام خمینی ؒ کے فرمان پر جشن ولادت رسول اکرم ﷺ کے موقع پر ہفتہ وحدت منائیں گے اور کراچی کے مختلف اضلاع میں شرکائے جلوس میلادالنبی ﷺ کی تواضع کیلئے تیس سے زائد مقامات پر سبیلوں کو اہتمام کیا جائے گا ۔ر بیع الاول کا مقدس مہینہ آقائے دوجہاں رحمۃللعالمین ﷺ کی ذات گرامی سے متعلق ہے، اس مبارک مہینہ میں عاشقان رسول ﷺ پیغمبر رحمت سے اپنے عشق و مودت کا اظہار کرتے ہیں اسی مناسبت سے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیولپمنٹ ٹرسٹ کی جانب سے  ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوسوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کریں گے اوراس پر مسرت موقع پربرادران اہل سنت کیلئے  سبیلیں لگائیں گے اور دس سے سترہ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منائیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،یہاں جنگل کا قانون نافذ ہے،انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزیوں میں پنجاب حکومت کا کوئی ثانی نہیں،سید ناصر شیرازی کو ہائی کورٹ کے احکامات کیمطابق بازیاب نہ ہوئے تو پنجاب حکومت کے ہاتھ پچھتاوے کے سوا کچھ نہ آئے گا،ہم نے بہت برداشت کیا،ہماری احتجاجی تاریخ سے دنیا اچھی طرح واقف ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر افتخارحسین نقوی نے صوبائی اراکین اور دس دسمبر دھرناکمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا،انہوں نے کہا کہ ہم شاطر حکمرانوں کے سازشوں سے واقف ہیں،اور وقت آنے پر انشااللہ اسے بے نقاب بھی کریں گے،ن لیگ کا خاتمہ ہو چکا ہے کوئی بھی ذی شعور اپنے آپ کو ن لیگی ظاہر کرنے کو باعث شرم محسوس کرتے ہیں،ظلم اور ناانصافی کے نظام کو ہر حال میں نابود ہونا ہے،انہوں نے کہا کارکنان رابطہ مہم کو جاری رکھیں لاہور میں دس دسمبر کوتاریخی دھرنا ہوگا۔

وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی و صوبائی رہنما علامہ غضنفر نقوی ،سید تہور عباس شاہ اور اسد عباس زیدی کی ڈی آئی جی ڈیرہ سید فدا حسین شاہ سے ملاقات،ملاقات میں حالیہ دہشت گردی میں شہید ہونے والے شیعہ نوجوانوں  کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر بات چیت ہوئی جس پر ڈی آئی جی نے یقین دلایا کہ ہم جلد قاتلوں کو گرفتار کر کے قانون کے کٹارے میں لائے گے۔اس کے علاوہ لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی،قاتلوں کی عدم گرفتاری کے حوالے سے جمعہ کو احتجاج موخر کر دیا احتجاج 12 ربیع الاول کے تقدس کو دیکھتے ہوئے موخر کیا گیا،ایم ڈبلیو ایم نے اے آئی جی کی شہادت پر ڈی آئی جی سے تعزیت کی اور کہا کہ اس قسم کے حملے ہمارے ملک کے بیٹوں کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام بارگاہ باب العلم اسلام آباد سے نکلنے والے نمازیوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے سیکورٹی اداروں کی نا اہلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت جیسے حساس شہر میں دہشت گردی کا واقعہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے چیلنج ہے۔انہوں نے بے گناہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے ملت تشیع کی لاشیں گر رہی ہیں۔ ریاست کے تمام شہریوں کو بلاتخصیص تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔قومی سلامتی جیسے اہم امور کو نظر انداز کرکے حکومت اپنی ڈوبٹی ہوئی ناؤ بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنے میں مصروف ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد حکومت کی انتقامی کاروائیوں تک محدود ہے۔اسلام آباد جیسے حساس شہر میں دہشت گردوں کا نمازیوں پر کلاشنکوف سے فائرنگ کرنا ریاستی اداروں اور حکومتی رٹ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ کالعدم مذہبی جماعتیں وفاقی دارالحکومت میں دندناتی پھر رہی ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے ٹھکانوں سے حکومت اور ادراے بخوبی آگاہ ہے ۔ملک دشمن عناصر سے مفاہمتی طرز عمل ان کے حوصلوں کی تقویت کا باعث ہے۔ سہولت کاروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیے بغیر امن و امان کی خواہش محض خام خیالی ہے۔سیف سٹی منصوبہ کے تحت وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں اور رہائشی علاقوں میں دو ہزار سے زائد کیمرے نصب ہیں ۔ان کی مدد سے امام بارگاہ باب العلم پر حملہ کرنے والے افراد کا سراغ لگایا جائے۔ حکومت سیاسی قوتوں سے داؤ پیچ لڑانے کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دے تاکہ پاکستان کو محفوظ بنایا جا سکے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے  وحدت ہاوس میں ہونے والی ہفتہ وار تربیتی نشت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض پاک پر شیعہ سنی جھگڑے کا کوئی وجود نہیں۔مخصوص تکفیری گروہوں اسلام دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ملک میں تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔کسی کے مقدسات کی توہین کی اسلام میں قطعا گنجائش نہیں۔ہمیں ایسی شر پسندی کا دانشمندی اور بصیرت سے مقابلہ کرنا ہوگا جو اسلام کے مضبوط بازوں شیعہ سنی طاقتوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ایسے پاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد کی جس میں تمام مذاہب کو بلاتخصیص مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل ہو۔کسی بھی مذہبی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم ہے۔ہندووں،مسیحیوں اور ملک میں بسنے والے دیگر مذاہب کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔حکومت کی طر ف سے طے شدہ حکمت عملی کے تحت ملک میں تکفیری گروہوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ سرعام تکفیریت کے فتوی جاری کر کے ملک میں انتشار اور نفرت کو فروغ دینے والے عناصر کو سیاسی دھارے میں شامل کرکے اس تاثر کو تقویت دینے کی کوشش کی جا رہی کہ پاکستان کی اکثریت انتہا پسندی کی حامی ہے۔جو عالمی سطح پر وطن عزیز کی ساکھ کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ان ملک دشمن عناصر سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ملک کی محب وطن جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ مختلف دہشت گرد تنظیمیں اسلام کا لبادہ اوڑھ کر وحشیانہ طرز عمل کی مرتکب ہو رہی ہیں جن کا مقصد اقوام عالم کے سامنے اسلام کے تشخص کو بدنما کر پیش کرنا ہے۔ان عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ القائدہ، طالبان داعش سمیت تمام دہشت گرد جماعتیں پیشہ وراجرتی قاتل ہیں۔ پاکستان میں موجود لشکر جھنگوی بھی انہی جماعتوں کی ایک شاخ ہے جس کی بیخ کنی کے بغیر امن و سلامتی ممکن نہیں۔ کالعدم مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے دہشت گرد ساز فیکٹریاں کھول رکھی ہیں جبکہ حکمران ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کا دعوی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین  کالعدم تکفیری جماعتوں کے ساتھ کسی صورت اتحاد نہیں کرے گی، مجلس وحدت مسلمین کا کوئی رہنما یاکارکن کالعدم جماعت کے رہنماوں سے ملاقات  میں شامل نہیں تھا،مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین  پر کامل ایمان رکھتی ہے اور اور اپنے قیام سے آج تک اسی کیلئے سرگرداں ہےان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختاراحمد امامی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک تردیدی بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم جماعتوں اور ملت جعفریہ کی سرکردہ شخصیات کی ایک مشترکہ میٹنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرتے ایک بیان میں  علامہ امجد عباس نامی ایک شخص کو مجلس وحدت مسلمین کے ایک رہنما  قرار دیا گیا ہے جوکہ اس اجلاس میں دیگر شیعہ قائدین کے ہمراہ شریک تھا، جوکہ صریحاً غلط ہے، ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کے مجلس وحدت مسلمین کا کوئی رہنما یا کارکن کالعدم جماعتوں کے ساتھ ہونے والے اس مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوا،  علامہ امجدعباس نامی کوئی شخص ایم ڈبلیوایم کے مرکز سے ضلع تک کسی ذمہ داری پر فائض نہیں، لہذٰا کالعدم جماعت سے ایم ڈبلیوایم کی ملاقات کی خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے، جبکہ مجلس وحدت مسلمین اپنے قیام سے لیکر آج تک وطن عزیز میں شیعہ سنی اتحاد کیلئے کوشاں رہی ہے اور قومی سطح پر مختلف فورمز پر اہل سنت جماعتوں کے ساتھ اتحاد اور سانحہ ماڈل ٹاون سمیت دیگر ایشوز پراہل سنت جماعتوں کی  حمایت شیعہ سنی اتحاد کی پالیسی کا بین ثبوت بھی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree