وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے وحدت ہاوس میں ہونے والی ہفتہ وار تربیتی نشت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ارض پاک پر شیعہ سنی جھگڑے کا کوئی وجود نہیں۔مخصوص تکفیری گروہوں اسلام دشمن ایجنڈے کی تکمیل کے لیے ملک میں تفرقہ بازی پھیلانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔کسی کے مقدسات کی توہین کی اسلام میں قطعا گنجائش نہیں۔ہمیں ایسی شر پسندی کا دانشمندی اور بصیرت سے مقابلہ کرنا ہوگا جو اسلام کے مضبوط بازوں شیعہ سنی طاقتوں کو آپس میں لڑا کر کمزور کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ایسے پاکستان کے قیام کے لیے جدوجہد کی جس میں تمام مذاہب کو بلاتخصیص مکمل طور پر مذہبی آزادی حاصل ہو۔کسی بھی مذہبی عبادت گاہ کو نشانہ بنانا ناقابل معافی جرم ہے۔ہندووں،مسیحیوں اور ملک میں بسنے والے دیگر مذاہب کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔حکومت کی طر ف سے طے شدہ حکمت عملی کے تحت ملک میں تکفیری گروہوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ سرعام تکفیریت کے فتوی جاری کر کے ملک میں انتشار اور نفرت کو فروغ دینے والے عناصر کو سیاسی دھارے میں شامل کرکے اس تاثر کو تقویت دینے کی کوشش کی جا رہی کہ پاکستان کی اکثریت انتہا پسندی کی حامی ہے۔جو عالمی سطح پر وطن عزیز کی ساکھ کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ان ملک دشمن عناصر سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ملک کی محب وطن جماعتوں کو مل کر جدوجہد کرنا ہو گی۔مختلف دہشت گرد تنظیمیں اسلام کا لبادہ اوڑھ کر وحشیانہ طرز عمل کی مرتکب ہو رہی ہیں جن کا مقصد اقوام عالم کے سامنے اسلام کے تشخص کو بدنما کر پیش کرنا ہے۔ان عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ القائدہ، طالبان داعش سمیت تمام دہشت گرد جماعتیں پیشہ وراجرتی قاتل ہیں۔ پاکستان میں موجود لشکر جھنگوی بھی انہی جماعتوں کی ایک شاخ ہے جس کی بیخ کنی کے بغیر امن و سلامتی ممکن نہیں۔ کالعدم مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے دہشت گرد ساز فیکٹریاں کھول رکھی ہیں جبکہ حکمران ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کا دعوی کر کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں مصروف ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  کوئٹہ میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے کی  پرزور مذمت اور6 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور 25سے زائد کے زخمی ہونے پر شدید افسوس کا اظہارکیا ہے ، مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانوں کے نقصان پر دلی رنجیدگی ہوئی ہے،پاکستان میں بد امنی پھیلانے والے عناصر قومی سلامتی اور سالمیت کے لیے مستقل خطرہ ہیں،کوئٹہ جیسے حساس شہر سے دہشت گردوں کی کمین گاہوں کا تدارک کرنے میں حکومتی ناکامی سوالیہ نشان ہے۔

ان کامذید کہنا تھاکہ کالعدم مذہبی جماعتوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن کے بغیر ملک میں امن کی امید محض خواب ثابت ہو گی،بلوچستان میں موجود شر پسندوں کے تانے بانے ہمارے ازلی دشمن بھارت،امریکہ اور خلیجی ریاستوں سے ملتے ہیں،دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائیوں سے اس قوم کے عزم و حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا،استعماری قوتیں ہمیں خطے میں کمزور کرنے کے درپے ہیں،پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش دراصل پاک چائنا اکنامک کوریڈور کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے ترجمان راجہ امجد حسین نے اپنے ایک بیان میں منڈی بہاوالدین پولیس کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو حراساں کرنے کی پرزور مذمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیوایم منڈی بہاوالدین کے کارکنان پنجاب پولیس کے نشانے پرہیں،تاحیات نااہل سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف پوسٹ فیس بک پر شئیر کرنے پر مختلف کارکنان کو ایس ایچ او نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے، ایس ایچ او ایم ڈبلیوایم کے کرکنان کو دھمکاتے ہوئے کہتا ہے کہ حکومت کیخلاف کوئی بھی بات کی تو ملکوال میں جینا حرام کردونگا،ڈپٹی سیکرٹری جنرل منڈی بہاوالدین گذشتہ کئی دنوں سے اٹھارہ گھنٹے تھانے میں گذارنے پر مجبورہیں،متعصب ایس ایچ او نے ملت جعفریہ کا جینا دوبھر کر دیا ہوا ہے،آئی جی پنجاب واقعے کی نوٹس لیں اور اس متعصب ایس ایچ او کیخلاف کاروائی کریں بصورت دیگر ہم ہر قسم کے آئینی و قانونی احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) آخر کار بلوچستان میں گذشتہ ایک ہفتے سے سخت سردموسم میں سیاسی گرما گرمی اور بے چینی    وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کا استعفیٰ سامنے آنے اور گورنربلوچستان کی جانب سے منظور ہوجانے کے بعد اپنے اختتام کو پہنچ گئی،ایم ڈبلیوایم کی آفیشل ویب سائٹ پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مستعفیٰ ہوجانے کی خبر باوثوق ذرائع کے مطابق چوبیس گھنٹے قبل ہی نشر کردی گئی تھی، لیکن قیاس آرئیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھیں آخر کار آج وزیر اعلیٰ بلوچستان کا استعفیٰ منظر عام پر آگیا ہے ، اپوزیشن اراکین کی جانب تحریک عدم اعتماد پیش کیئے جانے کے بعد اسمبلی اجلاس آج شام شروع ہوتے ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے ناکامی یقینی دیکھتے ہوئے گورنر بلوچستان کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا جسے منظور کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری کے استعفیٰ اور ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والوں میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے مرکزی کردار اداکیاہے، گذشتہ ہفتے آغا رضا نے سابق ڈپٹی سپیکر عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ خود چودہ اراکین اسمبلی کے دستخط شدہ تحریک عدم اعتماد سیکریٹری بلوچستان اسمبلی کے پاس جمع کروائی تھی، جس کے بعد آغا رضا کوحکومت کی جانب سے پیسوں کا لالچ بھی دیا گیا اور ناکامی کی صورت میں سخت تھریٹس کے باجود انکی سکیورٹی بھی واپس لے لی گئی  تھی۔کرپشن ، میرٹ کی پائمالی اور اقرباء پروری کے باعث ایم ڈبلیوایم اور دیگر ہم خیال جماعتوں کے باضمیر اراکین اسمبلی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کیلئے ایک آئینی راستے کا انتخاب کیا جس میں الحمد اللہ انہیں کامیابی حاصل ہوئی، ایم ڈبلیوایم نے بلوچستان کے سیاسی منظر نامے میں اہم کردار اداکرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ملک کی محب وطن جماعت ہے جو کسی صورت کرپشن ، اقرباءپروری اور لوٹ مار کی سیاست کو برداشت نہیں کرسکتی ۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی کا دورہ لاہورجاری ہے ،اس دوران انہوں نے علامہ اقبال ٹاوُن میں محمد کمیل رکن وحدت یوتھ کے رہائش گاہ پر وحدت یوتھ لاہور کے کارکنان کے ساتھ فکر نشست سے خطاب کیا،اس موقع پر  خطیب جامعہ مسجد شاہ خراسان علامہ اقبال ٹاوُن علامہ بشیر رضوی نے بھی شرکت کی،علامہ اعجاز بہشتی نے تنظیم سازی،معاشرہ سازی میں نوجوانوں کی کردار پر سیر حاصل گفتگو کی ، انہوں نے کہا کہ الہیٰ معاشرے کی تشکیل کیلئے نوجوانوں کے کاندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، حکم قرآنی بھی یہی ہے کہ امر بالمعروف اور نہی ازمنکرکو کسی صور ت ترک نا کیا جائے ۔

وحدت نیوز(کراچی) کے الیکٹرک انتظامیہ جعفرطیار، عمار یاسر،غازی ٹاؤن،حسنین سوسائٹی،محمد آباد، شمائل ہومز اور اس سے ملاحقہ علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو مسلسل دھوکا دے رہی ہے،شہریوںکے ساتھ زیادتی کا یہ سلسلہ فل الفور بند کیا جائےان خیالات کا اظہارمجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریڑی جنرل علامہ غلام محمد فاضلی نے وحدت ہائو س ملیر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کا اصل ذمہ دار وفاقی حکومت اورکے الیکٹرک کی نا اہل انتظامیہ ہے، جعفرطیار، عمار یاسر،غازی ٹاؤن،حسنین سوسائٹی،محمد آباد، شمائل ہومز اور اس سے ملاحقہ علاقوں میں کے الیکٹرک کی نااہل انتظامیہ کی جانب سے 9 سے 10 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ ان علاقوں میں رہائش پذیر افرادمستقل بنیادوں پر ہر ماہ باقائدگی سے بجلی کا بل جمع کراتے ہیں اور اس علاقے میں بجلی کےبلوں کی ریکوری 85 فیصد سے بھی زائد ہے، ہمیں ان گوٹھوں سے نجات دلائی جائے جن کے سبب سے ہر ماہ باقائدگی سے بل جمع کرانے والےجعفرطیار ملیر اور اس کے اطراف کے علاقوں کے باعزت شہریوں کو  9 سے 10 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنہ ہے،ہم کے الیکٹرک انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کندہ مافیاکیخلاف کارروائی کی جائےاور باقائدگی سے بل ادا کرنے والے شہریوں کو ملیر کے دیگر علاقوں کی طرح ریلیف فراہم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جعفرطیار ملیر کی انتظامیہ اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے وفود نے متعدد بارکے الیکٹرک کے اعلیٰ افسران سے اس حوالے سے ملاقات بھی کی، جس میں انہیں یقین دلایا گیا کہ جعفرطیار، عمار یاسر،غازی ٹاؤن،حسنین سوسائٹی،محمد آباد، شمائل ہومز اور اس سے ملاحقہ علاقوں میں 9 سے10گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں ماہ محرم الحرام کے بعد کمی کی جائے گی، مگر تین ماہ گزر جانے کے باوجودکے الیکٹرک کی نا اہل انتظامیہ جھوٹے وعدے کر کے سفائیاں پیش کر رہی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree