وحدت نیوز(کوئٹہ) وزیراعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیراہتمام ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ، جس میں صوبائی اسمبلی کے اراکین ، عمائدین قوم ، علماء اور دیگر ملی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما و ممبر صوبائی اسمبلی آغا سید محمد رضا نے کہا کہ ملک میں عموما سیاستدانوں کو بدنام سمجھا جاتا ہے، لیکن بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے ثابت کیا ہے کہ ہم کوئی بکاؤ مال نہیں ہیں، ہم نے اپنے حلقے کے عوام کے لیے جدوجہد اور جنگ لڑی ہے، مجھ سمیت تمام اراکین اسمبلی نے ظلم، ناانصافی اور کرپشن کے خلاف آواز بلند کی ہے، تمام اراکین اسمبلی نے وزارتوں کی آفر ز کو ٹھکرادیا ہے۔

 اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اپنے حلقے کے نوجوانوں کا مشکور ہوں جنہوں نے ہر مرحلے پر میری مدد کی، حکومت نے مجھ سے سیکیورٹی واپس لی جس کے بعد ہزاروں جوانوں نے اپنے آپ کو پیش کیا، گزشتہ روز کوئٹہ میں ہونے والا دہشتگردانہ خود کش حملہ دراصل صوبائی اسمبلی پر تھا لیکن دشمن اس میں کامیاب نہ ہوسکا، بلوچستان اسمبلی کے تمام اراکین نے شریف خاندان کی چھانگا مانگا کی سیاست کو مسترد کردیا ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین  پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی رہنمامحترمہ نرگس سجاد جعفری  نے قصور میں سات سالہ بچی کے اغوا اور مبینہ زیادتی اور قتل کی شدید مذمت کی ان کا کہنا تھا اس واقعہ نے پنجاب حکومت کی گڈ گورننس کی قلعی کھول دی. واقعہ کے بعد پنجاب کے وزیر لا قانونیت رانا ثناء اللہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو اس سے زیادہ قابل مذمت تھی. سوشل میڈیا پر جاری بیان میں خانم نرگس جعفری نے کہا مظاہرین پر فائرنگ سے ہونے والی شھادتوں کی ذمہ داری مجرم اعلی' شھباز شریف پر عائد ہوتی ہے. سانحہ ماڈل ٹاؤن دہرایا گیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے. قاتل پنجاب حکومت کا یوم حساب دور نہیں. انھوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مطالبہ کرتی ہے سات سالہ زینب کے درندہ صفت قاتل اور نہتے مظاہرین پر فائرنگ کرنے والوں کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) قصور میں ننھی زینب کے ساتھ پیش آنے والے اندھوناک واقعے نے ساری پاکستانی قوم کے ضمیرکو جھنجھوڑ کررکھ دیا ہے ،ہمارامعاشرہ کس قدر پستی کا شکار ہوچکاہےکہ معصوم پھول جیسی بچیوں کو مسل کر پھینک دینے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا،ہم مطالبہ کرتے ہیں کے زینب کے سفاک قاتل کو قذافی اسٹیڈیم میں سرعام پھانسی دی جائے اور پوری دنیا کو لائیو کوریج دکھائی جائے  تاکہ مجرم نشان عبرت قرار پائے، زینب کی عصمت دری اور بہیمانہ قاتل کے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے تحت ’’ہفتہ ناموس زینب ‘‘منایا جائے گا، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مرکزی سیکریٹریٹ سے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ زینب کو جس درندگی اور وہشت گری کا نشانہ بنایا گیا اس نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے،قومی سلامتی کے اداروں کو چاہیئے کہ ایسی قانون سازی یقینی بنائیں جس سے ایسے سفاک درندوں کو طوری فور پر نشان عبرت بنایا جاسکےتاکہ ایسے سنگین واقعات میں کمی واقع ہو، یقیناً ملک بھر میں ایسے درجنوں واقعات روز انہ کی بنیاد پر پیش آتے ہیں لیکن مجرموں کوسزانا ملنے سے ان کے حوصلے مزید بلند ہوتے چلے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ زینب پر ہونے والے ظلم کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین معصوم زینب کے اہل خانہ کے دکھ درد میں برار کی شریک ہے، انشاء اللہ جمعہ 12تا 18جنوری ملک بھر میں ’’ہفتہ ناموس زینب ‘‘منایاجائے گا،جس کے تحت احتجاجی اجتماعات ، چراغاں اور تعزیتی تقاریب منعقد ہوں گی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی کارکنان اور عہدیدان اپنے اپنے اضلاع میں پروگرامات کا انعقاد یقینی بنائیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قصور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے متعلقہ اداروں کی نا اہلی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کم سن بچوں پر جنسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات ایک اسلامی ریاست کے چہرے پر بھیانک داغ ہیں،معصوم  زینب کی عصمت دری اور قتل کے واقعے نے پوری قوم کوجھنجھوڑکر رکھ دیا ہے، ایک جانب معصوم پھول جیسی بچی کو درندگی کا نشانہ بنایا گیا دوسری جانب پنجاب پولیس نے سانحہ ماڈل کی یادتازہ کرتے ہوئے نہتے مظاہرین پر گولیاں برساکر دوشہریوں کو قتل کردیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اس اہم مسئلہ پر قانون سازی کرتے ہوئے ایسے گھناوئنے واقعات کا ارتکاب کرنے والوں کیلئے سرعام پھانسی کی سزا متعین کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کم سن زینب کے قتل میں ملوث افراد کے لئے فوری اور عبرت ناک سزا کا مطالبہ بھی کیاہے۔

وحدت نیوز (سکردو) ٹیکس مخالف تحریک کی کامیابی کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی و انجمن تاجران کے رہنماوں کی قیادت، استقامت اور شجاعت کے تذکرے گلگت بلتستان کے چوک، چوراہوں اور محفل و مجالس کی زینت بننے لگے۔ ہر جگہ انجمن تاجران بلتستان کے سربراہ غلام حسین اطہر، ایکشن کمیٹی کے سربراہ مولانا سلطان رئیس اور مجلس وحدت مسلمین جی بی کے سربراہ آغا علی رضوی کی قربانیوں پر تبصرے ہونے لگے اور سال 2017ء کے آخر جبکہ سال 2018ء کے آغاز میں ہی عوام کے محبوب قائدین میں ان کا شمار ہونے لگے۔ ٹیکس مخالف تحریک میں حکمران جماعت کے علاوہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، طلباء تنظیموں اور سماجی تنظیموں نے بھی کردار ادا کیا، تاہم اس تحریک کو بام عروج تک پہنچانے میں مذکورہ شخصیات کی خلوص نیت، قائدانہ صلاحیت، استقامت اور جذبہ فدا کاری کے سب معترف ہیں۔ 2014ء میں گندم سبسڈی تحریک کے دوران بھی آغا علی رضوی اور مولانا سلطان رئیس نے کلیدی کردار ادا کرکے عوام کے دل جیت لیے تھے، اب کہ بار غلام حسین اطہر نے بھی اپنی قائدانہ صلاحیت کا لوہا منوایا۔ انکی عوام میں غیر معمولی مقبولیت حکمرانوں کے لیے مشکل کا باعث بننے کے پیش نظر ان کی کردار کشی کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ نہایت اہم ذرائع کے مطابق ان تینوں شخصیات میں دوریاں پیدا کرنے، اختلافات کو جنم دینے اور عوامی مقبولیت کو کم کرنے کے لیے مختلف افراد پر ذمہ داریاں عائد کر دی گئی ہیں۔ ان شخصیات کا اتحاد عوام دشمن پالیسوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ثابت ہوسکتی ہے، چنانچہ خطے میں من پسند قوانین نافذ کرنے کے لیے ان عوامی قیادتوں کو کمزور کر کے یا مختلف مسائل میں گھیر کر حکمران اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ اب ان شخصیات کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام سازشوں کو بھانپ لیں اور ان کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی امنگوں کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتے رہیں۔

وحدت نیوز (گلگت) عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔کنٹیجنٹ ملازمین کو مستقل کرکے حکومت اپنا وعدہ پورا کرے۔ ٹیسٹ انٹرویو کے نام پر من پسند افراد کو نوازنے کی سازش کی گئی تو ہرگز خاموش نہیں رہیں گے۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے کہا ہے کہ کنٹیجنٹ ملازمین کئی دنوں سے اپنے مطالبات کے حق میں دھرنا دیئے بیٹھے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔کنٹیجنٹ ملازمین کے مطالبات جائز ہیں انہیں مستقل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس، ہیلتھ اور دیگر کئی محکموں میں ٹیسٹ انٹرویو کے نام پر میرٹ کو پائمال کیا گیا اور اپنے من پسند افراد کو نوازا گیا ہے اور اب ٹیسٹ انٹرویو کا ڈھونگ رچاکر حکومت اپنے پیاروں کو نوازنا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنا وعدہ نبھائے اور عارضی ملازمین کو مستقل کرے ،اس سے قبل ورکس ڈیپارٹمنٹ اور پاور میں ہزاروں عارضی ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے جن سے کوئی ٹیسٹ اور انٹرویو نہیں لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جن ملازمین نے کئی سالوں تک مختلف پوسٹوں پر خدمات انجام دی ہیں انہیں ٹیسٹ انٹرویو کے نام پر بیروزگار کرنا انتہائی زیادتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان دھرنے میں بیٹھے ہوئے ملازمین سے مذاکرات کرکے ان کے مسائل حل کرے اور تاکہ ہزاروں افراد کے خاندان والوں کا مستقبل محفوظ ہوجائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree