The Latest

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے نوجوانوں اور سول ملازمین کی شہادت پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے المناک واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے جہادی تنظیموں کو قومی دھارے میں لانے کی خواہش کے بھیانک نتائج اسی طرح سامنے آتے رہیں گے۔دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی کامیابی میں سب سے بڑی رکاوٹ وہ سہولت کار ہیں جو کالعدم جماعتوں سے ہمدردی کا برملا اظہار کرتے ہیں اور حکومت ان پر ہاتھ ڈالنے میں بے بس بنی ہوئی ہے ۔ملک دشمنوں کو اس طرح کی بزدلانہ کارائیوں سے باز رکھنے کے لیے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور آپریشن انتہائی ضروری ہے۔ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابل تلافی نقصان ہے جسے روکنے کے لیے حکومتی اقدامات کوتسلی بخش قرار نہیں دیا جا سکتا۔انہوں نے کہا مردم شماری اور پولیوٹیموں پرحملے اور دہشت گردی کے دیگر واقعات قومی فرائض کی ادائیگی میں رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش ہے۔اس طرح کے ناپاک عزائم کو راہ کی رکاوٹ نہ بننے دیا جائے۔مردم شماری کا عمل ہر حال میں مکمل کیا جانا چاہیے۔آپریشن رد الفساد کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اسی قوت کے ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر بھی عمل درآمد ضروری ہے۔نیپ پر موثر عمل درآمد کیے بغیر آپریشن رد الفساد سے مطلوبہ نتائج کی توقع سعی لاحاصل کے سوا کچھ نہیں۔حکومت سیاسی ضرورتوں پر قومی سلامتی کو مقدم رکھے۔سیاسی حیثیت مضبوط کرنے کے لیے کالعدم جماعتوں کے کندھے استعمال کرنے کی بجائے قوم کی طرف ہاتھ بڑھایا جائے۔انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا ہے کہ آپریشن رد الفساد کو رُخ کالعدم جماعتوں اور دہشت گردوں کے ان سہولت کاروں کی طرف موڑا جائے جو حکومتی صفوں میں بیٹھ کر دہشت گرد گروہوں کا دفاع کرنے میں مصروف ہیں۔


وحدت نیوز(گلگت ) بزرگ عالم دین شیخ محمد بلال سمائری کی بلاجواز گرفتاری قابل مذمت ہے۔حکومت کراچی سے گلگت بلتستان تک مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کو قید وبند کے ذریعے مظلوموں کے لئے اٹھائے جانے والی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش میں لگی ہوئی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمدالیاس صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت سیاسی مخالفین سے انتقام کی سیاست پر گامزن ہے ،اگر یہی روش ترک نہ کی گئی تو انہیں سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔پولیس فورس میں بھرتیوں کے حوالے سے حکومت کھلم کھلا بددیانتی عوام کے سامنے آچکی ہے اور حکومتی وزراء پر وومن ٹریفکنگ کے سنگین الزامات لگائے جارہے جن پر سے توجہ ہٹانے کیلئے حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال قبل بدنیتی پر مبنی ایف آئی آر کو بنیاد بناکر بزرگ عالم دین شیخ محمد بلال سمائری کی گرفتاری نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ انتہائی شرمناک عمل ہے ۔حکومت یہ جان لے کہ اس قسم کے قید و بند کے ذریعے سے ظالم مخالف احتجاج کو روکنا اس کے بس کا روگ نہیں، جہاں ظلم ہوگا وہاں بلا خوف و خطر مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارے منشور کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت مجبور کررہی ہے کہ ہم حکومت ہٹائو تحریک چلائیں اور یاد رکھیں کہ جس دن مجلس وحدت مسلمین نے روڈ پر آنے کا فیصلہ کیا تو حفیظ حکومت کا وہی حال ہوگا جو بلوچستان میں رئیسانی حکومت کا ہوا تھا۔

وحدت نیوز (ملتان) ایران اور عراق کی زیارات کر کے وطن واپس پہنچنے والے ہزاروں تفتان بارڈر پر محصور،غذائی قلت اور صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے زائرین پریشان،مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت تفتان میں محصور ہزاروں زائرین کی واپسی کے لیے فوری اقدامات کرے۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت دس روز پھنسے زائرین کی واپسی کے لیے فوری کانوائے کے اقدامات کرے، تفتان بارڈر پر سہولیات کی عدم فراہمی ، غذا اور صفائی کی ناقص کے باعث بچے بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں، حکومت بلوچستان زائرین کی سہولت کے لیے رہائش گاہ کا مناسب انتظام کرے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر زائرین کو مسلسل پریشان اور ہراساں کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اگر حکومت ان اقدامات سے باز نہ آئی تو احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس وقت تفتان بارڈر پر سینکڑوں ملتان اور گردونواح زائرین پھنسے ہوئے ہیں حکومت فوری سیکیورٹی مہیا کرے ۔

وحدت نیوز(سکردو)  مجلس وحدت مسلمین گلگت  بلتستان کے صوبائی سکریٹری جنرل آغا علی رضوی نے سانحہ چلاس کو پانچ سال گزرنے پر اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کی بدترین واقعے کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ سابق اور موجودہ حکومت سیاسی مقاصد کیلئے تو کسی بھی حد تک جانے سے دریغ نہیں کرتی، لیکن اتنے بڑے سانحے کے مجرموں کے خلاف کوئی ریاستی حرکت دیکھنے کو نہیں ملتی۔ موجودہ صوبائی حکومت پر امن اور محب وطن لوگوں کو تو بغیر کسی جرم کے شیڈول فور میں شامل ڈال کر پابند کرنے پر تلے ہوئے ہیں لیکن ان وحشی درندوں سے پوچھتا تک نہیں جنہوں نے تاریخ انسانیت کیبھیانک ترین مذہبی انتہا پسندی و دہشت گردی کے جرم کا ارتکاب کیا۔ عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ حکومت کی ان حرکات پر کڑی نظر رکھی جائے جوقوانین کا بے دریغ سیاسی استعمال تو کرتی ہے مگر لوگوں کو مسلکی منافرت کی بنیاد پر پہچاننے کے بعد گلے کاٹنے کے مرتکب مجرموں پر کوئی قانون نافذ نہیں کرتی۔

وحدت نیوز(سکردو ) تین دنوں سے جاری احتجاج اور ہڑتال کے بعد مجلس وحدت مسلمین کے رہنما آغا علی رضوی کی کوششوں سے پولٹری فارم اور نائی شاپ کے کاروبار سے ملحق حضرات کے مطالبات حل ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے سٹی انتظامیہ کی جانب سے نائی شاپ مالکان کو این او سی، رجسٹریشن اور صفائی کی مد میں ہزاروں روپے ٹیکس بطور فیس ادا کرنے کے احکامات جاری ہوئے تھے ، اور ان احکامات کے نہ ماننے کے پاداش میں پندرہ کے قریب نائی شاپ دکانوں کو سیل کیا گیا تھا۔ان اقدامات کے خلاف سکردو بھر کے نائی شاپ کے کاروبار سے ملحق افراد نے احتجاجاً نائی شاپ کو بند کرکے احتجاج کا سلسلہ شرو ع کررکھا تھا، جنکی شنوائی سوائے مجلس وحدت مسلمین کے کوئی اور جماعت نہیں کر رہی تھی۔ تین دنوں کی احتجاج کے بعد پی ٹی آئی کے رہنما امیر شاہ کاظمی، بازار کمیٹی کے صدر غلام حسین اطہر اور سکردو حلقہ نمبر ایک کے نمائندہ اکبر تابان کے بیٹے یاسر اپالو بھی آغا علی رضوی سے معاملے کے بارے بات چیت کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے دفتر آئے۔ اور آغا کے حکم پر وفد نے ڈپٹی کمشنر سکردو سے ملاقات کی جس میں نائی شاپ مالکان کے مطالبات کو تسلیم کر لیا گیا۔ نائی شاپ ایسوسی ایشن کے صدر ظفر اقبال نے اس موقع پر کہا کہ آغا علی رضوی کے ہم نہایت شکر گزار ہیں کہ انکی انتھک اور شبانہ روز محنت کی بدولت محنت کش نائی شاپ والے نقصان سے بچ گئے اور ہمارے مطالبات تسلیم کرلئے گئے۔

وحدت نیوز (جعفر آباد) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل ممتاز شیعہ عالم علامہ برکت علی بلوچ نے جاری کر دہ ایک بیان میں پارا چنار شہر میں امام بارگاہ کے قریب کار بم دھماکے کی پر زور الفاظ میں شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تخریب کار اپنے مذموم مقاصد اور مکروہ عزائم میں انشاء اللہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ آپریشن ضرب عضب اور آپریشن ردالفصاد میں پاکستان کی بہادر فوج سیکیورٹی اداروں اور فورسسز نے ان تکفیری دہشت گردوں کا تعقب جاری رکھا ہواہے، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے اس کو دین اسلام کے ساتھ جوڑنا سرا سر نا انصافی اور غلط ہے اسلام ایک آفاقی دین اور امن کا داعی ہے دین اسلام میں ایک فرد کا قاتل پوری انسانیت کا قتل ہے اس لیے تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ متحد ہو کر دہشت گر دی کے نا سور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے میں اپنا کر دار ادا کر یں ،انہوں نے سانحہ پارا چنار میں قیمتی جا نوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اس موقع پر وحدت نیوز جعفر آباد کے ڈسٹرکٹ رپورٹر نذیر احمد ڈومکی ، شوکت علی حیدری اور دولت علی حیدری بھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے پانامہ کیس کے فیصلہ کو اب سامنے آجانا چاہیے۔ پوری قوم کی نظریں عدالت عالیہ کی طرف لگی ہوئی ہیں۔ بیس کروڑ عوام غیر یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے۔ ملک کے ہر شخص کی یہ خواہش ہے کہ اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور اختیارات کی بجائے قانون و انصاف کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران توانائی کے بحران پر قابو پانے کے بلند و بانگ دعووں کو عملی شکل دینے میں ناکام رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بجلی و پانی خواجہ آصف کی یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے کہہ جہاں بجلی چوری ہوگی، وہاں بندش لازمی ہوگی۔

 انہوں نے کہا حکومت بجلی چوری پکڑنے کی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو کر عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلاکر کے یہ ثابت کر رہی ہے کہ سسٹم کی اصلاح کے لئے ان کے پاس کوئی لائحہ عمل سرے سے موجود نہیں۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول کی عدم دستیابی عوام کے اضطراب اور غصے میں اضافے کا باعث ہے،حکومت کی ناکام پالیسیوں نے پورے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لوٹی جانے والی تمام رقم قومی سرمایہ ہے، جسے ہر حال میں واپس آنا چاہیے۔ ملکی نظام کو بہتر بنانے کے لئے سب سے زیادہ اہم کرپٹ عناصر سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ جب تک ملک کو مخلص اور ایماندار حکمران نصیب نہ ہوں، تب تک ملکی نظام کو بہتر بنانے کی کوئی بھی کوشش سود مند ثابت نہیں ہوسکتی۔ اقتدار تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کوشاں کرپٹ سیاستدانوں کے سیاسی حربوں کو قوم اپنی دانشمندی اور بصیرت سے شکست دے، تاکہ ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گامزن ہو۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید میثم رضا عابدی و دیگر رہنماو ں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے عوام کو بدترین مسائل میں جکڑ کر رکھنے کا خمیازہ پیپلز پارٹی کو آئندہ عام انتخابات میں یکسر ناکامی کی صورت میں بھگتنا پڑے گا، ان خیالات کا اظہار رہنماو ں نے وحدت ہاو س کراچی میں ڈویژنل کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، علامہ علی انور،علامہ اظہر نقوی، علامہ سجاد شبیر رضوی، علامہ احسان دانش، تقی ظفر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماو ں نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک و دیگر بجلی فراہم کرنے والے اداروں کی جانب سے بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ، ہیٹ اسٹروک سے بچاو ¿ کیلئے اب تک کسی بھی قسم کے عملی اقدامات نہ اٹھایا جانا اور ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے عملاً لاتعلقی سندھ حکومت کی نااہلی اور بے حسی کا کھلا ثبوت ہے، سندھ حکومت عوامی و علاقائی مسائل کو حل کرنے میں یکسر ناکام ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ پہلے سے بدحالی کی شکار عوام کو سہولیات فراہم کرے اور عوامی مسائل کو حل کرے، لیکن بدقسمتی سے موجودہ صوبائی حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے عوام کو میسر سہولیات پر بھی ڈاکہ ڈالنے اور مزید بدترین کرپشن میں مصروف ہے۔

 رہنماو ں نے کہا کہ عوامی حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے، ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عوام مسائل اور حقوق کے لئے جس سطح تک جانا پڑے جائیں گے، سندھ حکومت کو اخباری دنیا سے نکل کر عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات اٹھانا ہوں گے، وگرنہ عوام کی مدد سے حکومت کے خلاف سخت قدم اٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے، سندھ حکومت کی جانب سے صوبے کی عوام کو بدترین مسائل میں جکڑ کر رکھنے کا خمیازہ پیپلز پارٹی کو آئندہ عام انتخابات میں یکسر ناکامی کی صورت میں بھگتنا پڑے گا۔

وحدت نیوز (گلگت) ضلع نگر کیلئے مختص پولیس فورس میں بھرتیاں میرٹ پر ہوئی ہیں لہٰذا بلاتاخیر میرٹ پر آنے والے افراد کو اپائنمنٹ لیٹر جاری کیا جائے۔ضلع نگر کے حوالے سے نہ تو کسی نے کورٹ میں کیس دائر کیا ہے اور نہ ہی کسی کو کوئی شکایت ہے البتہ ضلع گلگت کیلئے اپنے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کیلئے حکومت نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما شبیر حسین نے کہاہے کہ گلگت سمیت چند اضلاع میں حکومتی دبائو پر میرٹ لسٹ کو تبدیل کیا گیا اور اہل افراد کو دیوار سے لگادیا گیا جو اپنی نوعیت کی بدترین ناانصافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع گلگت میں میرٹ کی دھجیاں اڑانے کی سزا ضلع نگر کے میرٹ پر اترنے والے افراد کو کیوں دی جارہی ہے۔حکومت کی اس ناانصافی پر ضلع نگر سے میرٹ پر اترنے والے امیدوارذہنی اذیت میں مبتلا ہوچکے ہیں ،نوزائیدہ ضلع میں پہلے ہی پولیس نفری کی کمی پائی جاتی ہے اس کمی کی پورا کرنے کیلئے فوری طور پر کامیاب امیدواروں کو اپائنمنٹ لیٹر جاری کیا جائے اور ٹیسٹ انٹرویو میں سلیکٹ ہونے والے امیدواروں کی بے چینی کو دور کیا جائے۔

انہوں نے آئی جی پولیس سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع نگر کے ٹیسٹ انٹرویو کو کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ نوجوان بھی قوم کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے وحدت ہاوس میں کابینہ کے اہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9اپریل کو عظمت فاطمہ الزہرہ ؑ کانفرنس خیرپور کرکٹ اسٹیڈیم کنب میں منعقد کی جائے گئی ،کانفرنس سندھ میں بڑھتی ہوئی تکفیری دہشتگردی کے خلاف ایک عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگئی ،اجلاس میں علامہ دوست علی سعیدی ،مولانا نشان حیدر ، مولانا نقی حیدری، یعقوب حسینی ،آصف صفوی ،عالم کربلائی ،آفتاب میرانی ،منور جعفری،ناصر حسینی ،حیدر زیدی ،شفقت لانگا و دیگر موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی محبت رکھنے والوں کی سرزمین ہے اس زمین پر نفرت کے بیچ بونے والوں کی کوئی جگہ نہیں ، سندھ کی سرزمین اولیاء اللہ کی سرزمین ہے اس کو دہشتگردوں کی آمچگاہ نہیں بنے دیں گئے ،پاکستان میں اولیاء اللہ کے مزارات مساجد و امام بارگاہوں پر بم دھماکہ کرنے والے وہی لوگ ہیں جنہوں نے عراق ،و شام میں انبیا ،اہلبیت اطہار اور اصحاب رسول کے روضوں پر حملے کیے ،انشااللہ بہت جلد یہ تکفیری دہشتگرد افواج پاکستان کے ہاتھوں پاکستان میں بھی نست و نابود ہونگے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree