وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیر اہتمام یمن میں جاری آل سعود کی جارحیت کے خلاف اور مظلومین یمن سے اظہار یکجہتی کے لئے عظیم الشان حمایت مظلومین یمن ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں جوانون نے شرکت کی۔ ایم ڈبلیو ایم یوتھ کے زیر اہتمام منعقد ہ احتجاجی ریلی یاد گار شہداء سکردو سے نکالی گئی جو امامیہ چوک ، علمدار چوک ، الڈینگ اور نیا بازار سکردو سے ہوتی ہوئی یادگار شہدا پر اختتام پذیر ہوئی۔احتجاجی ریلی کے شرکا ء نے وقفے وقفے سے دہشتگردی ، آل سعود ، القاعدہ، طالبان، امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے ۔ جبکہ پاک فوج زندہ باد ، پاکستان زندہ باد، پاکستان بنایا تھاپاکستان بچائیں گے کے نعرے بلند کرتے رہے۔ حمایت مظلومین یمن ریلی کے سٹیج سے بار بار اس عزم کا اعادہ کرتے رہے کہ دنیا کے جس کونے میں بھی ظلم ہو مجلس وحدت مسلمین ان مظلومین کی حمایت میں اور ظالموں کے خلاف صدائے حق بلند کرتے رہیں گے۔احتجاجی ریلی نہایت شان و شوکت کیساتھ جب یادگار شہدا سکردو واپس پہنچ گئی تو یاد گار شہداء اسکردو پر موجود ہزاروں مظاہرین لبیک یا حسین ؑ کی پُر تپاک صداوں سے ریلی کا بھرپوراستقبال کیا اور یادگار شہداسکردو لبیک یا حسین ؑ کی صداؤں سے گونجتی رہی ۔مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور یادگارشہداء سکردوپر ایک جلسے کی صورت اختیار کر گئی ۔

وحدت نیوز (بنوں) مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے زیر اہتمام امتحانات میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے، تقریب کے مہمان خصوصی ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی تھے، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع بنوں کے سیکرٹری جنرل نوروز علی کربلائی بھی موجود تھے۔ علامہ سبطین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی تعلیم جاری رکھنے اور وطن عزیز کی خدمت کرنے کی ضرورت پر زور دیا، تقریب کے آخر میں امتحانات 2015ء میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

وحدت نیوز(کوہاٹ) شہدائے کچئی ضلع کوہاٹ کی برسی کے موقع پر محفل دعا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ لاکھوں قربانیوں، فداکاریوں اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر کے نتیجہ میں معرض وجود میں آنے والا پاکستان اتفاق فاونڈری نہیں، جسے حکمران اپنی مرضی سے چلائیں اور ذاتی مفادات کے حصول کے لئے استعمار کے آلہ کار بن کر خود اپنے ملک کی سلامتی کو داو پر لگائیں۔ کیا حوثی حملہ آور ہیں؟ کیا ایک بڑے سیاسی و عسکری ملک کو ایک محدود تعداد میں موجود حریت پسندوں اور جبر و استبداد کے شکنجوں کو توڑنے والے عظیم انسانوں سے کوئی خطرہ ہے۔ اسلامیان پاکستان استکبار کے مکروہ عزائم سے واقف ہیں اور وہ کسی صورت میں بھی حکمرانوں کو یمن میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ ہمارا اپنا ملک دہشت گردی کا شکار ہے۔ ہر سو افراتفری کا منظر ہے۔ پھر ان حالات میں دوسروں کی حفاظت کا بہانہ بنا کر ملکی سالمیت کو داو پر لگانا کہاں کی دانشمندی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور سیاسیات کے  زیر اہتمام اسلام آباد میں ''یمن پر سعودی جارحیت، ضرب عضب اور پاکستان کا کردار"" کے موضوع پرمنعقدہ  سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضرب عضب آپریشن اس ناسور کے خلاف ہے جس نے مادر وطن کو 80ہزار لاشوں کے تحفے دیے ہیں، جن دہشت گردوں کے خلاف ہماری افواج اور قوم قربانیاں دے رہی ہیں دراصل یہ افغان جنگ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مزید کسی جنگ کا حصہ بن کر ملک اور قوم کو کسی امتحاں سے دوچار کرنیکی اجازت نہیں دے سکتے، آج مشرق وسطیٰ میں دہشت گردوں کے ایکسپورٹرز مکافات عمل کا شکار ہیں، ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو اور ہر مظلوم کے حامی ہیں خواہ وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو، ہم نے ہزاروں لاشوں کو کندھے دیے لیکن کبھی ملک کے خلاف بغاوت نہیں کی۔

 

 علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں مسلح جدوجہد کو حرام سمجھتے ہیں، ہم عوامی پرامن جدوجہد کے قائل ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو یمن جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئیے، ہمیں مسلمانوں کے درمیان لڑائی کو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے، ہمیں پاکستان کی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران ملک کو روز بروز مسائل کی دلدل میں پھنساتے جا رہے ہیں، یمن کا معاملہ چند عالمی طاقتوں کی سازش ہے، آل سعود توحید کا نام لیکر توحید پرستوں کی جڑیں کاٹ رہے ہیں، انہوں نے پوری دنیا میں تکفیریت کا بازار گرم کر رکھا ہے، دنیا اس وقت دو بلاک میں تقسیم ہے، ایک بلاک اسرائیل کو تحفظ دے رہا ہے جبکہ دوسرا بلاک اسرائیل مخالف ہے، امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب پورے خطہ میں ایک منصوبے کے تحت امن تباہ کرنے میں سرگرم ہیں، انہوں نے ہی داعش کو بنایا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور سیاسیات کے  زیر اہتمام اسلام آباد میں ''یمن پر سعودی جارحیت، ضرب عضب اور پاکستان کا کردار" کے موضوع پرمنعقدہ  سیمینار سےخطاب میں جمیعت علمائے پاکستان (نیازی) کے مرکزی صدر پیر سید معصوم حسین شاہ نقوی کا کہنا تھا کہ سنی وہ ہیں جو یمن میں آل نبی (ص) اور آل علی (ع) ہوتے ہوئے اپنے ملک میں جمہوریت کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ احمد رضا کے دادا نے نجدیوں کو ان کی زمین پر للکارا اور ان کے پیچھے نماز سے انکار کیا۔ سنی سلفی کی نئی اختراع گھڑ لی گئی ہے۔ ضرب عضب نے طالبان کی نیندیں اڑا دی ہیں، امریکہ کے خریدے ہوئے مولوی کہہ رہے تھے کہ طالبان تربیلہ تک آگئے ہیں، ڈرو ان سے، ڈیڑھ سال تک مذاکرات ہوئے، نواز، شہباز اور رانا ثناء اللہ نے داتا گنج بخش اور دیگر درگاہوں پر حملہ کرایا اور پھر یہ کہتے ہیں کہ سنی ہیں۔ ان پر جتنی لعنت بھیجی جائے کم ہے۔ ہمارے اکابر شیعہ دوستوں کو اپنا ساتھی مانتے ہیں۔ بعد ازاں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ یمن پر سعودی حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ایک ارب 70 کروڑ مسلمان حرمین کی حفاظت کے لئے تیار ہیں لیکن دراصل حرمین کو نہیں بلکہ سعودی بادشاہت کو خطرہ ہے، دم توڑتی بادشاہت کو خطرے میں دیکھ کر سعودیہ کے حکمرانوں کی حرمین شریفین یاد آگیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ستر ہزار فوجیوں اور شہداء کی دیت کس سے وصول کی جائے۔ یہی اہل سنت اور اہل تشیع ہیں جنہوں نے اس ملک کو بنایا اور اب اس کی سالمیت کے لئے بھی یکجان ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ امور سیاسیات کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ''یمن پر سعودی جارحیت، ضرب عضب اور پاکستان کا کردار"" کے موضوع پرمنعقدہ  سیمینار سےخطاب کرتے ہوئےپیر خواجہ عنصر فرید چشتی، رہنما جمیعت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کا کہنا ہے کہ سنی شیعہ ہمیشہ سے اکٹھے تھے اور اکٹھے رہیں گے۔ ہم مجلس وحدت مسلمین کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔ رہنما جے یو پی نے بتایا کہ دو تین ماہ قبل ہمیں ایم ڈبلیو ایم نے اتحادکی دعوت دی تھی، جس بارے غور و خوض اور مشاورت کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ہم ایم ڈبلیو ایم کاہر محاذپر ساتھ دیں گے۔ آج تک سنی کی صحیح پہچان نہیں کروائی گئی۔ ہم بریلوی سنی ہیں، ہمارا تعلق اولیاء کی خانقاہوں سے ہے۔ ہمارے بزرگ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری نے لاکھوں لوگوں کو مشرف بہ اسلام کیا۔ اولیاء اللہ کو ماننے والوں کا دعویٰ ہے کہ ہم سے زیادہ اہل بیت کے ساتھ کوئی محبت نہیں کرسکتا۔ ہمارا تشیع کے ساتھ کبھی کوئی مسئلہ نہیں بنا، ہم ہمیشہ سے اکٹھے تھے۔ اس ملک کو ہمارے بزرگوں نے ہی بنایا اور اس کو سنواریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree