وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ جناب حضرت فاطمتہ الزہراؑ د نیا کی تمام خواتین کے لیے بہترین عملی نمونہ حیات ہے اورخواتین جناب حضرت فاطمتہ الزہرا ؑ کی سیرت پر عمل کر کے دنیا و آخر ت میں کامیاب ہو سکتی ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ولادت با سعادت حضرت فاطمتہ الزہرا ؑ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ جو شخصیت اخلاق،کردار،عبادت ،خانہ داری،تربیت اولاد،شوہرداری،تربیت خاندان ،معاشرے میں خواتین کی تعلیم و تربیت اور زندگی کے مختلف شعبوں میں سیاسی،اجتماعی،یا میدان جنگ،ہر میدان کامل اسوہ اور نمونہ ہے چودہ صدیاں گزرنے کے باوجودآج تک حضرت فاطمتہ الزہراؑ کی شخصیت متعدد پہلوؤں پر بحث گفتگو کا سلسلہ جاری ہے اور آپ کی شخصیت ہر زمانے میں زندہ اور تابندہ ہے، انہوں نے کہا کہ خواتین کی کامیابی اسی میں ہی ہے کہ حضرت فاطمتہ الزہراؑ کی زندگی کو اپنائیں ۔آخرمیں کیک بھی کاٹا گیا ۔تقریب سے علامہ محمد اقبال کامرانی ،سید اسد عباس نقوی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی کا گوجرانوالہ کا دورہ۔مجلس وحدت مسلمین ضلع گوجرانوالہ کی کابینہ کے اجلا س میں شرکت ۔اجلاس سے خطاب۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا ہے کہ پنجاب میں حکمرانوں کی کرپشن اورلوٹ مار نے صوبے کے خزانے کو خالی کر دیا ہے ن لیگ کی حکومت اور ان کی پالیسیاں غریبوں کے لیے کسی عذاب سے کم نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمران خود کو ئی کام کرنے کو تیار نہیں ۔ڈاکٹرز،واپڈا،ایپکا،لیڈی ہیلتھ ورکرز،نابینا افراد،اور پیرا میڈیکل سٹاف سمیت ہر کسی کو سڑکوں پر آکر اپنا ،،حق لینا پڑتا ہے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن سے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی نے 0 2 جماد الثانی یوم ولادت دختر رسول ﷺ حضر ت بی بی فا طمتہ الزاہ ؑ کے پُر مسر ت مو قع پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ بی بی فا طمہ سلام اللہ علیہا کی زند گی دنیا کے تمام خواتین کیلئے بہترین نمونہ ہے آپکی سیرت پر عمل کرتے ہوئے خواتین اعلی مقام حا صل کرسکتی ہے ۔آپ کے قدموں کے نیچے حسنین ؑ کی جنت ہے جو جوانان جنت کے سر دار ہے اور آپ تاریخ میں وہ پہلی خاتون ہے جسکا لقب اُم ابیہا ہے یعنی اپنے پدر بزرگوار کی ماں اور یہ لقب بھی رسول اللہ ﷺ نے خود ا نہیں دیا ہے جس سے اندا ز ہ لگایا جا سکتا ہے کہ حضور ﷺ بی بی فا طمہ سلام اللہ علیہا کا کس قدر احترام کیا کرتے تھے آپ نے دین اسلام کی تبلیغ کیلئے ہر مشکل وقت میں اپنے بابا رسول خدا ﷺ اور اپنے شوہر حضرت علیؑ مر تضیٰ کا سا تھ دیا ۔

 

اسی منا سبت سے مجلس وحدت مسلمین اور اجتماعی شادی کمیٹی کی جانب سے آج بروز ہفتہ شب آٹھ بجے اجتماعی شا دیوں کاپروگرام ہے جسمیں سولہ اہل سنت و اہل تشیع جوڑوں کی شادی کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے مہمان خصو صی وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبد الما لک بلوچ ہیں ان کے علاوہ کوئٹہ کے مےئر ڈپٹی مےئر وزراء اراکین اسمبلی و کونسلران و معززین شہربھی شر کت کرینگے ۔

وحدت نیوز (گلگت) حفیظ الرحمن وزیر اعلیٰ بننے کے خواب دیکھ دیکھ کر ینم پاگل ہوگئے ہیں،سرکاری وسائل اور ملازمین کو زبردستی گورنر کے استقبال کیلئے جمع کرکے خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ علاقے میں ان کی پارٹی مظبوط ہے۔ سرکاری ملازمین اور سرکاری گاڑیوں کے بے دریغ استعمال کے باوجود گورنر کے بھرپور استقبال میں ناکام ہوچکے ہیں اور گورنر کے سٹیٹس کی آڑ میں مسلم لیگ نواز اپنی الیکشن مہم چلارہی ہے۔ان خیالات کاا ظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان ک سیکریٹری امور سیاسیات غلام عبا س نے اپنے ا یک بیان میں کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نواز دھاندلی کے ذریعے تو اقتدار میں آسکتی ہے لیکن آن گراؤنڈ حقائق یہ ہیں کہ قیامت تک یہ جماعت عوامی حق رائے دہی سے اقتدار تک نہیں پہنچ سکتی ۔مسلم لیگ نواز میں ہمت ہے سرکاری وسائل کے استعمال کے بغیر اپنی جماعت کی سطح پر کوئی قابل ذکر جلسہ کرکے دکھائے،اسٹیبلشمنٹ کے کاندھوں پر سوار جماعت عوامی حقوق کی ترجمان کبھی نہیں ہوسکتی۔

 

انہوں نے کہا کہ گورنر کے دورہ بلتستان کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے تلوے چاٹ کر احتجاج ختم کروایا گیا۔گلگت بلتستان کے عوام نے آمر ضیاء الحق کی با قیات کوکھبی دل سے تسلیم نہیں کیا ہے اور علاقے میں مسلم لیگ نواز کا کوئی مستقبل نہیں، لیگی رہنما جھوٹے وعدوں کے ذریعے عوامی رائے چرانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر سے گورنر کے دوروں کی آڑ میں سرکاری وسائل کو استعمال کرکے نواز لیگ کی الیکشن مہم چلانے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین سیاسی انتقام کا نشانہ بننے کے باوجود الیکشن میں میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور مسلم لیگ نواز کو الیکشن میں بد ترین شکست سے دوچار کرے گی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی نے کہا ہے کہ خطے میں چھائے ہوئے خطرات کے پیش نظر حکمرانوں اور سیاستدانوں کو اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی کو یقینی بنانا ہوگا۔ سب کو ساتھ لے کر چلنے میں ہی ہماری بقاء ہے موجودہ حالات میں یکجہتی اور یکسوئی کی جس قدر ضرورت پاکستانی قوم کو آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ اس وقت پاکستان کیلئے سب سے اہم اور ضروری چیز یہی ہے کہ دہشتگردی اور انتہاپسندی کا خاتمہ کیا جائے یہ پاکستان کی بقاء اور ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے آج وطن عزیز پاکستان چاروں طرف سے دشمنوں کی سازشوں کا شکار ہے ، جس کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہے اور ملک میں مایوسی اور بے چینی کی فضا بڑھتی جا رہی ہے ایسے میں ملک کے ہر شہری کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک کے حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں۔

 

انہوں نے مزید کہاکہ مجلس وحدت مسلمین بلا تفریق رنگ و نسل عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے ، ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں۔ علاقے کے عوام ہمارے ساتھ ہیں ہمیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ہے نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے اور کبھی بھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی ہے، عدم برداشت اور غیر جمہوری رویے کے قائل نہیں ہیں۔غربت پسماندگی اور جہالت کی وجہ سے عوام معاشرتی برائیوں کا شکار ہوجاتے ہیں اور فکری بے چینی کے اصل اسباب اور محرکات کو نظر انداز کر کے محض اپنے بیانات اور تقریروں کو رنگین بنانے کیلئے عوام کے مسائل اور ان کے درمیان اتحاد و اتفاق کی باتوں کا سہارا لینے سے عوام متحد نہیں ہونگے، تقسیم در تقسیم کے عمل کے اصل اسباب کو بے نقاب کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ زاہد حسین زاہدی نے کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان ریاستی جبر کے ذریعے الیکشن کو یرغمال کرنے کی کوشش نہ کرے۔ گورنر کی سرپرستی میں نواز لیگ گلگت بلتستان میں سانحہ ماڈل ٹاون کو دھرانے پر تلی ہوئی ہے۔ جس طریقے سے نواز لیگ ریاستی مشینری استعمال کر رہی ہے اس ماحول میں شفاف الیکشن کا انعقاد ممکن ہی نہیں۔ گلگت بلتستان میں غیر مقامی گورنر کی تقرری دراصل وفاقی حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے نواز لیگی کارکنان کی توہین ہے انہوں نے اپنی ہی پارٹی میں کسی شخص کو اس قابل نہیں سمجھا کہ گورنر بنایا جاسکے ۔ انکو بھی نظر انداز کر کے وفاقی حکومت نے پورے خطے کی توہین ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وائسرائے کی بلتستان میں آمد بلتستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ گلگت بلتستان میں ایسا لگ رہا ہے نگران حکومت نہیں بلکہ نواز لیگ کی حکومت ہے جبکہ نگران حکومت انکے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں وفاقی حکومت جس اندازمیں ریاستی مشینری کو استعمال کر رہی ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ ریاستی اداروں کو نواز لیگ کی بی ٹیم بننے کی بجائے ریاستی ادارہ بننے کی ضرورت ہے۔ اگر ریاستی ادارے ہوش کے ناخن نہ لے تو نواز لیگ سانحہ 88 یا سانحہ ماڈل کو دہرائے گی۔کون نہیں جانتا کہ ضیاء الحق نے پاکستان کو طالبان کا تخفہ دے دیا تھا اور گلگت بلتستان میں باقاعدہ لشکر کشی کرائی تھی اور دنیا جانتی ہے کہ ضیاء الحق کے نظریات کا نتیجہ کونسی جماعت ہے اور انکی گود میں کس جماعت نے تربیت پائی ہے۔آج وہی جماعت فرقہ واریت کے الزامات دوسروں پر عائد کرتی ہیں جبکہ دنیا جانتی ہے کہ تکفیری جماعت کونسی ہے، کس جماعت کے سربراہ نے کہا کہ طالبان اور ہمارے مقاصد ایک ہیں، کس جماعت نے کہا کہ طالبان ہمارے بھائی ہیں ، کس جماعت نے مذاکرات کے ذریعے آپریشن کو روکنے کی کوشش کی ، کس جماعت نے طالبان کو اخلاقی جواز فراہم کیا۔ اور دنیا جانتی ہے کہ ہم روز اول سے ہی دہشتگردوں کی مخالفت عبادت سمجھ کر کرتے رہے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree