وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کوئٹہ کے سیکریٹری امو رسیاسیات کربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی مضبوطی کے لیے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں بائیومیٹر ک سسٹم کے ذریعے انتخا بات کرانے کی تجویز خوش آئند ہے کیونکہ شفا ف انتخا بات کے بغیر حقیقی جمہو ریت کا نفا ذممکن نہیں ۔ملک میں عام انتخا بات ہمیشہ سے متنا زعہ رہا ہے اور مختلف سیا سی جما عتوں نے ہمیشہ عام انتخا بات کے حوالے سے اپنے شکوک وشبہات کا اظہار کیا ہے لیکن اسکاہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ پی بی 2 سے پچھلے تین انتخا بات میں مسلسل شکست سے دوچار ہونے والے اپنے آپکو پی بی 2 کے نمائندہ جماعت کے طور پر متعا رف کرانے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں اور مسلسل یہ دعوی کر رہی ہیں کہ اُن کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے انتہا ئی مضحکہ خیز اور سمجھ سے بالا تر ہے۔

 

مجلس وحدت مسلمین ووٹو ں کی مکمل تصدیق انگوٹو ں کے نشانات کے ذریعے چیک کرنے کی حمایت کرتی ہے ۔پی بی 2پر واویلہ کرنے والے چو ر مچا ئے شو ر کی مصدا ق ہے کیونکہ دنیا جا نتی ہے کہ عام انتخابات میں ان واویلہ کرنے والوں نے ملک سے باہر ہجر ت کرنے والو ں اور وفات پانے والے لوگوں کے شناختی کارڈزکو کس طر ح سے استعمال کیا اور اگر انگو ٹو ں کے نشان سے ووٹوں کی تصدیق کی گئی تو ان وایلا کرنے والوں کے اپنے ووٹ تین گناہ کم ہونے کے امکانات ہیں،2013کے عام انتخا بات میں عوام نے جس جوش اور ولولے سے مجلس وحدت مسلمین کے حق میں اپنی رائے دہی کا حق استعمال کیا اُس سے سب اچھی طر ح آگاہ ہیں جس کے بعد ایم ڈبلیوایم کی کامیا بی اظہر من الشمس ہے۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ علامہ محمد امین شہیدی تنظیمی دورہ پر اسکردو پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ محمد امین شہیدی خصوصی دورہ پر بلتستان پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ تنظیمی دورہ جات کے علاوہ بزرگ علمائے کرام، عمائدین علاقہ، مختلف مکاتب فکر کے علماء و زعماء اور سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ اسکردو ائیر پورٹ پر سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان علامہ آغا علی رضوی، صوبائی رہنماء آغا مظاہر حسین موسوی، علامہ شیخ علی احمد نوری، شیخ زاہد حسین زاہدی کے علاوہ ڈویژنل اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ علامہ امین شہیدی کا پانچ روزہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہوگا، اس دوران گلگت بلتستان کی اہم شخصیات نے ایم ڈبلیو ایم میں اپنی شمولیت کا اعلان کرنا ہے۔ دیگر مصروفیات کے علاوہ اہم تنظیمی اجلاس سے خطاب کریں گے اور سیاسی صورتحال جائزہ لیکر مجلس وحدت مسلمین کی آنیوالے الیکشن میں بھرپور شرکت اور کامیابی کیلئے جدید خطوط پر مبنی حکمت عملی بھی طے کی جائیگی۔ بلتستان میں قیام کے دوران وہ تمام حلقوں کے دوروں کے علاوہ مختلف طبقات کے وفود، عمائدین اور اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔

وحدت نیوز (نجف اشرف) مدیر مکتب آ یت الله العظمی الشیخ بشیر نجفی حجتہ الاسلام و المسلمین الشیخ ابو صادق سے مجلس وحدت مسلمین کے وفد نےمرکزی سیکریٹری امور خارجہ  ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کی سربراہی میں ملاقات کی،جس میں پاکستان کی سیاسی اور مزہبی صورت حال پر بات ہوئی اور مجلس وحدت مسلمین کی خدمات اور عوام کے ساتھ قریبی  رابطوں کو سراہا گیا،الشیخ ابو صادق نے یمن کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے جرات مندانہ موقف کی تعریف کی اور کہا کہ ہمیں مجلس وحدت مسلمین پر فخر ہےجو تشیع پاکستان کی خدمت مصروف عمل ہے،ہم مجلس کے لیے دعاگو ہیں،الله تعالی آ پ کوموفق و موید فرمائے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نواز شریف نے گلگت بلتستان میں ترقیاتی پیکچ کا اعلان کرکے انتخابات سے قبل دھاندلی کی بنیاد رکھ دی ہے، ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل کا وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے گلگت بلتستان کیلئے اعلان کیے گئے 47 ارب روپے کے ترقیاتی پیکچ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میاں صاحب کو جے بی کے عوام الیکشن کے دنوں میں ہی کیوں یاد آئے؟، گلگت بلتستان کے عوام جانتے ہیں کہ میاں صاحب ان سے کتنے مخلص ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ انتخاب سے قبل دھاندلی کا پلان اسی دن بن گیا تھا جب نواز شریف نے اپنی ہی کابینہ سے گورنر بنا دیا تھا۔ سپریم کورٹ انتخابات سے قبل ترقیاتی پیکچ کے اعلان پر ازخود نوٹس لے اور تمام سیاسی جماعتیں بھی حکمران جماعت کے اس عمل کی مذمت کریں۔ گلگت بلتستان میں انتخابات میں پیپلزپارٹی اور نون لیگ کی شکست فاش یقینی ہے، گلگت بلتستان الیکشن ثابت کریگا کہ دونوں جماعتوں کی عوام میں کتنی ساکھ ہے۔

وحدت نیوز (عراق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی کی سربراہی میں  نائب نمائندہ رہبر معظم عراق حجتہ الاسلام آقا ئےشیخ ابو علی بھبھانی سے ملاقات،دو طرفہ ملاقات میں دونوں رہنماوں کے درمیان عراق و پاکستان کی موجودہ صورتحاؒل پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم نجف اشرف کے مسئولین بھی ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں سیکرٹری امور خارجہ نے پاکستان کے اندر آنے والے تبدیلیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملت تشیع کا پاک خون بے اثر نہیں ہوگا ۔ ہم دشمن پاکستان کے مقابلے میں سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور الحمدللہ آج پاکستان کے اہلسنت برادران بھی تشیع کے شانہ بشانہ ہیں اور ہم نے تکفیری سوچ کو پاکستان میں تنہا کر دیا ہے،دفاع حرمین کی باتیں کر کے تکفیری آج اپنے آپ کو نمایاں کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں لیکن ان کا ماضی کا کردار ملت پاکستان کے سامنے ہے کہ وہ دین خدا سے کتنے مخلص لوگ ہیں۔ نمائندہ رہبر نے ایم ڈبلیو ایم کے کردار کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے اک مسلسل جدوجہد کے بعد تبدیل ہوتے ہیں لہذٰا اس راہ پر ڈٹے رہنا اور مسلسل آگے بڑھتے رہنا ہی کامیابی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) سا لانہ مرکزی تنظیمی وتربیتی کنونشن کے کامیاب انعقاد پر چیئرمین کنونشن نثار علی فیضی کی طرف سے منتظمین کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی،سیکرٹری تبلیغات علامہ اعجاز حسین بہشتی، سیکر ٹری روابط ملک اقرار حسین،مرکزی مسؤل آفس علامہ اصغر عسکری،ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکر ٹری سیاسیات علی حسین،اسلام آباد کے سیکر ٹری جنرل ظہیر عباس، روالپنڈی کے سیکر ٹری جنرل مولانا ساجد شیرازی ،سرپرست اعلی مولانا اکبر کاظمی ودیگر شریک ہوئے۔ تقریب میں بی بی فاطمہ جگر گوشہ رسول ؐکے میلاد کی مناسبت سے منقبت،قصیدہ پڑھا گیا اور بی بی فاطمہ سلام اللہ علیھا کی سیرت و فضائل کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی ۔ چیئر مین کنونشن نثار علی فیضی نے تمام کمیٹیوں کے اراکین کو انکی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا پروگرام کے انتظامات میں منفی و مثبت پہلوؤں پر شرکاء نے اظہار خیال کیا جسے آئندہ پروگرامات کو بہتر بنانے کے لیے محفوظ کر لیا گیا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد امین شہیدی نے سیرت سیدہ فاطمہ زہراہ سلام اللہ علیھاپر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لیے آئمہ اطہار ؑ سے ہمیشہ توسل کر کے رکھنا چایئے یہ ذمہ داریاں منجانب خدا ہیں اور اسکی احسن ادائیگی کے لیے ہمیں اپنے تعلق کو خدا سے مضبوط کرنا چاہیے کنونشن ایجنڈا اور انتظامات کے حوالے سے بہترین تھا ۔

 

علامہ اعجاز بہشتی نے تقریب کی افادیت اور اہل بیت کے ذکر کی محفل کی نورانیت کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اہلبیت ؑ بالخصوص سیدہ زہراہ سلام اللہ علیھاکی مناسبت سے محافل اہلبیتؑ اہمیت کی حامل ہوتی ہیں جس میں ملائکہ اور فرشتے بھی مستفید ہوتے ہیں کنونشن میں شہدائے ملت سے عہدوپیمان ہماری الہی ذمہ داریوں کے تسلسل کے لیے نہایت ضروری ہے سر زمین پاکستان میں شہداء دین اسلام کی آبیاری کے لیے اپنا لہو پیش کرتے چلے آ رہے ہیں ہماری جماعت اور اسکے مسؤلین ان شہداء کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے ۔ علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ کامیاب کنونشن کے انعقاد پر ملک بھر سے ضلعی مسؤلین کے مبارکباد کے پیغامات وصول ہوئے اس بار پروگرام تنظیمی مسائل اور چیلینجز کے حوالے سے بے حد مفید تھا مقررین کی گفتگو نے اراکین شوری مرکزی کو تنظیمی ذمہ داریوں کو مزید بہتر طریقے سے آگے بڑھانے میں مدد کی ہے ۔

 

سیکر ٹری روابط ملک اقرار حسین نے کہا کنونشن واجلاس شوری مرکزی میں اضلاع کی بھر پور شرکت اور نشستوں میں دلچسپی اس بات کی علامت ہے کہ یہ جماعت اپنے اندر بہترین تنظیمی نظم رکھتی ہے اور جس طرح سے اس جماعت کے اہداف اعلی و ارفع ہیں اسی طرح اس جماعت کا تنظیمی نظام بھی اپنے اندر توان وقدرت پیدا کرے گا اور ہم اس بھاری ذمہ داری سے عہدہ برا ہو سکیں گے انہوں نے کنونشن کے کامیاب انعقاد پر چیئر مین کنونشن نثار علی فیضی اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree