وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین پنجاب کے زیر اہتمام حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہ کے یوم ولادت کی مناسبت سے ایک سمینار بعنوان ’’حضرت فاطمۃ الزہرا ؑ اسوہ انسانیت‘‘ اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں منعقد ہوا۔سمینار میں مرکزی کوآرڈینیٹر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین خانم  زہرا نقوی نے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں باوقار مقام حاصل کرنے کے لیے اپنی اقدار کا تعین کرنا ہوگا۔ اس وقت ہمیں بہت سارے محاذوں کا سامنا ہے۔ اسلام دشمن طاقتیں ثقافتی یلغار کی ننگی تلوار تھامیں ہمارے ایمان کو نشانہ بنانے پر تُلی ہوئی ہیں ہمیں ان سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اپنی اور خاندان کی بہترین تربیت کے لیے اسوہ فاطمۃ سلام اللہ علیہ کو شعار بنائیں تا کہ اپنی زندگیوں کو اسلام کے سنہری اصولوں میں ڈھال سکیں۔ ،منہاج القرآن شعبہ خواتین کی جنرل سیکریٹری نائلہ جعفری، جامعۃ الکوثر گرلز کالج کی پرنسپل ذکیہ نجفی اورجامع حجت کے پرنسپل سید علی شاہ نقوی  نے خاتون جنت سلام اللہ علیہ کی اعلیٰ سیرت اوربابرکت کردار پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا و آخروی کامیابی کا مکمل درس سیرت فاطمۃ الزہرا ؑ میں پوشیدہ ہے۔اگر ہم جناب سیدہ سلام اللہ علیہ کی زندگی کو اپنے لیے نمونہ قرار دیں اور اپنے کردار و گفتار سے ثابت کریں کہ ہم ان کے حقیقی ماننے والے ہیں تو پھر دنیا و آخرت میں سربلندی ہمارا مقدر ہو گی۔

 

سیمینار سے مرکزی خطاب کرتے ہوئے خیر العمل فاوندیشن پاکستان کے چیئرمین نثار علی فیضی نےکہا کہ خاتون جنت حضرت فاطمة الزھرہ سلام اللہ علیھا کی سیرت کی اتباع انسانیت کو کمال کی بلندی پر پہنچا سکتی ہے بی بی کی ذات نے ہر مشکل گھڑی میں اسلام کی محافظت کی انکی تربیت کا اثر تھا کہ حسنؑ و حسینؑ جیسے فرزند اسلام کو ملے قوم کی ماﺅں،بہنوں اور بیٹیوں کوسیرت سیدہ فاطمةالزھراءسلام اللہ علیھا پر چلتے ہوئے اپنی پاکیزہ آغوش سے دیندار اولاد تربیت کر کے اس معاشرے کی رہبری کے لیے دینا ہو گی آج ملت تشیع کو درپیش چیلنجز وہی ہیں جو انسانیت کو درپیش ہیں مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں انسانیت کی اعلی قدروں کو پروان چڑھانے کے لیے میدان عمل میں ہے ہم قرآن واہل بیت ؑ کی سیرت کی اتباع کے ذریعے انسانیت کے بھٹکے ہوئے قافلے کو سوئے کمال وسوئے منزل لے کر آئیں گے، نثار علی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا رفاہی شعبہ خیرالعمل فاﺅنڈیشن پاکستان میں خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے لیے شعبہ خواتین کے ساتھ ملکر رفاہی منصوبوں کا جال بچھائے گا جن میں صحت کے مراکز، بچیوں کی شادیاں،ووکیشنل سنٹرز،قرآن سنٹرز،یتیم و بیواﺅں کی کفالت جیسے کئی منصوبوں پر اس وقت کام شروع ہو چکا ہے اور لاکھوں روپے اس مد میں خرچ کیے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ مالیات کے شعبہ نے خیرالعمل فاﺅنڈیشن کے تعاون سے گھر گھر میں ڈونیشن باکس رکھنے کا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے ابتدا میں کئی ہزار گھروں میں باکس رکھوائے جا رہے ہیں اس باکس سسٹم کے نظام سے رفاہی امور کو بہت زیادہ تقویت ملے گی اور غریب ،نادار و بے کس لوگوں کی امداد کو مزید یقینی بنا یا جائے گا ۔

وحدت نیوز (کراچی) دنیاکودرپیش خانوادگی مسائل سے نجات سیرت حضرت فاطمتہ الزہراکی عملی اتباء سے ممکن ہے،جناب فاطمہ زہرا(س)کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلئے نمونہ عمل ہے،جناب فاطمہ (س)نے دین اسلام کی تبلیغ وترویج میں اپنی والدہ حضرت خدیجتہ الکبریٰ کی مثل رسول اکرم (ص) شانہ بشانہ رہیں ۔ان خیالات کا اظہارعلماء وذاکرین نے ہفتے کو جشن ومحفل میلاد کی ایک تقریب کے دوران کیا،مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کے زیر اہتمام تقریب سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید باقرعباس زیدی ،ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم زہرا نجفی ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کراچی کی رہنما خانم ہماجعفری نے خطاب کیا،جبکہ ، نعت، قصیدہ اور منقبت خواں خواتین نے بارگاہ جناب فاطمہ زہرا (س)میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس پر نورمحفل میں خواتین اور بچیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ساتھ ہی خواتین کی دلچسپی کے لئے کوکنگ ، میک اپ اور انٹیرئرڈیکوریشن اور بچوں کیلئے فیس پینٹنگ کے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے۔

 

 محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقرعباس زیدی کا کہا کہ جناب فاطمہ زہرا(س)کی ذات اقدس تمام خواتین عالم کیلئے نمونہ عمل ہے، جناب سیدہ فاطمہ (س)ایک جامع شخصیت کی حامل خاتون تھیں جن کے اندر ایک بہترین بیٹی ، بیوی او ماں میں پائی جانے والی تمام صفات عالیہ موجود تھیں ، ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما خانم زہرا نجفی نے سیرت جناب فاطمہ الزہرا(س) پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جناب فاطمہ (س)جگر گوشہ رسول تھیں ، خدا وند متعال نے آپ (ص)کی نسل پاک کو جناب فاطمہ (س) سے جاری رکھا،جو کہ آج تھی جاری ہے، جناب فاطمہ (س)نے دین اسلام کی تبلیغ وترویج میں اپنی والدہ حضرت خدیجتہ الکبریٰ کی پیروی کرتے ہوئے سنگین مشقیں جھیلیں اور رہتی دنیا تک خواتین کے لئے اسوہ عمل قرار پائیں ۔

وحدت نیوز (شکارپور) سابق وزیراعظم محمد میاں سومرو ایک وفد کے ہمراہ کربلا معلیٰ امام بارگاہ شکارپور پہنچے، اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، اس مو قع محمد میاں سومروسے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی معاون سیکریٹری سیاسی امور و شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سندہ حکومت نے ملک کے کروڑوں عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرے گی اور کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی فعالیت کو روکا جائے گا مگر اس سلسلے میں عملی اقدام نہیں ہورہا، آج بھی سندہ بھر میں کالعدم جماعتوں کی نفرت انگیز سرگرمیاں جاری ہیں،ایک سازش کے تحت اب سندہ میں دہشت گردی کا آغاز کیا گیا ہے، جسے روکنے کے لئے سیاسی کارکنوں اور امن پسند قوتوں کو میدان میں آنا ہوگا۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ قومی سطح کی پالیسیوں کو نہ صرف معاشرتی ضروریات اور موجودہ صورتحال کا عکاس ہونا چاہئے بلکہ عوام کے حقیقی مسائل و مشکلات کے پائیدار حل کاضامن ہونا چاہئے یہ پا لیسیاں محض فائلوں تک محدود نہیں ہونا چاہئے بلکہ ان پر عمل در آمد کر کے ان کے ثمرات عوام تک پہنچانا ضروری ہے حقیقی جمہوریت کا مطلب عوام کے یکساں حقوق اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ معاشرے میں نا برابری کی صورتحال ہی پیدا نہ ہو ہمارا محور امن پسندی ، بھائی چارگی اور روا داری ہونا چاہئے محاز آرائی اور مفادات کی سیاست نے ہمیں پسماندگی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ہمیں اپنے ماضی سے سبق لیتے ہوئے اپنے مستقبل کا از سر نو تعین کرنا ہوگا مفاہمتی سیاسی عمل کا تسلسل ترقی و خوشحالی کی کنجی ہے سیاست میں مثبت فیصلے آنے والے وقتوں میں یاد رکھا جائے گا غربت پسماندگی اور جہالت کی وجہ سے عوام معاشرتی برائیوں کا شکار ہو جاتے ہیں اور فکری بے چینی کے اصل اسباب اور محرکات کو نظر انداز کرکے محض اپنے بیانات اور تقریروں کو رنگین بنانے کیلئے عوام کے مسائل اور ان کے درمیان اتحاد و اتفاق کی باتوں کا سہارا لینے سے عوام متحد نہیں ہونگے تقسیم در تقسیم کے عمل کے اصل اسباب کو بے نقاب کرنا ہوگا ۔ استحکام مادر وطن ہویا بقائے جمہوریت ہو ہمیں ہر کٹھن گھڑی میں اپنا کلیدی کردار با طریق احسن ادا کرنا چاہئے ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) چین کے صدر شی چن پنگ کا دورہ پاکستان بے پناہ اہمیت کا حامل ہے۔ اس سے دو طرفہ تعاون کے فروغ کومزید وسعت حاصل ہو گی۔پاکستان کے بہت سارے دوست نما دشمنجو کہ ہمیں غیر مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔ان سب نے اپنی نظریں چین کے صدر کے دورہ پاکستان پر مرکوز کر رکھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ ڈاکٹر سید شفقت شیرازی نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چین ہمارا دیرینہ اور مخلص دوست ہے ۔ ماضی میں ہم امریکہ نوازی سے متاثر ہو کر اس کو نظر انداز کرتے رہے جو ہمارے لیے نقصان کا باعث بنا۔ امریکہ فقط اپنے مفادات کا یار ہے وہ کسی کا دوست نہیں۔امریکہ کی بجائے چین سے دوستی ہمارے لیے ہر لحاظ سے سود مند ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ مختلف منصوبہ جات پر معاہدوں کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھی ہمیں کوئی مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے تاکہ امن و سلامتی کے دشمن عناصر کی سرکوبی کی جا سکے۔چین نے ہر مشکل میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہمیں بھی دوستی کے تمام تقاضے احسن انداز میں پورے کرنے ہوں گے۔

وحدت نیوز (شکارپور) شہداء کمیٹی کی اپیل پر آج سندہ بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔ شکارپور میں شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام کربلا معلیٰ امام بارگاہ و جامع مسجد سید الشہداء ؑ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، جو لکھیدر پہنچ کر جلسہ عام میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقعہ پر احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ آج کا احتجاج دہشت گردی کے خلاف ہے۔ دہشت گردی کے اڈوں ، ٹریننگ کیمپس اور کالعدم دہشت گردتکفیری تنظیموں کے خلاف ہے۔ حکومت اور ریاستی اداروں سے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ سندہ حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ وارثان شہداء کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ سندہ حکومت ۲۲ نکاتی معاہدے پر فوری عمل در آمد کرے۔

 

انہوں نے کہا کہ ۱۷ تا ۱۹ اپریل دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ عوام دہشت گردی کے خلاف بھرپور آپریشن چاہتے ہیں۔ ریاست دہشت گردوں کے خلاف اعلان جنگ کرے، عوام اس جنگ میں ریاستی اداروں کو سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے عوامی اجتماع میں تین نکات مطالبات پیش کئے عوام نے نعروں کی گونج میں اپنی مثبت رائے کا اظہار کیا۔

 

اس موقع پر احتجاجی مظاہرے سے علامہ سید عالم شاہ موسوی، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی رہنماء فدا عباس لاڑک، مولانا منتظر مہدی و دیگر نے خطاب کیا۔ احتجاجی مظاہرے میں وارثان شہداء کے ہمراہ مختلف مکاتب فکر کے عوام شریک ہوئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree