وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے اپنے دورہ بلتستان کے موقع پر مرکزی جامع مسجد امامیہ اسکردو کے امام جمعہ و الجماعت علامہ شیخ محمد حسن جعفری سے ملاقات کی، اس موقع پر شیخ اعجاز بہشتی، آغا مظاہر حسین موسوی، آغا علی رضوی، شیخ زاہد حسین زاہدی، شیخ احمد علی نوری اور محمد علی موجود تھے۔ علامہ شیخ حسن جعفری نے علامہ محمد امین شہیدی کو بلتستان آمد پر خوش آمدید کہا، دونوں علماء کرام نے گلگت بلتستان کی سیاسی اور سماجی صورتحال ہر تبادلہ خیال کیا۔ علامہ محمد امین شہیدی نے بلتستان میں علامہ شیخ محمد جسن جعفری کی ملی خدمات کو سراہا۔ ملاقات کے اختتام پر علامہ شیخ حسن جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کو مرکزی جامع مسجد امامیہ کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ بھی کروایا۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) مقبوضہ کشمیر ،پنڈتوں کی علیحدہ بستیاں قائم کرنے کا فیصلہ سازش ،ریاست جموں وکشمیر میں عدم رواداری پیدا کرنے کی سوچ کا عکاس ہے ،پنڈتوں کیلئے اپنے گھروں کو واپس آنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں،اسرائیلی تجربہ سے مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش تمام کشمیری ملکر ناکام بنادینگے ،بھارت کشمیر کی غالب اکثریت مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزادکشمیر کے سربراہ علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ریاستی کابینہ سے خطاب کے دوران کیا ہے۔

 

اُنھوں نے کہا ہے کہ پاکستان ،دُنیا کی مہذب قوموں ،انسانی حقوق کی تنظیموں ،اقوام متحدہ کو کشمیریوں کی تشویش سے آگاہ کرے ،بستیاں قائم کرنے کا فیصلہ بھارت سرکار کی گھناؤنی سازش ہے ،جسے ناکام بنانے کیلئے آزادکشمیر پاکستان سمیت دُنیا بھر میں موثر آوازاُٹھانے کی ضرورت ہے ،صف بندی کی جائے ، پنڈتوں کیلئے الگ بستیوں کا آئیڈیا اسرائیل سے لیا گیا ،جہاں مختلف ممالک ،ریاستوں سے لاکر پنڈت آباد کئے جائینگے ،بہرصورت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ناکامی سے دوچار کی جاسکے ،مقبوضہ کشمیر پر ریاستی جبر اور مکاری کا ہر ہتھکنڈہ ناکام ہوچکا ،اب بھارتی قیادت کٹھ پُتلی انتظامیہ نسلی بنیادوں پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کیخلاف گھناؤنی سازش کر رہاہے ، پنڈت کشمیری معاشرے کا حصہ ہیں اُنھیں مسلمانوں سے کوئی شکایت نہیں ،اسرائیلی طرز پر پنڈتوں کیلئے بستیوں کے قیام ،بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں شکست کو ظاہر کرتا ہے ۔

 

علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے شوریٰ سے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں نے اس سے پہلے بھی ایسی سازشوں کوناکامی سے دوچار کیا ،اور اب بھی کشمیریوں کی نمائندہ قوت حُریت کانفرنس بھارتی سازشوں کیخلاف متحد ہے ،پاکستان ،مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حق کود ارادیت کی جدوجہد کیخلاف بھارتی سازش کا توڑ کرے ،دُنیا کی آزادی پسند ،انسان دوست قوموں تنظیمات کو اس ایشو پر متوجہ کرے ،آزادکشمیر کی قیادت اپنی دیگر سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کرکے آزادکشمیر،پاکستان سمیت دُنیا بھر میں بھارتی سازش کیخلاف موثر آوازاُٹھائے،اُنھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر مین بھارتی ایماء پر پنڈت بستیوں کے قیام کی سازش کشمیر کی حُریت پسند قوم کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی ،کیونکہ پوری کشمیری قیادت اس اہم معاملہ پر ایک پیج پر ہے ،اور جدوجہد آزادی میں دی گئی قربانیون کو رائیگان نہیں جانے دیا جائیگا،علامہ تصور جوادی نے آزادکشمیر کی حکومتی سیاسی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ آزادخطہ کو تحریک آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے ،اوریہاں سے پنڈت بستیوں کیخلاف موثر آوازبلند کرنے کیلئے صف بندی پر توجہ دی جائے ،مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے حوالے سے آزادکشمیر کی قیادت پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔

وحدت نیوز (شکارپور) شہداء کمیٹی کے زیر اہتمام آج شکارپور کربلا امام بارگاہ و جامع مسجد میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں امام جمعہ سکھر علامہ علی بخش سجادی، مدرسہ لاڑکانہ کے پرنسپل علامہ مشتاق حسین مشہدی، مدرسہ امام علی نقی ؑ پنوعاقل کے پرنسپل علامہ سید مختار حسین رضوی، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ نشان حیدر ساجدی، برادر عبداللہ مطہری، اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء اشرف علی اسدی، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے قمر عباس غدیری ، امام جمعہ لاڑکانہ علامہ سید قمر عباس ، چیئرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی،وائس چیئرمین علامہ عبدالمجید بہشتی و دیگر شریک ہوئے۔

 

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے اجلاس کے شرکاء کو ۲۲ نکات اور اس سلسلے میں سندہ حکومت کے رویہ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اور مختلف مسائل پر معزز شرکاء سے مشاورت کی،اس موقع پرمذکورہ رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ جمعہ ۱۷ اپریل کو سندہ بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا جبکہ ۱۷ سے ۱۹ اپریل دہشت گردی کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہوگا۔ سندہ حکومت کے روئیے کو غیر سنجیدہ سمجھتے ہوئے اس پر عدم اعتماد کرتے ہیں۔

وحدت نیوز (کراچی) امام بارگاہ کے ٹرسٹیزومعروف سماجی شخصیت اشرف عباس کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہیں،حکومت شہر میں موجود کالعدم مذہبی جماعتوں و دہشتگردی کے پروڈکشن ہاؤس مدارس کے خلاف بھی آپریشن کرے ،استعماری طاقتوں امریکہ و اسرائیل نے ہمیشہ عالم اسلام کے خلاف سازشیں کی اور آج بھی جاری ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹڑی جنرل علامہ مختار امامی نے گزشتہ روز کراچی کے علاقے عزیزآباد میں ہدف بنا کر دہشتگردی کا نشانہ بننے والے مسجد وامام بارگاہ قب سکینہ عزیز آباد کے ٹر سٹی ،اتحاد بین الالمسین کے دائی معروف سماجی شخصیت اشرف عباس کی ٹاگٹ کلنگ کے زریعہ شہادت اور ان کی معصوم بچی کو بھی دہشتگردوں کی جانب سے نشانہ بنانے کی مذمت کی شدید مذمت کی اور شہید اشرف عباس کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا۔

 

 علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ طالبان کے بعد پاکستان میں دہشتگرد کالعدم تنظیموں اور دہشتگردی کے مراکز مدارس کی موجودگی ملک میں امن و اما ن کیلئے بڑا خطرہ ہے اور حالیہ دنوں میں چند مدارس سے دہشتگردوں اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کی بڑی تعداد میں پکڑا جانے سے اب قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومت کی آنکھیں کھل جانا چاہیے اور یہ بات بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے کے پاکستان میں موجود کالعدم مذہبی جماعتوں کی داعش کو مکمل حمایت حاصل ہے ، کالعدم مذہبی جماعتیں گزشتہ کئی ماہ سے ملک کے مختلف شہروں میں داعش کی پروموشن کر رہی ہیں ، داعش کی جانب سے کالعدم جماعتوں کو شمولیت کی دعوت دینا دھونگ ہے کالعدم جماعتوں اور دینی مداراس کے نام پر کھلے دہشتگردی کے اڈوں کے خلاف فوری آپریشن کیا جائے ۔اگر حکومت نے ان کے خلاف سنجیدہ اقتدامات نہیں کیے تو طالبان دہشتگردوں کی طرح عوام ان کے مظالم کا شکار بنے گے۔ ان کامذید کہنا تھا کہ حالات کی انتہائی کشیدہ صورتحال اور مظالم کے پہاڑ توڑے جانے کے باوجود ملکی اور شہر کراچی کی عوام عوام نے ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا علامہ مختار امامی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد اشرف عباس کے قتل میں ملوث قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور شہر کی عوام سے دہشتگردی کے اس واقع میں زخمی ہونے والی اشرف عباس کی صاحبزادی کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان کا دورہ گلگت سیاسی رشوت کا حصہ ہے ۔ نواز شریف لاکھ دورہ کریں گلگت بلتستان کی عوام باشعور ہو چکی ہے اور جانتی ہے کہ کونسی جماعت عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والی جماعت ہے اور کونسی جماعت جمہوریت کے نام پر مورثی سیاست کرنے والی ہے۔ گلگت بلتستان میں نواز شریف کے دورہ کو اس وقت ہم تسلیم کرتے جب وہ کچھ کام کرکے آتے۔ انہوں نے محض اعلانات کے سوا کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ میں نواز حکومت سے پوچھنا چاہتا ہوں نواز حکومت کو برسر اقتدار آئے تین سال کو عرصہ ہونے کو ہے لیکن ان تین سالوں میں گلگت بلتستان کو کیا دیا انہوں نے حکومت میں آنے کے بعد گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ قرار نہ دینے کے بیانات دینے اور اس خطے کی عوام میں مایوسی پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

 

آغا علی رضوی نے کہا کہ جو حکومت گلگت بلتستان کو پاکستان کا حصہ سمجھنے کے لیے تیار نہیں وہ کس منہ سے آج گلگت بلتستان کی تعریف میں مصروف ہے۔ نواز حکومت کو گلگت بلتستان کی عوام سے کوئی دلچسپی نہیں بلکہ وہ یہاں کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتی ہے جسکی واضح دلیل اکنامک کوریڈرو کو اپنے داماد کے گھر حویلیاں میں منتقل کرنا ہے۔ گلگت بلتستان میں خوشحالی کا دور دورہ کرنے کی باتیں کرنے، جوئے شیر لانے، آسمان سے تارے توڑ نے کی باتیں کرنے والے انتخابات سے قبل کہاں تھے اور ان تین سالوں میں گلگت بلتستا ن کی یاد کیوں نہیں آئی آج صرف الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے یہ سب کچھ ہو رہا ہے انتخابات کے بعد انہوں نے دوبارہ گلگت بلتستان کو پاکستان کے نقشہ سے نکال پھنکنا ہے اور اپنی پرانی روش پر عمل کرنا ہے لہذا عوام ایسے کھوکھلے نعروں سے متاثر ہوئے بغیر آگے بڑھیں اور گلگت بلتستان کی عوام یاد رکھے کہ ہمارے حقوق کی جنگ ہم نے ہی لڑنی ہے اگر یہ وفاقی جماعتیں مخلص ہوتی اب تک گلگت بلتستان کو سینٹ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی مل جاتی اور عوام کو انکے حقوق میسر آتے۔

وحدت نیوز(گلگت) قومی خزانے کو کروڑوں کا ٹیکہ لگانے کے باوجود مسلم لیگ نواز کا شو بری طرح ناکام ہوا، وزیر ا عظم کی گلگت آمد پر لاکھوں روپے تشہیر پر لگادئیے گئے اور جگہ جگہ لاکھوں روپے دیکر کیمپ لگوانے کے باوجود گلگت بلتستا ن کے عوام نے مسلم لیگ نواز کو مسترد کردیا۔ سرکاری ملازمین کو دفاتر سے چھٹی کرواکر اور پولیس جوانوں کو سول وردی پہناکر جلسہ گاہ پہنچادیا گیا۔ وزیر اعظم کی آمد پر گلگت بلتستان کی پسماندگی کو دور کرنے کیلئے بلند بانگ اعلانات کے دعوے کرنے والوں کی اوقات منظر عام پر آہی گئی۔وزیر اعظم نے محض ایک ہزار لیپ ٹاپ دینے کے علاوہ کوئی نیا اعلان نہیں کیا،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس نے صوبائی سیکریٹریٹ میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سابقہ دور حکومت میں منظورہونے والے تمام منصوبہ جات کو اپنے نام کرنے کی ناکام کوشش ہے۔نئے اضلاع کے اعلانات بھی محض ایک ڈرامہ ہے ان سے پہلے انہی اضلاع کے اعلانات وزیر اعلیٰ مہدی شاہ نے بھی کیا تھا جن کا نوٹیفیکیشن آج کی تاریخ تک جاری نہیں ہوا۔شاہراہ قراقرم کی کشادگی اور مرمت کو اپنی حکومت کی کارکردگی دکھانا ایسا ہے جیسے دن کو رات کہنا۔انہوں نے اپنی تقریر کے دوران گلگت بلتستان کے آئینی حقوق کے حوالے سے ایک بھی لفظ کہنا گوارا نہیں اور نہ ہی اکنامک کوریڈور پر کوئی بات کی۔وزیر اعظم نے حفیظ الرحمن کی توقعات پر پانی پھیر دیا جو میاں نواز شریف سے جھوٹے اعلانات کے ذریعے عوام کو بیوقوف بنانا چاہتے تھے۔مسلم لیگ نواز نے اپنے ناکام جلسے کو چھپانے کی غرض سے مقامی صحافیوں کو دور رکھنے میں ہی عافیت جانی،نواز لیگ کے اس رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے صحافیوں پر بھی اعتماد نہیں کرتے جس طرح تمام اہم عہدوں پر غیر مقامیوں کی تقرریاں کرکے گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے۔مسلم لیگ نواز کے مقامی رہنماؤں کے وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے کئے جانیوالے بلند بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور وہ اپنے کارکنوں اور حامیوں سے منہ چھپانے لگے اور آنیوالے دنوں میں مایوس کارکنان اور پرانے لیگی دوسری پارٹیوں میں شامل ہوجائینگے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree