وحدت نیوز (مظفرآباد) آل پارٹیزحریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے رہنما حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی کی دورہ پاکستان پر آزادکشمیر مظفرآبادآمد کے موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات تحریک آزدی کشمیر کے حوالے سے گفتگو اس موقع پر حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقبوضہ وادی میں فراڈ الیکشن کشمیری عوام کے ساتھ مذاق ہے جو وہ 1947سے کرتا آرہا ہے ٹرن آوٹ کا جھوٹا واویلا پیٹ کر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی بندوق کے زور پر چند افراد کوپولنگ سٹیشنز تک لیجایا گیا اگر کشمیر کی کل عوام بھی نکل کر ووٹ کاسٹ کر ے تو یہ عمل ان کی بنیادی انسانی ضروریات کے حصول کے لئے ہو سکتا ہے نہ کہ مستقبل بارے فیصلہ سازی کے لئے آل پارٹیز حریت کانفرنس نے اس الیکشن کو شروع ہی سے مسترد کردیا تھا بلکہ ہم نے اسے نان ایشو کہا تھا کیوں کہ ہمارا مطالبہ الیکشن نہیں بلکہ عوامی ریفرینڈم ،حق رائے دہی یا استصواب رائے ہے جس کے ذریعہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں اور کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں بھی حاصل ہے بد قسمتی سے بھارت قضیہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ میں لیکر گیا اور پھر ان قراردادوں سے مکر گیا جن میں کشمیری عوام کو حقوق دینے کی بابت کی گئی تھی ۔

 

حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی نے کہا کہ ہم ہندوستان پاکستان مذاکرات کے حامی ہیں لیکن مذاکرات ابھی تک معنی خیز نہیں ہوسکے جس کی بنیادی وجہ اصل فریق کشمیریوں کو مذاکراتی عمل شامل نہ کیا جانا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پاستان وہندوستان کی حکومتیں کشمیر کے دونوں خطوں کی قیادت کو مل بیٹھنے اور کشمیر کے منطقی فیصلہ پر غور خوض کا موقع فراہم کریں تاکہ وادی کے دونوں اطراف کی قیادت خواد اپنے مستقبل کا لائحہ عمل طے کر سکے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین آزدکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے حریت لیڈر کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر کی عوام تن من دھن سے مظلوم کشمیری عوام کی حمایت اور مدد کے لئے حاضر ہے تحریک آزدی کشمیر کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور سلسلہ آزادی کے حصول تک جاری رہے گا ،مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر اپنے مظلوم ومحکوم کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی ملت تشیع پاکستان کو گزشتہ چند دھائیوں سے مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے ہمارا کافی نقصان بھی ہو چکا ہے لیکن اس سارے کے باوجود ہم وطن عزیز پاکستان کے وفا دار بیٹے اور ملکی بقا وترقی کے ہراول دستہ کا حصہ ہیں اس دہشتگردی کے اکثر واقعات کے تانے بانے بھی بھارتی سرکار سے ملتے ہین جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ بھارت سرکار کشمیریوں کو تو تختہ مشق بنائے ہوئے ہی ہے لیکن اس کے ساتھ پاکستان کے اندر بھی در اندازی کر کہ کشمیریوں کہ حمایت کی سزا دینا چاہتا ہے ہم کشمیر کو صرف ایک زمینی ٹکڑے کا نہیں بلکہ مذہب اور عقیدے اور سب سے بڑھ کر انسانیت کا مسئلہ سمجھتے ہیں اس موقع پر حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی نے پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیری قوم کی اخلاقی وسیاسی حمایت ومدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کشمیر کہتے ہیں تو صرف سرینگر نہیں بلکہ جموں ،لداخ ،وادی اورآزادکشمیر کے تمام علاقے مراد ہوتے ہیں پاکستان کے ساتھ ہمارا اسلام اور قرآن کا رشتہ ہے جو کبھی کمزور ہوا ہے نہ ہوگا

وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس بسلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم 27جنوری منگل دربار سہیلی سرکار مظفرآباد میں منعقد ہو گی، منتظمین کے مطابق کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ، تمام مکاتب فکر کی اہم شخصیات شریک ہونگی، رابطہ مہم زور و شور سے جاری ، محبت و عشق رسول سے سرشار اہل اسلام مظفرآباد کا بڑا اجتماع ہو گا، دوران مہم کے دوران مختلف شخصیات ،زعماء، عمائدین،علماء، ڈاکٹرز، میڈیا نمائندگان، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے نمائندگان کو مدعو کیا جا رہا ہے، شہر بھر میں بینرز و پوسٹرز آویزاں کر دیئے گئے، شہر کے مضافاتی علاقوں میں مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ و ضلع مظفرآباد کی کابینہ کے اراکین وفود کی صورت میں دورہ کر رہے ہیں ، جہاں وہ ڈور ٹو ڈور کانفرنس کی دعوت دیں گے، اور مختلف شخصیات ، درباروں کے سجادہ نشین حضرات، زعماء، و بزرگان سے ملاقات کریں گے۔کانفرنس وحدت امت کے لیئے سنگ میل ثابت ہو گی، کانفرنس کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ محمد امین شہیدی ممبر اسلامی نظریاتی پاکستان ہونگے، جبکہ صدارت زعیم ملت علامہ مفتی سید کفایت حسین نقوی کریں گے، جبکہ کانفرنس میں دیگر مہمانان گرامی علامہ عبدالخالق نقشبندی صدر سنی اتحاد کونسل آزاد کشمیر ، جناب ظفر اقبال طاہر ناظم تنظیمات تحریک منہاج القرآن آزاد کشمیر ، صاحبزادہ محمد سلیم چشتی صاحب، پروفیسر قاضی محمد ابراہیم چشتی صاحب بھی کانفرنس سے خطاب فرمائیں گے، معروف نعت خواں ظہور بخاری آف راولپنڈی و بلبل کشمیر ضیاء احمد چغتائی بحضور سرور کائنات نذرانہ عقیدت پیش کریں گے

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گمبہ سکردو میں حساس اداروں کے در و دیوا ر پر تفرقہ آمیز اور توہین آمیز کلمات کا آوایزان ہوناسکردو انتظامیہ کی نااہلی اور عالمی سازشوں کا شاخسانہ ہے عوام ہشیار رہے اور اتحاد بین المسلمین کے خلاف کام کرنے والوں پر نگاہ رکھیں اور اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھے۔ بلتستان کی صورتحال تشویشناک رخ اختیار کر رہی ہے اور عالمی دہشتگرد تنظیموں کے روابط نظر آرہے ہیں حساس ادارے ذمہ داری کے ساتھ کام کرے اور دہشتگرد عناصر پر نگاہ رکھے۔

 

انہوں نے کہا کہ سکردو انتظامیہ بلخصوص اسسٹنٹ کمشنر کا رویہ افسوسناک ہے ایک طرف بلتستان میں مشکوک سرگرمیاں ہورہی ہیں اور در و دیوار پر تضحیک آمیز اور تفرقہ آمیز وال چاکنگ ہوتی ہے ، بلتستان سے ہی طالبان سے رابطے کے ثبوت فراہم ہوتے ہیں تو دوسری طرف بلتستان کے علماء پرقانون شکنی جیسے بدترین الزامات عائد کیے جاتے ہیں ۔علماء کی شان میں توہین کی صورت میں جو صورتحال پیش آئے گی اسکی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پرعائد ہوگی۔ عوامی حقوق کی خاطر سڑکوں پہ آنے اور احتجاج کرنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی یہ جمہوری دور ہے اور جمہوریت میں دھرنا، احتجاج، ریلی، عوامی اجتماعات عوام کا حق ہے اور اسے طاقت کے ذریعے روکنا غیر قانونی ، غیر اخلاقی اور غیر آئینی ہے۔ گمبہ اسکردو میں عوامی احتجاج کے خلاف بدترین دھمکیوں نے ضیاء الحق کے دور کی یاد تازہ کردی ہے۔ ہم بجلی کی بلتستان میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ دہشتگردوں سے مربوط افراد پر پابندی عائد کی جاتی اور دہشتگردوں کے خلاف ملک بھر میں پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑی شخصیات اور تنظیمیں آزاد ہوں لیکن معاملہ اس کے برعکس نکل رہا ہے۔

 

ان کاکہنا تھا کہ میں بلتستان کے عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ دہشتگردوں اور فساد پھیلانے والوں پر کڑی نگاہ رکھے بلتستان میں مسلکی ، لسانی ، علاقائی اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کی سازش ہورہی ہے۔ چیف سیکرٹری بلتستان میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے اور اس سلسلے میں آواز بلند کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی دھمکیوں کا مواخذہ کیا جائے۔ انتظامیہ ایک طرف چیف سیکرٹری کے لوڈشیڈنگ کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کو نظرانداز کر رہی ہے اور دوسری طرف لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کرنے والے شہریوں کو بدترین الزامات سے نوازا جاتا ہے۔ اس معاملے میں چیف سیکرٹری فوری نوٹس لے قبل اس کے کہ عوام اپنا رد عمل ظاہر کرے۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو روایتی بیلنس پالیسی سے دہشت گردی کیخلاف جنگ کو نقصان پہنچانے کی سازش کی جا رہی ہے ۔پنجاب حکومت کی جانب سے دہشت گرد مخالف لوگوں کی گرفتاریاں انکی متعصبانہ سوچ کی عکاسی ہے پنجاب حکومت کالعدم دہشت گرد جماعت کے ہاتھوں یرغمال ہے خادم اعلیٰ پنجاب کا دہشت گرد گروہ کو ان کیخلاف کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کروانا دہشت گردی کے خلاف قومی اتفاق رائے پر کاری ضرب ہے۔ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں جنوبی پنجاب کے اضلاع کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے میڈیا کوارڈینیٹر ثقلین نقوی بھی موجودتھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں آج چہلم کی تقریبات منائی جائیں گی۔ جنوبی پنجاب کی مرکزی تقریب چوک نواں شہر ملتان میں ہوگی، جہاں پر مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کے کارکنان شہداء پشاور کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی، اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کرے گی۔ قرآن خوانی کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوگا، بعدازاں شمعیں روشن کی جائیں گی اور مظاہرہ کیا جائے گا۔

وحدت نیوز (کراچی) فرانسیسی اخبارکی گستاخی نے شہید ناموس رسالت ﷺ علی رضا تقویؒ کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کردی،نواز حکومت کا فرانسیسی سفیر کو طلب نہ کرنا افسوسناک ہے، مغربی میڈیا کی جانب سے ہر سال شعائر اسلامی کی توہین کی جاتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے وحدت ہاؤس کراچی سے جاری توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا ،اُن کا کہنا تھا کہ کہ نواز حکومت میں اتنی جرات بھی نہیں کہ وہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر فرانسیسی سفیر کو دفتر خارجہ بلا کروضاحت تک طلب کرسکے، مغرب ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس قسم کی قبیح حرکتوں پر عمل پیرا ہے۔ توہین آمیز خاکوں پر پاکستان سمیت کئی مسلم ممالک کے سربراہان کا ردعمل انتہائی افسوسناک رہا ہے، نواز شریف نے فرانسیسی سفیر کو طلب کرنے کی زحمت بھی نہیں کی، انہوں نے کہا کہ گستاخان رسول (ص) کے پیچھے مغربی ممالک سمیت امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے، استعماری طاقتیں ان مذموم حرکتوں کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتی ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی اسی کا کردار بھی اس حوالے سے انتہائی مایوس کن رہا ہے، امریکہ اور مغربی طاقتیں اس بھول میں نہ رہیں کہ امت مسلمہ اس قسم کی گستاخانہ حرکتوں پر خاموش بیٹھے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی مجرمانہ حرکتوں کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے تاکہ کسی کو آزادی صحافت کی آڑ میں کسی گستاخانہ حرکت کی جرات نہ ہو۔ طاقت کے استعمال سے عاشقان مصطفی ﷺ کے احتجاج کو نہیں روکا جا سکتافرانسیسی اخبارکی گستاخی نے شہید ناموس رسالت ﷺ علی رضا تقویؒ کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کردی ،گزشتہ بر س ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے شان رسالت ﷺ میں نکالے جانے والی میں امریکی قونصلیٹ سے فائرنگ کے نتیجہ میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویثرن کے رہنماء علی رضا تقوی شہید ہوئے ان کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

وحدت نیوز (لاہور) مدارس جعفریہ پاکستان کا ہنگامی اجلاس  مرکزی صدر علامہ سید حسین نجفی کی صدارت میں جامعہ المصطفیٰ  میں منعقد ہوا جس میں مدارس جعفریہ پاکستان کی مرکزی کابینہ کے اراکین علامہ محمد اقبال کامرانی ،علامہ ابوذر مہدوی،علامہ سید امتیاز کاظمی ،علامہ سید حسن ہمدانی،علامہ حسنین عارف،علامہ سید جعفر موسوی و دیگر علمائے کرام شریک ہوئے ،اجلاس میں لاہور میں جمیعت علمائے اسلام کے پروگرام کے دوران تکفیری نعرے لگائے جانے کی شدید مذمت کی ہے، اجلاس سے خطاب میں علامہ سید حسین نجفی  نے کہا کہ پاکستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے سازشی عناصر اپنے مذموم مقاصدکے لئے کارفرما ہیں، پاکستان میںامن کے لئے آئین میں کی جانے والی اکیسویں آئینی ترمیم وقت کی اہم ضرورت ہے مولانا فضل الرحمٰن پاکستان بچانے کی اس کوشش سے علیحدگی کا اعلان کر چکے ہیں ، اکیسویں ترمیم  کے خلاف مدارس کی آڑ لے کرچند ملک دشمن لوگوں کا جمع ہونا دہشت گردوں کو محفوظ راستے دلوانے کی کوشش ہے، پنجاب حکومت کیوں ان عناصر کے خلاف ایکشن سے گریزاں ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیا کو تو وارننگ دے رہی ہے کہ تکفیریوں کو کوریج نہ دے مگر تکفیریوں کو پروگرام کی اجازت دے کر ان سے اپنا رشتہ نبھا رہی ہے،حکومت ِ پنجاب کی طرف سے ملک اسحاق جیسے قاتل کی مالی و اخلاقی امداد میاں صاحبان کی تکفیریوں سے ذہنی ہم آہنگی کا اعلان ہے ،انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے مکتب جعفریہ کے علماء کی توہین اور تکفیر پر پنجاب حکومت تکفیری شدت پسندوں کیخلاف کاروائی کریں اور مولانا فضل الرحمان ملت جعفریہ سے معافی مانگیں بصورت دیگر ہم احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree