ایم ڈبلیوایم رہنماعلامہ تصور جوادی کی کشمیری حریت رہنما آغا حسن بڈگامی سے ملاقات

24 جنوری 2015

وحدت نیوز (مظفرآباد) آل پارٹیزحریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے رہنما حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی کی دورہ پاکستان پر آزادکشمیر مظفرآبادآمد کے موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات تحریک آزدی کشمیر کے حوالے سے گفتگو اس موقع پر حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقبوضہ وادی میں فراڈ الیکشن کشمیری عوام کے ساتھ مذاق ہے جو وہ 1947سے کرتا آرہا ہے ٹرن آوٹ کا جھوٹا واویلا پیٹ کر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی بندوق کے زور پر چند افراد کوپولنگ سٹیشنز تک لیجایا گیا اگر کشمیر کی کل عوام بھی نکل کر ووٹ کاسٹ کر ے تو یہ عمل ان کی بنیادی انسانی ضروریات کے حصول کے لئے ہو سکتا ہے نہ کہ مستقبل بارے فیصلہ سازی کے لئے آل پارٹیز حریت کانفرنس نے اس الیکشن کو شروع ہی سے مسترد کردیا تھا بلکہ ہم نے اسے نان ایشو کہا تھا کیوں کہ ہمارا مطالبہ الیکشن نہیں بلکہ عوامی ریفرینڈم ،حق رائے دہی یا استصواب رائے ہے جس کے ذریعہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں اور کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں بھی حاصل ہے بد قسمتی سے بھارت قضیہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ میں لیکر گیا اور پھر ان قراردادوں سے مکر گیا جن میں کشمیری عوام کو حقوق دینے کی بابت کی گئی تھی ۔

 

حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی نے کہا کہ ہم ہندوستان پاکستان مذاکرات کے حامی ہیں لیکن مذاکرات ابھی تک معنی خیز نہیں ہوسکے جس کی بنیادی وجہ اصل فریق کشمیریوں کو مذاکراتی عمل شامل نہ کیا جانا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پاستان وہندوستان کی حکومتیں کشمیر کے دونوں خطوں کی قیادت کو مل بیٹھنے اور کشمیر کے منطقی فیصلہ پر غور خوض کا موقع فراہم کریں تاکہ وادی کے دونوں اطراف کی قیادت خواد اپنے مستقبل کا لائحہ عمل طے کر سکے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین آزدکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے حریت لیڈر کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر کی عوام تن من دھن سے مظلوم کشمیری عوام کی حمایت اور مدد کے لئے حاضر ہے تحریک آزدی کشمیر کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور سلسلہ آزادی کے حصول تک جاری رہے گا ،مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر اپنے مظلوم ومحکوم کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی ملت تشیع پاکستان کو گزشتہ چند دھائیوں سے مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے ہمارا کافی نقصان بھی ہو چکا ہے لیکن اس سارے کے باوجود ہم وطن عزیز پاکستان کے وفا دار بیٹے اور ملکی بقا وترقی کے ہراول دستہ کا حصہ ہیں اس دہشتگردی کے اکثر واقعات کے تانے بانے بھی بھارتی سرکار سے ملتے ہین جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ بھارت سرکار کشمیریوں کو تو تختہ مشق بنائے ہوئے ہی ہے لیکن اس کے ساتھ پاکستان کے اندر بھی در اندازی کر کہ کشمیریوں کہ حمایت کی سزا دینا چاہتا ہے ہم کشمیر کو صرف ایک زمینی ٹکڑے کا نہیں بلکہ مذہب اور عقیدے اور سب سے بڑھ کر انسانیت کا مسئلہ سمجھتے ہیں اس موقع پر حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی نے پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیری قوم کی اخلاقی وسیاسی حمایت ومدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کشمیر کہتے ہیں تو صرف سرینگر نہیں بلکہ جموں ،لداخ ،وادی اورآزادکشمیر کے تمام علاقے مراد ہوتے ہیں پاکستان کے ساتھ ہمارا اسلام اور قرآن کا رشتہ ہے جو کبھی کمزور ہوا ہے نہ ہوگا



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree