وحدت نیوز (لاہور) دھاندلی زدہ حکومت ملک میں کیسے بلدیاتی الیکشن کروائے گی،بلدیاتی انتخابات آئینی و قانونی تقاضا ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جہلم کے دورہ کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ دھاندلی کی پیدا وار حکومت ملک میں امن و امان قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جوحکمران عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے وہ بلدیاتی الیکشن کیسے کروائیں گے ۔عوام کئی سالوں سے بنیادی حقوق سے محروم ہیں حکومت اپنے مفادات کے لیے راتوں رات آئینی ترامیم کر لیتی ہے مگر عوامی فائدے کے فیصلوں پر مدتوں عملدرآمد نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بلدیاتی انتخابات نہ کرائے تو عوام سڑکوں پر نکل آئے گی اور عوام کے سمندر کے سامنے حکمران ٹھہر نہیں سکیں گے۔

وحدت نیوز (کویت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے  سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنے سات روزہ تنظیمی دورہ پر کویت پہنچ گئے ہیں ،کویت ایئرپورٹ پر مجلس وحدت مسلمین،پاکستان مسلم لیگ ق ،پاکستان عوامی تحریک اور کویت میں مقیم اورسیز پاکستانیوں نے پر تپاک استقبال کیا اور انہیں تحائف پیش کیئے،علامہ ناصر عباس اپنے دورہ کویت کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات سمیت مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے، کویت ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہاہے کہ پاکستان کو دہشت گردی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کیلئے حکمرانوں کااپنی  نیت کو ٹھیک کرنا ضروری ہے ،دہشت گردی کے خلاف پاک افواج آپر یشن ملکی مفاد میں ہیں جنہیں پوری قوم سپورٹ کر رہی ہے ،  اس موقع پر (ق)لیگ کے چودھری عثمان اصغر'ثقلین عباس، عوامی تحریک کے حنیف قریشی اور مجلس وحد ت مسلمین کے سید شہبازشیرازی اور سید عرفان کاظمی بھی موجود تھے ۔

 

 علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہاکہ پاکستان میں جب بھی ایماندار حکمران اقتدار میں آئیں گے تو اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان میں جتنے وسائل ہیں ہم ملک کو نہ صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ، مہنگائی ، بے روزگاری اوردیگر مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں بلکہ ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاجاسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ قیام پاکستان کے بعد جو بھی جماعتیں اقتدار میں آئیں وہ ملک و قوم کا سوچنے کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف رہیں اور ان کی لوٹ مار اورکرپشن نے ملک کو معاشی طو رپر بدترین بحران کا شکار کر رکھا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ حکمرانوں کی عیاشیوں پر خرچ ہونے والے اربوں روپے کا بوجھ بھی ملک کے غریب اور عام آدمی پر پڑ رہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہنا تھاکہ ہم دہشت گردی کے خلاف ضرب عضب آپریشن سمیت پاک افواج کی دہشت گردوں کے خلاف تمام کارروائیوں کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں مگر دہشت گردی کے خاتمے میں حکمران ابھی بھی مکمل سنجیدہ نظر نہیں آتے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ سید احمد اقبال رضوی مکمل صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھرمنتقل ہو گئے،علامہ سید احمد اقبال رضوی جوعارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے اب ماشاء اللہ مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھر منتقل ہو چکے ہیں ،مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ کے وفد جن میں آقائی زاہد حسین سردارزادہ ،آقائی باقر حسین غلام زادہ سید نقاش حسین نقوی ،غلام عباس ترابی اور دیگرافراد نے علامہ سید احمداقبال رضوی کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی، اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی نے ان تمام مومنین ،احباب اور رفقاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے علالت کے ایام میں انہیں خصوصی دعاؤں میں یاد رکھا۔

وحدت نیوز (سکھر) شہداء کمیٹی شکارپور نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وعدے کے مطابق کا لعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کو تیز کریں اور سندھ کے تمام اضلاع میں مو جود جھنڈے اترواکر وال چاکنگ ختم کرائی جا ئے ورنہ دو با رہ مزاحمتی تحریک شروع کر دی جا ئے گی، ان خیالات کا اظہار سکھر کی امام با رگاہ غریب آباد میں شہداء کمیٹی کے چیئرمین مو لا نا مقصود ڈو مکی نے دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کا نفرنس کے دوران کیا، انہوں نے حب میں ڈاکٹر قاسم شاہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ سندھ اور بلو چستان کی حکو متیں سرحدوں پر سیکیو رٹی کے انتظا ما ت سخت کریں، علما ئے کرام اور دیگر اہم شخصیات کوتحفظ فراہم کیا جا ئے اور ہم نے جو مطالبات پیش کیے تھے ان پر فوری عملدرآمد کیا جا ئے ، انہوں نے کہا کہ 6ما رچ کو سانحہ شکارپور کے شہداء کا چہلم منا یا جا ئے گا جس میں ملک بھر سے علما ئے کرام اور سیا سی و سما جی رہنما شر کت کریں گے ، ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مدارس سے اسلحہ بر آمد کر نے کا جو دعوی ٰ کیا تھا وہ قوم کے سامنے لا یا جا ئے اور ان مدارس کے خلاف کارروائی کی جا ئے ، مو لا نا مقصود ڈو مکی نے پریس کانفرنس کے دوران شکا رپورپو لیس کی جا نب سے دہشت گردوں کے خلاف کا رروائی میں پیش رفت کو بھی سرا ہا۔

 

دریں اثنا رانی پور کی مدنی مسجد میں کارکنان و صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شکار پور شہداء کمیٹی کے چیئرمین علامہ مقصود حسین ڈومکی نے کہا کہ جن مدرسوں میں قرآن اور دین کی تعلیم دی جاتی ہے وہ مدارس احترام کے لائق ہیں اور جن مدارس میں دھماکوں اور انسانیت کے قتل کی تربیت دی جاتی ہے وہ مدارس نہیں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں، سندھ میں ایک دو نہیں بلکہ بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ مدارس موجود ہیں، شکارپور سانحے کے بعد سندھ حکومت کو فوری طور پر اندرون سندھ آپریشن کرنے کی ضرورت تھی لیکن سندھ حکومت اندھی اور گونگی ہوچکی ہے ،اس کو عوام کی جان و مال کی فکر نہیں ،سندھ حکومت میں بیٹھے نمائندگان صرف اپنے گھر بھرنے کیلئے اقتدار میں آئے ہیں، کراچی میں وزیر اعلیٰ ہائوس پر دھرنا دینے کا مقصدر صرف یہ تھا کہ سندھ حکومت اپنا قبلہ درست کرے اور شہدا کے ورثا کے ساتھ انصاف کیا جائے لیکن حکومت کے دعوے دعوے ہی رہے ۔ اندرون سندھ پاک فوج کے آپریشن کی سخت ضرورت ہے ،رینجرز اور پولیس سے بات بڑھ چکی ہے ، ہم کسی ایک فرد یا جماعت کی بات نہیں کرتے جو مجرم ہے اس کیخلاف کارروائی کی جائے ، سانحہ شکار پور کے ملزمان گرفتار تو ہوچکے ہیں لیکن ان کو سیاست دانوں کی سرپرستی حاصل ہے، کوئی بھی سانحہ ہو ،سب کے ملزمان کے فوجی عدالتوں میں مقدمات چلنے چاہئیں ۔کراچی آپریشن جاری رہنے کے بعد بھی کراچی میں ٹارگٹ کلنگ جاری ہے، حکومت چاہے وفاقی ہو یا صوبائی اس کی رٹ اسکے ہاتھ سے نکل چکی ہے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سےملاقات کی غرض سے ایس یو سی کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، علامہ ناصر عبا س جعفری نے علامہ عارف حسین واحدی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد ملک کی یکسر تبدیل ہونے والی قومی سیاسی پولیسی اور نیشنل ایکشن پلان کی تشکیل کے بعد ملت جعفریہ پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک مشترکہ قومی پولیسی کی تشکیل کیلئےمرکزی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں مجلس وحدت مسلمین نے ملک بھر کی تمام شیعہ  تنظیمات، علمائے کرام ، مدارس دینیہ اور ذاکرین عظام سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، اس سلسلے میں  دیگر تنظیموں سے ملاقاتیں اور رابطے بھی جاری ہیں ، اسی تناظر میں ہماری خواہش ہے کہ شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے بھی جلد ملاقات کی جائے، تاکہ قومی سطح پر مکتب اہل بیت ؑ کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے ہم کوئی ٹھوس ، جامع اور مشترکہ قومی پالیسی تشکیل دینے میں کامیاب ہو سکیں ، جس پر علامہ عارف حسین واحدی کا کہنا تھا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی آج کل قومی امور میں بے انتہا مصروف ہیں ،اس لیئے فوری طور پر ملاقات ممکن نہیں ، میں آپ کا پیغام ان تک پہنچا دوں گا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) وارثان شہداء کمیٹی کی جانب سے منعقدہ چہلم شہدائے کربلا معلی شکارپور میں مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر علامہ امین شہیدی علامہ حسن ظفر نقوی ،اور ناصر شیرازی خصوصی شرکت کریں گئے اور خانوادہ شہداء سے اظہاریکجہتی کریں گئے جب کے کارکنان کوبھی ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ خانوادہ شہداء کے پروگرام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،وحدت میڈیا سیل سے جاری بیان میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کہا ہے کہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری بیرون ملک تنظیمی دورے کے باعث شہدائے شکارپور کی چہلم میں شرکت نہیں کرسکیں گئے اس بناء پرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر علامہ حسن ظفر نقوی ،علامہ امین شہید ی اور ناصر شیرازی خصوصی شرکت کریں گئے ، مہدی عابدی نے کہا کہ شہدائے شکارپور کے ورثاء کے ہر فیصلے کا احترام اور پابندی ہم فرض سمجھتے ہیں ، جس جرائت و بہادری سے خانوادگان شہدائے شکارپور نے 582کلو میڑطویل تاریخی لانگ مارچ کرکے اپنے جائز حقوق کا دفاع کیااس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی، وارثان شہدائے شکارپور کی جدوجہد کسی خاص مسلک یا گروہ کیلئے نہیں بلکہ سرزمین اولیاء سندھ کے ہر مظلوم اور محروم شہری کیلئے ہے ، جو دہشت گردی ، غربت اور لوٹ مار کی سیاست کی بھینٹ چڑھائے جا رہے ہیں ، الحمد اللہ وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کے کامیاب لانگ مارچ کے باعث آج قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھ دھرتی کو نجس تکفیری عناصر سے پاک کرنے کیئے دن رات کوشاں ہیں ، جس کی واضح مثال سانحہ کربلائے معلیٰ شکارپور میں ملوث ماسٹر مائنڈز اورسفاک دہشت گردوں کی گرفتاری اور سندھ بھر میں تکفیری سوچ کے پرچار میں ملوث مدارس کی بندش ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree