وحدت نیوز (اسلام آباد) تحفظ عزاداری کونسل پنجاب کے چیئرمین اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب الحاج حیدرعلی مرزا کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی قائدین علامہ ناصرعباس جعفری ، علامہ امین شہیدی ، علامہ شفقت شیرازی ، علامہ حسن ظفر نقوی ، علامہ عبدالخالق اسدی، ناصرشیرازی اوردیگر نے دلی رنج وغم اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، مرکزی سیکریٹر یٹ سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں ایم ڈبلیوایم کے قائدین نے الحاج حیدرعلی مرزا کی رحلت کو قومی نقصان قرار دیا ہے، رہنماوں کا کہنا ہے کہ مرحوم کی وفات سے ایک ایسا خلاء پیدا ہواہے جو شاید کبھی پورا نہ ہوسکے، مرحوم کی تمام زندگی عزاداری اور عزاداروں کےحقوق کے تخفظ میں صرف ہوئی،مرحوم اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی تھے، رہنماوں نے مرحوم الحاج حیدر علی مرزا کی وفات پر انکے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جبکہ مرحوم کی جوار معصومینؑ میں جگہ کے حصول کی دعا کی ہے۔واضح رہے کہ الحاج حیدرعلی مرزاکافی عرصے سے علیل اور لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

وحدت نیوز (لاہور) دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلا تفریق کاروائی لائق تحسین ہے،شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر ملکی ترقی و استحکام ناممکن ہے،وزیر داخلہ کی جانب سے کالعدم جماعتوں کو وضاحتیں پیش کرنا لمحہ فکریہ ہے،انتہا پسندوں کے ہاتھوں موجودہ حکمران یرغمال ہیں،پنجاب میں کالعدم تنظیمیں بدستور نفرتیں بانٹنے میں مصروف ہیں،جنوبی پنجاب دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے،بھکر میں دن دہاڑے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد حملے کر رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں پنجاب کے حکمران مخلص نہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے ایم ڈبلیوایم پنجاب کی کابینہ اجلاس سے خطاب میں کیا ،انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف ملک میں سب سے پہلے ہم نے آواز اُٹھائی،ہم نے ان قاتلوں اور درندوں سے مذاکرات کو شیطان سے مذاکرات قرار دیا تھا،نااہل سیاست دانوں نے اپنے مفادات کی خاطر دہشت گردوں کو منظم ہونے کا موقع دیا،وقت پر ان دہشت گردوں کے خلاف کاروائی ہوتی تو ہزاروں پاکستانی ان درندوں کی بربریت کا نشانہ نہ بنتے،آج وقت کا تقاضا ہے کہ قوم ان ملک دشمنوں کے خلاف متحد ہوں اور وطن عزیز سے اس ناسور کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی، علامہ ولایت جعفری اور دیگر نے کہا ہے کہ  خطے پر چھائے ہوئے دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر حکمرانوں اور سیاست دانوں کو اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی کو یقینی بنانا ہوگا۔سب کو ساتھ لے کر چلنے میں ہی ہماری بقاء ہے۔موجودہ حالات میں یکجہتی اور یکسوئی کی جس قدر ضرورت پاکستانی قوم کو آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی۔ اس وقت پاکستان کے لیے سب سے اہم اور ضروری چیز یہی ہے کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جائے۔ یہ پاکستان کی بقاء اور ترقی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ آج وطن عزیز پاکستان چاروں طرف سے دشمنوں کے سازشوں کا شکارہے جس کی وجہ سے عام شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہے اور ملک میں مایوسی اور بے چینی کی فضاء بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں ملک کے ہر شہری کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملک کے حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلا تفریق، رنگ نسل و مذہب عوام کے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے۔ ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں۔ علاقے کے عوام ہمارے ساتھ ہیں اور ہمیں کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایم ڈبلیو ایم نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی۔ عدم برداشت اور غیر جمہوری رویے کے قائل نہیں ہیں۔ایک محدود سیاسی جماعت اپنی تنگ نظری اور قوم دشمن پالیساں ترک کردے اور کالعدم تنظیموں اور شدت پسندوں سے ہم خیال ہوکر قوم کو نقصان پہنچانا بند کر دے ۔ہزاروں کی تعداد میں شہید دینے کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے والی قوم کو دہشت گردی سے جوڑنا قوم سے خیانت کے مترادف ہے۔ نفرت انگیز بیانات چھوڑ کر اگر مذکورہ پارٹی اپنی کارکردگی اور عوامی مسائل پر توجہ دے تو زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔

وحدت نیوز (کویت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کویت میں مجلس شہادت دختر رسول حضرت فاطمہ زہرا(س)سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہادت ہمارے لیے سعادت ہے ،ہم میدان میں ہیں شجاع ہیں ،بہادر ہیں ظلم کے خلاف سینہ سپر ہیں، پهر ہم نے مظلوموں کا ساتھ دینے کا عہد کیا ظالم کا مقابلہ کرنے کیلئے کهڑے ہوئے مولا کی وصیت اور قائد شہید کا فرمان ہم ہر ظالم کے دشمن خواه وه شیعہ ہی کیوں نہ ہو اور ہر مظلوم کے حامی ہیں خواه کافر ہی کیوں نہ ہو ہم عوامی جدوجہد کے ساتھ ظلم کے ساتھ ٹکرانے کیلئے کهڑے ہیں ہم نے مظلومیت کو طاقت بنایا اور ظلم اور تکفیریت کو تنہا کیا ،ہم نے مذاکرات کی مخالفت کی ہم نے کراچی میں اس دور میں کہا تها کہ طالبان سے مذاکرات شیطان سے مذاکرات ہیں،ہمیں فخر ہے کہ ہم روز اول سے دہشت گردوں سے مذاکرات کے مخالف اور آپریشن کے حامی ہیں ، مظلوموں کی طاقت کیساتھ ہم نے مذاکرات کی مخالفت کی آج تکفیریوں  اور ان کے ہمنواوں کیلئے جواز تلاش کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

 

ان کامزید کہنا تھا کہ دوطرح کے لوگ ہیں کچھ تمہاری خلقت میں بهائی ہیں اور کچھ تمہارے دینی بهائی ہیں ہم تمام انسانوں کی حرمت کے قائل ہیں ،ہماری جدوجہد سے ملک کے وزیر اعظم اور وزیر اعلی اور کابینہ پر FIRکٹی، میرا سلام ہو منہاج القرآن کی ان بیٹیوں پر جو لبیک یا حسین اور یا علی کہتے ہوئے گولیاں کها کر شہید ہوگئیں، ہم فاطمہ کی باندیاں ہم انقلاب زادیاں... یازہرا اور یازینب کا نعرہ لگانے والی ہماری بہنیں اسلام آباد میں 70 دن تک شجاعت کا رزق بانٹ رہی تهیں، پاکستان میں سنی شیعہ مشکلات میں اکٹهے ہوئے ہیں اور ہم نے خو ف کی فضا کو توڑا ہے ہم خوف سے گهروں میں نہیں بیٹهے ہم میدان میں ہیں دشمن اگر ہمیں ٹوکوں سے ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالے ہم ڈرنے والے نہیں، حضرت قاسم 13 سال کے تهے دشمن کی صفوں میں گهس کے لڑے وہی قاسم ہمارے معلم ہیں،  کوفہ میں حضرت ثانی زہره کو سب جانتی تهیں اور پھر بهی ڈر کے مارے علی زادی پر سنگ باری کرنے آئے، بی بی نے ان لوگوں کو جو خوف سے سہمے تهے علی کے لہجے میں شجاعت کی دعوت دی بی بی کا لہجہ بهی حجاب میں تها، بے شک سر پر چادر نہیں تهی حریت کی پیغمبر نے خوف کے زندان کے قیدیوں کو مخاطب کیا اور انکی شجاعت کو زندہ کیا اور لوگ پہلے آبدیدہ اور پہر برانگیختہ هوکر کهڑے ہوئے یزیدیت کو شکست ہوئی۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحد ت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے ملک بھر میں بالخصوص سندھ سے سینیٹ انتخابات میں کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اْمید ظاہر کی ہے کہ نومنتخب سینیٹرز غریب عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے بھر پور جدوجہد اور ایوان بالا میں آواز بلند کرینگے۔ عوام کی خوشحالی اور قانون کی سر بلندی کے لئے بھی بھر پور کردار ادا کرینگے۔عوام کے منتخب نمائندوں کی امانت کی بھر پور طریقے سے پاسداری کرینگے۔ ایوان بالا میں جاکر عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے آواز بلند کرنا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ مجلس وحدت مسلمین تمام نو منتخب سنیٹروں کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ امید رکھتی ہے کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سندھ کی پسماندگی اور عوام کے حقوق کے لئے بھر پور آواز بلند کرینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کی پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ مظلوموں کے حق کی آواز بلند کرنے کو اپنا فریضہ قرار دیا ہے، ہم نے عہد کیا ہے کہ اس سرزمین میں بسنے والے شیعہ، سنی غرض ہندو اور عیسائی برادری کے بھی حقوق کے ترجمان بنیں گے اور ان کے حقوق کی پامالی کو ہرگز برداشت نہیں گے، لہٰذا نو منتخب سینیٹرز اپنے ملک کی عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین قرار دیں، تاکہ برسوں سے ظلم کی چکی میں پسنے والی قوم کو امید کی راہ دکھائی جاسکے ۔ان کا کہنا تھا کہ تیس سال سے جاری شیعہ نسل کشی کے باوجود ملت جعفریہ آج بھی دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اپنی پاک افواج کے شانہ بشانہ ہے، پاکستان کی سرزمین پر شیعہ و سنی کی وحدت کا سفر جاری و ساری رہے گا اور اس سرزمین خداداد کو ہم سب مل کر تکفیریت کے بے قابو لشکر سے نجات عطا ہوگی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ ہزارہ قوم کی ترقی اور بقاء ہماری منزل اور سیاست کا محور ہے۔ ہاؤسنگ اسکیم سمیت جدید طرز کے پارک بنانے کیلئے اقدامات آخری مراحل میں ہیں۔ بہت جلد ان اسکیمات پر کام شروع کیا جائے گا۔ ہزارہ قوم باشعور اور باریک بین قوم ہے، اچھے اور برے میں تمیز کرنا اچھی طرح جانتی ہے۔ زائرین کے آمد و رفت اور انہیں دائمی سطح پر سکیورٹی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جلد وزیراعلٰی بلوچستان سے ملاقات متوقع ہے۔ ملاقات میں شیعہ ہزارہ قوم کو درپیش تمام مسائل و مشکلات کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ جس میں شہیدہ سحر بتول کیس کی سماعت فوجی عدالت میں کرانے کی سفارش وزیراعلٰی بلوچستان اور متعلق محکمہ داخلہ سے کی جائے گی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree