وحدت نیوز (گوجرانوالہ) گجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ممبر امن کمیٹی سید مظہرحسین نقوی عرف پارے شاہ ہر دل عزیز اور علاقہ میں اچھے انسان کے طور پر جانے جاتے تھے۔شہید کی نماز جنازہ گھنٹہ گھر چوک میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل حجتہ السلام علامہ ناصرعباس جعفری سمیت علامہ حسن رضا ہمدانی ، علامہ سخاوت حسین قمی اور سیاسی ،سماجی،مذہبی اور ہر مکتبہ کے افراد نے شرکت کی۔شہید کی نمازہ جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی راہنما مولانا ملک مظہر عباس کی زیر اقتدا ءادا کی گئی۔جنازہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ملک مظہر عباس نے کہا کہ ہم چودہ سو سال سے یزیدیت کے خلاف بر سر پیکار ہیں ۔ہم نے سینکڑوں جنازے اٹھا ئے ہیں ۔ہم ڈرنے والے نہیں ۔دشمن اگر سمجھتا ہے کہ وہ شیعہ قوم کو ختم کر دے گا تو دشمن کی بھول ہے انہوں نے کہا حکمران دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کرنا چھوڑ دیں ۔کب تک حکومت خونی کھیل کھیلتی رہے گی۔انہوں کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ۔اب یہ زیادہ دیر چل نہیں سکے گی۔اور عوام خود ان خونی حکمرانوں سے انتقام لے لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ان خونی بلوں سے عوام کی جان چھڑوائے اور جمہوری مارشل ء نافذ کرے۔

 

واضح رہے کہ ضلعی امن کمیٹی گوجرانوالہ کے رکن اور معروف شیعہ راہنما سید مظہر حسین نقوی عرف پارے شاہ مجلس عزا سے واپسی پر دہشت گردوں نے گھوڑا شاہ چوک میں گھات لگائے دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا ۔دہشت گرد آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ۔مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کا احتجاج۔تفصیلات کے مطابق ضلعی امن کمیٹی کے رکن اور معروف شیعہ راہنما سید مظہر حسین نقوی عرف پارے شاہ اپنے بھانجے کے ساتھ شہر میں مجلس عزاکے اختتام کے بعدکارپر اپنے گھر گھنٹہ گھر چوک آرہے تھے کہ گھوڑا شاہ چوک میں گھات لگائے دہشت گردوں نے اندھا دھندفائرنگ کر دی جس سے سید مظہر حسین نقوی عرف پارے شا ہ موقع پر ہی شہید ہو گئے جبکہ ان کا بھانجا معجزانہ طور پر فائرنگ سے محفوظ رہا۔واقع کی اطلاے ملتے ہی مجلس وحدت مسلمین اور دیگر شیعہ تنظیموں کے کارکن جائے وقوعہ پر جمع ہو گئے اور ٹائر جلا کر روڑ بلاک کردی اور احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

وحدت نیوز (صناء) یمن کے دارالحکومت صنعا کی شیعہ مساجد پر تین خوکش حملوں کے نتیجے میں کم از کم 137 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پہلا دھماکا دارالحکومت کے جنوب میں بدر مسجد پر ہوا جب کہ دوسرا اس وقت ہوا جب کہ نمازی وہاں امدادی کاموں میں تھے۔ تیسرے دھماکے میں شہر کے شمال میں واقع الہشاہش مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ مغربی میڈیا کے مطابق تینوں خودکش حملوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 137 ہے جب کہ 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ یمنی وزارت صحت کی آپریشن کمیٹی کے رکن ڈاکٹر نشوان الاتاب کا کہنا ہے کہ 30 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری سیاسیات رشیدطوری نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں اتحاد ، اعتماد ، بھروسے ہی کی کمی نہیں ہے برداشت کی اس سے بھی زیادہ کمی ہے۔ یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ کیسی کیسی محرویوں کو ہم قبول کر لیتے ہیں اور کیسی کیسی باتوں پر پورا ملک ، پورا معاشرہ غیض و غضب کا شکار ہوجاتا ہے۔ سنجیدگی سے بے نیاز عناصر کے ہاتھوں عوام کا مستقبل داو پر نہیں لگایا جاسکتاہے۔ کرخت اور امرانہ رویوں کی گندگی اور جمہوریت کی چھاپ سے ڈھانپنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عوام جمہوریت اور جمہوری عمل کے نام پر فکری آمریت کے چنگل میں پھنسنے کے لیے ہرگز تیار نہیں۔عوام اپنے اندر کے اعتماد کو بحال کرکے ہر فکری آمریت کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ہمارے ہاں سوال پوچھنے کی آزادی ختم ہورہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہر اجتماعی عمل جمود کی طرف گامزن ہے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو فکری بنیادوں پر منظم کرنا ہوگا جس کے لیے سنجیدہ طرز عمل ضروری ہے۔ آج کی دنیا ہمہ گیر تبدیلیوں سے دوچار ہے۔ ایسے حالات میں ہمیں جبر اور استبداد سے دہشت زدہ ہوکر اپنی جمہوری رائے سے کسی صورت دستبردار نہیں ہونا چاہیے۔آزمائشوں سے خوفزدہ ہوکر کرخت اور آمرانہ رویوں کے خلاف بات کرنے سے احتراز برتنے کا لازمی نتیجہ یہی ہے اور معاشرے کے اندرتنوع کے بجائے یک رنگی بڑھ جائیگی۔ یوں فکری جمود اور فکری آمریت کو دوام ملے گی۔ آزادانہ نشوونما کے لیے زہر قاتل ہے۔ عوام کے اندر بڑھتے ہوئے اضطراب اور فکری بے چینی کے اصل اسباب اور محرکات کو نظر انداز کرکے محض اپنے بیانات اور تقریروں کو رنگین بنانے کے لیے عوام کے مسائل اور انکے درمیان اتحاد و اتفاق کی باتوں کا سہارا لینے سے عوام متحد نہیں ہونگے۔ تقسیم در تقسیم کے عمل کے اصل اسباب کو بے نقاب کرنا ہوگا۔

وحدت نیوز (ڈگری) جن مدارس میں قرآن کی تعلیم دی جارہی ہے وہ مدارس احترام کے لائق ہیں ۔ مگر جن مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم دی جارہی ہے ان کے خلاف کاروائی کی جائے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل سید بشیر شاہ نقوی نے ڈگری میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایک دو نہیں بلکہ بہت بری تعداد میں غیر رجسڑر مدارس موجود ہیں ۔ سندھ حکومت کو فوری طور پر اندرون سندھ آپریشن کرنے کی ضرورت تھی۔ لیکن سندھ حکومت اندھی اور گونگی ہوچکی ہے ۔حکومت کو عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں ۔سندھ حکومت میں بیٹھے نمائندے سرف اور صرف لوٹ مار کے لیے اقتدار میں آئیں ہیں ۔ حکومت اپنا قبلہ درست کرے۔ انہوں نے اندرون سندھ بھی پاک فوج کے آپریشن کا مطالبہ کیا کہ بات پولیس اور رینجرز کے کنٹرول میں نہیں رہی ہم کسی ایک فرد اور جماعت کی بات نہیں کرتے مجرموں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں سانح شکار پور کے ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں مگر انہیں سیاستدانوں کی سرپرستی حاصل ہے۔

وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک) اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے جمعرات کو تہران میں ، اسلامی ماہرین کی کونسل مجلس خبرگان کے سربراہ اور اراکین سے خطاب میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کی کاوشوں کو قابل تعریف بتایا -


آپ نے فرمایا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم امانتداری کے ساتھ سخت کوشش کررہی ہےلیکن فریق مقابل حیلہ گر ہے اور پیٹھ میں خنجر گھونپتا ہے -
رہبرانقلاب اسلام نے اس نظریئے کو مسترد کردیا کہ جو طاقتور ہوتے ہیں انہیں حیلے کی ضرورت نہیں ہوتی -
آپ نے فرمایا کہ بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ امریکا کو اتنی سیاسی ، اقتصادی اور فوجی قوت کے ساتھ دھوکے اور فریب کی ضرورت نہیں ہے ، لیکن حقیقت کے اس برعکس ہے -


آپ نے فرمایا کہ امریکی دھوکے فریب اور حیلہ گری کے زیادہ محتاج ہیں -
رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکیوں کا طرزعمل بتاتا ہے کہ وہ اس وقت بھی دھوکے اور حیلہ گری سے کام لے رہے ہیں -
رہبرانقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایٹمی مذاکرات کی تکمیل کے لئے معینہ وقت قریب آتا ہے تو امریکیوں کا لہجہ زیادہ ‎سخت ہوجاتا ہے اور ان کی حیلہ گری بڑھ جاتی ہے - آپ نے امریکا کے ریپبلیکن سنیٹروں کے کھلے خط کے بارے میں کہا کہ یہ خط امریکی نظام ميں سیاسی اخلاقیات کی پستی کی نشاندہی کرتا ہے -

 

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ پوری دنیا میں سبھی ممالک میں مسلمہ بین الاقوامی اصول کے مطابق نئی حکومتیں ، سابقہ حکومتوں کے معاہدوں کی پابند ہوتی ہیں ، لیکن امریکی سنیٹروں نے سرکاری طور پر اعلان کیا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کے بعد معاہدہ کالعدم ہوجائے گا -


رہبرانقلاب اسلامی نے امریکی کانگرس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم کی تقریر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ، صیہونی جوکرنے کانگرس میں کچھ باتیں کہیں ، امریکی حکام نے ان باتوں سے اظہار برائت کیا لیکن اسی کے ساتھ ایران پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام بھی لگایا جو واقعی مضحکہ خیز ہے -
آپ نے فرمایا کہ امریکیوں اور ان کے علاقائی اتحادیوں نے اس خطے میں داعش جیسے وحشی ترین دہشتگردوں کو تیار کیا اور اب بھی ان کی حمایت کررہے ہیں ، اور ایران پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگاتے ہیں
- آپ نے جعلی اور غیر قانونی صیہونی حکومت کی امریکا کی جانب سے حمایت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ واشنگٹن سرکاری طور پر دہشتگرد صیہونی حکومت کی حمایت کرتا ہے جو اپنے دہشتگردانہ اقدامات کا اعتراف کرتی ہے -
آپ نے فرمایا کہ امریکی حکومت اس غیر قانونی حکومت کی بدترین شکل میں حمایت کرتی ہے اور ایران پر دہشتگردی کی حمایت کا الزام لگاتی ہے –

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں یوم سیاہ منایا،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں منعقدہ کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن دشمن اور انسانیت دشمن گروہ نے ظلم و بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے ،دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کرنا ہو گا،چاہے وہ مذہبی ہو یا سیاسی ،ملکی سلامتی و بقا کا تقاضا ہے کہ ان انسانیت دشمنوں کا خاتمہ کریں،ان کا کہنا تھا کہ غیرمسلموں کو تحفظ دینا ہماری شرعی و اخلاقی ذمہ داری ہے،اقلیتی برداری کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں،انسانیت و اسلام دشمن خارجیوں نے دنیا میں اسلام کو بدنام کر دیا ہے ،دراصل یہ گروہ درپردہ اسرائیل،امریکہ،اور انڈیا کے ایجنٹ ہیں،جو اپنے آقاوُں کے اشارے پر اسلامی تعلیمات اور اسلامی اقدار کو پامال کر رہے ہیں،الحمدللہ دنیا بھر میںیہ خارجی دہشت گرد گروہ شکست کھا رہا ہے اور انشااللہ پاک سر زمین سے ہماری افواج ان کے نا پاک وجود کا خاتمہ کر کے رہیگی،دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے قوم کو متحد ہو کر ہمارے سکیورٹی اداروں کا ساتھ دینا ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree