وحدت نیوز(اسلام آباد/لاہور/کراچی/کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے موقف کی حمایت اور ان کی پر امن بھوک ہڑتال کوایک ماہ مکمل ہونے پر   جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔کراچی، لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف چھوٹے بڑے  شہروں، قصبوں ، دیہاتوں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گئیں۔شرکا نے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگز اور ریاستی جبر کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے تکفیریت مردہ باد ،امریکہ مردہ باد اوردہشت گردی کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے حکومتی اداروں کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں عام شہریوں کو ہراساں کیے جانے اور بے جا مقدمات قائم کرنے پرشدید ردعمل کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت سے ریلی کا آغاز امام بارگاہ اثنا عشری G-6/2 سے ہوا جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین ودیگرقائدین نے کی۔ریلی میں سول سوسائٹی کے لوگ بھی شریک تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک کی مقتدر قوتوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے بنیادی حقوق کو پامال کر کے آئین پاکستان کی تضحیک کی جا رہی ہے۔دہشت گردی کے خلاف بنانے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کو شیعہ سنی عقائد میں رکاوٹوں کے لیے استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔درود و سلام اور مجالس کی محافل کو محدود کرنے کی حکومتی کوشش مٹھی بھر تکفیریوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہے۔اگرنیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہ کیا اور اس کے اہم نکات کو اسی طرح معطل رکھا گیا تو ملک کے بیس کروڑ عوام کی بے چینی میں اضافہ ہو گا۔حکومتی صفوں میں موجود تکفیری فکر کے لوگ نفرتیں بانٹ کر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔حکمران نے دوغلی پالیسی سے اپنی سیاست کو بچایا ہوا ہے جبکہ ملک کی سالمیت و استحکام کو داو پر لگا رکھا ہے۔

لاہور میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت مرکزی رہنما علامہ مبارک موسوی اور سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین لاہورعلامہ حسن ہمدانی نے کی ،مظاہرے میں شدید گرمی اور روزے کے باوجود بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچوں کی شرکت،مظاہرین سے خطا ب میں علامہ مبارک موسوی کا کہنا تھا کہ ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کو دوبارہ حاصل کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کے بجائے دہشت گردوں کیخلاف استعمال کرے۔

علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پرامن اور جمہوری تحریک کو نظر انداز کرنے والے حکمران سن لیں ہم نے ان کے باپ اور بدترین آمر جنرل ضیاء کو جھکنے پر مجبور کیا تھا اور ان کو بھی اوقات یاد دلائیں گے،مٹھی بھر شدت پسندوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے ہاتھوں میرے قائد کا پاکستان یرغمال ہے،ہم انشااللہ اس کو بچائیں گے،علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ آج کے بعد ہرروز نماز مغرب اور افطاری کے بعد بھوک ہڑتالی کیمپ پریس کلب لاہور پر احتجاجہ مظاہرہ ہو گا اور یہ سلسلہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔

ملک بھرکی شہر قائد میں بھی  نماز جمعہ کے بعد حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی ،جامع مسجد خوجہ اثنا ء عشر ی کھارادر اور جامع مسجد دربار حسینی ملیرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت مرکزی رہنما اعجاز بہشتی صوبائی پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی علامہ مبشر حسن مولانا نشان حیدر ساجدی سیکرٹری جنرل کراچی ڈویژن میثم عابدی نے کی ،مظاہرے میں شدید گرمی اور روزے کے باوجود بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچوں کی شرکت،مظاہرین سے خطا ب میں مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ ہم جناح اور اقبال کے پاکستان کو دوبارہ حاصل کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی مخالفین کے بجائے دہشت گردوں کیخلاف استعمال کرے، علی حسین نقوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی ہزار شہداء کے لئے انصاف مانگنے نکلے ہیں،اس راہ میں ہم اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن پیچھے ایک انچ بھی نہیں ہٹیں گے،علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر کی صحت کی خرابی یاکسی بھی نقصان کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال کی مکمل ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

کوئٹہ میں بعد نماز جمعہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکز ی جامع مسجد کلاں میکانگی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی اور ڈویژنل رہنما علامہ شیخ ولایت جعفری نے خطاب کیا،اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد احتجاج میں شریک تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف اور علامہ راجہ ناصرعباس کی پر امن جدوجہد کی حمایت میں نعرے درج تھے، مقررین کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ نے گذشتہ ۳دہائیوں میں عظیم نفوس کی جانی قربانیاں پیش کی ہیں جس کا کوئی ثانی نہیں، مایہ ناز ڈاکٹرز، ایتھلیٹس، وکلاء،علماءاور انجینئرزدہشت گردوں کی بربریت کا نشانہ بننے لیکن ہم نےاس مادر وطن سے بے وفائی نہیں کی ہم کسی ملک دشمن  بیرونی ایجنٹ کے آلہ کار نہیں بنے ، افسوس ناک صورت حال یہ ہے کہ پہلے ہمیں تکفیری دہشت گرد دہشت گردی کا نشانہ بناتے تھے اب ریاستی اداروں نے یہ کام اپنے ذمہ لے لیا ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اسی ہزار شہدائے وطن کے خون کا حساب لینے کی غرض سے ایک ماہ سے بھوک ہڑتال میں بیٹھے ہیں لیکن بے حس حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے موقف کی حمایت میں جمعہ کے روز ملک بھر میں یوم احتجاج منایا گیا۔مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالیں گئیں۔شرکا نے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگز اور ریاستی جبر کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے۔مظاہرین نے تکفریت مردہ باد ،امریکہ مردہ باد اوردہشت گردی کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے حکومتی اداروں کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں عام شہریوں کو ہراساں کیے جانے اور بے جا مقدمات قائم کرنے پرشدید ردعمل کا اظہار کیا ۔اس سلسلے میں وفاقی دارالحکومت سے ریلی کا آغاز امام بارگاہ اثنا عشری G-6/2 سے ہوا جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما ملک اقرار حسین ودیگرقائدین نے کی۔ریلی میں سول سوسائٹی کے لوگ بھی شریک تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملک کی مقتدر قوتوں کے ہاتھوں عام شہریوں کے بنیادی حقوق کو پامال کر کے آئین پاکستان کی تضحیک کی جا رہی ہے۔دہشت گردی کے خلاف بنانے جانے والے نیشنل ایکشن پلان کو شیعہ سنی عقائد میں رکاوٹوں کے لیے استعمال نہیں کرنے دیا جائے گا۔درود و سلام اور مجالس کی محافل کو محدود کرنے کی حکومتی کوشش مٹھی بھر تکفیریوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہے۔اگرنیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہ کیا اور اس کے اہم نکات کو اسی طرح معطل رکھا گیا تو ملک کے بیس کروڑ عوام کی بے چینی میں اضافہ ہو گا۔حکومتی صفوں میں موجود تکفیری فکر کے لوگ نفرتیں بانٹ کر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔حکمران نے دوغلی پالیسی سے اپنی سیاست کو بچایا ہوا ہے جبکہ ملک کی سالمیت و استحکام کو داو پر لگا رکھا ہے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال کو ایک ماہ مکمل ہونے پر ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد حکومت اور ریاستی اداروں کی مجرمانہ غفلت اور بے حسی کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی ،جامع مسجد خوجہ اثنا عشر کھارادر اور جامع مسجد دربار حسینی ملیرکے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت مرکزی رہنما اعجاز بہشتی صوبائی پولٹیکل سیکرٹری علی حسین نقوی علامہ مبشر حسن مولانا نشان حیدر ساجدی سیکرٹری جنرل کراچی ڈویژن میثم عابدی نے کی ،مظاہرے میں شدید گرمی اور روزے کے باوجود بڑی تعداد میں مرد خواتین اور بچوں کی شرکت، علی حسین نقوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسی ہزار شہداء کے لئے انصاف مانگنے نکلے ہیں،اس راہ میں ہم اپنی جان تو دے سکتے ہیں لیکن پیچھے ایک انچ بھی نہیں ہٹیں گے،علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی پرامن اور جمہوری تحریک کو نظر انداز کرنے والے حکمران سن لیں ہم نے ان کے باپ اور بدترین آمر جنرل ضیاء کو جھکنے پر مجبور کیا تھا اور ان کو بھی اوقات یاد دلائیں گے،ہمیں مسلکی پاکستان نہیں اقبال اور قائد کا پرامن پاکستان چاہیئے،مٹھی بھر شدت پسندوں اور ان کے سیاسی سرپرستوں کے ہاتھوں میرے قائد کا پاکستان یرغمال ہے،ہم انشااللہ اس کو بچائیں گے،پنجاب کے حکمران سن لیں ہم انشااللہ عید کے بعد لانگ مارچ کریں گئے اور ظالموں کے انجام تک سڑکوں پر موجود رہیں گے،علامہ راجہ ناصر کی صحت کی خرابی یاکسی بھی نقصان کی صورت میں پیدا ہونے والی صورت حال کی مکمل ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد/واشنگٹن/کیلیفورنیا/نیویارک/ ڈیلاس/شگاگو/ہوسٹن/سیاٹل) پاکستان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ، قاتلوں کی عدم گرفتاری، ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی، اہل تشیع کی زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کے خلاف تیرامئی بروز جمعہ سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر جاری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال سے اظہار یکجہتی کیلئے جہاں پاکستان کے کونے کونے میں احتجاجی اجتماعات منعقد رہے ہیں وہیں بیرون ممالک مقیم پاکستانی بھی کسی صورت بھی پیچھےنہیں،لندن، جرمنی اور افریقہ  کے بعد امریکہ کی آٹھ مختلف ریاستوں واشنگٹن،کیلیفورنیا،نیویارک، ڈیلاس،شگاگو،ہوسٹن اور سیاٹل میں پاکستانی نژاد امریکیوں نے پاکستان کے سفارت خانے کے سامنے احتجاجی مظاہرے کیئے، علامتی دھرنے  دیئے اور علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ بھی قائم کیئے ، احتجاج کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے اب تک جاری ہے ، جن میں مرد وخواتین اور بچوں وبزرگوں کی بڑی تعداد شریک تھی ،جنہوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم ، بینرز اور پلےکارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی کے خلاف اور امن کی حمایت نعرے درج تھے، جبکہ متعددافراد نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری اور شہدائے پاکستان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں جو انصاف کے حصول اور پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نعرے بازی کررہے تھے۔

نیویارک میں پاکستانی امبیسی کے باہر پاکستان میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کےخلاف مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی بھوک ہڑتال کی کی حمایت میں احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا اوردوروزہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا گیا، جس میں مختلف شیعہ تنظیموں کے سرکردہ افراد کے علاوہ شیعہ کمیونٹی کے اراکین نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جبکہ معروف علمائے کرام بھی موجود تھے جنہوں نے پاکستان کی ہرگزرتے دن کی بدترین صورت حال پرتشویش کا اظہار کیااور پاکستان میں شیعہ شہریوں پر دہشت گردی اور ان کے خلاف پرتشددواقعات کی بھرپور مذمت کی ،علماءاور زعماءکے وفدنے ایک احتجاجی قرارداد پاکستانی قونصلیٹ جنرل کی خدمت میں پیش کی جس میں اہل تشیع شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اور ان کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے مطالبہ شامل تھے،علامہ عباس ایلیاء، علامہ ظہیرالحسن نقوی، مولانا عمران بخاری،جواں سال خطیب مولانا ابصار نقوی اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ تین دہائیوں سے  پاکستان میں اہل تشیع دہشت گردی کا شکار ہیں ، افسوس ناک صورت حال یہ ہے کہ حکومت قاتلوں کو سزادینے کے بجائے انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے ، حکومت پاکستان ملت تشیع کی برداشت کا امتحان لے رہی ہے، مقررین نے کہاکہ پاکستان میں قتل ہونے والے اہل تشیع ، اہل سنت اور دیگر اقلیتی شہریوں کے قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعبا س جعفری کی پر امن جدوجہد اور بھوک ہڑتالی تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انصاف کے حصول تک ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔وفاقی حکومت نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے پرامن پاکستان کیلئے پیش کردہ مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پر احتجاج کریں گے۔

ہوسٹن  میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی جانب سے پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی پر ریاستی اداروں کی مجرمانہ خاموشی اور پاکستان کی فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کےخلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی گذشتہ ایک ماہ سے اسلام آباد میں جاری بھوک ہڑتال کی حمایت میں مرد خواتین بچوں اور بزرگوں نے پاکستانی سفارتخانے کےسامنےاحتجاجی مظاہرہ کیا، جبکہ مسیحی برادری کا وفدبھی خصوصی طور پراحتجاج میں شریک ہوا،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم گانگریس کے صدر علامہ شمشاد حیدر نے کہاکہ پاکستان میں اہل تشیع ڈاکٹر ز، انجینئرز، وکلاءکا قتل عام ریاستی اداروں کی نااہلی کا ثبوت ہے، حکمرانوں نے حالت کو اس نہج تک پہنچایا دیا کہ شیعہ قائدین اب بھوک ہڑتال پر مجبور ہیں ، امریکہ میں مقیم شیعہ کمیونٹی ہر موڑ پر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری   کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور مظلوموں کے حقوق کی جدوجہد میں ان کے قدم با قدم موجود رہے گی۔امریکہ میں مقیم پاکستانی شیعہ کیونٹی کسی صورت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کواس جدوجہد میں  تنہانہیں چھوڑے گی۔

(وحدت نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے اپنے معاون کے طور پر فاضل قم حجۃ الاسلام والمسلمین سید ظہیرالحسن نقوی ( ڈائریکٹر ولایت چینل) کو منتخب کیاہے ۔موصوف مجلس وحدت مسلمین کے تاسیس سے اب تک مختلف حوالوں سے مجلس سے مربوط ہونے کےساتھ فکری،سیاسی اور ثقافتی میدانوں میں فعال ہیں ۔اسی طرح مجلس وحدت کے اعلی دینی اہداف کی نشرواشاعت کے لئے برادار وجاہت حسین حسنی کو یورپ میں  مجلس وحدت مسلمین کے نمائندے کے طور پر انتخاب کیا ۔ موصوف سابقہ آئی ایس او میں فعال رہنے کیساتھ عرصہ دراز سے مجلس وحدت سے مربوط تھے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی صوبائی جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے پیش کیے جانے والے بجٹ کوعداد وشمار کا ہیرپھیر اور ملک کے متوسط طبقے کی مشکلات میں ناقابل برداشت اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ انتہائی مایوس کن ہے۔بے تحاشہ ٹیکسز کے اجراء سے عام استعمال کی بیشتر اشیا مہنگی ہو جائیں گی۔ مصنوعات پر ٹیکسز کے اثرات سے ہر شخص براہ راست متاثر ہو گا۔مہنگائی کے موجودہ تناسب سے مطابقت نہ رکھنے والا یہ بجٹ ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کی داخلی اور خارجی پالیسیوں کی طرح اقتصادی معاملات بھی صلاحیتوں کے فقدان کی نذر ہو رہے ہیں ۔تعلیم اور صحت کے لیے بجٹ میں مختص کی جانے والی انتہائی کم رقم پاکستان کے مستقبل کے بارے حکومت کی غیر سنجیدگی اور عدم دلچسپی کا اظہار ہے ۔پاکستان ایک زرخیز ملک ہے لیکن زراعت کے میدان میں حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث بھرپور استفادہ کرنے سے قاصر رہے ہیں۔حکومت کی ناکام تجارتی پالیسیوں اور وطن عزیز میں عدم استحکام کی صورتحال نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان سے دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔پاکستان کا کثیر سرمایہ غیر قانونی طریقہ سے ملک سے باہر منتقل کیا گیا جس سے ملکی ترقی پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔موجودہ حکومت نئی صنعتوں کے قیام میں بُری طرح ناکام رہی۔کسی بھی ملک کی ترقی میں انڈسٹری کو اقتصادی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔ صنعتوں کے قیام میں نواز لیگ حکومت کی دانستہ عدم دلچسپی ایک مجرمانہ فعل اور قوم سے خیانت ہے۔پڑھے لکھے نوجوان طبقے کو ملازمتوں کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔جس سے عام شہریوں کی مایوسی میں اضافہ ہو ا ہے۔انہوں نے کہا کہ پورے بجٹ کا انحصار سی پیک منصوبے پر کرنے کی بجائے ملکی ترقی و استحکام کے لیے زرعی خوشحالی اور صنعتوں کے فروغ کی طرف توجہ دی جانے کی اشد ضرورت ہے۔ کسی بھی ملک کے نوجوان وہاں کا اثاثہ اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ نوجوانوں کو بہترین مستقبل دینے کے لیے جاندار پالیسیوں کا اجرا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مزدور کی تنخواہ میں محض ایک ہزار روپے اضافہ موجودہ مہنگائی کے تناسب سے اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے۔نواز لیگ کا حالیہ بجٹ بھی سابقہ ادوار کی طرف مزدور کُش ہے۔ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر بجٹ تیار کرنے والوں کوعام آدمی کے رہن سہن کا اندازہ نہیں ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree