وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے تحت مرکزی سالانہ اعتکاف 26 رمضان المبارک تا 30 رمضان المبارک گلگشت  کالونی میں منعقد ہوگا،ایم ڈبلیوایم جنوبی پنجاب کے سیکریٹری اطلاعات ثقلین نقوی کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ملتان (شعبہ تربیت )کے زیر انتظام اس اجتماعی اعتکاف میں قرآنی محافل ،مجالس عزا ،دروس،سوالات و جوابات  ،دعائیہ محافل اورشب بیداری کا انعقاد کیا جائے گا ، جبکے اعتکاف کے مختلف سیشنز سے علامہ مختار امامی،علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ قاضی نادر علوی،علامہ تقی دانش اور علامہ غضنفر حیدری خطاب کریں گے، سحری و افطاری کا بھی مناسب اہتمام بھی ہو گا۔

وحدت نیوز(اکاڑہ) عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں سالار وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شیعہ نسل کشی کے خلاف تحریک سے اظہار یکجہتی کے لئیے ضلع اوکاڑہ میں مجلس وحدت مسلمین کے تحت عمائدین ملت کے اعزاز میں افطار ڈنر سے مرکزی سیکریٹری  یوتھ مولانا ڈاکٹر یونس حیدری نے خطاب کیا پروگرام میں صوبائی رابطہ سیکریٹری رائے ناصر علی نے  بھی شرکت کی جبکہ پروگرام کی صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل صابر حسین چھچھر نے کی ، شرکاء نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے مکمل اظہار کا اظہار کیااور عید کے بعد احتجاجی تحریک میں بھر پور شمولیت کے عزم کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(مٹیاری) پیپلز پارٹی کے رہنماحاجی نیکو راہو وڈیرہ نے طاقت کے نشے میں چورہوکرسرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے  مجلس وحدت مسلمین کےرہنما سید فدا حسین شاہ کے روزے دار کسانوں  کے گھروں پر حملہ کردیا، نہتے ہاریوں پ تربدترین شدد،خواتین سے بدتمیزی،مظلوم کسانوں کے کچے مکانات کو جلا کر خاکسترکردیا، جان سے مارنے کی دھمکیاں ، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ اخترحسین نے  متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ان کاکہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم مظلوم کسانوں کے حقوق کے لئے ہر سطح پر آواز اٹھائے گی۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اورکونسلرکربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ ہمیں ہر آزمائش میں صبر سے کام لینا ہوگا۔پاکستان اس وقت چاروں طرف سے مشکلات میں گھرا ہوا ہے ہمیں ایک ملت بن کر ان مشکلات سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اجتماعی ترقی اور خوشحالی کیلئے جن معاشرتی خوبیوں کی ضرورت ہوتی ہے ان میں ایک بنیادی بات یہ ہے کہ لوگ ایک دوسرے پر اور اپنے اداروں پر بھروسہ کر سکیں ، انہوں نے معاشرے میں ترقی کیلئے اعتماد کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس دولت کی بات تو بہت کرتے ہیں جس کی ایک مادی حیثیت ہے لیکن ایک دولت وہ بھی ہوتی ہے جس کا رشتہ ہماری اجتماعی اور انفرادی زندگی سے ہوتا ہے جہاں تک اعتماد کا معاملہ ہے تو اس کا اطلاق صرف سیاست پر نہیں ہوتا ۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری اجتماعی زندگی میں بھروسے اور اعتماد کی کمی اتنی پھیل گئی ہے کہ ایماندار اور نیک لوگ اپنے اپنے شعبوں میں خود کو اس کیلئے موزوں نہیں سمجھتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سے اگر کرپشن، بد عنوانی کے کلچر کو ختم کرنا ہے تو ہمیں مل کر اسکے خلاف کام کرنا ہوگا ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی گندگی موجود ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں صرف بھروسے اور اعتماد کی ہی کمی نہیں ہے برداشت کی اس سے بھی زیادہ کمی ہے ، بیان کے آخر میں آغا رضا نے کہا کہ یہ سوچ کر دکھ ہوتا ہے کہ کیسی کیسی محرومیوں کو ہم قبول کر لیتے ہیں اور کیسی کیسی باتوں پر پورا ملک ،پورا معاشرہ غیظ و غضب کا شکار ہو جاتا ہے جس کیلئے سنجیدہ طرز عمل ضروری ہے ۔

وحدت نیوز(نوابشاہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نوابشاہ کے تنظیمی دورے پر پہنچے تو ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سجاد علی کی قیادت میں کارکنوں نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پرانہوں نے میڈیا سے گفتگو کی۔ بعد ازاں بیت القدس ،آزادی فلسطین اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں شیعہ نسل کشی اور دہشت گردی کے خلاف جاری بھوک ہڑتال اور احتجاجی تحریک کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قبلہ اول بیت المقدس، اور ارض فلسطین پر اسرائیل کا غاصبانہ قبضہ ناقابل قبول ہے، اسرائیل کے مقدر میں شکست اور رسوائی ہے۔ فلسطین جلد آزاد ہوگا۔ امام خمینی ؒ نے مسئلہ فلسطین کو عرب حکمرانوں اور عرب قوم پرستوں کے چنگل سے نکال کر امت مسلمہ کے حوالے کردیا۔ پاکستان کے کروڑوں عوام کے محبوب لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دھشت گردی ،شیعہ نسل کشی اور مظلوموں کی حمایت میں 13مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں۔اگر حکمرانوں نے مطالبات پورے نہ کیے تو جمعہ 22جولائی کو سندہ بھر میں شاہراہوں کو بلاک کرکے ملک گیر دہرنادیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آٹھ مہینے گذر گئے مگر سندہ حکومت نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے،جبکہ جیکب آباد اور شکارپور کے متائثرین آج بھی دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ گذشتہ پچاس دنوں سے شکارپور کے وارثان شہداء اور زخمی احتجاج پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس موقع پر MWM کے مرکزی ترجمان علامہ مختار احمد امامی نے کانفرنس پروگرام میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) سابق وزیراعظم ، صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی وفد کے ہمراہ وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد آمد ، ریاستی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات ، سابق وزیرحکومت پیر سید غلام مرتضیٰ گیلانی، امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید خان ، سید تصور عباس ، سید یاسر علی نقوی و دیگر مرکزی رہنما سابق وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل امیدوار اسمبلی مولانا سید طالب حسین ہمدانی ، ریاستی سیکرٹری سیاسیات و امیدوار اسمبلی سید محسن رضا سبزواری ایڈووکیٹ،ریاستی رہنما و امیدوار اسمبلی خالد محمود عباسی ، سیکرٹری تنظیم سازی سید حسین سبزواری، سیکرٹری شماریات عابد علی قریشی ، امیدوار اسمبلی سید ارسلان شاہ بخاری ، امیدوار اسمبلی سید افتخار حسین کاظمی ، امیدوار اسمبلی سید حسنین علی کاظمی و دیگر کارکنان و عہدیداران اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ، ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ ہم ملت کی عزت و وقار خاطر کھڑے ہیں ، دہشت گردی نے اس ملک و ملت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 13مئی سے بھوک ہڑتال پر ہیں ، وہ قائد واقبال کے پاکستان کے متلاشی ہیں ، ضرورت اس امر کی ہے کہ محب وطن جماعتیں اور افراد دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف جدوجہد کے لیے باہم ملکر آواز بلند کریں ، ملت کشمیر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، خطہ ءِ کشمیر پرامن خطہ ہے ، یہاں غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری نے ڈیرا ڈال رکھا ہے ، یہاں لوڈشیڈنگ نے اندھیر کر رکھا ہے ،یہاں پر بنائے گئے ادارے اپنے مدار پر نہیں رہے ، مسئلہ کشمیر صرف باتوں تک محدود رہ گیا ہے ، ضروری ہے کشمیر میں خدمت کے جذبے سے سرشار جماعتیں آگے آئیں اور خطہ ءِ کشمیر کی تقدیر بدلنے میں اپنا کردار ادا کریں علامہ تصور جوادی نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے تمام امیدوار خدمت خلق کے جذبے سے میدان میں اترے ہیں ، الیکشن میں ہمارا کردار بھرپور ہوگا ، ملت و قوم کے لیے میدان میں رہیں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree