اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم کابرگے نالہ، شگریکلاں نالا سمیت سکردو کے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات پر زور

19 May 2025

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اورقائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم کا ضلعی انتظامی سربراہان سے رابطہ، برگے نالہ، شگریکلاں نالا سمیت سکردو کے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات پر زور

اپوزیشن لیڈر نے سکردو کی ندی نالوں میں آنے والے سیلابی ریلوں سے متاثرہ علاقوں کی ریسکیو کے لئے گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کو الرٹ رکھنے کی ہدایات ۔

تمام متاثرہ علاقوں میں حفاظتی اور فوری اقدامات کی ضلعی انتظامیہ کی یقین دہانی ۔

گھروں کو محفوظ بنانے اور سیلابی ریلے کے نقصانات کے تدارک نیز متاثرین کی بحالی کے لیے شفاف فہرست مرتب کرکے ازالہ کرنے پر زور دیا گیا۔

موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر ہنگامی اقدامات اور فنڈر کی فراہمی کے لیے وفاقی حکومت کو جامع رپورٹ مرتب کرنے زور دیا گیا۔

صوبائی حکومت کو سکردو کی ایمرجنسی صورتحال سے آگاہ کرنے اور خصوصی فنڈز جاری کروانے کے لیے ڈیمانڈ کرنے کی ہدایات دی گئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree