یہ کرپٹ، نااہل اور بے حس حکمران ٹولہ عوام کا خون نچوڑنے پر تُلا ہوا ہے، علامہ سید احمد اقبال رضوی

19 May 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں بے رحم اضافہ، کاربن لیوی اور ڈیبٹ سروس سرچارج جیسے عوام دشمن فیصلے غریب عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ان ظالمانہ اقدامات کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور واضح کرتی ہے کہ یہ کرپٹ، نااہل اور بے حس حکمران ٹولہ عوام کا خون نچوڑنے پر تُلا ہوا ہے۔

ملک کا غریب مزدور، طالبعلم، محنت کش اور سفید پوش طبقہ مہنگائی کے طوفان میں بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، جبکہ حکمرانوں کی شاہ خرچیاں، پروٹوکول، سرکاری جہاز، قافلے اور پرتعیش محلات عوام کے دکھ درد میں مزید اضافہ کر رہے ہیں۔ یہ وہ منافق چہرے ہیں جو قوم کے سامنے جعلی مسکراہٹیں اور جھوٹے دعوے کرتے ہیں، مگر پسِ پردہ عوام کی کمائی پر عیش و عشرت میں مصروف ہیں۔

آئی ایم ایف کی غلامی میں سر جھکانے والے یہ حکمران عوام کے مجرم ہیں۔ قرضے لے کر ان کا بوجھ صرف غریب عوام پر ڈالنا اور اپنی تجوریاں بھرتے رہنا کھلی بد دیانتی اور سنگدلی ہے۔ عوام کا صبر اب ختم ہونے کے قریب ہے اور حالات کی سنگینی کی ساری ذمہ داری اس کرپٹ اور مفاد پرست ٹولے پر عائد ہوگی۔

اس عوام دشمن معاشی ایجنڈے اور منافقانہ طرزِ حکمرانی کا انجام عبرتناک ہوگا۔ تاریخ ایسے حکمرانوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی، جو عوام کا حق چھین کر اپنی عیاشیوں اور بیرونی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے ملک کا مستقبل گروی رکھتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree