ایم ڈبلیوایم لاہور کے زیر اہتمام بی بی پاکدامن کے حرم مقدس کے قریب زائرین کے لیے سبیل کا آغاز

06 June 2025

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی بی بی پاکدامنؑ کے حرم مقدس کے قریب زائرین کی خدمت کے لیے سبیل اور مشروبات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ سخت گرمی کے موسم میں دور دراز سے آنے والے زائرین جب حرم بی بی پاکدامنؑ پر حاضری کے لیے پہنچتے ہیں، تو سب سے پہلے انہیں ٹھنڈے پانی اور پسندیدہ مشروبات سے تواضع کی جاتی ہے۔

یہ سبیل مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر جناب نجم عباس خان اور صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی کی قیادت میں مخلص کارکنان کی ایک ٹیم کے ذریعے قائم کی گئی ہے۔ سبیل کا باقاعدہ آغاز دعائے خیر سے ہوا، جس کی سعادت معروف عالم دین  ظہیر کربلائی نے حاصل کی۔

زائرین کا کہنا ہے کہ یہ خدمت ایک عظیم سعادت ہے اور وہ ان تمام افراد کے لیے دعائیں کرتے نظر آتے ہیں جو اس کارِ خیر میں حصہ لیتے ہیں۔

سندھ اور بلوچستان سے آنے والے قافلوں کے لیے بھی جگہ جگہ سبیلیں اور نذر و نیاز کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے، تاکہ جناب بی بی پاکدامنؑ — جو حضرت امام علیؑ کی صاحبزادی، حضرت امیر مسلمؑ کی زوجہ، اور حضرت محمد و ابراہیمؑ کی والدہ محترمہ ہیں — کی زیارت پر آنے والے زائرین کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مجلس وحدت مسلمین کی اس کاوش کو زائرین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے، اور ہر سال ہزاروں عاشقانِ اہل بیتؑ اس سبیل سے فیضیاب ہوتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree