پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان لائے گا،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

16 July 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان  سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنےمذمتی بیان میں کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہیں، غریب عوام کا کسی کو ذرا بھی احساس نہیں ہے، لوگ پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ملک میں مزید مہنگائی کا طوفان لائے گا، ان اقدامات سے حکومت کی جانب سے آئے روز مہنگائی میں کمی کے بلند بانگ دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے، ظالمانہ اقدامات نے عام آدمی کے لیے جینا دوبھر کر دیا ہے اور دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل بنا دیا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree