وحدت نیوز(گلگت) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے وفد نے نو منتخب صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان سید جعفر شاہ کے ساتھ ملاقات کی ۔آغا علی رضوی نے جعفرشاہ کو پی ٹی آئی گلگت بلتستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارک پیش کی ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں گلگت بلتستان کے حقوق کے لئے ملکر کام کرنے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں، سیاسی اخلاقی اقدار کی پاسداری کرنے اور مختلف ایشوز پر اصولی موقف اپنانے پر اتفاق کیا۔جعفرشاہ نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کا آمد پر شکریہ اداکیا۔وفد میں ایم ڈبلیوایم کے رہنماغلام عباس، الیاس صدیقی ،عارف قمبری ، الیاس موسوی ودیگر بھی شامل تھے ۔
وحدت نیوز(ٹیکسلا) مجلس وحدت مسلمین ٹیکسلا کے زیراہتمام جانثاران امام عصرؑ کنونشن کا جامعہ مسجد القائم میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں بردار وقار بخاری اکثریت سے دوبارہ ایم ڈبلیوایم تحصیل ٹیکسلا کے سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔
کنونشن میں ٹیکسلا کی سابقہ کابینہ سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس کے ساتھ ساتھ مرکزی سیکرٹری مالیات علامہ محمد اقبال بہشتی ، مرکزی سیکرٹری جوانان اعجاز حسین بہشتی، مرکزی سیکٹری تعلیم و چیئرمین برسی شہید قائد برادر نثارعلی فیضی اور ضلع روالپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی نے بھی شرکت کی ۔
وحدت نیوز(نوابشاہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع نوابشاہ کا ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اراکین ضلعی شوریٰ نے مولانا سجاد حسین محسنی کو اگلے 3 سالوں کے لئے مجلس وحدت مسلمین ضلع نوابشاہ کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ سید باقر عباس زیدی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔اجلاس میں صوبائی رہنما مولانا نقی حیدری ، آغا منور جعفری اور ارشداللہ مکتبی بھی شریک تھے ۔
وحدت نیوز(پشاور) شہید قائد علامہ عارف الحسینی ؒ کی 31ویں برسی کے موقع پر منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس کی دعوتی مہم کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹری فنانس آقائے اقبال بہشتی اور مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ برادر ملک اقرار حسین نے ضلع ایبٹ آباد،ضلع ہری پور اور ضلع پشاور کے دورہ جات کئے۔ جہاں پر علامہ جہانزیب اور علامہ وحید کاظمی سے ملاقات ہوئی۔
دورہ پشاور کے موقع پر ضلع پشاور کی اہم شخصیات کو بھی دعوت دی گئی جس میں آقائےارشاد علی، اقائے احسان اللہ، شہید قائد کے رفیق مظفر آخونزادہ شامل ہیں، مظفر آخونزادہ کے بھائی کے انتقال پر تعزیت بھی کی گئی ۔ اس دورہ کے موقع پر جامعہ شہید کے مدیر اعلیٰ اور مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوری عالی آقائے سید جوادی ہادی کا دعوت نامہ خصوصی طور پر پہنچا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مرکزی وفد نے فرزند شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی سید حسین الحسینی کو عظیم عوامی اجتماع 31ویں برسی شہید قائد (رہ) میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر دعوت دی جسے انہوں نےقبول کرلیا ۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین جمال شاہیونٹ حیدر آباد خواتین کے لیے درس کی محفل کا اہتمام کیا گیا اس درسی نشست میں مرکزی معاون مسؤل تنظیم سازی و رابطہ محترمہ غزالہ جعفری نے خطاب کیا جس کا موضوع وضو اور نماز کی باطنی تاثیر تھا ۔
فضیلت عبادات الہیہ بیان کرتے ہوۓ انھوں نے کہا جب انسان ذہن میں ارادہ لے کر اٹھتا ہے کہ اپنے رب کی رضا اور خوشنودی کے لئے وضو انجام دےگا اور معبود کی عبادت کی ادائیگی اس کی اطاعت و فرمانبرداری کے لئے کرے گا تو یہیں سے اس کے خیالات کی لہریں اس پر اثر انداز ہونا شروع ہو جاتی ہیں اور اللہ اور بندے کے درمیان جو رابطہ بنتا اس میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) شہید قائد علامہ عارف الحسینیؒ کی 31ویں برسی پر منعقدہ ناصران ولایت کانفرنس میں خواتین کی شرکت مثالی ہوگی ۔ ناصران ولایت کانفرنس کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی کابینہ کی اراکین نے مرکزی سیکریٹریٹ میں چیئرمین ناصران ولایت کانفرنس ومرکزی سیکریٹری امور تعلیم برادر نثار فیضی سے ملاقات کے دوران کیا۔
نثار فیضی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہید قائد کی یاد ہمارے دلوں میں تروتازہ ہے۔ گذشتہ ایک دہائی سے شہید قائد کی برسی پر ایم ڈبلیوایم کی جانب سے منعقدہ مرکزی اجتماع کی کامیابی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کا کردار بھی قابل تحسین رہاہے ۔امید ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کنیزان زینب ؑ کی شاندار شرکت ناصران ولایت کانفرنس کے شایان شان انعقاد میں اہم کرداراداکرے گی۔ا س موقع پر برسی شہید قائد میں خواتین کی بھرپور شرکت کے سلسلہ میں منظم رابطہ مہم کی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔
اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ فرحانہ گل زیب ، مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد، مرکزی سیکرٹری مالیات محترمہ قرہ العین ، مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ ادیبہ فرح، مرکزی معاون سیکرٹری شبعہ جوان محترمہ قندیل مرکزی سیکرٹری آفس محترمہ بینا شاہ اور راولپنڈی ڈویژن سے خواتین نے شرکت کی اس اجلاس میں طے پایا کہ راولپنڈی سٹی محترمہ قندیل اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں محترمہ نرگس سجاد اور محترمہ فرحانہ گلزیب ناصران ولایت کانفرنس کے لیے دعوتی مہم کا آغاز کریں گی۔