وحدت نیوز(کراچی) بارش کے بعدشہرقائد کی موجودہ بدترین صورتحال کی ذمہ دار پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ ہیں۔ گذشتہ تین دہائیوں سے حکومت میں رهنے والی ان دونوں جماعتوں کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ شھر کو بدترین حالات کا سامنا ہے۔دوروز کی بارش نے تمام حکومتی دعووں کی قلعی کھول دی ہے ۔ ان خیالات کااظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن نے وحدت ہاؤس کراچی سے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔

انہوںنے کہاکہ بارش کی پیشگی اطلاع کے باوجود سندھ حکومت اور شہری حکومت نے بروقت اقدامات نہیں کیئے ۔ مختلف علاقوں خصوصاًملیر ، لانڈھی ،کورنگی اور دیگرمیں نالوں کی صفائی کے بعد گندا فضلہ سڑکوں پر چھوڑ دیا گیا جوکہ شدید بارش کے بعد واپس نالوں میں رہائشی مکانات میں داخل ہوگیا ہے ۔ اس حکومتی نااہلی کے سبب وبائی امراض پھیلنے کے شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں ۔

ان کا مزیدکہاتھاکہ شہر میں نکاسی آب کا موثر نظام نا ہونے کےسبب شہر میں جگہ جگہ برساتی پانی کھڑا ہے جس سے شہریوں کو آمد ورفت میں شدید دشواری لاحق ہے ۔ 70برس گزرجانے کے باوجود ہماری بلدیاتی ادارے بارشوں کے بعد کی صورت حال کامقابلہ کرنے کی صلاحیت سے محروم ہیں ۔اربوں روپے کے بجٹ ہڑپ کرجانے والی حکومتیں شہریوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بھی اہلیت نہیں رکھتیں ۔

وحدت نیوز(سکردو) ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان صوبائی سکریٹری جنرل سید علی رضوی نے کہا ہے کہ سکردو حلقہ 1، حلقہ 2 اور 3 کی باتیں کرنا مناسب نہیں، جو لوگ اختلافی باتیں کرتے ہیں ان پر کڑی نگاہ رکھی جانی چاہیئے، سکردو ہم سب کا چہرہ ہے، اس کی خوبصورتی بھی ہم سب کی بنیادی ذمہ داری ہے، الگ الگ گروپس بنانے سے ہماری طاقت تقسیم ہو گی اور ہم منتشر ہو کر رہ جائیں گے۔ تینوں حلقوں کے عوام اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے متحد ہو جائیں، غیر سنجیدہ قدم اٹھایا گیا تو مستقبل میں پریشانیاں بڑھیں گی بعض قوتیں ہماری وحدت کو تقسیم کر کے ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتی ہیں، ایسے میں ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنا ہو گی۔ سکردو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں پچھلے کئی روز سے مسلسل سوشل میڈیا کو فالو کررہا ہوں کچھ پوسٹ اور کمنٹس دیکھ کر بہت ہی صدمہ پہنچا اور میڈیا سے بات کرنے پر مجبور ہوگیا بہت ساری آئی ڈیز ایسی ہیں جہاں سے صرف اختلافی پوسٹ شیئر ہوتی ہیں۔

سید علی رضوی کا مزید کہنا تھا کہ لہذا ہمیں ایسی آئی ڈیز پر کڑی نظر رکھنا ہو گی، یہاں یہ بات قابل ذکر اور قابل تقلید ہے کہ سنجیدہ لوگ اختلافی باتیں کرنے والوں کو سمجھاتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ٹول کو اچھے مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا تو مسائل کے حل میں مدد ملے گی ورنہ علاقے میں تباہی آئےگی۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن لڑنے والے کچھ لوگوں کا مقصد اتحاد نہیں بلکہ ذاتی مفاد ہوتا ہے، انہیں عوام کے اتحاد سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی ہے بلکہ وہ اپنے چیلوں کے ذریعے  اتحاد کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کریں گے، اس لیئے عوام کو اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکردو کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کیلئے تینوں حلقوں کے سنجیدہ پڑھے لکھے لوگوں پر مشتمل ایک تھنک ٹینک بنانے کی  ضرورت ہے۔ اگر تھنک ٹینک بنانے میں ہم کامیاب ہوئے تو بڑے مسائل حل ہونگے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین ضلع جیکب آباد کے زیراہتمام نائیجیریا میں جاری ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان  مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دنیا نائیجیریا میں جاری انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لے کیونکہ بہاری حکومت نے جس طرح معصوم انسانوں کا قتل عام کیا ہے اورپرامن شہریوں پر گولیاں چلائی ہیں اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔                  

انہوں نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی کی حمایت عالم انسانیت پر فرض اور قرض ہے۔ یہی سبب ہے کہ عالم انسانیت اس فرض اور قرض کی ادائیگی کے لئے دنیا بھر میں سراپا احتجاج بن چکی ہے۔ لندن،نیویارک انڈونیشیا سے لے کر پاکستان تک کروڑوں انسان حضرت بلال حبشی ؓ کے اس حقیقی پیرو کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں۔ زکزاکی کسی ایک سرزمین کے ہی نہیں اب ایک عالمی لیڈر کا درجہ رکھتے ہیں۔ دنیا کے با ضمیر انسان زکزاکی خاندان اور ان کے ساتھیوں کے لہو کے ہر قطرے کا ظالموں سے جواب لیں گے۔

انہوںنے مزیدکہاکہ چند روز قبل ایک بار پھر نائیجریا میں نائیجیرین پارلیمنٹ کے سامنے اور ملک کی شاہراہوں پر جس طرح پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائی گئیں اس نے عصر حاضر کے یزید و حرملا کا چہرا دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رھنما مولانا حسن رضا غدیری ضلعی قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا منور حسین سولنگی مولانا ارشاد علی انقلابی آئی ایس او کے ڈویژن صدر اللہ بخش میرالی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) راولپنڈی اسلام آباد کے درجنوں آئمہ جمعہ والجماعت کا مجلس وحدت مسلمین کے تحت شہید قائد عارف الحسینیؒ کی برسی کے موقع پر منعقدناصران ولایت کانفرنس کی حمایت کا اعلان ۔علمائے کرام اور متولیان مساجد وامام بارگاہوں کا ناصران ولایت کانفرنس میں بھرپور عوامی شرکت کا عزم ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے تین درجن سے زائد علمائے کرام اور بانیان ومتولیان مساجد وامام بارگاہوں نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی دعوت پر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹریٹ میں ظہرانے میں شرکت کی ۔ علمائے کرام اور معززین کے اس وفدمیں امام جمعہ جی سکس اسلام آباد جناب علامہ طاہرعباس ، امام جمعہ یادگار حسین جناب علامہ اعجاز حسین موسوی ، امام جمعہ مسجد امام محمد باقرؑ جی 13 اسلام آباد و مدرس جامعہ کوثر جناب علامہ عقیل اصغر کاظمی،پیش امام دربار بری امام جناب علامہ سید سجاد حسین نقوی ،امام جمعہ علی مسجد بھارہ کہو جناب ڈاکٹرمحمد حسنین نادر،امام جمعہ علی پور فراش جناب مولانا ظہیر سبزواری صاحب،  امام جمعہ سوان گارڈن اسلام آباد جناب علامہ محمد شریف ، امام جمعہ جناب علامہ نور عباس ، امام جمعہ ڈھوک رتہ جناب علامہ علی اکبر کاظمی ،امام جمعہ و جماعت جناب علامہ اکبر علی صادقی اوراس کے علاوہ چھبیس خطیب و آئمہ جمعہ والجماعت راولپنڈی ، اسلام آبادشریک تھے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے شہید قائدؒ عظیم تحریکی جدوجہد اور امام خمینیؒ سے دیرینہ تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ شہید قائد نے مظلوموں کی حمایت کی تحریک کو امام خمینی کی قیادت میں عالمی تحریکوں سے وابستہ کیا۔شہید قائد ولایت تکوینی پر کامل ایمان رکھتے تھے۔

شہید قائد ؒ کے اسلوب وروش پر چلتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین آج بھی رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ کی زیر قیادت عالمی استعماری قوتوں کے ناپاک عزائم کے مقابل میدان عمل میں ڈٹی ہوئی ہے ۔ غیبت امام زمان ؑمیں ولی فقیہ اور مراجعین کا کرادر انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔تاریخ گواہ ہے کہ داعش جیسے وحشی گروہ کے مقابل آئمہ اطہارؑ کے مزارات مقدسہ اور اتبات عالیہ کا تحفظ اور دفاع ولی امر مسلمین آیت اللہ خامنہ ای اور دیگر مراجعین کی بابصیرت قیادت کی بدولت ہی ممکن ہوا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ نظام ولایت مکتب تشیع کے درمیان نقطہ وحدت ہے۔ اسلام کو دین و سیاست کی جدائی نے نقصان پہنچایا۔ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ہادی وامام ہدایت اور حکومت سمیت وادیوں میں کامل ہیں ۔ محراب وممبر کو مکتب سیاست دین الہیہ کی ترویج کیلئے استعمال کیا جاتا توآج ہمارے اجتماعی حقوق غصب نا ہوتے۔انہوںنے کہاکہ انشاءاللہ ایم ڈبلیوایم شہید قائد کی یاد کوزندہ رکھتے ہوئے سالہائے گزشتہ کی طرح اس سال بھی شہید کی 31ویں برسی کو شایان شان اندازمیں منائے گی ۔ امید ہے کہ آپ تمام علمائے کرام اور معززین خود بھی اس عظیم الشان اجتماع میں بھرپور شرکت کریں گے اور عوام کو بھی دعوت دیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے والٹن کے مقام پر یونٹ قائم کیا گیا اور سمر کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا۔موضوعاتِ درس میں فقہی احکام،معرفت امام زمانہ علیہ السلام، بنیادی عقائد و نظریات،حفظ سورہ الفجر و احادیث شامل تھے۔

فرائض تدریس محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور،محترمہ عظمیٰ نقوی ڈپٹی سیکرٹری جنرل، محترمہ فرحانہ سیکرٹری شعبہ تعلیم اور محترمہ نجبہ سیکرٹری شعبہ تربیت نے سرانجام دیےخواتین کے کردار پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ دنیا میں معاشرتی اصلاح  یا احیاۓترویج  مذہب کی کوئی بھی تحریک خواتین کی شمولیت کے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتی کیونکہ وہ ان افراد کی تربیت کرتی ہیں جن سے مستقبل کا معاشرہ تشکیل پاتا ہے۔ محترمہ عظمیٰ نقوی نے یونٹ اراکین کو تنظیم کے منشور سے آگاہ کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سینٹرل لاہور کی کابینہ کی حلف برداری وحدت ہاوس پنجاب میں ہوئی اس موقعہ پر صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی نے کابینہ کا اعلان کیا اور نامزد کابینہ سے حلف لیا ، حلف اٹھانے والوں میں آرگنائزر علی عمران شیخ ، سید عقیل نقوی ، شعیب جعفری ، خرم زیدی ، ریحان علی ، نقی مہدی ، سید فرقان  حیدر  رضوی ، ارشاد رضوی ، سید فصاحت بخاری ، سید علی رضا گیلانی ، سید اطہر نقوی شامل تھے  حلف برداری کی تقریب میں سابق صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید مبارک علی موسوی ، سید حسین زیدی ، رائے ناصر علی ،باقر حسین بھٹی نے بھی شرکت کی کابینہ کے شعبہ جات کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree