وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فہم قرآن کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے بسم اللہ کے مفہوم پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ ہر عمل کا آغاز بسم اللہ سے کرنا حکمت الہی سے خالی نہیں۔ہر سورت کے ساتھ بسم اللہ کا مفہوم منفرد ہے صرف وہی نیک عمل خداکے قریب کرے گا جو گناہ سے پاک ہو جس میں ریاکاری نہ ہو۔جب تک مقصد میں الہی رنگ نہیں ہو گا تب تک ہم خدا کا قرب حاصل نہیں کرسکتے۔خدا کی رحمت دو طرح کی ہے۔ ایک رحمت رحمانیہ جو کہ ہر شے کے لیے ہے۔رحمان کی حیثیت سے خدا کا فیض کائنات کی ہر مخلوق تک پہنچتا ہے۔وجود عطا کرنا بھی رحمت خدا ہے۔عدم سے وجود بخشنا بھی رحمت ہے۔یہ رحمت پہلے ہے اور خدا کا غضب بعد میں ہے۔سورۃ الرحمن میں ر خدا نے اپنی رحمتوں کا شمار کیا ہے۔دوزخ کی بھی اللہ تعالی کی ایک نعمت ہے۔اگر یہ نہ ہوتا تو بہت سارے اطاعت گزار اللہ تعالی کی پیروی نہ کرتے۔خدا تعالی کی صفت رحیمہ کی ایک مخصوص حد ہے۔انبیا کو بھیجنا بھی رحمت رحیمیہ ہے۔یہ انسانوں کے لیے خاص ہے ،نباتات و جمادات کے لیے نہیں ہے۔قرآن رحمت رحیمہ ہے۔ہدایت دینا ،توبہ قبول کرنا رحیم ہونے کی حیثیت سے خدا کی رحمت ہے جو ایسے مومنین کے لیے ہے جو اس سے استفادہ کرتے ہیں۔قرآن پاک میں واضح طور پر اس کا تذکرہ موجود ہے۔ یاد رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ کے درس کا یہ سلسلہ اول رمضان سے جاری ہے جسے شرکا کے علاوہ دنیا بھر میں لاکھوں افراد ان کے آفیشل پیج پر براہ راست دیکھتے اور استفادہ کرتے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) خیرا لعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے زیر اہتمام 31 مئی تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں عوام کی آگاہی کے لیئے سیمینار،لیکچرز واک و مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا اس سلسلے میں اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد،ٹیکسلا،ملتان ،دادو ،نوابشاہ،تھر و دیگر اضلاع میں سیمینارز،وآگہی واک ،ڈاکٹرز کے لیکچرز منعقد کرائے گئے جن میں عوام کو سگریٹ نوشی کے نقصانات اور اس کی وجہ سے پھیلنے والی موذی بیماریوں کے بارے میں بتایا گیا۔
سیمینارز اور لیکچرز میں مقررین نے کہا کہ سگریٹ نوشی نہ صرف دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ شوگر کا باعث بھی بنتی ہے اور ہارٹ اٹیک کی صورت میں بچنے کے مواقع کم کرتی ہے ۔ اس کے علاوہ سگریٹ نوشی 69 قسم کے مختلف کینسر کا باعث بنتی ہے۔پھیپھڑ وں کے سرطان میں مبتلا 75 فیصد مریض سگریٹ نوش ہوتے ہیں۔ سگریٹ نوشی صحت کے لیے خطرناک دنیا میں ہر سال 60 لاکھ افراد کی اموات تمباکو نوشی کی وجہ سے ہوتی ہیں ۔سگریٹ نوشی کی وجہ سے خون میں آکسیجن لے کر جانے کی قوت کم ہو جاتی ہے، رگیں سخت ہو جاتی ہیں اور ضرورت کے وقت پھیلتیں نہیں ، جس کے نتیجہ میں بلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتی ہے ۔ پاکستان میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو کر ہر روزسینکڑوں کے قریب افراد کی اموات ہو رہی ہیں اس لئے سموکنگ کے نقصانات بارے میں آگاہی بہت ضروری ہے ۔صحت کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کر کے مختلف موذی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے ۔پرہیز علاج سے بہتر ہے۔
خیرا لعمل ویلفیئر اینڈ ڈویلپمنٹ ٹرسٹ کے چیئر مین سید باقر زیدی نے کہا کہ ہم نے اپنے معاشرے میں سگریٹ نوشی کے خلاف آگاہی مہیا کرنی ہے کیونکہ سگریٹ نوشی صرف سگریٹ پینے والے کو ہی نقصان نہیں پہنچاتی بلکہ گھر اور دفتر میں موجود باقی سب لوگ اور خاص طور پر بچوں کو اس کا زیادہ نقصان ہوتا ہے۔اُنہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ سگریٹ نوشی کے خلاف بنائے گئے قوانین پر عمل درآمد کرایا جائے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین یوتھ ونگ لاہور کے زیراہتمام اینٹی سموکنگ ڈے کی مناسبت سے واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک کا انعقاد وحدت یوتھ ونگ کی جانب سے شادمان چوک میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری جنرل تنظیم سازی پنجاب نیاز بخاری، سیکرٹری یوتھ ونگ لاہور سجاد نقوی، ممبر مرکزی یوتھ کونسل ذیشان حیدر، سید علی نوید ایڈووکیٹ، اسد نقوی، مجاہد حسین، زین نقوی، محمد محبوب اور زین دمشقی سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل تنظیم سازی پنجاب نیاز بخاری کا کہنا تھا کہ تمباکو نوشی زہر کی مانند ہماری نوجوان نسل کو تباہ کر رہا ہے، حکومت کو چاہیے کہ وہ اس کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بالخصوص سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھ رہا ہے جس کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے، حکومت نے کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد تو کر رکھی ہے مگر اس پر عملدرآمد کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہا۔ انہوں نے کہا کہ پبلک مقامات پر بھی سگریٹ نوشی کی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے موجود قانون کو فعال کرنے کی ضرورت ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ امام خمینیؒ نے عصر حاضر کی انسانیت کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور انہیں شیطان بزرگ اور طاغوت کے مقابل کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا، جمہوری اسلامی امام خمینی ؒ کا وہ عظیم شاہکار ہے جو عوام کی طاقت سے جمہوری اصولوں پر مبنی الٰہی نظام ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغربی جمہوریت اقوام عالم کے لئے ایک سراب ہے، کیونکہ یہ مغربی جمہوریت ہی ہے جس نے انسانیت کو بش، اوبامااور ٹرامپ جیسے قاتل تحفے میں دیئے ہیں۔ یہی نظام اقوام عالم کی بربادی اور تباہی کا ذمہ دار ہے۔مغربی جمہوریت کے پاس انسانیت کے کسی درد کی دوا نہیں۔ جبکہ اسلامی جمہوریہ قرآن و سنت اور سیرت آئمہ طاہرین پر مبنی وہ پاکیزہ نظام ہے جو عصر حاضر کی پریشان انسانیت کو عزت، عظمت اور سربلندی عطا کرسکتا ہے۔ عالم انسانیت کا مستقبل اور دنیا کا بہترین نظام حکومت اسلامی جمہوری نظام ہی ہے،انہوں نے کہا کہ عالم انسانیت کا مستقبل تابناک ہے، عالم کفر متحد ہوکر نور خدا کو بجھانا چاہتے ہیں مگر دنیا بھر میں کروڑوں انسان عقیدہ مہدویت سے عشق کی حد تک لگاؤ رکھتے ہیں۔
انہوں نے علمائے کرام عوام اورتنظیمی کارکنوں سے اپیل کی کہ حضرت امام خمینی ؒ کی 28ویں برسی کے موقع پر 2 جون نماز جمعہ کے اجتماعات میں خطباء و علمائے کرام امام خمینی ؒ کی شخصیت پر گفتگو کریں۔ 3 و 4 جون کو رہبر کبیر امام خمینی ؒ کی برسی کی مناسبت سے خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گراں فروشی پر قابو پانے کے حکومتی دعوے محض اخباری بیان ثابت ہوئے ہیں۔اشیائے خورد و نوش اور پھلوں کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں نے عام آدمی کو مشکلات میں جھکڑ ا ہوا ہے۔ضلعی انتظامیہ نے عوام کو لوٹنے کی گراں فروشوں کوکھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے تقدس کے پیش نظر غیر مسلم ممالک اشیائے خورد و نوش کے نرخوں میں نمایاں کمی کرتے ہیں لیکن ہمارے ہاں کھانے پینے کی چیزیں مہنگی کر کے روزہ داروں سے روٹی کا لقمہ بھی چھین لینے کی کوشش کی جاتی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران ملک کے تمام شہروں میں پرائس مجسٹریٹ بازاروں کا دورہ کریں اور چیزوں کی کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے ،گراں فروشوں کو جگہ پر جرمانے کیے جائیں تو عوام کو اس مہنگائی کی اس اذیت سے نجات مل سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کا بھی محاسبہ ہونا چاہیے جو خود ساختہ مہنگائی کا باعث بنتے ہیں۔روزمرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا حکومت کے انتظامی اداروں کی ذمہ داری ہے۔ضلعی انتظامیہ کی دانستہ غفلت نے ناجائز منافع خوروں کے حوصلوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔اگر ادارے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں تو پھر طے شدہ نرخوں سے زائد قیمت پر خریدو فروخت کی کسی کو جرات نہیں ہو گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے سفارتی علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں 80سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے دنیا کے امن و امان کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔اس دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان مسلم ممالک نے اٹھایا ہے۔پاکستان کو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔خطے میں دہشت گردی کے خلاف تمام ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے تاکہ مذموم عناصر کو عبرت ناک انجام سے دوچار کیا جا سکے۔افغانستان میں دہشت گردی کا حالیہ واقعہ افسوسناک ہے۔یہود و نصاری کے ٹکروں پر پلنے والے ناپاک عناصر عالم اسلام کو انتشار کا شکار کر کے صیہونی و نصرانی اہداف کی تکمیل چاہتے ہیں۔مسلم ممالک کا باہمی اتحاد ان مذموم قوتوں کے غیر انسانی اقدامات کو ان کی شکست میں بدل سکتا ہے۔پاکستان اور دیگر مسلم برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلق کا فروغ ہی ہم سب کے حق میں ہیں۔ہمیں ان تعلقات کو سازشوں کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان کو انٹیلی جینس معلومات شیئرنگ سمیت مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے۔ دہشت گردی کے عفریت نے دونوں ممالک کی معشیت کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے۔خطے کا امن و استحکام دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں سے مشروط ہے۔انتہا پسندوں کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان افواج کی رد الفساد سے موثر نتائج سامنے آئے ہیں۔اگر افغانستان بھی انہی کوششوں میں اپنا حصہ ڈالا تو دونوں ممالک میں امن قائم ہوسکتا ہے۔