The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے ملک میں بے قابو ہوتی ہوئی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کو عوام کے لیے ناقابل برداشت بوجھ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عوام کو محض خوشنما وعدوں اور بلند وبانگ دعووں سے مطمئن نہیں کیا جاسکتا۔موجودہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔ اشیائے خوردونوش اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے متوسط طبقے کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں بڑھتی ہوئی مہنگائی تحریک انصاف کی مقبولیت کے لیے سخت دھچکا ثابت ہو گی۔اگر حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام رہی تو اس کا سیاسی مستقبل حوصلہ افزاء نہیں ہو گا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ترجیحی بنیادوں پر مہنگائی کے خاتمے کے لیے اقدامات کرے۔ضلعی سطح پر پرائس کنٹرول کے محکمے کی فعالیت، ناجائز منافع خوروں کے خلاف عملی اقدامات اور ذخیر اندوزوں کو قانون کے شنکجے میں لا کر خاطر خواہ نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل وممبر پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نےکہا ہے کہ ویلنٹائن ڈے کے نام پر قوم کو غیر محسوس انداز سے مغربی ثقافت کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔نظریہ اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے مادر وطن میں اسلامی تعلیمات سے متصادم ایسی کسی غیر ملکی رسم یا تہذیب و ثقافت کی قطعاً گنجائش نہیں جس سے نوجوان نسل کو آزادانہ میل جول اور بے راہ روی کی ترغیب ملتی ہو۔مغربی ثقافتی یلغار کے ہتھیار کے ذریعے امت مسلمہ کو ان کی دینی اقدار سے دور کیا جا رہا ہے۔ویلنٹائن کے نام پر بے حیائی کے فروغ کو روکنے کے لیے حکومتی سطح پر بھی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شرم وحیا مستورات کا فطری حُسن اور پردہ حکم ربی ہے۔مغربی تہذیب کے دلدادہ ہم سے ہمارا اسلامی تشخص چھیننا چاہتے ہیں۔عالم اسلام کی خواتین کی یہ شرعی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسلامی شناخت اور اقدار پر ہونے والے ہر حملے کا دینی حمیت کے ساتھ منہ توڑ جواب دیں۔

انہوں نے کہا کہ بے حیائی معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔ثقافت کے نام پر ویلنٹائن جیسے دیگر تہواروں پر مستقل پابندی ہونی چاہیئے جن کے ذریعے لوگوں کو اسلام کی بنیادی تعلیمات سے دور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ویلنٹائن کے مقابلے میں عفت و حیا کا پرچار کیا جائے تاکہ ناپختہ اذہان کو شیطانی قوتیں اپنی طرف راغب نہ کر سکیں۔

وحدت نیوز(کوہاٹ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے کوہاٹ قومی مرکز کا تفصیلی دورہ کیا۔ جہاں پر قومی مرکز کے بانی علامہ سید قیصر عباس ،نسیم عباس اور دیگر سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے قومی مرکز کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے ضلع کوہاٹ کچہ پکہ قومی مرکز کو ملت تشیع کے لئے بہترین کاوش کرار دیا۔

 انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے جنونی اضلاع ہنگو ۔پاراچنار۔ اورکزئی ۔ڈی ائی خان جو پشاور آتے ہیں قونی مرکز سے استفادہ کرسکتے ہیں جو کسی نعمت سے کم نہیں۔

 اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی ،صوبائی سیکرٹری تربیت شیر افضل اور مرکزی آفس انچارج ارشاد بنگش بھی موجود تھے۔

 علامہ احمد اقبال رضوی نے کثیر تعداد میں علماء کے ہمراہ رفیق قائد شہد علامہ عارف حسین الحسینی محمد کمیل کے گھر پاس کلے بھی گئے جہاں پر انکے زوجہ محترمہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔

وحدت نیوز(ہنگو) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا ضلع ہنگو کے زیراہتمام عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد فیض اللہ مسجد ہنگو میں کیا گیا۔جس سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ابدی حیات کے مالک ہیں اور خدا سے رزق لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہداء نے اپنے عظیم خون سے دین کی آبیاری کی۔ملک وقوم کی سلامتی اور امن کے لیے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا پوری قوم ان کی احسان مند ہے۔

انہوں نے امریکہ اور استکباری طاقتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ استکبار ی قوتوں نے اسلامی ممالک میں دہشت گردی کو پروان چڑھایا تاکہ ایک طرف اسلام کو بدنام کیا جائے دوسری طرف اسلامی ممالک کو کمزور کرکے ان کو کنٹرول کیا جائے جب کہ یہود ونصاریٰ پُرامن زندگی بسر کر رہے۔وطن عزیز میں شیعہ نسل کشی کے بعد ان ملک دشمن عناصر نے اپنا رُخ اہلسنت برادران کی طرف موڑ دیا۔اہل سنت کے اکابرین اور مزارات کو نشانہ بنایا گیا۔پاک فوج اور ریاستی اداروں کے خلاف کھلم کھلا اعلان جنگ کیاجانے لگا۔ فوج کے سپاہیوں کو بے دردی سے قتل کرکے ان کے سروں سے فٹبال کھیلا گیا۔ان درندوں کا راستہ مل کر روکنا ہوگا ورنہ یہ دہشت گرد کسی کو معاف کرنے والے نہیں۔ ہم شیعہ سنی اتحاد پر یقین رکھتے ہیں۔ ہم ملت جعفریہ کسی فرقہ کی تکفیر کے قائل نہیں جو کسی مسلمان کی تکفیر کرتے ہیں ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔انہوں نے فروری 2006 یوم عاشورہ اور یکم فروری 2013 یوم جمعہ کے موقع پر خودکش دھماکوں کےشہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں 6 فروری 2014 امامیہ مسجد پشاور کے شہدا کے لئے بھی دعا کی۔اس موقع پر علاقہ بنگش کے علما بھی کثیر تعداد میں شریک ہوئے جس میں مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون کے سابقہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالحسین الحسینی و علامہ سید عامر شمسی ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما علامہ ارشاد علی و علامہ شیر افضل ،امام جمعہ علامہ عناب علی اور مرکزی آفس انچارج ارشاد بنگش و دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر قومی مرکز کا بھی دورہ کیا گیا جہان علامہ قیصر عباس نے وفد کا استقبال کیا۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نےامریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو "بھارتی کشمیر"لکھنے پر کڑی تنقید کا اظہار کرتے ہوئے اسے امریکہ کی شرارت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایسے شرپسندانہ بیانات کا مقصد خطے کے عوام میں بے چینی پیدا کرنا ہے۔امریکہ کے ایسے مایوس کن بیانات ہمارے عالمی تعلقات کے ازسر نو تعین کا بھی تقاضہ کرتے ہیں۔تاریخ شاید ہے کہ امریکہ نے آزمائش کی ہر گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے ہونے کی بجائے ہمیں نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی متنازع حیثیت مسلمہ حقیقت ہے۔اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی تنظیموں نے اسے بھارت اور پاکستان کے درمیان تصفیہ طلب مسئلہ قرار دے رکھا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ نے حقائق کے برعکس ٹوئٹ کی جس میں ”بھارت کا جموں کشمیر” لکھا گیا ہے۔عالمی طاقتوں کو چاہئیے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم وبربریت کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔کسی کو اس بات کی قطعاً اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ کشمیر کے حوالے سے زمینی حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کرے۔

انہوں نے کہا اس غیر سنجیدہ ٹویٹ کے خلاف ہماری حکومت کو امریکی حکام سے سخت لب ولہجہ میں بات کرتےہوئے متنبہ کرنے کی ضرورت تھی کہ کشمیر کے حوالے سے ایسا غیر ذمہ دارانہ رویہ قطعاً قابل قبول نہیں۔

وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل سوتری وٹ یونٹ کے زیراہتمام سانحہ مچھ کے شہداء کا چہلم امام بارگاہ زینبیہ سوتری وٹ میں منعقد ہوا، چہلم کی مجلس سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، مولانا مظہر عباس صادقی، ذاکر اہلیبیت رضوان حیدر قیامت، ضیغم عباس اور مولانا صابر بلوچ نے خطاب کیا۔ چہلم کی مجلس میں شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر باقر عباس بلوچ، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، سید ندیم عباس کاظمی، ضلعی سیکرٹری جنرل فخر نسیم صدیقی، مہر مزین عباس چاون، خلیفہ اقبال حسین، اظہر حسین، مداح حسین، الطاف حسین، فخرعباس اور دیگر موجود تھے۔

دونوں جماعتوں کے مشترکہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اقتدار نقوی نے کہا کہ شہدائے کوئٹہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی میں ملک بھر کی عوام سڑکوں پر نکل آئی، قوم نے ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں سے نفرت کی ہے، دشمن ہماری شناخت مٹانے کے درپے ہے جبکہ ہم روز بروز مضبوط ہوتے جا رہے ہیں، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے مومنین کی استقامت کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے سخت سردی کے باوجود سرد راتیں سڑکوں پر گزاری۔ دیگر مقررین نے بھی شہدائے کوئٹہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) اس خدائی عجزے اور عظیم انقلاب اسلامی کے مبارک ثمرات کا دنیا نے مشاہدہ کیا ہے عالمی استعمار نے مسلمانوں کی بھاگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں رکھنے اور ان کے تشخص کو مٹانے کے لیے دین سے سیاست کی جدای کا نعرہ لگایا اور اس ناپاک سازش کے ذریعے اسلامی معاشروں کے نظریاتی ، ثقافتی ، دینی اور قومی امور پر تسلط پیدا کرنے میں کامیاب ہوگئی  لیکن امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے الہی قیام کے ساتھ نہ صرف غاصب اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کیا بلکہ اسلامئ اصولوں کی بنیاد پر الہی حاکمیت کے قیام کی خاطر ولایت فقیہ کا نظام تشکیل دے کر ایک دینی سیاسی قیادت کا بے مثال نمونہ پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اا فروری انقلاب اسلامی ایران کی بیالیسویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

 ان کا کہنا تھا خمینی بت شکن نے ایرانی قوم میں دینی اور سیاسی شعور پیدا کیا اور اڑھائ ہزار سالہ پرانی شہنشاہیت پر مبنی آمریت کا خاتمہ کیا ان کا کہنا تھا امام خمینی نے عالمی سامراج کی تمام تر ناپاک سازشوں کا قلع قمع کیا آپؒ نے اتحاد بین المسلمین کا نعرہ بلند کیا اور مسلمانان عالم میں وحدت کی روح پھونک دی اور انھیں یہ پیغام دیا کہ مسلکی اختلاف سے بالا تر ہو کر  ظالم اور غاصب حکمرانوں کے خلاف متحد ہو کر ڈٹ جاو تاکہ خدا کے اذن اور ارادے سے مستکبرین پر مستضعفین اور باطل پر حق کا غلبہ عطا ہو۔

 انہوں نے کہا یہ انقلاب اسلامی فقط ایران تک محدود نہیں بلکہ دنیا بھر کے کمزور ، ستم رسیدہ مظلوم و محروم انسانوں کے لیے ڈھارس ہے  یہ خط امام خمینی ہے جس پر چلتے ہوے فلسطین و کشمیر کے مظلومین آزادی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا آج رہبر معظم سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ کی بے باک قیادت میں انقلاب اسلامی کا یہ سورج پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہے جسکی عزت و سربلندی میں اضافہ جبکہ دشمن ذلیل و رسوا ہو رہا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی پولٹیکل کونسل کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی کی زیرِصدارت اسلام آبادمیں ہوا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی بھی موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں خیبر پختونخواہ سے بھر پور حصہ لیا جائے گا جس کے لئے تیاری کاآغاز کر دیا گیا ہے۔

سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تنظیمی سٹرکچر کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ بلدیاتی انتخابات میں ممکنہ کامیابی حاصل کی جا سکے۔ صوبائی سیکرٹری سیاسیات حاجی علی داد خان، تنویر مہدی اور سید اظہر شاہ سمیت دیگر اراکین بھی اجلاس میں شریک تھے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے رہنما اور وزیر اعلیٰ کے مشیر الیاس صدیقی نے اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔جماعت کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسدعباس نقوی،مرکزی سیکرٹری یوتھ مولانا اعجاز حسین بہشتی،مرکزی ڈپٹی میڈیا سیکرٹری مظاہر شگری، مولانا ضغیم عباس مولانا شیخ شیر علی انصاری، سعید الحسنین اور دیگررہنماؤں نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہااور آفس اسٹاف کی جانب سےپرتپاک استقبال کیا گیا۔

 اسد عباس نقوی نے الیاس صدیقی کی سیاسی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے مدبرانہ سیاسی طرز عمل نے عوام اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان فاصلوں کو مزید کم کیا ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لیے آپ کی شبانہ روز کاوشیں اور انتھک جدوجہد لائق تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت ہمارا شعار ہے جسے ہم نے محض دعوؤں کی بجائے میدان میں رہ کر اپنے عمل سے ثابت کیا ہے۔

مشیر وزیر اعلیٰ جی بی الیاس صدیقی نے کہا کہ سیاست کا راستہ ہمارا دانستہ انتخاب ہے جس کا مقصد عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔ہمارے ماضی اور حال کی طرح ہمارا مستقبل بھی ان شا اللہ شفاف رہے گا۔ہمارے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے رہیں گے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)اصغر یہ آرگنائزیشن پاکستان کا ڈویژنل اجلاس اھل البیت ؑپبلک اسکول جیکب آباد میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر عصر حاضر کے تقاضے اور سوشل میڈیا کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم اور تربیت کا نظام ضروری ہے۔ سوشل میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں اس لیے ہمیں چاہیے کہ معاشرے کی اصلاح اور تعلیم و تربیت کے لیے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کریں۔ سوشل میڈیا کے محاذ پر حق بیان کرتے ہوئے باطل کی سرکوبی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ہمیں نظام ولایت سے وابستہ الہی تنظیم سے وابستہ کیا ہے جو اصلاح معاشرہ کے لئے سرگرم عمل ہے ہم تعلیمات اہلبیت کی روشنی میں معاشرے سے سماجی برائیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ ہم صالح اسلامی معاشرے کی تشکیل کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کا پیغام تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے اب عالمی رخ اختیار کر چکا ہے حق و صداقت کے جس پیغام کو روکنے کے لئے دنیا بھر کی شیطانی اور طاغوتی قوتیں متحد ہوگئیں وہ نورانی پیغام اب آفتاب بن اقوام عالم کے سامنے آ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتوں کی تمام تر دشمنی کے باوجود ہم انقلاب اسلامی کی 42ویںسالگرہ منا رہے ہیں۔جو اس بات کی علامت ہے کہ انقلاب اسلامی ناقابل شکست ہے۔اس موقع پر اجلاس سے اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے رہنما برادر غلام حسین، برادر غلام شبیر اور فرزند علی لغاری و دیگر نے خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree