The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ملکی سیاسی صورت حال پر میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو دانشمندی اور حوصلے سے کام لینا ہوگا۔ حالات بے قابو ہوئے تو کچھ نہیں بچے گا، نہ کوئی غدار ہے نا ہی کوئی وطن فروش ، پاکستان کے عوام سڑکوں پراپنے جائز حقوق کی خاطر نکلے ہیں، پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام فقط فوری شفاف انتخابات میں مضمر ہے، مقتدرقوتوں کو چاہئےکہ وہ عوام کو بیلٹ پیپر کے ذریعے اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے اب بھی وقت ہے کہ ہوش کے ناخن لئے جائیں،موجودہ ملکی بحران کا واحد حل یہ ہے کہ نئے آرمی چیف کی میرٹ پر تعیناتی،صاف شفاف الیکشن کا اعلان اور عمران خان پر بزدلانہ قاتلانہ حملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔مزید کوئی حماقت کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ پاکستان کو بربادی کی طرف لے جانے کی سازش ہو گی،پاکستان کے باشعور عوام قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں،املاک کو نقصان پہنچانے والوں سے اپنے آپ کو الگ کریں،آمریت کی راہ ہموار کرنے والے سازشی عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ عوام موروثی سیاسی نظام سے تنگ آچکے ہیں، کرپشن، دہشت گردی، ناانصافی، بے روزگاری،مہنگائی ، نا خواندگی، لوٹ مارنے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے، عوام کے سڑکوں پر نکلنے کی کئی ایک وجوہات ہیں، عوام کو مزید اشتعال سے بچانے کیلئے فوری شفاف انتخابات اور عوام کی منتخب حکومت کو بغیر کسی مداخلت کے اقتدار کی منتقلی اس بحران کے حل کی جانب پہلا قدم ثابت ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں اداروں کو اپنی حدود کا تعین کرتے ہوئے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر ملک وقوم کی خدمت کرنی ہوگی تاکہ اس قسم کےبحرانوں کا راستہ ہمیشہ کیلئے روکا جاسکے۔
وحدت نیوز(میہڑ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے میہڑ اور نضیر آباد میں مومنین کرام اور تنظیمی دوستوں سے ملاقات کی اور سیلاب کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا۔میہڑ میں ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اصغر علی حسینی ،سیکرٹری سیاسیات عبداللطیف کاندھڑو ،مولانا صادق رضا نجفی، برادر منظور حسین سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مقام افسوس ہے کہ میہڑ کی امام بارگاہ اور مسجد کو تالا لگا ہوا ہے اور لوگ اللہ کے گھر میں عبادت اور نماز پڑھنے سے محروم ہیں علمائے کرام قومی تنظیمیں اور اکابرین ملت میہڑ کی مسجد کی تالہ بندی کھولنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ شہر کے مرکز میں واقع مسجد اور امام بارگاہ جہاں اذان نماز باجماعت درس قرآن کریم و دینیات کے علاؤہ مجالس و عزاداری کے پروگرامز باقاعدگی سے ہوتے تھے ایسی مسجد کی تالہ بندی کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مشکلات کے حل کے لئے پوری قوم نے جس ہمدردی اور ایثار کا اظہار کیا وہ لائق صد تعریف ہے مگر متاثرین سیلاب کی مشکلات ابھی بھی پوری قوم خصوصاً اھل خیر کی خصوصی توجہ کا تقاضا کرتی ہیں۔نصیر آباد میں سید کرار حیدر و دیگر نے علاقے میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے مرکزی رہنما کو آگاہ کیا۔
وحدت نیوز(خیر پور ناتھن شاہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع دادو کی سیلاب متاثرہ تحصیل خیر پور ناتھن شاہ میں سیلاب کے دوران ایک سانحہ میں ایک ہی خاندان کے 19 افراد کی المناک موت ہر گاؤں پیر گوٹھ پہنچ کر ان کے ورثاء رئیس قربان مغیری رئیس لیاقت خان مغیری و دیگر سے تعزیت کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم دادو کے ضلع صدر اصغر علی حسینی و اراکین ضلعی کابینہ سیکرٹری فلاح سید منتظر مہدی، سیکرٹری تنظیم منظور خاصخیلی، پولٹیکل سیکرٹری عبداللطیف کاندھڑو ،سیکرٹری یوتھ احسان چانڈیو، سیکرٹری اطلاعات محمد وسیم اور تحصیل صدر خیرپور ناتھن شاہ سید نور احمد شاہ ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر سانحے کے متاثرین نے بتایا کہ ابھی تک حکومت کی جانب سے کوئی بھی اس المناک سانحے پر تعزیت تک کے لئے نہیں آیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ المناک سانحے کے متاثرین کے غم میں شریک ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت نا کرکے حکومت اور سندھ کے حکمرانوں نے بے حسی کی نئی مثال قائم کی ہے اس المناک سانحے پر پورا سندھ سوگوار نظر آیا۔
اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے تنظیمی دوستوں کے ہمراہ متاثرین سیلاب کی خیمہ بستی کا دورہ کیا اور متاثرین سیلاب میں کپڑے تقسیم کئے۔انہوں نے کشتی میں سوار ہو کر پانی میں ڈوبے ہوئے دیہاتوں اور گھروں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مکمل بحالی تک حکومت اور فلاحی اداروں کی اپنی سرگرمیاں جاری رکھنی چاہئے کیونکہ اس وقت بھی لاکھوں لوگ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور ہزاروں لوگ بے گھر ہیں۔
وحدت نیوز (جھل مگسی) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی و نائب صدر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان سہیل اکبر شیرازی نے تحصیل گنداواہ ضلع جھل مگسی کا تنظیمی دورہ کیا ۔
اس موقع پر ضلع جھل مگسی کے صدر حبیب اللہ دھکڑ جنرل سیکرٹری گہنور خان نجف ان کے ہمراہ تھے کوٹ بچل شاہ حسینی تحصیل گنداواہ کے دورے میں سید صابر حسین شاہ حسینی کو تحصیل گنداواہ کا صدر منتخب کیا گیا اوریونٹ کوٹ بچل کے صدر سید زاہد حسین شاہ حسینی منتخب ہوئے سپرہ محلہ گنداواہ میں بھی یونٹس کا قیام عمل لایا گیا سپرہ محلہ گنداواہ کے یونٹ کے صدر غلام حسین سپرہ منتخب ہوئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اضلاع میں زیادہ سے زیادہ یونٹس قائم کئے جائیں تاکہ بلوچستان میں مضبوط تنظیمی اسٹیکچر بن سکے انشاء اللہ جلد ہی بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی مضبوط تنظیمی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
وحدت نیوز(جھل مگسی ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی ضلعی صدر حبیب اللہ دھکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری گہنور خان نجف نصراللہ دھکڑ نے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) یاسر حسین سےملاقات کی اور بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں و سیلاب سے ضلع جھل مگسی میں لوگ بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں روڈ انفراسٹرکچرو زرعی زمینوں کو بہت زیادہ نقصان ہوا ہے ہزاروں گھر اور گاوٴں صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں متاثرین کی بحالی کے لئے حکومت کی جانب سے موثر اقدامات ہونے چاہیے ۔
صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی کہا کہ جب سے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی محترم جناب یاسر حسین صاحب تشریف لائے ہیں متاثرین کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی بہترین کارکردگی رہی ہے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائیٹ لیفٹیننٹ( ر) یاسر حسین نے بات کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین کی بحالی کے لئے حکومت بلوچستان کی جانب سے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں انھوں نے کہا ضلعی انتظامیہ پاک فوج لائن ڈپارٹمنٹ متاثرین کی بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں۔
وحدت نیوز (پاراچنار) جنر ل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواشبیر ساجدی نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر حملہ بزدلانہ عمل ہے ۔ یہ حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ۔ اس بزدلانہ کاروائی کا مقصد عمران خان کے قتل سمیت پاکستان میں خانہ جنگی افراتفری اور خونریزی تھا ۔یہ حملہ جہاں ناقص سکیورٹی انتظامات وہیں پنجاب پولیس اور حکومتی نااہلیوں کو بھی آشکار کرتا ہے۔ایک نشئی کو حملے کامرکزی کردارقرار دیکر اصل مجرموں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اشرافیہ کے غیر سنجیدہ اور ناقابل فہم رویے نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کردیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار دہائیوں سے زائد عرصے سے جہادی ، لشکری ، تکفیری شدت پسندوں کی پلاٹون بنانے والے آج عمران خان پر حملے سے خود کو بے قصور گردانتے ہیں ۔المیہ یہ ہے کہ ریاستی اکائیوں کے ذمہ داران سمیت سیاسی قائدین میں جرم کے اقرار کی جرات نہیں ہے ، سب گنہگار ہیں ۔ اقرار کریں یا نہ کریںانشاللہ سب ضمیر کے مجرم ضرور ہونگے ، ہاں جب تک اقرار جرم کی جرات نہ کریں مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔ہمیں مذہبی انتہا پسندی کا راستہ روکنا ہوگا نہیں تو ملک کو وہ نقصان پہنچے گا جس کا مداواممکن نہیں ہوگا ،یہ شدت پسندی خداناخواستہ شام وعراق کی طرح ملک کا نقشہ بدل کررکھ دے گی ۔ ملک کے حالیہ بحران و غیر یقینی صورتحال کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی مارچ پر حملے کے محرکات کا ایمانداری سے تعین کرکے عوام کو حقائق سے آگاہ کیا جائے۔ قاتلین سمیت تمام ملوث مجرموں کو قانوں کے گرفت میں لاکر کڑی سے کڑی سزا دینی چاہئے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے سابق وزیراعظم پاکستان و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایک بزدلانہ حملہ قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کی جانب سے کیا گیا ہے تاکہ حقیقی آزادی مارچ کو متاثر کیا جا سکے۔
علامہ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمن عناصر کبھی بھی یہ نہیں چاہتےکہ عوام اپنی خودمختاری اور آزادی کی بات کریں۔ آج جب امریکی غلامی سے آزادی کے نعرے لگے تو پاکستان میں موجود امریکی محافظ کس طرح منظم ہوتے ہیں اور اپنے مفادات کی تحفظ کرتے ہیں۔یہ وہ لوگ ہیں جو اپنی مفادات کی خاطر ملکی سالمیت کو بھی نقصان پہنچاتے ہیں۔لیکن ہمارا ہمیشہ سے یہ شیوہ رہا ہے کہ ہم نے ہر دور میں ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کی ہے۔جب تک عمران خان امریکہ اور پاکستان دشمن عناصر کے خلاف برسر پیکار ہے ہم اُس کا ساتھ دیں گے۔عمران خان نے جن افراد کو اپنے اوپر حملہ میں ذمہ دار ٹھیرایا ہے ان کو فوری مستعفی ہونا چاہیے اور مجرموں کے خلاف فوری کاروائی ہونی چاہیے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی رہنما محترمہ سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا عمران خان پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں عمران خان پر حقیقی آزادی مارچ کے دوران حملہ عوام کو اشتعال دلا کر ملک کو انارکی کی جانب دھکیلنے کا سوچا سمجھا منصوبہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہ در پہ ہونے والے حالیہ واقعات کے باعث عوام میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے۔ کبھی اس ملک کے مقبول ترین اینکر کو نشانہ بنایا جاتا ہے تو کبھی ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ پر دن دھاڑے فائرنگ کی جاتی ہے ۔
میڈیا کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعات قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی آزادانہ و شفاف تحقیقات کی جائیں اور حقائق کو عوام کے سامنے لایا جائے۔ انہوں نے واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی اور شھید ہونے والے تحریک انصاف کے کارکن کی مغفرت کے لیے دعا کی۔
وحدت نیوز(احادیث) قالَ الجواد عليهالسلام: يَخْفى عَلَى النّاسِ وِلادَتُهُ، وَ يَغيبُ عَنْهُمْ شَخْصُهُ، وَ تَحْرُمُ عَلَيْهِمْ تَسْمِيَتُهُ، وَ هُوَ سَمّيُ رَسُول اللّهِ صلىاللهعليهوآله وَ كَنّيهِ
ترجمہ
امــام مـحـمـد تـقـی الجــواد عـلـیـہ الـسـلـام فـرمـاتـے ہـیـں:
امــام زمــان عـلـیـہ الـسـلـام کـی ولـادت لــوگـوں سـے پـوشـیـدہ ہــوگــی،
لــوگـوں سـے ان کـی شـخـصـیت غــایــب ہــوگــی،
ان کــے نـام سـے پـکـارنا مــمـنـوع ہــوگـا وہ رســول الـلـہ صـلـی علیہ وآلہ وسلم کے ھم نام اور ھم کنیت ہوگـا.
مـنـبـع?
بـحـار الـانـوار،ج۵۱،ص۳۲
مرکزی کردار سازی کونسل مجلس وحدت مسلمین پاکستان
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی، غلام اصغر تقی ،سید دلاورزیدی، محمد عاطف نے صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پر حملہ پاکستان پر حملہ ہے۔جب سے امپوٹڈ حکومت کو مسلط کیا گیا تب سے ملک عدم استحکام کا شکار ہے۔رانا ثنا اللہّٰ جیسے دہشت گرد کے وزیر داخلہ ہوتے ہوئے ملک میں امن کی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حقیقی آزادی مارچ پرحملے پر رد عمل کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ملک کے مقبول ترین عوامی لیڈر کو راستے سے ہٹانے کی مذموم کوشش ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔پوری قوم عمران خان کے شانہ بشانہ حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہی ہے۔ایسے موقع پر عمران خان پر حملہ مذموم کوشیش ہے۔
انہوں نے کہا اس سے قبل اسی وزیر داخلہ نے ماڈل ٹاون میں خواتین اور بچوں پر گولیاں چلائی ہیں۔یہ وہی شخص ہے جس کے متعلق اس کے اپنی جماعت کے قائدین قاتل کہتے رہے ہیں۔ایسے بدمعاش اور دہشت گرد کو وزیر داخلہ بنا کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام بدنام کیا گیا ہے۔آج بھی یہ شخص ڈھٹائی کے ساتھ سرکاری ٹی وی پر دھمکیاں دے رہا ہے۔