The Latest
وحدت نیوز (ڈی آئی خان) مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیکرٹری جنرل علامہ زاہد جعفری نے تحصیل پروا کا دورہ کیا۔ جہاں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں شیعہ نسل کشی جاری ہے ، ہر طرف ہمارے حقوق غصب ہورہے ہیں۔ کراچی میں پچھلے کئی سالوں سے چن چن کر اہل تشع کو قتل کیا جا رہا ہے علامہ علی اکبر کمیلی کو شیعہ ہونے کی وجہ سے شہید کیا گیا مگر اس دوران ضروری ہے کہ ہم اپنے صفوں میں اتحاد ووحدت کی فضاء قائم کریں ۔ اس موقع پرتحصیل پروا کی سطح پر ایم ڈبلیوایم کی تنظیم سازی کا عمل بھی مکمل کیا گیا جس میں کارکنان نے کثرت رائے سے محمد صادق کو ایم ڈبلیوایم تحصیل پروا کا نیا سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آج پاکستان میں وہ کام کر رہی ہےجس سے پاکستان کی ملت جعفریہ کو ضرورت تھی۔ملت کی خدمت کے لئے ہمیں اس کاروان کا حصہ بننا چاہئے۔
وحدت نیوز(کراچی) کراچی میں جاری شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردوں کی عدم گرفتاری کے خلاف سندھ بھر میں بشمول حیدر آباد، دادو، بدین، ٹنڈو محمد خان، نواب شاہ، خیر پور، سکھر، شکار پور، لاڑکانہ ، جیکب آباد سمیت گھوٹکی اور متعدد مقامات پر مجلس وحدت مسلمین کے تحت ’’یوم سوگ‘‘ منایا گیا اورجمعہ نماز کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کھارادر کراچی میں کیا گیا۔احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی کراچی میں بڑھتی ہوئی شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف زبردست احتجاج کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی کو امن و امان کا گہوارہ بنانے کے لئے کراچی میں بھی وزیرستان طرز کا بے رحمانہ فوجی آپریشن کیا جائے اور شہر کراچی میں موجود ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گرد گروہوں اورا ن کی سرپرست نام نہاد مذہبی جماعتوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن عمل میں لایا جائے ، مظاہرے کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینزر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشت گردی مردہ باد، فرقہ واریت مردہ باد سمیت شیعہ سنی اتحاد اور شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری سمیت کراچی میں فوجی آپریشن کے مطالبات درج تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنماؤں مولانا باقر زیدی،علامہ فرقان حیدر عابدی ، علی حسین نقوی، مولانا علی انور جعفری اور علامہ مبشر حسن ، آصف صفوی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ شہر کراچی میں امن و امان قائم کرنے میں پوری طرح ناکام ہو چکی ہے لہذٰا شہر کراچی میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں اور ان کے سرپرستوں کے خلاف بے رحمانہ فوجی آپریشن نا گزیر ہو چکا ہے، ان کاکہنا تھا کہ نہ جانے کیا بات ہے کہ اچانک سے شہر کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا آغاز کر دیا جاتا ہے یا پھر لسانی بنیادوں پر معصوم انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی جاتی ہے لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت سمیت حکومت میں موجود سیاسی جماعتیں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، عوامی نیشنل پارٹی، اور دیگر سیاسی و مذہبی جماعتیں بشمول جمعیت علمائے پاکستان، سنی تحریک، جمعیت علمائے اسلام(ف) اور دیگر خاموش تماشائی بنے رہتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ سیاسی و مذہبی جماعتوں کو زبانی بیان بازی کے بجائے عملی اقداما ت کے لئے آگے آنا ہو گا اور ہم اپیل کرتے ہیں کہ شہر کراچی میں فوجی آپریشن کے مطالبے کی حمایت کی جائے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پہلے شہر میں علامہ عباس کمیلی صاحب کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا اور پھر ٹھیک تین دن کے اندر مفتی نعیم صاحب کے داماد کو دہشت گردی میں قتل کر دیا گیا ، رہنماؤں نے علامہ علیا کبر کمیلی سمیت مولانا مسعود اور شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے والے تمام شہداء کے قاتلوں کی فی الفور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ اگر دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے منظر عام پر نہ لایا گیا تو احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے مفتی نعیم کو ان کے داماد کی ٹارگٹ کلنگ پر بھی تعزیت پیش کی اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر پر پولیس اور رینجرز کی جانب سے کی جانے والی بے جا چڑھائی او ر کارکنوں کی گرفتاری پر بھی شدید احتجاج کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے بصورت دیگر ملک بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کراچی کے زیر اہتمام کراچی میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف ملیر برف خانہ، عباس ٹاؤن، نارتھ کراچی سمیت انچولی اور متعدد مقامات پر جمعہ نماز کے اجتماعات کے بعد احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
وحدت نیوز(کراچی) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ حسینی جامع مسجد برف خانہ ملیر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں نمازیوں اور ایم ڈبلیوایم کاکارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور نااہل حکومت اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف نعرے بازی کی،شرکاء نے ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کی سرپرست صوبائی اور وفاقی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے،اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ علی انور جعفری ، ثمر عباس زیدی اورعارف رضا نے شرکاء سے خطاب کیا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاوُنڈیشن کے تعاوُن سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ جھنگ، چینوٹ، پنڈی بھٹیاں، وزیر آباد، خوشاب، سرگودہا اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرین میں امدادی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔ خیرالعمل فاوُنڈیشن پنجاب کے مسئول سید مسرت کاظمی کیمطابق متاثرین کی بحالی کیلئے خیرالعمل فاوُنڈیشن نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے، جو متاثرین کے مکمل بحالی تک جاری رہیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اشیاء خورونوش کی فراہمی کے بعد سیلاب کا پانی اتر جانے کے بعد مکانات اور مساجد کی تعمیر نو کا کام شروع کردینگے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لئے پاکستان بھر کے تمام اضلاع میں امدادی کیمپ بھی لگا دیے ہیں۔ سید مسرت کاظمی کا کہنا تھا کہ گذشتہ سالوں کی نسبت اس سال سیلاب سے زیادہ جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں اور حکومتی اعداد و شمار حقائق پر مبنی نہیں، ہم بہت جلد اپنے سروے رپورٹ کو شائع کریں گے، جو ہمارے رضاکاروں نے متاثرہ علاقوں میں خود جا کر مرتب کئے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کا کوئی نمائندہ حکومتی مذکراتی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات میں شریک نہیں ہو گا، حکومت پنجاب اور وفاقی حکومت اپنی نااہلیوں کے نتیجے میں ایم ڈبلیوایم کے خلاف ریاستی طاقت کا استعمال کررہی ہے، مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عباس نقوی سمیت تمام گرفتار کارکنان کی بازیابی تک ایم ڈبلیوایم ، پاکستان عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کا مکمل بائیکاٹ کرتی ہے، وحدت نیوز کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے جس کا واضح ثبوت ہمارے کارکنوں کی گرفتاریاں ہیں، پہلے فقط مجلس وحدت نے حکومت سے مذاکرات کا بائیکاٹ کیا تھالیکن اب پاکستان عوامی تحریک اورسنی اتحاد کونسل نے بھی واضح طور پر حکومتی کمیٹی سے کسی بھی قسم کے مذکرات جاری نہ رکھنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے،انہوں نے مذید کہا کہ ریاستی طاقت کےبے دریغ استعمال اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو مذاکرات میں ڈیڈلاک پیدا ہوجائیگا اور ملک گیر احتجاج شروع کر دیا جائیگا، جس کی ساری ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ سید ناصرعباس شیرازی نے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا سے رابطے کے بعد مذاکراتی کمیٹی کے ممبر اور کارکنان کی رہائی تک مذاکرات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا اور فیصلے سے اپوزیشن سیاسی جرگہ کے رہنما ااور جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کو آگاہ کر دیا گیاہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبےخیرالعمل فاونڈیشن کے چیئرمین نثارعلی فیضی نے ہیڈ آفس میں منعقدہ پنجاب کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ناقص حکمت عملی کی بدولت ایک مرتبہ پھر پنجاب پانی پانی ہو گیاہے،وفاقی و صوبائی حکومت نے محکمہ موسمیات کی وارننگ کو سنجیدہ نہیں لیا ، وفاقی وزارء سیلاب کی تباہ کاریوں پر بھی جھوٹے بیانات کا سہارا لے رہے ہیں ،خیر العمل فائونڈیشن نے متاثرین سیلاب کی بحالی کے لئے ریلیف ورک کا ہنگامی بنیادوں پرآغاز کر دیا ہے، پنجاب کے متاثرہ علاقوں میں دو ٹیمیں روانہ کردی گئیں ہیں ، مختلف اضلاع میں ریلیف کیمپس لگ چکے ہیں ۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش اور امدادی سامان کی پہلی کھیپ متاثرہ علاقوں میں جلد روانہ کردی جائے گی، خیرالعمل فاونڈیشن اور وحدت اسکاوٹس کی مشترکہ ٹیم وحدت یوتھ کے چیئرمین فضل عباس نقوی کی سربراہی میں ایک ٹیم جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ریلیف کے کاموں کی نگرانی کرے گی جبکہ دوسری ٹیم صوبائی سیکریٹری فلاح و بہبودمسرت کاظمی اور مولانا حسن رضا ہمدانی کی سربراہی میں دوسری ٹیم سیالکوٹ ، شیخوپورہ، ساہیوال، جھنگ اور لیہ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں اعداد و شماراکھٹا کرنے اور متاثرین کی امداد کے کاموں کا جائزہ لیں گے، جبکہ جھنگ، چینوٹ، پنڈی بھٹیاں،سیالکوٹ ، وزیر آباد، خوشاب، سرگودہا اور دیگر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرین میں امدادی اشیاء پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے۔نثار فیضی کیمطابق متاثرین کی بحالی کیلئے خیرالعمل فاوُنڈیشن نے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے، جو متاثرین کے مکمل بحالی تک جاری رہیگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اشیاء خورونوش کی فراہمی کے بعد سیلاب کا پانی اتر جانے کے بعد مکانات اور مساجد کی تعمیر نو کا کام شروع کردینگے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن اسد عباس نقوی سمیت ایم ڈبلیو ایم کے40 کارکنوں کو اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس فور سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے والی کمیٹی کے رکن و ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی سمیت 40 افراد کو مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر پر چھاپا مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے۔اسد عباس نقوی کے علاوہ ایم ڈبلیوایم آزاد کشمیر کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات تصور موسوی، سیکریٹری روابط مولانا حمید نقوی ، سیکریٹری اطلاعات زیشان حیدر سمیت دیگر شامل ہیں ، اسلام آباد پولیس، پنجاب پولیس اور رینجر زکی مشترکہ کارروائی میں یہ گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔تمام گرفتار شدگان کو پولیس اور رینجرز کے اہلکار نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی کی جانب سے ان گرفتاریوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت فی الفور کارکنوں کو رہا کرے۔
وحدت نیوز (کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کے سیکرٹری جنرل حاجی علی دادخان کے والد گرامی حاجی اول خان انتقال کر گئے ہیں، ان کی نماز جنازہ کوہاٹ کے علاقہ مرئی بالا میں ادا کی گئی، جس میں بڑی تعداد میں علماء کرام، عمائدین اور عوام نے شرکت کی۔ نماز جنازہ میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین حسینی، سابق صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ ارشاد علی، علامہ سید عبد الحسین بھی شریک ہوئے، علامہ سید سبطین الحسینی اور دیگر نے حاجی علی داد خان کو تعزیت پیش کی۔ اور دعا کی خدا مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے، علاوہ ازیں صوبائی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی نے بھی حاجی اول خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(کراچی) آج بانیٔ پاکستان و بابائے قوم اور ملت جعفریہ کے ایک روشن ستارے قائد اعظم محمد علی جناح کی 66 ویں برسی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ سلسلے میں سیاسی و عسکری شخصیات کے علاوہ مختلف شعبۂ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مزار قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو پیدا ہوئے، انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882 میں کیا، وہ 1893 میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہو گئے، وہاں سے انہوں نے 1896 میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وطن واپس آ گئے۔ قائدِاعظم کی شخصیّت ایک اعلیٰ اور مثالی کِردار کی حامل تھی، انہوں نے مذہب کے جمہوری اور انصاف پر مبنی اُصولوں کو اپنا کر عزت حاصل کی۔
قائد اعظم نے وکالت اور سیاست میں رہ کر اپنے دامن کو صاف ستھرا رکھا، اس طرح آپ مسلمانوں کی ذِہنی تعمیرِنو میں روشنی کا مینار بنے رہے۔ آپ نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز اعلیٰ معیار اور دیانت سے کِیا اور اپنے لیے ایک ایسا لائحۂ عمل وضع کِیا جو ہمیشہ جامع اور مکمل رہا۔
قائد اعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948 میں ہوا۔ اپکی نمازہ جنازہ میں ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ آپکے جنازے میں علم غازی عباس بھی لہرایا گیا۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصرعباس جعفری نے وحدت سیکریٹریٹ اسلام آباد سے جاری اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تباہ کن سیلاب نے قوم کو پھر ایک بڑے امتحان میں مبتلا کر دیا ہے جس کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر ،سینکڑوں افراد جاں بحق اور ہزاروں ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا ہے جیسے جیسے سیلابی ریلہ آگے بڑھ رہا ہے نقصان کے دائرہ کار میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے پاکستانی قوم گزشتہ دہائیوں سے قدرتی وانسانی سانحات کا مقابلہ کر رہی ہے ،یہ قوم کہیں معاشرے کے ظلم و جبر پر مبنی استحصالی نظام کی زنجیروں کو توڑنے کے لیے قربانیاں دے رہی ہے اور کہیں سیلاب وزلزلے اس قوم کے صبر وحوصلے کو آزما رہے ہیں۔ قوم کی ترقی اور آزمائشوں کا سفر بحرانوں سے گزر کر ہوتا ہے جسے وہ اپنے عزم وارادے کے ساتھ طے کرتے ہیں لیکن یہ آزمائش باضمیر حکمرانوں اور اچھی لیڈر شپ کی موجودگی میں اچھی فرصتوں اور بہترین مواقعوں میں بدل جاتے ہیں جو قوم کے اندر ایک نئی روح پھونکتے ہیں اور انہیں نئے عزم کے ساتھ ان بحرانوں سے نبردآزما ہونے کا رستہ بتلاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستانی قوم کو جوحکمران ملے ہیں وہ بحرانوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے بلکہ یہ حکمران بحران ایجاد کرتے ہیں اور پھر اپنی تمام توانائی اور منصوبہ بندی اپنے مفادات کو ہی محفوظ بنانے کے لیے صرف کرتے ہیں ۔نتیجے کے طور پر قوم ان بحرانوں سے گزر کر پسماندگی اور غربت کی دلدل میں اور بھی دھنس جاتی ہے۔
0 201 کے سیلاب کے بعد جس طرح پور ی قوم نے یکجا ہوکر متاثرین سیلاب کی بحالی اور تعمیر نو کے مرحلے تک اپنا کردار بخوبی ادا کیا انشاء اللہ اس بار بھی یہ قوم اس مشکل گھڑی میں اپنے سیلاب سے متاثرین پاکستانیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔میں پاکستان کی سول سوسائٹی،مخیر حضرات،رفاہی اداروں اور میڈیا سے التماس کرتا ہوں کہ وہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ایک جسد واحد کی مانند ان کے درد میں شریک ہوں ۔ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تمام مرکزی ،صوبائی ،ضلعی اور یونٹس کے ذمہ داروں کوخصوصی تاکید کرتا ہوں کہ اس مشکل گھڑی میںآ گے بڑھیں اور متاثرین سیلاب کی بحالی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کریں اور پاکستان سے باہر بھی عالم اسلام اور دیگر تمام ممالک میں مقیم پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو بھی اس مشکل گھڑی میں سیلاب زدگان کی بھر پور امداد کی اپیل کرتاہوں ۔ انشاء اللہ غریب اور مستضعف عوام کی خدمت کے اس کار خیر میں اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو گا ۔
نوٹ :تعاون کیلئے تفصیلات درج ذیل ہیں
برائے امداد( ادویات،خوراک،خیمے ،نقدرقوم):ہیڈ آفس خیرالعمل فاؤنڈیشن پاکستان ،اسلام آباد،فون نمبر 051444487
اکاؤنٹ نمبر۔ دبئی اسلامک بینک بلیو ایریا اسلام آباد برانچ A/c: 0171430001
نثار علی/سیدمسرور عالم نقوی/سیدبابرعباس زیدی