The Latest
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے گڑھی شاہو یونٹ میں بچوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی,ضلعی سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور ضلعی سیکرٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیے۔ بچوں کو سورہ الفجر واحادیث حفظ کرائی گئیں۔بنیادی شرعی احکامات اور معرفت امام زمانہ عج کے عنوان پر دروس دیے گئے۔ محترمہ حنا تقوی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور نے بہترین انتظامات اور سمر کیمپ کو کامیاب بنانے کےلئے یونٹ ممبران کی کاوشوں کو لائقِ تحسین قرار دیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے21,22,23 جون کو شاہ عالم یونٹ میں بچوں کے لیے سمر کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں بچوں اور بچیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور اس موقع سے استفادہ کیا ۔ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی، ضلعی سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ اور ضلعی سیکرٹری شعبہ تعلیم محترمہ فرحانہ نے درس و تدریس کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر والدین نےبچوں کی علمی اور فکری تعلیم و تربیت کے لیے ایم ڈبلیو ایم کی کاوشوں کو سراہا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری امور تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے نشتر کالونی یونٹ کا دورہ کیااس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی نے شہادت امام صادق ع کی مناسبت سے خطاب کیا اور ان کی سیرت و کردار پر روشنی ڈالی ۔
انہوںنے کہاکہ آئمہ معصومین علیھم السلام کی مظلومانہ شہادتوں کی وجہ سیاسی میدان میں حاضر رہنا اور الہی نظام کے قیام کے لیے برسرپیکار رہنا ہے۔
محترمہ حنا تقوی نے نشتر کالونی یونٹ کابینہ سے حلف لیا اور لاھور میں خواتین کیلئے منعقد ہونے والے سمر کیمپ کے حوالے سے آگاہ کیا اور بھرپور شرکت کو یقینی بنانے کی ھدایات کیں۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی معاون مسئول تنظیم سازی محترمہ غزالہ جعفری نے ضلع حیدرآباد میں جمال شاہ کے مقام پر نیا یونٹ قائم کیاایڈووکیٹ محترمہ مہوش کو یونٹ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا اس کیساتھ ہی چھ ماہ کا تنظیمی شیڈول بھی یونٹ ممبران کو دیا گیا جس میں ہفتہ وار دعا و دروس کی محافل اور مختلف تنظیمی علمی اور فکری پروگرام کا انعقاد کرنا شامل ہےاس موقع پر محترمہ غزالہ جعفری نے معاشرے میں تنظیم کی اہمیت و ضرورت پر روشنی ڈالی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی جانب سے ہربنس پورہ کے مقام پر نیا یونٹ قائم کیا گیا۔محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاہور نے نئے یونٹ کے کابینہ ممبران سے حلف لیا۔اس موقع پر محترمہ رباب ضلعی مسئول ورکنگ ویمن ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور بھی ان کے ہمراموجود تھیں۔
خواتین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت اور علم پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس امت کی عظیم ہستی اور فکری و علمی نہضت کے علمبردار ہیں ۔یہ آپ ہی کے علوم کا فیض تھا جو مسالک اسلامیہ کے اماموں نے آپ کے در سے شریعت و فقہ اور دیگر علوم کسب کیے اور اپنے مسلک کے امام ٹھرے۔
ملت اسلامیہ اور بالخصوص ملت تشیع کے مابین اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے آپ کا کہنا تھا جس طرح آل سعود کے ظلم اور مرتجی قریری کی سزائے موت کے خلاف احتجاج رنگ لایا ہے اسی طرح متحد ہو کر ملت اسلامیہ ظلم و استعمار کی بنیادیں ہلا سکتی ہےعصر حاضر میں گمراہی سے نجات کے لئے آئمہ کرام علیھم السلام کی سیرت ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی مسئول تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ملتان شہر کی فعال خواتین سے میٹنگ کی اور محترمہ تصدق زھرا جو کہ مدرسہ خدیجة الکبری کی پرنسپل اور شھر میں مختلف دینی تنظیمی و سماجی شعبوں میں فعال ہیں اور ایک عرصے سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے ساتھ منسلک ہیں کو ملتان شہر کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر محترمہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ شعبہ خواتین میں اس نئے اضافے کیساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ ملتان میں بہترین انداز سے تنظیمی امور انجام دیے جائینگے اور بھرپور فعالیت کا مظاھرہ کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(شکارپور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع شکار پور کا دورہ کیا اور خواتین کے دو نئے یونٹ مدیجی اور ڈھکین کے علاقوں میں قائم کیے ۔ مدیجی یونٹ کی سیکرٹری جنرل محترمہ عطیہ بتول اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عاصمہ اور ڈھکین یونٹ کی سیکرٹری جنرل محترمہ شگفتہ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عفت کو منتخب کیا گیا اور تمام مسئولین کی حلف برداری کی گئ۔
وحدت نیوز(سانگھڑ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی گزشتہ ہفتے سے صوبہ سندھ کے مختلف اضلاع میں تنظیمی دورہ جات کر رہی ہیں۔انھوں نے سندھ میں پہلے سے قائم شدہ اضلاع کا جائزہ لیا اور ضلعی کابینہ اور دیگر اراکین سے ملاقات کی علاوہ ازیں ضلع سانگھڑ اور ضلع سانگھڑ میں چار یونٹس تشکیل دئیےگئے۔ ضلع سانگھڑ میں چار قرآن سینٹر فعال ہیں جن کے تربیتی کورس کی ذمہ داری جامعہ بعثت کے ذمے ہوگی ۔محترمہ عذرا بتول کو ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔محترمہ معصومہ نقوی نے چاروں یونٹس اور ضلعی مسئولین سے حلف لیا ۔ تمام تنظیمی اراکین میں مجلہ حریم ولایت ، اور اسلام شناسی کی کتب تقسیم کی گئیں اور ایک سالہ تنظیمی شیڈول دیا گیا۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی نے ضلع حیدر آباد کا دورہ کیا اور ضلعی کابینہ سے ملاقات کی اس موقع پر مرکزی سیکرٹری نشرو اشاعت محترمہ عظمی تقوی اور مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں ۔ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ شہناز فاطمہ نے ضلع حیدر آباد کی تنظیمی کارکردگی سے محترمہ معصومہ نقوی کو آگاہ کیا اس موقع پر کابینہ کی نو منتخب اراکین کی حلف برداری ہوئی اور شعبہ تعلیم و تربیت اور دیگر اہم تنظیمی امور سے متعلق مشاورت کی گئی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاھور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی زیر صدارت وحدت ہاوس لاہور میں کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ضلعی کابینہ ممبران نے شرکت کی۔ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری محترمہ عظمی تقوی نے کابینہ ممبران کو ماہ رمضان میں مختلف مناسبات اور پروگرام میں بہترین اور احسن طریقے سے ذمہ داریاں نبھانے پر سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے تمام ممبران سے ماہ مبارک رمضان میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع لاھور کی جانب سے منعقدہ دروس ، دسترخوان امام حسن ع ، مجالس ، اعمال شبھاے قدر اور یوم القدس اور عید کے روز مستحقین میں عیدی اور وظائف کی تقسیم کے حوالے سے انجام دی جانے والی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے لیے یونٹ اور ضلعی لیول پر تنظیمی فعالیت کو تیز اور منظم بنانے کے لیے ذمہ داریوں سے آگاہ کیا ۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن شوری عالی علامہ مبارک علی موسوی صاحب نے بھی خواتین سے خطاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کنیزان جناب سیدہ س کو اپنے ذاتی مفادات بالاے طاق رکھتے ہوئے خالصتاً دین کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنی چاہیے۔ اتحاد و یگانگت قائم رکھتے ہوئے مکتب تشیع کی سربلندی اور استحکام کے لیےعملی جدوجہد کرنا وقت کا اہم تقاضہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملت تشیع کو متحد رہ کر حکمت و استدلال سے اپنے حقوق اور دین اسلام کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔