
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(پاراچنار)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان ایشیاء کا دل ہے، ایشیاء کے دشمن اس کیلئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں، پشاور دھماکے کے متاثرین کے ساتھ انصاف کے دعویداروں نے انصاف نہیں کیا، یکساں نصاب تعلیم سے ہمیں مزید تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ دورہ پاراچنار کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں اور کارکنان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان کا مسئلہ پورے ایشیاء کا مسئلہ ہے اور ایشیاء کے دشمن ہمیں نقصان دینے کے درپے ہیں، ملک میں جاری سیاسی محاذ آرائی اور کھینچا تانی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں سیاسی بلوغت کا فقدان ہے، پاکستان میں تبدیلی آئین و دستور کے مطابق آنی چاہیئے، ہم پہلے ہی ملک کو دو حصوں میں تقسیم کرچکے ہیں۔ ملک میں یکساں نصاب کے نظام کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب کے لوگوں نے ملکر بنایا ہے اور اب یکساں نصاب جیسی حرکتوں سے دوبارہ عوام کو تقسیم کیا جا رہا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں۔
پشاور دھماکے کو انتہائی افسوسناک اور بزدلانہ قرار دیتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ نے کہا کہ دھماکے کے متاثرین کے ساتھ انصاف کے دعویداروں نے نا انصافی سے کام لیا اور شیڈول کے دوروں میں مصروف وزیراعظم نے شہداء سے تعزیت تک نہیں کی، پشاور مسجد سمیت ملک بھر میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سکیورٹی ایک الگ مسئلہ ہے، جس کے باعث اس قسم کے واقعات پیش آرہے ہیں اور افسوس ناک امر یہ ہے کہ جہاں پشاور دھماکے اور ڈیرہ اسماعیل خان سمیت مختلف علاقوں میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی، وہاں پندرہ منٹ جلوس لیٹ نکالنے پر ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹی جاتی ہے۔ مقامی مسائل کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زمینوں کے تنازعات کے فیصلے بروقت نہ ہونے سے لڑائی جھگڑوں تک نوبت جاتی ہے، جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ پاراچنار سے نوجوان عالم دین علامہ مزمل حسین تحصیل چیئرمین شپ کے امیدوار ہیں اور دیگر کونلسز میں بھی ایم ڈبلیو ایم نے اچھی ٹیم کی خدمات عوام کو پیش کی ہے، عوام ایم ڈبلیو ایم کے انتخابی نشان خیمے کو ووٹ دیکر اپنے مسائل کے حل کیلئے راہ ہموار کریں۔
وحدت نیوز (صحبت پور) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے زیراہتمام اضلاع میں تنظیم سازی کے سلسلے میں ضلع صحبت پور کا اہم اجلاس صوبائی نائب صدر ملی یکجہتی کونسل و سربراہ تنظیم سازی کمیٹی مقصودعلی ڈومکی (مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلین پاکستان) کے زیرصدارت دفتر جماعت اسلامی صحبت پور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کی رکن جماعتوں کے رہنما علمائے کرام اور تنظیمی رہنما شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان مختلف مسالک اور مکاتب فکر کا گلدستہ ہے۔ مسلمانوں کے درمیان 85 فیصد مشترکات ہیں۔ قرآن کریم نے ہم مسلمانوں کو آپس میں اتحاد و اخوت کا درس دیا ہے جبکہ تفرقے اور اختلاف و انتشار سے روکا ہے۔ قرآن کریم کی نظر میں مومنین آپس میں بھائی بھائی ہیں۔ آج اسلام دشمن سامراجی قوتیں مسلمانوں کے درمیان اختلاف و انتشار کو ہوا دے رہی ہیں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی نائب امیر بشیر ماندائی نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل نے اتحاد بین المسلمین کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین مولانا سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اتحاد امت حکم قرآنی اور وقت کی ضرورت ہے۔اجلاس میں اتفاق رائے سے سید نیاز حسین شاہ کو ضلعی صدر سید شاہد حسین شاہ کو سینیر نائب صدر جبکہ عبدالرشید گاجانی کو جنرل سیکریٹری مقرر کیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی کابینہ تشکیل دی گئی۔
وحدت نیوز (سکردو) وزیر زراعت گلگت بلتستان محمد کاظم میثم، ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری،ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم و پارلیمانی سیکرٹری شیخ اکبر علی رجائی کا ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان عزیز احمد جمالی کے ساتھ روندو زلزلہ متاثرین کے حوالےسے اہم میٹنگ،اس موقع پر روندو زلزلہ متاثرین کی جلد بحالی کے حوالے سے مقامی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک اٹھائی جانے والے اقدامات, گلگت سکردو روڈ کی جلد بحالی،متاثرین کے تحفظات کو دور کرنے سمیت دیگر ایشوز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ متاثرین کی جلد بحالی کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے،موسم کی خرابی کے باعث متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لئے ہیلی سروس شروع نہیں ہو سکی اور چیزیں تعطل کا شکار رہی ہیں۔ موسم کلئیر ہوتے ہی گلگت میں پھنسے ہوئے مسافروں کو سکردو لانے اور روندو کے مختلف علاقوں میں زلزلہ متاثرین کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
وحدت نیوز (لاہور) 15 شعبان المعظم کو امام بارگاہ جاگیر علی اصغر ع بیدیاں روڈ یونٹ میں جشن ولادت مولا امام آخر الزماں عج کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے فضائل امام زمن عج بیان کئے جشن میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی نے اپنے مخصوص انداز میں منقبت خوانی کی محترمہ حنا تقوی نے اپنے ہوئے کہا امام زمانہ علیہ السلام سرچشمئہ ولایت کا ایسا گوہر نایاب ہیں کہ جنکے وجود پر عقیدہ ایمان کی تکمیل کا سبب بنتا ہے آج ہر ایک چاہنے والے کی زبان پر امام کا ذکر جاری ہے، ہماری دعاؤں اور ،مناجات میں امام کی یاد اور تزکرہ ہوتا ہے،امام زمانہ کے نام سے تحریکیں چلائ جا رہی ہیں جو ہونا بھی چاہیے لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ہم جس امام کے ظہور کے منتظر ہیں انکی معرفت حاصل کرنا ہم پر لازم ان کا کہنا تھا کہ امام عج کی خصوصیات کو درک کرنا ، ان کے بارے میں جناب رسول خدا ص و آئمہ معصومین سے روایات و احادیث کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ امام کی اہمیت جو انبیاء و ائمہ ع نے ذکر فرمای ہیں سے آشنا ہوسکیں۔
وحدت نیوز (پاراچنار) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی دورہ پاراچنار کے موقع پر سانحہ جامع مسجد امامیہ پشاور میں گزشتہ دنوں شہید ہونے والے پارا چنار کے شہیدوں کے لواحقین سے ملاقات ، انہوں نے تعزیت پیش کی اور شہداء کے خانوادوں سے انکی مشکلات کے حوالے سے خصوصی گفتگو فرمائی اور خانوادگان شہداء کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے کوشش کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی ، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی و دیگر بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز (پاراچنار) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ وارث میراث شہید قائد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کی مزار اقدس شہید قائد فرزند خمینی شہید علامہ عارف حسین الحسینی قدس سرہ پر اپنے وفد کے ہمراہ حاضری ۔اس موقع پر قائد وحدت نے اپنے وفد کے ہمراہ شہید قائد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے تجدید عہد کیا کہ تا وقت شہادت خط شہید حسینی پر پوری استقامت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی، پولیٹیکل سیکریٹری اسدعباس نقوی، امیدوار تحصیل میئر مزمل حسین فصیح ، ارشاد حسین بنگش، شبیر حسین ساجدی، مسرت کاظمی اور دیگر بھی ہمراہ تھے۔