
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کراچی)سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی انچولی سوسائٹی کراچی میں پاسبان عزا کراچی کے جنرل سیکریٹری شہید سید سلمان حیدر رضوی کے گھر آمد، شہید کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی، اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مختاراحمد امامی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ باقرعباس زیدی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، علامہ مبشرحسن، علامہ ملک غلام عباس، میر تقی ظفر،زین رضا رضوی، رضی حیدر رضوی سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
وحدت نیوز(قم المقدس)دنیا بھر کی طرح یومِ پاکستان کی تقریب ایران کے شہر قم میں بھی منعقد ہوئی۔ ایران کے شہر قم المقدس میں سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم نے 23 مارچ کی مناسبت سے ایک تحلیلی اجلاس کا اہتمام کیا۔ شرکائے اجلاس نے تحریکِ پاکستان کے بانیوں اور شہداء کی قربانیوں، خدمات اور بصیرت کو سراہا اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ نشست سے گفتگو کرتے ہوئے اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم قمر عباس غدیری نے قیامِ پاکستان کے فلسفے اور موجودہ تقاضوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آباو اجداد نے یہ ملک اس لئے بنایا تھا کہ اس میں لوگوں کو امن و امان، تحفظ اور بھائی چارہ میسّر ہوگا، تاہم بدقسمتی سے ایسا نہ ہوسکا۔ انہوں نے ملک کو موجودہ صورتحال سے نکالنے کیلئے ایک مشترکہ منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
ان کے بعد ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے امورِ خارجہ کے مسئول حجۃ الاسلام ڈاکٹر شفقت شیرازی نے قیام پاکستان کے حوالے سے قائداعظم محمد علی جناح کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ ان کے مطابق قائداعظم نے مکار انگریزوں اور شدت پسند ہندووں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں میں موجود انگریزوں اور کانگرس کے آلہ کاروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ انگریزوں اور کانگرس کے نمک خوار اور قائداعظم محمد علی جناح نیز قیامِ پاکستان کے دشمن تھے، وہی آج پاکستان کی سلامتی اور امن عامہ کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ آخر میں شراکاء نے پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خیر و بھلائی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی اور یومِ پاکستان کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ میزبانی کے فرائض سپورٹ کشمیر فورم کے ترجمان نذر حافی نے انجام دیئے۔ انہوں نے اجلاس کے اہم نکات کا خلاصہ کرنے کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم قم کے مسئول حجۃ الاسلام شیدا حسین جعفری اور دیگر مہمانوں کا خصوصی طور پر شکریہ بھی ادا کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پتوکی میں باراتیوں کے ہاتھوں محنت کش کی مبینہ ہلاکت اور سکھر میں پوجا کماری کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے زمہ داروں کو کیفر کردار تک پہچانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح تشویشناک ہیں۔ پتوکی کا واقعہ معاشرتی بےحسی کی تصویر پیش کر رہا ہے۔معاشرتی اقدار کی تنزلی کی بنیادی وجہ اسلامی تعلیمات سے دوری اور تربیت کا فقدان ہے۔ ہمارا معاشرہ اخلاقی طور پر بدترین تباہی کے راستے پر چل نکلا ہے۔نئی نسل کی اصلاح کے لیے خاندان، تعلیمی اداروں، اہل علم حضرات اور مسجد ومنبر کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔ ملک کے مختلف شہروں میں نوجوان لڑکیوں کا اغواء جنسی زیادتی کے واقعات اور قتل و غارت کی کارروائیاں معمول کا حصہ بنتی جا رہی ہیں۔ لاقانونیت کا یہ منظر ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ادارے آخر کیوں تماشائی بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں ظلم کا راج اور عدل و انصاف مفقود ہو وہ معاشرہ زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا۔پتوکی اور سکھر کا واقعہ ظلم کی بدترین مثال ہے۔اس طرح کے واقعات میں ملوث ذمہ داروں کو جب تک عبرتناک انجام سے دوچار نہیں کیا جاتا تب تک ان کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا قانون نافذ کرنے والے ادارے اس حقیقت کو ملحوظ خاطر رکھیں کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔
وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پشاور کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے سانحہ مسجد کوچہ رسالدار کے زخمیوں کی گھروں میں جاکر عیادت کی۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی اور صوبائی سیکرٹری جنرل خیبر پختونخوا علامہ سید وحید عباس کاظمی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ علاوہ ازیں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام بارگاہ آغا گل گنج پشاور میں مجلس تکریم و ترحیم شہداء جامعہ مسجد کوچہ رسالدار سے بھی خطاب کیا۔ مجلس عزاء میں کثیر تعداد میں عوام کے علاوہ خانوادہ شہداء اور مجروحین نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے دہشتگردی سے متاثرہ مسجد کوچہ رسالدار کا بھی دورہ کیا اور وہاں نماز بھی ادا کی۔ اپنے دورہ پشاور کے موقع پر سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے مدرسہ شہید عارف حسینی میں بزرگ عالم دین علامہ سید جواد ہادی سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر فرزند شہید قائد سید حسین الحسینی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر علامہ صادق جعفری کی سربراہی میں علما و ذاکرین کے ہمراہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ بزرگ شیعہ عالم دین مولانا مرزا یوسف حسین، مولانا حیات حیسن نجفی، مولانا نشان حیدر ساجدی، مولانا ملک غلام عباس و دیگر موجود تھے۔ علامہ صادق جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس آزاد و خودمختار پاکستان کا تصور علامہ اقبال نے پیش کیا اور جس کے قیام کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح نے انتھک جدوجہد کی، اس ارض پاک کی تکمیل کے لئے پوری قوم کو اسی لگن، دیانتداری اور جذبے کے ساتھ اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کا حصول محض کسی زمینی ٹکڑے کے لئے نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد ایک ایسی اسلامی مملکت کا قیام تھا جو اپنے فیصلوں میں آزاد ہو، جس کے داخلی و خارجی فیصلے قومی مفادات کے تابع ہو، گزشتہ ستر سالوں سے عالمی استکباری طاقتیں پاکستان کے معاملات اور ہمارے دیگر ممالک سے تعلقات کو اپنی مرضی کے تابع دیکھنے کی متمنی ہیں، جو ریاست ملک و قوم کے وقار کو مقدم سمجھتی ہے وہ کسی بیرونی ڈکٹیشن کو خاطر میں نہیں لاتی، اس حقیقت کا ادارک صرف انہیں رہنماؤں کو ہوتا ہے جو باضمیر و باشعور عوام کی آنکھ سے معاملات کو پرکھنا جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی پاکستان کررہا ہے جو باعث اعزاز ہے، وہ عالمی طاقتیں جو پاکستان کو ایک غیر محفوظ ریاست ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی تھیں اپنی ناکامی پر بے چین دکھائی دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس میں اسلامی ممالک کو درپیش مسائل پر نتیجہ خیز گفت و شنید کی ضرورت ہے، اس اجلاس کو خوش آئند تب ہی قرار دیا جا سکتا ہے جب اس کے ثمرات کشمیر، لبنان اور یمن سمیت ان مظلومین تک پہنچیں جو غاصبوں اور عالمی استعماری قوتوں کے شکنجے میں جکڑے ہوئے ہیں، یمن کے نہتے مسلمانوں کو گزشتہ سات سالوں سے جس ظلم و بربریت کا سامنا ہے، اس پر بھی موثر انداز میں آواز بلند کرکے تنظیم اپنے شفاف اور عادلانہ طرز عمل کا ثبوت پیش کرسکتی ہے، کشمیری عوام کی حمایت میں اٹل موقف اختیار کرکے اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کو زائل کرنے کا حکومت کے پاس یہ بہترین موقع ہے، ہمیں اس اجلاس میں کشمیر کے عوام کی مضبوط آواز بننا چاہیئے، یوم پاکستان کے موقع پر ایک ایسی یوم کشمیر کی متفقہ قرارداد منظور کی جانی چاہیئے جو کشمیری عوام کی امنگوں کی عکاس ہو۔
وحدت نیوز (گلگت)مر کزی سیکرٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین محترمہ سائرہ ابراہیم نے جشن ولادت امام زماں کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کےامام زمانہ کی معرفت تب ہی ممکن ہے جب ہم مجتہدین کی تقلید میں ہوں گے انہوں نے کہا کے امام زماں کی نصرت کے لئے ہمیں تزکیہ نفس اور کردار سازی کی ضرورت ہے اس وقت یہود و نصاری تشیع کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں انہوں نے کہا کے اس وقت ہر نوجوان خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرے اور ہوشیار اور بیدار رہیے آج تمام مشکلات کا حل امام زماں عج کے ظہور کے لئے دعا کرنی چاہئے تا کے دنیا عدل و انصاف سے بھر جائے گی