Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(اوکاڑہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلہ میں ،علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کااپنے وفد کے ہمراہ ضلع اوکاڑہ کا وزٹ صوبائی صدر کا ضلعی اوکاڑہ کا یہ پہلا وزٹ تھا ۔ اس وزٹ میں برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب،برادر سید انوارالحق زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ان کے ہمراہ تھے ۔

اس وزٹ میں انہوں ضلع اوکاڑہ کی ضلعی کابینہ کے ایک نشست میں شرکت کی اور ان سے خطاب فرمایا تنظیم کی اہمیت ،ضروت اور ملکی موجودہ صورتحال اور متوقع الیکشن کے انعقاد اور اس میں اپنے حقوق کی خاطر مکتب اہلبیت ؑ کی شرکت پر زور دیا ۔ تاکہ یتیمان آل محمدؑ کا صحیح معنوں میں دفاع کیا جاسکے ۔ ضلع اوکاڑہ کے تمام تنظیمی برادران مرکزاور صوبے کی پالیسی کوفالو کریں گے ۔ تاکہ معاشرے میں تنظیمی نظم نہ ٹوٹنے پائے ۔ اور معاشرہ سازی میں نظم پیدا ہوسکے ۔

وحدت نیوز(ساہیوال)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلہ میں ،علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کااپنے وفد کے ہمراہ ضلع ساہیوال کا وزٹ صوبائی صدر کا ضلعی ساہیوال کا یہ  پہلا وزٹ تھا ۔

 اس وزٹ میں برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب،برادر سید انوارالحق زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ان کے ہمراہ تھے ۔ اس وزٹ میں انہوں ضلع ساہیوال کی ضلعی کابینہ کے ایک نشست میں شرکت کی اور ان سے تنظیمی ، اخلاقی اور سیاسی موضوع پر گفتگو کی ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین  چینیوٹ کی جانب سے سالانہ  ضلعی کنونشن بعنوان "غیبت'ولایت فقیہ اور ھم" امام بارگاہ محلہ ٹھٹھی شرقی چنیوٹ میں منعقد ہوا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی کنونشن سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی اور خانم سمیرا نقوی سابقین آئی۔ایس۔او اور وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج فیصل آباد نے اپنے خطاب میں خواتین کو غیبت' ولایت فقیہ اور ھماری ذمہ داریاں اور پاکستان کے موجودہ حالات کے بارے میں آگاہی دی اپنے خطاب میں سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ جنت ہر ماں کے قدموں کے نیچے نہیں بلکہ صرف اس ماں کے قدموں کے نیچے ھے جو  دین اسلام پر عمل کرتی ھے بچوں اور بچیوں کو دین و شریعت کا پابند بنانے کے لیے فقط نصیحت نہیں بلکہ خود عملی نمونہ بننے کی ضرورت ہے ۔

 انہوں نے کہا ہر زمانے میں حقیقی مومن اپنے زمانہ حیات میں ظھور کے مقدمات فراہم کرے منتظران حقیقی کو چاہیے کہ وہ امام زمانہ عج کے عالمی قیام کے لیے زمینہ سازی کرے یہی عمل ہمارے دین و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ایک سچا مومن محب وطن بھی ہوتا ھے۔سب لوگوں کو حالات حاظرہ پہ نظر رکھنی چاہییے اور ظلم کی مذمت اور حق کا ساتھ دینا چاہیے ۔ کنونشن میں 9 سال کی کمسن بچیوں کے لیے جشن بلوغت و عبادت و بندگی کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں انہیں  شرعی وظائف سے آگاہ کیا گیا محترمہ معصومہ نقوی نے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی کنونشن اختتام پر معروف عالمی ترانہ سلام فرماندہ پڑھ کر امام زمان عج کے ساتھ تجدید بیعت کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ‏بول نیوز اسلام آباد کے بیورو چیف صدیق جان کی بلا جواز گرفتاری خلاف قانون و آئین ہےجس کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایسی فضاء بنتی جا رہی ہےجیسے کہ ملک میں جنگل کا قانون نافذ ہو،اظہار رائے کو دبانا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، یہ مجرمانہ اور مکروہ انتقامی اقدامات گزشتہ دس ماہ سے جاری ہیں مجال ہے کہ اس پر کسی آئینی ادارے نے قدغن لگانے کی کوشش کی زرا سی جنبش بھی کی ہو، خدارا ملک کو بند گلی میں طرف مت دھکیلا جائے کہ جہاں سے واپسی ممکن نہ ہو۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

علامہ شہنشاہ حسین نقوی اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کےدرمیان موجودہ ملکی سیاسی صورت حال،قومی وملی امور سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے علامہ شہنشاہ حسین نقوی کو جامعہ الولایہ کی منفرد طرز تعمیر کی شاہکار نئی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ بھی کروایا۔علامہ شہنشاہ نقوی نے کمال فن تعمیر کو خوب سراہا۔

اس موقع پر نامور ذاکر اہل بیتؑ علامہ شیخ سخاوت علی قمی، پرنسپل جامعہ الولایہ علامہ سید علی محمدنقوی و دیگر اساتذہ کرام، علمائے کرام اور طلباءبھی موجود تھے ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے  موجودہ ملکی صورتحال کے حوالے سے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ‏بیرسٹر حسان نیازی کو ضمانت ہو جانے کے باوجود عدالت کے سامنے سے اٹھا لینا انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت فعل ہے، اس مجرمانہ عمل سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک میں کوئی آئین اور قانون نہیں ہے، صرف امپورٹڈ حکومت کا حکم ہی اس ملک کے عوام کےلیے کالا  قانون بنا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں آئین وقانون کے تحفظ کی خاطر وکلاء سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ھوگا تب جا کر آئین کی بالادستی قائم ہو گی، ملک میں مسلسل سیاسی انتقام پر مبنی بلا جواز گرفتاریاں آئین اور قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے، اپنے آپ کو ملکی سیاست اور جمہوریت کا محور و مرکز سمجھنے والوں کی ایماء پر سیکڑوں بے گناہ کارکنوں کو اب تک حراست میں لیا جا چکا ہے۔

انہوں نے ‏حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ:جب یہ دیکھو کہ ظالم اپنے ظلم کو جاری رکھے ہوئے ہے، تو جان لو کہ اس کا ( برا ) انجام یقینی ہے، اور تم جب یہ دیکھو کہ مظلوم اپنی مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہے تو سمجھ لو کہ اس کی ( فتح اور ) جیت یقینی ہے۔لہذا نااہل حکومت خاطر جمع رکھے کہ ہر اندھیری رات کے بعد صبح کی روشنی پھیلے گی اور ہر سختی کے ساتھ آسانی ہے۔ انشاءاللہ

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree