Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(گلگت)صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری ،صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم ،رکن اسمبلی و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر رجائی ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و رہنما ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی اور رکن اسمبلی و مرکزی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے استور شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناگہانی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں،لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس افسوس ناک واقعے میں جانبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سانحے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، گلگت بلتستان حکومت زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے، دشوار گزار اور دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان کا خدشہ زیادہ ہے لہذا صوبائی حکومت و دیگر ریسکیو ادارے فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جاسکے۔

وحدت نیوز (ٹنڈوآدم) وحدت یوتھ ونگ پاکستان نواب شاہ ڈویژن کی تحصیل ٹنڈو آدم کی تنظیم نو کی گئی،سید عابد علی شاہ تحصیل صدر منتخب۔

نواب شاہ ڈویژن کے صدر اشفاق حسین حسینی نے ضلع سانگهڑ کا تنظیمی دورہ کیا، تحصیل ٹنڈو آدم کی تنظیم نو بھی کی۔

اشفاق حسین حسینی نے کہا کہ نواب شاہ ڈویژن تمام اضلاع کے تحصیل میں وحدت سیٹ اپ آخری مراحلہ میں داخل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ ونگ ڈویژن نواب شاہ کے صدر اشفاق حسین حسینی نے ضلع سانگهڑ کا تنظیمی دورہ کیا اور تنظیمی نو کی جس میں اکثریت رائے سے سید عابد شاہ کو تحصیل ٹنڈو آدم کے لیے وحدت یوتھ ونگ کا صدر منتخب کیا گیا۔

عہدے کا حلف ڈویژن نواب شاہ کے صدر اشفاق حسین حسینی نے لیا اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع سانگهڑ کے صدر سید اسحاق علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ جس نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کی کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن آغا سید محمد رضا، مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ جبکہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب ضلعی کابینہ سے حلف لیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انسان نے اللہ تعالٰیٰ سے عہد کیا ہے کہ وہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی بندگی کرے گا اور شیطان کی بندگی نہیں کرے گا۔ انسان کو اپنے عہد و پیمان کو پورا کرنا چاہیے۔ ہر عہدیدار پر تنظیمی دستور اور عہد کی پابندی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، جس نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و نظریات کی امین ہے۔

قائد شہید نے وطن عزیز پاکستان میں سامراجی مداخلت کو رد کرتے ہوئے ہمیں غلامی نامنظور کا درس دیا۔ ہم قائد شہید کے بتائے ہوئے راستے اور اپنے اصولی موقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی درست سمت میں رہنمائی کریں۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مدبرانہ قیادت میں ہم وطن عزیز پاکستان کی عزت و سربلندی اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کے حوالے سے اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے صدر سید ابراہیم شاہ نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کی کابینہ کی تقریب حلف برداری ضلعی دفتر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کی شورائے عالی کے رکن آغا سید محمد رضا، مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب ضلعی کابینہ سے حلف لیا. اس موقع پر تقریب سے علامہ مقصود علی ڈومکی، سابق صوبائی وزیر آغا رضا، علامہ سید ظفر عباس شمسی اور ایم ڈبلیو ایم ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے صدر سید ابراہیم شاہ نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) جانشین ِو فرزند رسول اکرم خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ؐ حضرت امام مہدی آخر الزمان ؑ کی شان اقدس میں بدترین اور ناقابل بیان گستاخی کے مرتکب ناصبی دہشت گرد تنظیم تحریک لبیک پاکستان کے میڈیا ونگ کے سرغنہ ملعون احسن باکسر کے خلاف وحدت لیگل ونگ کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست جمع کروادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وحدت لیگل ونگ کے سید اسدعباس نقوی ایڈوکیٹ اور سید فخر رضوی ایڈوکیٹ نے دیگر وکلاء اور ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، نائب صدر علامہ سید حسن رضا ہمدانی، علامہ سید امتیاز عباس کاظمی اور دیگر مومنین کے ہمراہ تھانہ اچھرہ لاہور پہنچ کر حضرت امام مہدی ؑ کی شان اقدس میں بدترین انداز میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کی درخواست جمع کروادی ہے ۔

پولیس انتظامیہ نے درخواست وصول کرتے ہوئے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کےآغاز کا یقین دلایا ہے ، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت نازک حالات کاشکار ہے، ہم فرقہ وارانہ ماحول بنانے کے حق میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس ملعون کےخلاف فوری قانون کارروائی کو یقینی بنائیں اور ملت جعفریہ کے غم وغصے کو کم کریں، اگر وعدے کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملعون کو گرفتار نا کیا تو لاہور کی تمام شاہراہوں پر بھرپور احتجاجی دھرنوں کا آغاز ہوگااور پھر ہم نہیں بلکہ انتظامیہ کو ہمارے پاس چل کرآنا ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree