
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کےاعلیٰ سطح وفد کی داعی اتحاد بین المسلمین ، امام جمعہ وقائد بلتستان علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی، رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری، رکن شوریٰ عالی کاچو زاہد علی خان، پارلیمانی لیڈر برادر میثم کاظم، الحاج محمد علی، شیخ محمد جان حیدری،مولانا عبدالخالق اسدی، اور سید نسیم الحسن زیدی نے امام جمعہ بلتستان قبلہ علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی رہائشگاہ پر ان سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں قائدین نے قبلہ صاحب کی صحت و عافیت دریافت کی اور ان کی دینی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر گلگت بلتستان کے اہم دینی و سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقے کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
رہنماؤں نے قبلہ صاحب کو مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی کنونشن میں خصوصی شرکت کی دعوت بھی دی، جسے انہوں نے خوش دلی سے قبول فرمایا۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے جمہوری وطن پارٹی کے رہنما سید منصور علی شاہ آل ڈومکی اتحاد کے رہنما بخت علی ٹالانی مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی نائب صدر استاد خادم حسین برڑو ڈی ایس پی ریٹائرڈ علی اکبر ٹالانی و دیگر سے ملاقات کی۔
مختلف مقامات پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ غزہ، جنوبی لبنان اور یمن کے مظلوم عوام پر اسرائیل اور اس کے حواریوں کی مسلسل جارحیت قابل مذمت اور ناقابل برداشت ہے۔ ہزاروں معصوم فلسطینیوں کی شہادت پر امت مسلمہ کی خاموشی اور مسلم حکمرانوں کا مصلحت آمیز رویہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ حماس، حزب اللہ اور انصار اللہ جیسے مزاحمتی محاذوں نے امت مسلمہ کے غیرت مند چہرے کی نمائندگی کی ہے۔ یمن سے اسرائیلی مفادات پر ہونے والے حملے اور لبنان کی سرزمین سے صیہونی افواج کے خلاف کارروائیاں ظلم کے مقابلے میں جرأت و استقامت کی مثال ہیں۔
علامہ مقصود ڈومکی نے عالمی اداروں، اقوام متحدہ، او آئی سی اور انسانی حقوق کے دعویداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی پر ان کی مجرمانہ خاموشی دراصل مظلوموں کے خلاف ایک نیا ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم قبلہ اول کی آزادی کے لیے حماس اور مزاحمتی قوتوں کی اخلاقی اور دینی حمایت جاری رکھے گی۔ مجلس وحدت مسلمین ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ ہے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر اور قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی کاظم میثم نے اپنےایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر اعجاز پر چارج شیٹ گلگت بلتستان کے بیٹے کی زبان بندی کی کوشش ہے۔
حقوق لیے آواز بلند کرنے والے ہی اصل تعلیم یافتہ اور باشعور ہے، شعور سے ہمیشہ حکومت خوف کھاتا ہے۔
پڑھے لکھے دیانتدار ڈاکٹر پر دباو ڈال کر جی بی کے عوام کے ذہنوں میں زہر انڈیلا جا رہا ہے۔
بعض عناصر بلوچستان کی آگ کو گلگت بلتستان تک لے آنا چاہتے ہیں، انکا راستہ روکنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے۔
بعض بدخواہوں کی نگاہ میں گلگت بلتستان کا ہر شہری برا ہے، اسی مزاج نے بلوچستان کو آگ کے دہانے پر پہنچایا ہے۔
گلگت بلتستان کے افسران کو ویسے بھی دیوار سے لگایا جارہا ہے ایسے میں یہ اقدام جلتی پر تیل کا کام کرے گا۔
دیانت اور شفافیت کے ساتھ اہلیت دیکھیں تو پاکستان کے کسی صوبے کا گلگت بلتستان کے افسران سے مقابلہ ہی نہیں۔
گلگت بلتستان کے پروفیشنلز کے ڈھنکے پوری دنیا میں بجتے ہیں جبکہ دیگر صوبوں کو دیکھیں تو لگتا ہے ہم فلمی دنیا میں ہیں۔
سندھ اور بلوچستان کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں ہوتا کہ ہمارے افسران کہاں کھڑے ہیں۔
میرے شہری اور افسران کی تذلیل کرکے کوئی یہ نہ سوچیں کہ انکو کہیں سے عزت ملے گی۔
وحدت نیوز(کراچی )مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد نے دریائے سندھ پر کینالوں کی تعمیر کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہرجاری بھوک ہڑتالی کیمپ کا دورہ کیا اورمنتظمین اور شرکاء سے اظہار یکجہتی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین کراچی کے رہنما علامہ حیات عباس نجفی سیکریٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن،حوزہ علمیہ صادقین ع کے مدیر علامہ امتیاز علی امینی اور سندھ سید ایسوسیشن کے سابقہ صدر کراچی سید علی اکبر شاھ و برادر اتم علی نے سندھو دریا پر ناجائز 6 کینال کی تعمیرات کے خلاف سندھ قوم پرست رہنما نیاز کالانی کی جانب سے کراچی پریس کلب پر قائم بھوک ہڑتال میں شرکت کی اور محترم نیاز کالانی، محترم ریاض چانڈیو اور صوفی فقیر محترم مانجھی فقیر سے ملاقات کی اور سندھ کے اس بنیادی ایشو پر ساتھ دینے کی یقین دھانی کرائی۔
ایم ڈبلیوایم رہنماؤں نے کہا کہ سندھ کے پانی پر ڈاکہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، ہم آخری دم تک اس منصوبے کے خلاف میدان میں حاضر رہیں گے، ایم ڈبلیوایم رہنماؤں نےمنتظمین کو قائد وحدت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا پیغام بھی پہچایا۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کی سیاسی کونسل کا اجلاس سیکرٹری سیاسیات و رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری کی قیادت میں گلگت میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما غلام عباس، سابق رکن اسمبلی حاجی رضوان، عارف حسین قنبری، مطہر عباس و اپوزیشن لیڈر جی بی اسمبلی کاظم میثم نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال، امن و امان، عوامی مسائل اور دیگر اہم ایشوز پر گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں گلگت بلتستان میں جاری بدترین لوڈشیڈنگ، منجمد ترقیات، ہڑتال پر بیٹھے وکلا کے مطالبات،سوست پورٹ پر مقامی تاجروں کے ساتھ جاری ناروا سلوک ،وسائل کی غیرمنصافہ تقسیم، مختلف علاقوں کے ساتھ معاندانہ سلوک اور خطے کی معدنیات کو عوام سے چھیننے کے حوالے جاری عوام دشمن فیصلوں پر تبادلہ خیال ہوا۔
اجلاس میں واضح کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی معدنیات پر یہاں کے عوام کا حق ہے گزشتہ سال سے عام عوام کو مختلف حربوں کے ذریعے مائننگ سے روکنے کی کوشش ہوتی رہی اور اب عالمی سرمایہ کاروں کو لانے کی وفاقی کوشش کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگی۔ مائنگ اینڈ کنسیشن رول میں پہلے سے ہی تحفظات موجود تھے اب اس میں ہونے والی ترمیم کا موجودہ حکومتی اراکین اور گورنر کے علاوہ کسی کو علم نہیں ہے۔ پالیسی لیول کی چیزوں کو اسمبلی میں لائے اور پبلک کئے بغیر منظور کرانا ناقابل قبول ہے۔ معدنیات ہی اس خطے کا اہم ترین پوٹینشل ہے جسے چھینے نہیں دیا جا جائے گا۔ اسی طرح گرین ٹورزم بھی عوامی خواہشات کے برخلاف لائی گئی اور مزید آگے بڑھنے کی کوشش کی جائے تو وسیع پیمانے پر عوامی ردعمل آئے گا۔
اجلاس میں دیامر متاثرین ڈیم کی مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر متاثرین کے مطالبات کو حل کیے جائیں۔ دھرنوں اور سختی کی نوبت تک آنے کا ذمہ دار واپڈا حکام ہیں جنکی غفلت کے سبب دیامر کے عوام پر ظلم ہوا ہے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ رواں سال سوست بارڈر پر مقامی تاجروں کے لیے رکاوٹ پیدا نہ کریں اور تجارت مواقف ماحول بنایا جائے۔
اجلاس میں صوبے میں جاری مس ڈیلیورنس، مس گورننس اور یکطرفہ ٹریفک کی ذمہ داری رجیم چینج کو قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ ذمہ داران صوبے میں جاری جانبدارنہ اور یکطرفہ معاملات کو درست کریں ورنہ ہرسطح پراحتجاج بلند کیا جائے گا۔ گلگت بلتستان میں جاری مظالم پر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ یہ سب ریاستی اداروں کے ایماپر ہو رہے ہیں۔ اور یہ چیزیں جاری رہیں تو عوام میں مایوسی میں اضافے کے ساتھ ساتھ عدم اعتماد بھی بڑھے گا۔ اس کے نتیجے میں وہ گہرا دراڑ پڑے گا جسے حکومت بھر نہیں سکے گی۔
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کی حساسیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے سکیورٹی امور پر توجہ کریں۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا معدنیات اور دیگر ایشیوز کے حوالے سے گلگت بلتستان کی تمام جماعتوں، حقوق کے لیے جاری تنظیموں، ایکشن کمیٹی اور انجمنوں کے ساتھ ملکر تحریک چلائی جائے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری و چیئرمین بقیہ اللہ مرکزی کنونشن سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کی نیشنل پریس کلب آمد۔نومنتخب صدر اظہر جتوئی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین افضل بٹ کو وفد کے ہمراہ انٹرا پارٹی الیکشن کا دعوت نامہ دیا اور انتخابی عمل کی مانیٹرنگ اور شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی ۔
بعد ازاں محترم ناصرعباس شیرازی نے مختلف میڈیا چینلز کو انٹرویوز بھی دئے ۔وفد میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، رکن شوری عالی علامہ عبدالخالق اسدی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی بھی شامل تھے۔انشاللہ 3 روزہ مرکزی کنونشن 18 اپریل سے شروع ہو گا اور 20 اپریل کو انتخابی عمل تکمیل پائے گا۔