Ahsan Mashadi

Ahsan Mashadi

weku natomiast pierwej usma|onymi pieczarkami z przenn. Pszeniczn do piecyka. I naci pietruszki, powikszajc póB pory na optymistycznie lukratywny kolor. http://vitamineforharet.eu - http://vitaminizakosa.eu
Website URL: http://max-penis.eu Email: This email address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر ناجائز کینالز کے خلاف اس وقت سندھ کی تمام سیاسی، مذہبی اور قوم پرست قیادت ایک پیج پر ہیں اور سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ سندھو دریا کے پانی پر ڈاکہ ہمیں کسی طور پر بھی قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی اختلافات کے باوجود دیگر جماعتوں کے سیاسی قائدین ہم سب کیلئے قابل احترام ہیں۔ ہم سب کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ احترام و اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں ضلع کے سیاسی و قبائلی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ضلع صدر مقبول احمد لاشاری کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کے رہنماء میڑ کی صورت میں آئے علامہ مقصود علی ڈومکی و دیگر معززین نے فریقین کو گلے ملوا کر شیر و شکر کر دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جیکب آباد کے ممتاز قبائلی اور سیاسی شخصیات سردار ذوالفقار خان سر کی استاد انتظار چھلگری، میر لیاقت علی خان لاشاری، سردار عمر دراز خان بھنگر، سردار صدام حسین برڑو، مقبول احمد لاشاری، محبوب علی خان سومرو، کامریڈ جمال جوش برڑو اور ٹھل تعلقہ کی سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے ضلعے میں سیاسی کشیدگی کم کرنے اور اختلافات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جیکب آباد ہم سب کا گھر ہے اور اس میں ہم نے آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ احترام و اخوت اور بھائی چارے کے ساتھ رہنا ہے۔ فریقین میں کشیدگی کا خاتمہ خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ پر ناجائز کینالز کے خلاف اس وقت سندھ کی تمام سیاسی، مذہبی اور قوم پرست قیادت ایک پیج پر ہیں اور سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ سندھو دریا کے پانی پر ڈاکہ ہمیں کسی طور پر بھی قبول نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی نے قومی اسمبلی میں سندھ کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے نئے متنازعہ کینالز کے خلاف بھرپور موقف دیا ہے۔ ان کینالز کے منسوخ ہونے تک سندھ کے عوام کی جدوجہد جاری رہے گی اور جدوجہد کے اس مرحلے پر ہمارے درمیان اختلافات کسی طور پر بھی مناسب نہیں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین میں دانا، بردبار اور بڑا ظرف رکھنے والے رہنماء موجود ہیں جو معاملے کو صبر برداشت اور خوش اسلوبی سے حل کریں گے۔ اس موقع پر موجود رہنماؤں نے کہا کہ سائیں جی ایم سید، شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سب کے لئے خصوصاً سندھ کے عوام کے لئے قابل احترام شخصیات ہیں۔ سیاسی و نظریاتی اختلافات کے باوجود ہر سیاسی کارکن ان کا دل سے احترام کرتا ہے۔

وحدت نیوز(کراچی) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت کراچی کی شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ ملین مارچ“ کا انعقاد کیا گیا، لاکھوں کی تعداد میں کراچی کے عوام، علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی و تمام طبقات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مرد و خواتین ایمانی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنی فیملی کے ہمراہ جوق درجوق ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں شریک ہوئے۔ یکجہتی غزہ مارچ میں مرکزی خطاب حافظ نعیم الرحمٰن نے کیا۔

 جبکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ سید حسن ظفرنقوی،  چیئرمین القدس اتحاد المسلمین شیخ مروان ابو العاص، حماس کے ترجمان و غزہ کے رہائشی ڈاکٹر زوہیر ناجی، امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ، امیر کراچی منعم ظفر خان، نائب امیر کراچی سیف الدین ایڈوکیٹ، سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی، اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے ناظم آبش صدیقی، جماعت اسلامی کراچی اقلیتی ونگ کے رہنما یونس سوہن ایڈوکیٹ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا کہ غزہ کے معصوم بچوں کے خون نے دنیا بھرکے مسلمانوں میں یکجہتی پیدا کی ہے، سامراج کی کوشش ہے کہ امت مسلمہ کی یکجہتی میں دراڑ ڈالی جائے، دنیا کی کوئی طاقت امت مسلمہ میں انتشار پیدا نہیں کر سکتی، شہید اسماعیل ہنیہ ، شہیدیحییٰ سنواراور شہید حسن نصراللہ نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے تحریک مقاومت میں نئی روح پھونکی ہے،پاکستان کے عوام کو اہل غزہ کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ جماعت اسلامی وہ جماعت ہے، جو اول روز سے بیت المقدس اور اہل غزہ کے ساتھ ہے، ہمارا فلسطینی بھائیوں سے ایمانی رشتہ ہے۔

اس عوامی اجتماع میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن، علامہ حیات عباس نجفی، ظہیر حیدر زیدی، سمیت کارکنان اور ایم ڈبلیوایم خواتین وِنگ نے بھرپور انداز میں شرکت کی، امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے ایم ڈبلیوایم قائدین کی آمد پر شُکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے  ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا اصل سہارا نہ صرف اس کے ہتھیار ہیں، بلکہ وہ دولت ہے جو ہم اپنی خریداری سے انہیں دیتے ہیں۔ وہ مصنوعات جو ہم روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں، وہ کمپنیاں جو اسرائیل کی معیشت کو مضبوط بناتی ہیں، دراصل انہی کے ذریعے فلسطینیوں پر ظلم کیا جاتا ہے۔

ہمیں چاہیے کہ ہم ہر اس چیز کا بائیکاٹ کریں جو اسرائیل یا اس کے حمایتی اداروں سے منسلک ہے۔ چاہے وہ کھانے پینے کی اشیاء ہوں، یا مشہور برانڈز ہمیں ان سب سے دستبردار ہونا ہوگا تاکہ دنیا کو یہ پیغام دے سکیں کہ ہم ظلم کے ساتھ نہیں، مظلوم کے ساتھ ہیں۔یہ بائیکاٹ صرف ایک معاشی جنگ نہیں، بلکہ ضمیر کی آواز ہے۔ ہم بائیکاٹ کریں گے، آواز اٹھائیں گے، اور جب تک انصاف نہیں ملتا، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا دستوری اجلاس جامعۃ الرضا بارہ کہو اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس کی صدارت مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی، جس میں تمام صوبائی صدور سمیت مرکزی کابینہ کے عہدے داران نے شرکت کی، اجلاس میں شعبے کی کارکرگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لئے اہم فیصلہ جات بھی کئے گئے۔

اجلاس کے اختتام پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی درندگی جاری ہے، انسانیت سوز حملوں میں پوری دنیا نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، صہیونی سفاکیت سے غزہ کا آخری ورکنگ ہسپتال بھی تباہ ہو چکا ہے، انتہائی شرمناک بات ہے کہ نام نہاد مسلم حکمران الٹا غاصب ریاست کی سہولت کاری کر رہے ہیں، اسرائیل غزہ میں شب و روز آگ و بارود کی بارش کر رہا ہے جس میں درجنوں معصوم شہری قتل ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ پارہ چنار میں چھ ماہ گزرنے کے باوجود راستے نہیں کھل سکے، لاکھوں افراد کٹھن محاصرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جن کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، صوبائی و وفاقی حکومت سمیت سیکورٹی فراہم کرنے والے ریاستی ادارے اب تک راستے کھلوانے میں بے بس اور ناکام رہے ہیں، ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی زندگیوں کا تحفظ اور اشیاء خوردونوش فراہم کرے۔

وحدت نیوز(جعفرآباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع جعفر آباد کے گاؤں میر سیف اللہ خان وزیرانی ڈومکی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف قبائلی و سماجی شخصیات سے ملاقات کی، جن میں میر حبیب اللہ وزیرانی، مور خان ڈومکی، نصیب اللہ ڈومکی اور معروف صحافی نظیر احمد سمیت دیگر معززین شامل تھے۔

علامہ ڈومکی نے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی کیفیت نے عوام کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ تاجر، کسان اور زمیندار مکمل طور پر عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی زرعی معیشت کو جان بوجھ کر تباہی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ "کسان کی سونے جیسی گندم رل رہی ہے، کسان کو اس کی محنت کا صلہ نہیں مل رہا، جبکہ کھاد، زرعی ادویات اور پیٹرول کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔"انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زراعت کے شعبے کو سہارا دیا جائے تاکہ ملک کی غذائی خود کفالت قائم رہ سکے۔

تعلیم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ڈومکی نے سندھ اور بلوچستان میں تعلیمی نظام کی زبوں حالی پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا: "نقل کا ناسور تعلیمی ڈھانچے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ میٹرک اور ایف اے پاس نوجوان اردو میں چند سطریں لکھنے سے قاصر ہیں، جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔" اس موقع پر حاجی شاہ مراد ڈومکی گلبہار ٹالانی رحمدل خان ان کے ہمراہ تھے۔

 علامہ مقصود علی ڈومکی نے جیکب آباد کے مقامی شادی ہال میں شاہد علی ٹالانی کی دعوت ولیمہ میں بھی شرکت کی اور دلہا کو نکاح کے مبارک بندھن میں بندھنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے نکاح کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: "یہ ایک مقدس اور پاکیزہ رشتہ ہے جو کئی نئے رشتوں کو جنم دیتا ہے، بیوی اور شوہر۔ والدین اولاد و دیگر مقدس رشتے نکاح سے وجود میں آتے ہیں۔ اور شریعتِ مقدس نے انسان کو نکاح اور شریک حیات کے انتخاب میں مکمل اختیار دیا ہے۔"اس موقع چیئرمین میونسپل کمیٹی میر غلام عباس خان جکھرانی سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے ضلع صدر مقبول احمد لاشاری و دیگر سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم مظلوم پاکستانی عوام کے لئے آواز بلند کرنے والی جماعت ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل سیاسی جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے حالیہ مسائل، وفاقی حکومت کی مائنز اینڈ منرل پالیسی اور معدنیات پر قبضہ گیری کے خلاف تحریک تحفظ آئین پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بی این پی رہنماء ساجد ترین، پشتونخوا میپ کے عبدالرحیم زیارتوال، بی این پی رہنماء آغا حسن بلوچ، پی ٹی آئی رہنماء داؤد شاہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ اور قومی و بین الاقوامی سطح پر ہمیشہ مظلوموں کی حمایت اور ظالموں کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے پاراچنار میں جاری مظالم کے خلاف ملک گھیر دھرنے دیئے گئے۔ کراچی میں حکومت اور انتظامیہ نے دھرنوں پر لاٹھی چارج کرکے مظلوم عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی۔ تاہم آج بھی ہم تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جماعتوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخر تک ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل جماعتوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

Page 51 of 2708

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree