
Ahsan Mashadi
وحدت نیوز(کوئٹہ)مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون کے میں برادران شیر داغ کے سربراہوں کی آمد۔برادران شیر داغ کے سربراہان محترم حاجی عنایت، محترم بوستان، محترمآغائی قربانی ، محترم کربلائی جان علی، محترم آغائی جعفری،محترم جناب سلطان، محترم جمعہ خان، محترم غلام نبی ، محترم عنایت ، محترم بابے عاشور ، محترم کربلائی عوض علی کونسلر ، محترم کربلائی غلام نے اپنے اپنے چندہ برادران کی نمائندگی میں مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 40 سید عباس آغا و نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 262 جعفر علی جعفری کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا اور ہر قسم کی تعاون یقین دہانی کی۔
وحدت نیوز(اصفہان) ایم ڈبلیو ایم شعبہ اصفہان کی مجلس شورای کے ممبران کی اہم میٹنگ کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق2فروری بروز جمعہ نماز خانہ حکیمیہ ہاسٹل میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفھان کی مجلس شورای کے ممبران کی ایک اہم نشست منعقد ہوئی۔ اس نشست میں شعبہ کے مربوط مسائل زیر بحث رہے اور نئی کابینہ کی تشکیل کے لئے مشاورت کی گئی۔اس کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفھان کے مسئول برادر سید محسن رضا نقوی نے تمام شورای ممبران کی پیش نھادات اور مشوروں کو سراہا اور شرکت کرنے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کی صدارت صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ اصفہان نے کی۔نشست کا اختتام دعائیہ کلمات سے کیا گیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے سابق وزیر اعظم اور بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ محترمہ کے نکاح کے حوالے سے خلاف قرآن وشریعت عدالتی فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے پاکستان کی عدالتی تاریخ کا بدترین فیصلہ قرار دے دیا۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے xایکس اکاؤنٹ سے قرآن شریعت کے مطابق اس بدترین عدالتی فیصلے کی دھجیاں اڑا کررکھ دی ہیںجسے پوری قوم کی جانب سے جرات مندانہ اور مدلل موقف قرار دیا جارہا ہے اور دیگرتمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے بھی علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اتباءو پیروی کرتے ہوئے قوانین الہیٰ سے متصادم اس فیصلے کے خلاف آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے ۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا مکمل پیغام درج ذیل ہے ۔
انا للہ وانا الیہ راجعون
قانون و انصاف کے نام پر اخلاقی ، سیاسی، سماجی اقدار اور شرعی احکامات کی جس انداز میں تضحیک کی جا رہی ہے پاکستان کی تاریخ میں اس کی کوئی مثال موجود نہیں۔انا کی تسکین کے لیے کسی خاندان کی عزت کو پامال کرنا کہاں کا انصاف ہے ؟ شرعی احکامات کی من پسند توضیح کرنے والوں کی دنیا و آخرت میں رسوائی ہے۔۔عدلیہ کا باوقار تشخص اس کے منصفانہ فیصلوں سے مشروط ہے۔اگر عدالتوں کے فیصلوں میں انصاف کی بجائے سفاکیت جھلکتی رہی تو عوام کا اس نظام سے اعتماد مکمل طور پر اٹھ جائے گا۔
اَلنَّبِىُّ اَوْلٰى بِالْمُؤْمِنِيْنَ مِنْ اَنْفُسِهِـمْ. سورہ احزاب ایت 6
،،نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسلمانوں کی جانوں کے ان سے زیادہ مالک ہیں،،
دین اسلام میں نکاح کی تنسیخ کا اختیار صرف نبی کریم ختمی مرتبت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حاصل ہے۔ شرائط کے قواعد و ضوابط کےمطابق کیا جانے والا نکاح جج کے فیصلے سے منسوخ نہیں ہو سکتا۔جج کے پاس ایسے زوجہ اور شوہر کو جدا کرنے کا کوئی اختیار نہیں جو شرعی نکاح کے بعد راضی خوشی رہ رہے ہوں۔عورت نے خود تسلیم کیا ہو کہ عدت کی مدت پوری کرنے کے بعد نکاح ہوا تو پھر جج کے فیصلے کی کوئی اخلاقی، قانونی اور شرعی حیثیت باقی نہیں رہتی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے جج کے حکم کے باوجود ملاقات نہ کروانے پر چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ ناصر عباس جعفری اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
عدالت عالیہ اسلام آباد میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) علامہ ناصر عباس جعفری نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کی درخواست دائر کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کی۔
ٹرائل کورٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل رولز کے مطابق ملاقات کی اجازت دی تھی۔
اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے ٹرائل جج کے حکم کے باوجود علامہ ناصر عباس کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی۔
چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے ملاقات نہ کرانے جائے پر عدالت عالیہ اسلام آباد میں درخواست دائر کی تھی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کیا ہے۔
عدالت نے ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کی ڈائریکشن کے ساتھ درخواست نمٹادی اور کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ٹرائل کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کا پابند ہے۔