The Latest

وحدت نیوز (مظفرآباد) علامہ سید تصور حسین جوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر نے صوبیدار (ر) سید منیر حسین کاظمی کو مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر مہاجرین مقیم پاکستان وینگ کا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ریاستی دفتر مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر میں صوبیدار (ر)  سید منیر حسین کاظمی نے علامہ جوادی کو مہاجرین جموں کشمیر مقیم پاکستان کے مسائل سے آگاہ کیا۔

جس پرعلامہ جوادی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری جماعت مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد کشمیر کا با قاعدہ تنظیمی سیٹ اپ قائم ہو۔ مہاجرین مقیم پاکستان کے اندر اس مقصد کے لیے آپکو ذمہ داری دیتے ہیں کے آپ تنظیم سازی کے لیے  بطور کوارڈینیٹر تنظیم سازی کریں ۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) علامہ سید تصور حسین جوادی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سے ان کی رہائش گاہ پر سید وقار حسین کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم ویلی ،سید طفیل حسین کاظمی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم ویلی کی  ملاقات۔

اس ملاقات میں اہم سیاسی،قومی و ملی امور زیر بحث آئے اور فیصلہ کیاگیا کہ مجلس وحدت مسلمین ضلع نیلم ویلی اپر نیلم اور لوئر نیلم دونوں حلقوں سے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اس سلسلے میں امیدواران اپنی درخواستیں مقررہ تاریخ کے اندر پارلیمانی بورڈ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے پاس جمع کروادیں گے۔اس موقع پر سید فدا حسین نقوی سیکرٹری تنظیم سازی مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے رہبرِ کبیر ،بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ علمی کانفرنس سے خطاب کیا۔

 امام خمینی کی نظر میں اتحاد اسلامی اور اس کے فوائد کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ قرآن کریم نے امت مسلمہ کو اللہ تعالیٰ کی رسی کے گرد متحد ہونے کا حکم دیا ہے مگر عرب اور مسلمان حکمران اللہ کی رسی کو چھوڑ کر شیطان کی رسی کے گرد جمع ہوگئے ہیں۔ اسی لئے وہ 39 ممالک کا اتحاد بنا کر وہ شیطان بزرگ امریکہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد تلواروں کا ناچ کرتے ہیں۔ یہی سبب ہے کہ جب کشمیر کے مظلوم مسلمان امت مسلمہ کو اپنی مدد کے لئے بلاتے ہیں اس وقت یہ عرب حکمران مودی کے یار نظر آتے ہیں۔

علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اتحاد وہ مقدس ہے جو اللہ کی رسی کے گرد ہو مگر آج اللہ کی رسی کو چھوڑ کر شیطان کی رسی کے گرد جمع ہونے والے عرب حکمران غزہ اور فلسطینی عرب سنی مسلمانوں کے قتل عام پر کیوں خاموش ہیں۔ آج فلسطین کے اھل سنت عرب مسلمانوں کے قتل عام پر شیعہ اور سنی عوام ان کے حق میں بول رہے تھے مگر 39 ملکی نام نہاد اسلامی اتحاد اس وقت یمن کے مسلمانوں پر بمباری میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ آج مسئلہ ایران اور سعودی عرب کا نہیں شیعہ اور سنی کا مسئلہ نہیں بلکہ حق و باطل کا مسئلہ ہے۔ ہر غیرت مند مسلمان فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر بے ضمیر مسلمان اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کھڑا ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی 32 ویں برسی کی مناسبت سے کلچرل قونصلر سفارت جمہوری اسلامی ایران اسلام آباد ، البصیرہ ٹرسٹ اور جماعت اہل حرم کے باہمی اشتراک سے خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران راولپنڈی میں حضرت امام خمینی اور اتحاد امت اسلامی کے عنوان سے ایک سمینار منعقد ہوا ۔

سیمینار کی صدارت عزت مآب سید محمد علی حسینی سفیر محترم جمہوری اسلامی ایران نے کی اس سمینار میں علمائے کرام، شعراء وادباء کے علاوہ راولپنڈی اسلام آباد کی علمی ، سیاسی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے مولانا ظہیر الحسن کربلائی اور اے بی جعفری نے شرکت کی جس پر پروگرام کےمیزبان ثقافتی قونصلر جناب احسان خزاعی نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد کا شکریہ ادا کیا اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لیے خصوصی طور پر شرکاء سمینار سے دعائے صحت کی اپیل بھی کی۔

اس سمینار میں ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ثاقب اکبر ،علامہ شفاء نجفی ،علامہ انیس الحسنین ، علامہ حیدر علوی کے علاوہ منہاج القرآن اور جماعت اسلامی کے وفود نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین سولجربازار یونٹ ضلع جنوبی کراچی کی جانب سے مسجد و عزا خانہ ابو طالبؑ سولجر بازار میں ہفتہ وار درس کا سلسلہ جاری ہے ۔ اس ہفتہ ’مقبوضہ فلسطین کی حالیہ صورتحال‘ کے موضوع پر فکری نشست منعقد کی گئی ۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ معرکہ سیف القدس نے فلسطین کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے ۔ گیارہ روزہ جنگ میں اسرائیل امریکہ سے جنگ بندی کے لئے بھیک مانگنے پر مجبور ہوگیا ۔ فلسطینی ظاہری طور پر کمزور ہے مگر انہوں نے ایسی طاقت کا مقابلہ کیا جس کی پشت پناہی عالمی طاقتیں کرتی ہیں .اسرائیل کا حالیہ حملہ قدس شریف کو یہودیانہ کے لئے تھا ۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل شیخ جراح کا علاقہ خالی کروانا چاہتا تھا۔فلسطینی اپنے حق کے لئے کھڑے ہوئے اور پوری دنیا میں ان کے لئے حمایت سامنے آئی. فلسطینیوں نے کامیاب جدو جہدسے ثابت کردیا کہ مزاحمت میں عزت،وقار اور کامیابی ہے ۔ اس سے پہلے بیت المقدس کے علاقے سے اسرائیل کے خلاف مزاحمت نہیں ہوتی تھی،مگر اب اس علاقے سے بھی اسرائیل کو جواب دیا جارہا ہے. فلسطینیوں نے حالیہ جنگ میں تین ہزار میزائل مارے۔ہر میزائل کو روکنے کےلئے اسرائیل کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار ڈالر کا خرچہ ہوا ۔ پانچ سو راکٹ اسرائیل میں گر ے ۔ اسرائیل کے فوجی مارے گئے ۔ اسرائیل اگر اپنے وجود اور رقبہ کو بڑھا نہیں سکتا تو یوں سمجھے کہ وہ ذلت و زوال کی جانب گامزن ہے جبکہ اب عالم یہ ہے کہ گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھنے والا اسرائیل اپنے گرد دیواریں بنانے پر مجبور ہے۔ اسرائیل چند سو مزاحمت کرنے والے نوجوانوں کے سامنے تسلیم ہوگیا ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی حیثیت علاقہ میں ایک جواری جیسی ہے ،جو اسرائیل کو بچانے کے لئے ایک کے بعد ایک چال چلتا ہے ۔ داعش اسرائیل کو سہارا دینے کے لئے بنائی گئی۔گریٹر اسرائیل کے لئے عراق ،شام اور لبنان کو دو دو حصوں میں تقسیم کرنا  اور ان چھ ٹکڑوں میں اسرائیل کو مزید پھیلانا چاہتے تھے،مگر عالمی اسلامی مزاحمت نے داعش کا پروجیکٹ فیل کردیا ۔ امریکہ سینچری ڈیل کے ذریعہ یہ تاثر دینا چاہتا تھا کہ ہم نے اسرائیل کو جتوادیا ہے اوراس ذریعے سے فلسطین کے مسئلہ کو دبانا چاہتا تھا ۔ مگر ڈیل آف سینچری ناکام ہوگئی اور ٹرمپ کے ساتھ سینچری ڈیل بھی غرق ہوگئی ۔ نیا امریکی صدر جوبائیڈن سینچری ڈیل پر بات کرنے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہے ۔ فلسطینی اپنے حق واپسی کا مطالبہ کررہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین کی کامیابی عالم اسلام کی کامیابی ہے۔فلسطینیوں کو مضبوط بنانے میں امام خمینی، رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور شہید سردار سلیمانی کا بنیادی کردار ہے ۔ شہید سلیمانی کو فلسطینیوں نے شہید قدس قرار دیا ۔ غزہ جو کہ ایک ایسی جگہ ہے کہ جہاں غذائی اجناس بھی پہنچانا بہت مشکل ہے ،وہاں پر شہید سلیمانی نے اسلحہ پہنچایا اور فلسطینیوں کو اسرائیل سے لڑنے کے لئے ٹیکنالوجی فراہم کی ۔ اس سے پہلے فلسطین کا مسئلہ 1979سے قبل ختم ہوچکا تھا ۔ عرب ممالک کی شکست در شکست کے بعد اسرائیل فلسطین پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوچکا تھا ،مگر انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی کی کوششوں سے یہ مسئلہ پھر سے اجاگر ہوا ۔ امام خمینی نے انقلاب کے بعد اسرائیلی سفارتخانہ بند کردیا ۔ جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیا ۔ فلسطینی مجاہدین کی ہر طرح سے مدد کی اور فلسطین کے مسئلہ کو ایک عالمی تحریک بنایا ۔ امام خمینی جانتے تھے کہ اسرائیل کو محض فلسطین تک محدود رہنے کےلئے مسلط نہیں کیا گیا ہے بلکہ اسرائیل عالم اسلام پر قبضہ چاہتا ہے ۔ اسی لئے امام خمینی نے شروع سے اسرائیل کے خلاف جدوجہد شروع کی ۔ 1980 میں فلسطینیوں کے لیڈر یاسر عرفات نے امام خمینی سے ملاقات کی تو کہا کہ ہمارے حقیقی وارث آپ ہیں ۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ امام علیؑ کے قول کہ ظالم کے دشمن اور مظلوم کے مددگار بن کر رہو کے تحت فلسطینیوں کےلئے آواز اٹھانا ہم سب کی شرعی ذمہ داری ہے ۔ نشست کے اختتام پر شہدائے سانحہ امام بارگاہ علی رضاؑ،شہدائے سانحہ جڑانوالہ اور شہدائے فلسطین کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس سے پہلے برادر شہریار مہدی نے امام زمانہؑ کی شان میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن ایاز بلوچ سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر ان سے تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔اس موقع پر ایاز بلوچ نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو اپنے والد بشیر احمد بلوچ کی لکھی ہوئی کتاب میر کمبرئے داستان سبزیں سگار کا تحفہ پیش کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کرپشن فری پاکستان ضروری ہے۔ حکمرانوں کے بلند و بالا دعوؤں کے باوجود کرپشن فری پاکستان ابھی تک ایک خواب ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایاز بلوچ نے کہا کہ ہم کرپشن کے خاتمے کی کوششیں کر رہے ہیں مگر اس سلسلے میں محکمہ انٹی کرپشن کے پاس مطلوبہ وسائل اور اختیارات کی کمی ہے۔ بد قسمتی سے کرپشن معاشرے کی رگوں میں سرایت کر چکی ہے۔اس موقع پر ایاز بلوچ نے علامہ مقصود علی ڈومکی کو کتاب کا تحفہ دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں کتاب کے مطالعے کی عادت علم و شعور کی ترقی کا باعث ہے۔

وحدت نیوز(مظفرآباد) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی جوادی سے چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل سید شبیر حسین بخاری اور وائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل علامہ سید فرید عباس نقوی کی الگ الگ ملاقاتیں۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے علامہ تصور حسین جوادی کو پارٹی اتحاد کی دعوت دی اور کہا کہ اگر ہم مل کے الیکشن میں حصہ لیں تواس میں اجتماعی مفاد ہوگا ۔ہم مل کر الیکشن لڑیں گے تو ہمیں کامیابی نصیب ہوگی۔علامہ فرید عباس نقوی نے علامہ جوادی کے رہائش گاہ پر جبکہ سید شبیر حسین بخاری نے وحدت ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔

باہمی ملاقات میں سیکرٹری یاسیات مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر سید ذوالفقار علی نقوی ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر سید رضی عباس سبزواری بھی موجود تھے۔ان الگ الگ ملاقاتوں کے دوران علامہ سید تصور جوادی نے دونوں رہنماؤں سے کہا کہ وہ اپنی جماعت کے اندر دوستوں اور مرکز سےبات کرنے کے بعد آپ کو اس سلسلے میں بتا سکیں گے کہ ہمارا اتحاد ہوگا تو کن بنیادوں پہ ہوگا  کیسے ہوگا ہمارا واضح مو قف ہے کہ جماعتوں کے درمیان اتحاد اصول و ضابطے کی بنیاد پہ ہوسکتا ہے۔

وحدت نیوز(شگر) مجلس وحدت مسلمین ضلع شگر کے زیر اہتمام وحدت آفس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے تعاون سے خواتین کے لئے ""دور حاضر میں خواتین کی ذمہ داریاں"" کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا ۔اس سیمینار میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین و پارلیمانی سیکریٹری فار ویمن ڈیویلپمنٹ محترمہ کنیز فاطمہ علی نے خصوصی شرکت کی۔

سیمینار میں شعبہ خواتین کے عہدے دار خواتین کے علاوہ دیگر خواتین نے بھی بھرپور حصہ لیا۔محترمہ نجمہ مریم سبحانی سیکریٹری جنرل شعبہ خواتین ضلع نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جبکہ محترمہ سکینہ ، محترمہ حکیمہ اور سیمینار کی مہمان خصوصی ممبر اسمبلی محترمہ کنیز فاطمہ علی نے سیمینار کے مذکورہ عنوان کے تناظر میں خواتین کی ذمہ داریوں پر مفصل روشنی ڈالی ۔ضلعی سیکریٹری جنرل شیخ اشرف حسین شگری نے بھی اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔

محترمہ کنیز فاطمہ نے ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین کی طرف سے تنظیمی فعالیت اور کارکردگیوں کو سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شگر میں خواتین کو درپیش مشکلات کے حل اور انہیں معاشرے میں بہتر مقام دینے کے لئے تعاون کا یقین دلایا۔سیمینار کے آخر میں ممبر اسمبلی کے سامنے چند مطالبات پیش کئے ، جنہیں پارلیمانی سیکریٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ نے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدام کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان معاشرے کے لئے ناسور بن چکا ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے۔ انسداد منشیات کے اداروں کے باوجود ملک کے طول وعرض میں منشیات کا آزادانہ بیوپار لمحہ فکریہ ہے۔ حکومت منشیات کی روک تھام کو یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ آئیس کے نشے میں مبتلا افراد معاشرے کی بربادی کا سبب بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے با شعور افراد سیاسی مذہبی جماعتیں اور علماء و دانشور حضرات نوجوان نسل کی درست سمت میں رہنمائی کریں تاکہ وہ تعلیم و تربیت کے ذریعے معاشرے کے لئے سود مند ثابت ہوں۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال دین اسلام کی نظر میں حرام اور گناہ ہے۔ بلکہ مذاہب عالم میں منشیات اور شراب کی مذمّت کی گئی ہے۔ منشیات فروش انسانیت کے دشمن ہیں ان کے خلاف ریاست سخت کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ انسدادِ منشیات کے اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر بناتے ہوئے اس معاشرتی ناسور کو مکمل ختم کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام اپنے خطبات میں معاشرتی مسائل پر عوام کی رہنمائی کریں اور منشیات کے خاتمے کے لئے منشیات کے نقصانات سے عوام خصوصاً نوجوان نسل کو آگاہ کریں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آیت اللہ العظمٰی امام خمینی کی 32ویں برسی کے مناسبت سے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کے اس عظیم قائد کی ہیبت آج بھی طاغوت و استعمار کے ایوانوں میں لرزہ پیدا کر دیتی ہیں۔امام خمینی ایسی بابصیرت اور حکیمانہ شخصیت کے مالک تھے جنہوں نے دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے اسلام دشمنوں کے چہروں کو سب کے سامنے بے نقاب کیا۔وہ عالم اسلام کے دشمن امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کی شرانگیزیوں کے خلاف آخری دم تک ڈٹے رہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ امام خمینی مسلم امہ کی بقا کو باہمی اتحاد و اخوت سے مشروط سمجھتے تھے۔انہوں نے اپنی ساری زندگی عالم اسلام کو ایک دوسرے کے قریب کرنے کی جدوجہد میں بسر کی۔عالمی استکباری و استعماری قوتیں آج بھی امت مسلمہ کے درمیان منافرت پھیلانے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی فلسطین و کشمیر سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے سخت ترین حامی رہے۔اسرائیل سمیت دنیا بھر کے غاصبوں کے خلاف ان کا موقف ہمیشہ شدید اور اٹل تھا۔

 انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کی ناپاک جسارت پر سلمان رشدی ملعون کے قتل کا فتویٰ دینے والی یہ وہ واحد شخصیت تھے جنہوں نے عالمی تعلقات کی پرواہ کیے بغیر اپنے عمل سے یہ ثابت کیا کہ حرمت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں۔امام خمینی نے اپنی قوم کو عالمی اقتصادی پابندیوں کی پرواہ کیے بغیر خود کفالت کا درس دیا۔ یہی وجہ کہ آج ایرانی قوم زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ امام خمینی جیسے رہنما صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree