The Latest

امریکہ میں گستاخانہ فلم ،کے ایک ہفتے بعد ہی فرانس کے میگزین نے گستاخانہ خاکے شائع کئے تو اب جرمن میگزین ٹائٹانک ایک ایسی ہی گستاخانہ جسارت کی تیاری کرہا ہے جس میں جس میں جرمنی کت سابق صدر کی بیوی اس گستاخانہ حرکت کا حصہ بنے جاری ہے ذیل میں جرمن ڈی ڈبلیو یا ڈائے چولئے اردو سائٹ کی ایک خبر اسی سلسلے میں ملاحضہ کریں

......................................................................................................................................................................

جرمن جریدے ’ٹائیٹینک‘ کے اکتوبر کے شمارے کا سر ورق ایک بڑی تصوپر پر مشتمل ہے، جس میں ایک باریش شخص کو ایک ہاتھ سے ایک خنجر لہراتے دکھایا گیا ہے جبکہ دوسرے سے اُس نے سابق جرمن صدر کرسٹیان وولف کی اہلیہ بیٹینا وولف کو تھام رکھا ہے۔ اس کے نیچے درج عبارت یہ تاثر دیتی نظر آتی ہے کہ گویا بیٹینا وولف پیغمر اسلام سے متعلق بننے والی متنازعہ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس طرح کا سرورق بہت سے مسلمان ملکوں میں مغربی دُنیا کے خلاف جاری ہنگاموں کو مزید ہوا دینے کا باعث نہیں بنے گا، اس جریدے کے چیف ایڈیٹر لیو فشر نے ڈوئچے ویلے کو بتایا:’’نہیں مجھے ایسا نہیں لگتا۔ میرے خیال میں تو یہ اُلٹا عرب دنیا میں حالات کو تھوڑا سا ٹھنڈا کرنے کا باعث بنے گا۔ مَیں نے خود بھی قرآن کئی مرتبہ پڑھا ہے اور مجھے ایک بھی ایسی عبارت یا سورۃ نظر نہیں آئی، جو اس طرح کے سرورق کی ممانعت کرتی ہو۔ قرآن بیٹینا وولف کا مذاق اڑانے کی ممانعت نہیں کرتا۔ اور یہ بات مَیں ہر اُس مسلمان کو سمجھاؤں گا، جو اس بابت مجھ سے کوئی سوال کرےگا۔‘‘
جریدے Titanic کے چیف ایڈیٹر لیو فشر

لیو فشر کے خیال میں بیٹینا وولف اپنی نئی کتاب کی تشہیر کے لیے ہر حربہ استعمال کرنا چاہیں گی، یہاں تک کہ وہ کسی اسلام مخالف فلم میں بھی کام کرنے پر تیار ہو جائیں گی اور یہ کہ اس سرورق کے ذریعے وہ اسی نکتے کو اجاگر کرنا چاہتے ہیں۔

لیو فشر نے رواں ہفتے بدھ کو فرانسیسی جریدے ’چارلی ہیبڈو‘ میں شائع ہونے والے پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت کا بھی یہ کہہ کر دفاع کیا کہ مسلم دنیا میں جاری ’جنونی ہنگاموں‘ پر یہی درست رد عمل ہے۔ جمعرات کو سینکڑوں مسلمانوں نے تہران میں واقع فرانسیسی سفارت خانے پر حملہ کیا اور محض پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی ہی ان مظاہرین کو سفارت خانے پر دھاوا بولنے سے روک سکی۔ آج جمعے کو مزید احتجاجی مظاہروں کے قوی امکان کے پیش نظر فرانس ہی نہیں جرمنی نے بھی متعدد ملکوں میں اپنے سفارتی مشنوں کے لیے حفاظتی انتظامات زیادہ سخت کر دیے ہیں۔

جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹر ویلے نے ’ٹائیٹینک‘ کے اسلام ایڈیشن کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں ایسے مزید اقدامات سے پرہیز کرنے پر زور دیا، جو انتہا پسند مسلمانوں کو مزید اشتعال دلانے کا باعث بنیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ’اظہار رائے کی آزادی اس بات کی آزادی نہیں ہے کہ آپ دیگر مذاہب کے پیروکاروں کی توہین کریں یا اُنہیں گالی دیں‘۔
جولائی میں اس جریدے نے پاپائے روم کو اپنے سرورق کا موضوع بنایا تھا

ڈوئچے ویلے کے ساتھ ایک گفتگو میں آئینی تحفظ کے جرمن محکمے کے صدر ہنس گیورگ ماسن نے بھی خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر متنازعہ فلم کی جرمنی میں نمائش ہوئی یا پیغمبر اسلام کے خاکے جرمن اخبارات میں شائع ہوئے تو نہ صرف جرمنی کے اندر پُر تشدد واقعات خارج از امکان نہیں ہیں بلکہ بیرونی دنیا میں جرمن مراکز کو بھی خطرہ ہے۔

جرمن جریدے ’ٹائیٹینک‘ کے مدیر اعلیٰ لیو فشر کے مطابق اس طرح خود پر سنسر شپ عائد کرنا بے فائدہ ہے کیونکہ احتجاجی مظاہرے کرنے والے ہمیشہ کوئی نہ کوئی بہانہ تلاش کر ہی لیں گے۔ بظاہر یہی لگتا ہے کہ ’ٹائیٹنک‘ کے منتظمین اپنے جریدے کی فروخت بڑھانے کے لیے ایک ایسے موضوع کا سہارا لے رہے ہیں، جو آج کل ہر شخص کی زبان پر ہے۔ اس سال جولائی میں اس جریدے کے ٹائیٹل پر پاپائے روم کی تصویر شائع ہوئی تھی اور اُس ایڈیشن کی ستر فیصد زیادہ کاپیاں فروخت ہوئی تھیں۔ نہ صرف کئی ایک کیتھولک مسیحیوں کو اس ٹائیٹل پر اعتراض تھا بلکہ پاپائے روم کی جانب سے بھی اس جریدے کے خلاف عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔

وہین آمیز فلم کے خلاف دنیابھر میں احتجاج جاری ہے۔عرب لیگ توہین مذہب کے خلاف قانون سازی کے لیے عالمی کنونشن بلائے گی۔امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیرضروری سفر سے روک دیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان میں اپنے شہریوں کونقل وحرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی ہے۔امریکی شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں عوامی مقامات پرجاتے وقت خاص طور پر احتیاط برتیں۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل اعرابی کا کہنا ہے توہین مذہب کے خلاف عالمی سطح پرقانون سازی ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عرب ممالک سمیت دنیا بھر میں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج فطری امر ہے۔کابل میں طلبا سمیت سیکڑوں افرادنے امریکا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین کا کہنا تھااگر دوبارہ ایسی فلم بنائی گئی تو افغانستان میں امریکی سفیر کو نشانہ بنایاجائے گا۔عراقی شہر کربلا میں ہزاروں افراد نے احتجاجی جلوس نکالا اورامریکاسے فلم بنانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔جمعے کو گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہروں کے موقع پرمسلم ممالک میں جرمن سفارت خانے بند رہیں گے۔

mwm.chrsاسلام آباد میں اقلیتی برادر ی اور مختلف مسلم مکاتب فکر کی مشترکہ ریلی اے کے فضل حق روڈ سے نکلی جو ڈی چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ایم ڈبلیوایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری کی قیادت میں مجلس وحدت کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی جبکہ مجلس وحدت راوالپنڈی کے سیکرٹری مسرور نقوی اور مرکزی آفس کا عملہ بھی موجود تھا ،

mwmwomanlhrمجلسِ وحدت لاہور شعبہ خواتین کی طرف سے گستاخانِ رسول کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا ، ریلی گورنر ہاؤس کے سامنے سے شروع ہوئی لاہور بھر سے کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی ،ریلی کا آغاز لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے ہوا ، خواتین نے مختلف بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر توہین ِ رسالت کے مرتکب امریکی پادری اور امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے ، خواتین سے خطاب میں مولانا ابوزر مہدوی نے فرمایا کہ ہم اپنے رسول کی توہین برداشت نہیں کر سکتے ، امریکہ دیکھ لے کہ مسلمان متحد ہیں ، امریکہ اپنے خرید کردو میڈیا اور حکومت کے ذور سے اس احتجاج کا رُخ نہیں موڑ سکتا ، ہم وقت کے یذید کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے ، شہید رضا تقوی جیسے جوان ہمارا فخر ہیں ۔

نعروں کی گونج میں خواتین پریس کلب کی جانب بڑھتی رہیں، شملہ پیاڑی سے پہلے امریکن قونصلیٹ کی حفاظت کے لئے لگے ہوئے کنٹینرز کے سامنے بھر پور نعرے لگائے گئے ، مردہ باد امریکہ ، مردہ باد اسرائیل ۔ ڈاؤن ود یو ایس اے کے نعروں سے علاقہ گونج اُٹھا

mwmpressaminمجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رحمن ملک کے پاس اگر چند کالعدم مذہبی تنظیموں کی طرف سے یوم عشق رسول کے موقع پر جلاؤ گھیراؤ کرنے کے ثبوت ہیں تو وہ انھیں منظر عام پر لائیں۔ صرف الزامات لگانے ہی کافی نہیں ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بطور وزیر داخلہ ان کی یہ ذمہ داری تھی کہ اگر کوئی کالعدم مذہبی یا سیاسی جماعت ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہے

mwm.quttaسید علی رضا تقوی کی شہادت کی ذمہ دار امریکہ نواز حکومت اور انتظامیہ ہے، پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے
تحفظ ناموس رسالت ہمارا جزو ایمان ہے ، حکومت پاکستان امریکہ کے خلاف اقوام متحدہ میں بھر پور انداز میں آواز بلندکرے 
کوئٹہ ( وحدت نیوز)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے نکالی جانے والی تحفظ ناموس ریلی میں شامل پر امن مظاہرین پر ہونے والی وحشیانہ فائرنگ  پولیس گردی کی بد ترین مثال ہے ، ایم ڈبلیو ایم کوتہ کے ضلعہ دفتر سے جاری ہونے والی ایک بیان میں انہوں نے امریکہ نواز انتظامیہ کے اس طرز عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سید علی رضا تقوی کی شہاد ت کی ذمہ دار امریکہ نواز انتظامیہ اور پولیس ہے ، اس لیے متعلقہ پولیس افسران اور اہلکاروں کے فی الفور معطل کر کے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے ، علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ حکومت توہین آمیز فلم بنانے پر احتجاجاً امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیتی ، لیکن نااہل حکمرانوں نے رسول اکرمۖکی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف پرامن مظاہرہ کرنے والوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا کر امریکی غلامی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ہمارا جزو ایمان ہے ، کوئی بھی غیرت مند مسلمان نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا ، اس لیے اس توہین آمیز فلم کے خلاف پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک میں رد عمل کا اظہار ایک فطری عمل ہے، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوامی جذبات کو کچلنے کی بجائے ملی غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے امریکہ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں ، انہوں نے کہا  کہ پاکستانی حکمرانوں کو دینی اقدار کے تحفظ کا احساس ہے تو انہیں اس اس اہم ایشو کو اقوام متحدہ میں اٹھا کر امریکہ کو امت مسلمہ سے معافی مانگنے پر مجبور کرنا چاہیے

mwm.dikhanڈیرہ اسماعیل خان میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام یا رسول اللہ ریلی
 ڈیرہ اسمٰعیل خان (وحدت نیوز) پہاڑ پورڈیرہ اسمٰعیل خان میں تحفظ ناموس رسالت ریلی جامعہ مسجد حضرت امام سجاد  سے نکالی گئی جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری فلاح و بہبود و تنظیم سازی محمد ناصر جعفری و دیگر علمائے کرام مولانا فدا حسین شاہ اور مولانا  زاہد جعفری نے کی ۔ ریلی میں شریک سینکڑوں مظاہرین نے ناموسِ رسالتۖ پر ہر زہ سرائی کر نے والے ملعون ٹیری جونز اور شیطان بزرگ امریکہ کے خلاف نعرہ بازی کی اور شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ، احتجاجی ریلی مرکزی بازار سے گزرتی ہوئی جب لاری اڈا پہنچی وہاں اس نے ایک جلسے کی شکل اختیار کر لی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد ناصر جعفری نے امت مسلمہ سے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ رہنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی دسترخوانوں پر  پلنے والے مسلمان حکمرانوں کے ضمیر کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے ، امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم  بنا کر ملت اسلامیہ کی غیرت کو للکار گیا  امریکہ کو اس کی ناپاک جسارت کا بھر پور جواب دینے کی ضرورت ہے،ریلی کے اختتام پر امریکی پرچم نذرِ آتش کیا اور دعائے خیر سے ریلی کا اختتام ہوا۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وفاقی حکومت ایک چھٹی کر کے اپنا دامن نہیں چھڑاسکتی، حکومت فی الفورملک میں موجود امریکی گماشتوں کو ملک بدر کرے۔
 جنوبی پنجاب کے شہر کہروڑ پکا میں بھی یوم عشق رسول کے موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کی جانب سے گستاخ رسول امریکی پادری کے خلاف ریلیاں نکالیں گئیں اور احتجاجی مظاہرہ کیا، ریلی بعد از نماز جمعتہ المبارک جامع مسجد جعفریہ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو کہ مختلف راستوں سے ہوئی امام بارگاہ شیعہ اثنا عشری پر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت معروف مذہبی و سماجی رہنما سید اصغر علی رضوی نے کی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران فوری طور پر اپنے اپنے ملکوں سے امریکی سفارت خانے بند کر کے امریکی سفیروں کو ملک بدر کرے اور امریکہ سے تمام اسلامی ممالک سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کریں، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ احتجاج کا سلسہ اس وقت تک جاری رکھاجائے جائے گا جب تک ملعون یہودی پرڈویوسر کو گرفتار کر کے سزائے موت نہیں دی جاتی اور اس توہین آمیز فلم کو یو ٹیوب سمیت تمام ویب سائیٹس سے مکمل طور پر ہٹا دیا جائے۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے کہا کہ گستاخ نبی کے خلاف پُر امن ریلی نکالنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور ان ریلیوں پر پولیس گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں۔یوم عشق رسول ۖکے موقع پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح کبیروالامیں بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر یوم احتجاج منایا گیا، اس موقع پر مظاہرین نے ملتان روڈ کو مکمل طوربلاک کردیااور امریکہ و اسرائیل کے کلاف شدید نعرے بازی اور جھنڈے نذرآتش کیے، مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین خانیوال کے ضلعی سیکرٹری جنرل
 انصر عباس ، علامہ عابد حسین، عدیل زیدی سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام کا کہنا تھا کہ  گستاخ نبی کے خلاف پُر امن ریلی نکالنا ہر مسلمان کا فرض ہے اور ان ریلیوں پر پولیس گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں، کراچی اور لاہور میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی ریلیوں پر کی جانے والی انتظامیہ کی پُرتشددکاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور شہیدناموس رسالت سید علی رضا تقوی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے ماتھے پر گولی کھا کر پاکستان میں شیعیت کا سر فخر سے بلند کردیا۔
کبیروالا،جنوبی پنجاب،احتجاجی مظاہرہ،گستاخ رسول کے خلاف،کراچی کے واقعات کی مذمت،سید علی رضا تقوی کو خراج عقیدت پیش

یوم عشق رسول اللہ مجلس وحدت ملتان کی ریلی

mwm.multanگستاخ نبی امریکی پادری کے خلاف یوم عشق رسول کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور قائد وحدت علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر پورے ملک کی طرح ملتان میں بھی لبیک یا رسول اللہ ریلی نکالی گئی، ریلی دربارحضرت شاہ شمس تبریز سے شروع ہوئی اور ر علی چوک، دولت گیٹ چوک اورحسین آگاہی بازار ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر پہنچی، ریلی میں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی، ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی،مرکزی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین یافث نوید ہاشمی علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ سید سلطان احمد نقوی،علامہ احمد عباس گردیزی، علامہ محمد حسین مہدوی، علامہ مجاہد عباس گردیزی، مولانا عمران ظفر، مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم ظفر عباس شمسی، مخدوم حسن رضا مشہدی سمیت دیگر رہنمائوں نے کی۔
ریلی میں شریک ہزاروں افراد نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اور ملعون امریکی پادری کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ آج پاکستان کی غیور عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مسلمان ایک ہیں ، گستاخ رسول کی سزا صرف اور صرف سزائے موت ہے ، اُنہوں نے کہا کہ ہم امریکی سفارتکاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ جلد از جلد پاکستان کے دفع ہوجائیں ورنہ پاکستان اُن کے لیے قبرستان بن جائے گا۔
دیگر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ آج جس طرح پورے پاکستان کے عوام یکجا ور متحد ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم امریکیوں سے سخت نفرت کرتی ہے، اُنہوں نے مزید کہا کہ یہودی کبھی بھی اسلام اور مسلمانوں کے خیر خواہ نہیں اُنہیں جب بھی موقع ملا اُنہوں نے اسلام کے خلاف زہر اُگلا یہی وجہ ہے کہ کبھی قرآن مجید کی بے حرمتی کی جاتی ہے تو کبھی گستاخانہ خاکے بنائے جاتے ہیں ، دشمن نے ہماری خاموشی سے ناجائز فائدہ اُٹھایا اور ہمارے نبی کی شان میں گستاخانہ فلم بنا ڈالی لیکن اب ان یہودیوں ایسا سبق سکھائیں گے کہ پھر کبھی اسلام کے خلاف کوئی سازش نہ کر سکیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree