The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد ) بلوچستان کے ضلع بولان میں عیدمنانے جانے والے مزدوروں کا بہیمانہ قتل شرمناک فعل ہے ، اس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے ، ہماری سول اور ملٹری لیڈر شپ شتر مرغ کی مانند منہ زمین میں دے کہ یہ نہ سمجھیں کہ پاکستان کا استحکام ، پاکستان کی اسا س ، پاکستان کا وجود ، یایہ لوگ خود ان سفاک دہشت گردوں سے محفوظ ہیں ۔اتنے خون خرابے کے بعد پاکستان کے تمام بااختیار اداروں کے ذمہ داروں کو ہوش میں آجانا چاہیئے ۔ پروکسی وار پروکسی وار کا راگ الاپنے والے بتائیں بلوچستان کے سہرا میں شہید ہو نے والے یہ بیگناہ مزدورکن ممالک کی پروکسی وار کے نتیجے میں مارے گئے ؟ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے وحدت ہاؤس جاری اپنے مذمتی بیان میں کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان سمیت پو رے پاکستان میں کہیں بھی فرقہ واریت نہیں ہے ، بلکہ یہ ایک منظم دہشت گردی ہے ، جس کا مقصد پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ایک سکیورٹی اسٹیٹ قرار دلوانا ہے ، کبھی یہ درندہ صفت دہشت گرد مذہب کے نام پر بیگناہوں کا قتل عام کر تے ہیں تو کبھی زبان کو بنیاد بنا کر سر تن سے جدا کیئے جاتے ہیں ، پاکستان میں درندگی کی وہ مثالیں قائم کی گئیں ہیں جن کی نظیر تاریخ بشریت میں کم ہی ملتی ہیں ، جس قدر بربر یت کا مظاہرہ یہ دہشت گرد کر رہے ہیں ہمارے ، فوجی اور سول ادارے انہیں اس قدر ہی چھوٹ فراہم کر ہے ہیں ۔ غریب عوام کے ٹیکس پر پلنے والی فوجی اور سول لیڈر شپ کا کام صرف ملک کی تباہی اوربربادی کا تماشہ دیکھنا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی ٹاک شوز میں آکر پاکستان میں جاری دہشت گردی کو دو پڑوسی ممالک کی پروکسی وار کا ٹائٹل دینے والے اینکر پرسنزاور نام نہاد سیاسی رہنماء پاکستانی قوم کو بتائیں کہ بلوچستان کے سہرا میں شہید ہو نے والے یہ بیگناہ 15مزدورکن پڑوسی ممالک کی پروکسی وار کے نتیجے میں مارے گئے ؟دہشت گردوں کی شناخت کے باوجود ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ کر نا انتہائی افسوسناک پہلو ہے ، ایسا محصوص ہو تا ہے کہ اس ملک کو دہشت گردوں کے ہاتھوں ٹھیکے پہ دے دیا گیا ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کی مذمت اور دہشت گردوں کو بے نقاب کیا ہے ہم یہ کام دینی وظیفہ سمجھ کر انجام دیتے رہیں گے ، کیوں کے ہم ہر مظلوم کے حامی اور ہر ظالم کے دشمن ہیں ۔
وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے چلاس میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سکیورٹی اداروں کے اعلٰی افسران پر حملے، جس میں ایس پی دیامر سمیت پاکستان آرمی کے ایک کرنل اور کیپٹن کے علاوہ دیگر دو سپاہیوں کی شہادتوں پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چلاس میں وطن عزیز پاکستان کے سکیورٹی اداروں کے اعلٰی افسران پر بہیمانہ حملہ اور شہادتیں دراصل پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے اور وطن عزیز کے حساس اداروں کے افسران کا قتل ناقابل برداشت جرم ہے، یہ قتل بھی گذشتہ سانحات پر سرد مہری اور دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دینے کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ افسوسناک سانحات میں ہم چیخ چیخ کر پاکستان آرمی سے بھی مطالبہ کرتے رہے کہ ان دہشت گردوں اور قاتلوں کا گھیرا تنگ کیا جائے لیکن افسوس ایسا نہیں ہوا۔ سکیورٹی ادارے سانحہ چلاس، سانحہ کوہستان، سانحہ بابوسر اور سانحہ نانگا پربت کے مجرمین پر ہاتھ ڈالنے میں خوف محسوس کرتے رہے بلکہ دہشت گردوں کی پشت پناہی حکومت کی طرف سے ہوتی رہی، نتیجہ میں آج یہ دہشت گرد اتنے جری ہوگئے ہیں کہ پاکستان آرمی کے افسران کو بھی خون میں نہلایا جا رہا ہے۔
ایم ڈبلیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردو ٹولہ امریکہ اور اسرائیل کا زرخرید غلام ہے اور ان کا یہ اقدام وطن عزیز کے سکیورٹی اداروں کو تباہ کرنے کی امریکی سازش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب بھی میں سکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وطن عزیز کے حساس علاقوں بالخصوص گلگت بلتستان سے امریکی تنظیموں کو نکال باہر کریں تو آدھا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ علامہ آغا علی رضوی کا مزید کہنا تھا کہ جب تک دہشت گردوں کے خلاف کمر توڑ آپریشن کرکے امریکی ڈالروں پر پلنے والے دہشت گردوں اور تکفیری ٹولوں، اسلام و پاکستان کے دشمنوں کا قلع قمع نہیں کیا جاتا نہ پاکستان آرمی محفوظ رہے گی اور نہ پاکستان۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سکیورٹی اداروں میں موجود کالی بھیڑیوں کو الگ کریں اور تمام ادارے اور عوام مل کر دہشت گردوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) نے علامہ مظہر حسین کاظمی اور علامہ احمد اقبال رضوی کو اپنی کابینہ میں شامل کرلیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی مرکزی کابینہ کا اجلاس رات گئے اسلام آباد میں جاری رہا، جس میں علامہ احمد اقبال رضوی شعبہ تربیت جبکہ علامہ مظہر حسین کاظمی شعبہ تعلیم کے مسئول بنا دیئے گئے۔
اجلاس میں علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ اعجاز حسین بہشتی، علامہ ابوذر مہدوی، ناصر عباس شیرازی، علی مہدی، علامہ مبارک موسوی، علامہ مظہر حسین کاظمی اور علامہ احمد اقبال رضوی ۔ ملک اقرار حسین سمیت دیگر کابینہ کے ممبران شریک تھے۔
مرکزی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ برسی قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کا اسلام آباد میں منعقد ہونے والا ملک گیر اجتماع 25 اگست کے بجائے آٹھ ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں، جو برسی کے امور کو دیکھیں گی۔ اجلاس میں گذشتہ ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا گیا۔
وحدت نیوز ( خیر پور) ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں کی طرح ضلع خیر پور کے مختلف علاقوں میں بھی رہبر کبیر امام خمینی (ر ہ) کے فرمان پر آزادی القدس ریلی نکالی گئی، مجلس وحدت مسلمین ضلع خیر پور کے زیر اہتمام جامع مسجد حیدری تا خیر پور پریس کلب تک مرکزی ریلی ضلعی سیکریٹری جنرل آغامنور حسین جعفری کی قیادت میں نکالی گئی ۔اس ریلی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ، آصغریہ آرگنائزنشن اور شیعہ علماء کونسل بھی شریک تھیں، پریس کلب پہنچ کر ریلی نے جلسے کی صورت اختیار کر لی جس میں مولانا نشان حیدر ساجدی ، مولانا اسد اقبال ، سیدجمن شاہ اور وکیل امداد نے خطاب کیا۔
جب کہ رانی پور ، ٹھری میرواہ ، اور دیگر علاقوں میں بھی القدس ریلیا ں نکالی گئیں جن میں ظہیر عباس ، فقیر محمد شیخ ، زولفقار ہاجانو، شبیر احمد چانڈیو ، مولانا احسان رجائی ، ضمیر حسین سومرو، فدا حسین سولنگی ، استاد غلام اصغر، مالانا بنی بخش دانش اور زوار عبدالستار نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مرد ، بزرگ اور بچے ریلی میں شریک تھے ،شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد ، اور القدس لنا کے نعرے درج تھے۔ریلی کے اختتام پر شرکاء ریلی نے امریکہ اور اسرائیل کے پرچم بھی نذر آتش بھی کیئے ۔
وحدت نیوز ( بدین) ملک بھر کی طرح بدین کی تحصیل ماتلی میں بھی رہبر کبیر امام خمینی (ر ہ) کے فرمان پر آزادی القدس ریلی نکالی گئی، مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین یونٹ ماتلی کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ نکالی گئی جو کہ مرکزی بازار میں جا کر جلسہ کی صورت میں اختتام پذیر ہو ئی، شرکاء ریلی سے مولانا غلام شبیر قانیو، مولانا عابد علی فیضی او ر مولانا نقی حیدری نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مرد ، بزرگ اور بچے ریلی میں شریک تھے ،شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد ، اور القدس لنا کے نعرے درج تھے۔
وحدت نیوز ( ٹھٹھہ) ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ کے علاقے سجاول اور ڈرو میں بھی رہبر کبیر امام خمینی (ر ہ) کے فرمان پر آزادی القدس ریلیاں نکالی گئیں ، مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ یونٹ سجاول کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ ریلی نکالی گئی جس میں سیکریٹری جنرل مظفر لغاری اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل فرحت کھوسو نے خطاب کیا ۔ ان موقع پر بڑی تعداد میں مرد ، بزرگ اور بچے ریلی میں شریک تھے ،
شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ اور اسرائیل مردہ باد ، اور القدس لنا کے نعرے درج تھے۔
جبکہ ایک اور ریلی مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ یونٹ ڈرو اور اصغریہ آرگنازیشن کے زیر اہتمام نکالی گئی ۔
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ایک اخباری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان بلتستان ڈویژن 27 رمضان مورخہ 6 اگست بروز منگل کو علامہ عارف حسین الحسینی کی 25ویں اور پاکستان کے معروف عالم دین علامہ آغا علی الموسوی کی پہلی برسی کی مناسبت ایک عظیم الشان مجلس ترحیم کا انعقاد کرنے جا رہی ہے۔ مجلس ترحیم 27 رمضان المبارک کو مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن کے ڈویژنل سیکرٹریٹ میں ہوگی۔ جس میں علامہ آغا علی الموسوی کے فرزند ارجمند علامہ آغا مظاہر حسین موسوی، علامہ آغا علی رضوی اور دیگر علمائے کرام کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے کارکنان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کے ممبران شریک ہونگے۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ملک بھر میں شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی 25ویں برسی منائی گئی لاہور میں منعقدہ برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ دشمن نے آج کے دن ایک جلیل قدر عالم اور اتحاد بین الملمین کے داعی کو ہم سے چھین کر مطمئن ہوگئے تھے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب ہو گئے ہیں لیکن اس شہید پرور قوم نے اپنے محبوب قائد کے وہ زریں اصول یعنی اتحاد بین المسلمین،حب الوطنی،اور شیطان وقت امریکہ و اسرائیل کے کیخلاف جدوجہد کو پہلے سے بھی زیادہ تیز کر کے ان کے شیطانی ارادوں کو خاک میں ملا دیا۔
برسی کے تقریب میں کارکنوں کی کثر تعداد شریک تھے علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ استعماری قوتیں مقامی ضمیر فروشوں کے مدد سے قیام پاکستان سے اب تک محب وطن قیادت کو برداشت نہیں کیا چاہے وہ بانی پاکستان بابائے قوم محمد علی جناح ہو شہید لیاقت علی خان تاریخ اس بات کی گواہی دے گی کہ اس ملک میں وطن فروشوں کا دور دورا رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اب پاکستان کے غیور ملت ایسے غداروں کو بے نقاب کر کے ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے دن رات ایک کیے سرگرم عمل ہیں شہید عارف حسین الحسینی کے یہ پیروکاران ہمیشہ سے میدان میں حاضر ہیں اور رہیں گے کیونکہ شہید قائد کا یہ فرمان بھی تھا اور اس پر ہمارا عقیدہ بھی ہیں کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے جو ہماری ماوُں نے ہمیں دودھ میں پلایا ہے۔شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے حوالے سے پورے ملک سمیت پنجاب بھر میں بھی تقریبات منعقد ہوئے ضلع شیخوپورہ،قصور۔سیالکوٹ،ناروال۔گوجرانوالہ فیصل آباد،جھنگ،چینوٹ،بھکر،سرگودہا،ڈیرہ غازی خان،رحیم یار خان،اور ننکانہ صاحب میں بھی تقریبات منعقد ہوئے یاد رہے مرکزی برسی کا اجتماع 25اگست کو اسلا�آباد منعقد ہو گا۔
وحدت نیوز ( ٹنڈو محمد خان) خمینی بت شکن کے فرمان پر لبیک کہتے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزشن ٹنڈو محمد خان کی جانب سے مشترکہ طور پر القدس ریلی جامع مسجد علی (ع) سے نکالی گئی جو کہ پریس کلب پر جا کر اختتام پذیر ہو ئی۔ریلی کی قیادت ضلعی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین برادر محب علی بھٹو نے کی ، جبکہ ضلعی سیکریٹری تبلیغات مولانا محمد بخش غدیری،اور آئی ایس او کے صدر علی رضا نے خطاب کیا ۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء اور امام جمعہ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے بیان میں ماہ مبارک رمضان کی برکات اور فیوضات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ماہ رمضان انسانیت کی تعمیر میں اہم رول ادا کرتاہے ۔ماہ رمضان میں جرائم کافی حد تک کم ہو جاتے ہیں ۔اور انسانی زندگی میں آرام و سکون فردی اور اجتماعی حوالے سے پیدا ہوجاتا ہے ۔انسانی زندگی کے ہر شعبے میں اخلاق کی ضرورت کا انکار نہیں کیا جا سکتا اور ماہ رمضان اخلاق کی تعمیر کیلئے سب سے زیادہ مناسب موقع ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اخلاقی اقدار کی پامالی سے قوم و ملت میں انتشار و نفرات اور دوریاں پیدا ہو جاتی ہے اور اجتماعی معاملات بگاؤ کا شکار ہو جاتی ہیں،خصوصاً سیاسی و اجتماعی اخلاق سے معاشرے میں باہمی اعتماد و یکجہتی کوفروغ ملتا ہے اور باہمی تفاہم سے اختلافات بھی ختم ہو جاتی ہے۔
ان کا مذید کہنا تھا کہ رسول اللہ حضرت محمد ﷺکے فرمان کے مطابق انکی رسالت کا اصل مقصد اخلاق کی تکمیل ہے ۔خدا کرے کہ مسلمان اس مقد س مہینے میں اسلام کے زریں اصولوں پر عمل کر کے اپنی دنیا و آخرت کیلئے سامان فراہم کریں