The Latest
وحدت نیوز (حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے رہنما وں مولانا امداد نسیمی ،عالم کربلائی نے مسیحی برادری کے رہنما عمران جوزف ،پادر ی ڈاکٹر ڈینل فیاض اوررہنماوں کے ساتھ حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ، کراچی اورملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردی کا بازار گرم ہے ہم کس ظلم پر روائیں ابھی پورے ملک میں دہشت گرد جہاں جاتے ہیں عوام کو بھیڑ بکریوں اور مولی گاجر کی طرح ٹکڑ ے ٹکڑے کر کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کرتے ہیں اور حکومتی ادارے مذاکرات کی لولی پاپ منہ میں لیے تماشائی بنے ہوئے ہیں کون سا ظلم ان سے چھپا ہے اور کونسے دہشت گرد ان سے چھپے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ابھی ہمارے ملک پاکستان آرمی کے جنرلوں کے جنازے دفنائے بھی کب تھے کہ کراچی میں امام بارگاہ حسینی پر بم دھماکہ کئے گئے اور پشاور کی مسجد انو پر دھماکہ کئے گئے جن دھماکوں سے انسانی جسموں کے ٹکڑے کر دئیے گئے ابھی ملک ان جوانوں کے غم سے نکلا ہی تھا کہ مسیحی اور محب وطن برادری پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئیے گئے پورے ملک میں فضا سوگوار بنا دی آخر ان کا قصور کیا ہے؟ ملک کے ساتھ سچائی اپنے مذہب سے سچائی آخر ابھی بھی حکومتی ادارے ٹال مٹول کر کے ان تمام مظالم پر پر دہ ڈالنے اور بیرونی قوتوں کی طرف اشارے کر رہے ہیں آخر یہ دشمنوں ہر مرتبہ جرم قبول کرتے ہیں پھر ان کے خلاف حکومت کاروائی کیوں نہیں کرتی ۔ مجلس وحدت مسلمین کسی لشکر یا کسی سپاہ کا مقابلہ نہیں کرتی بلکہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بین الاقوامی دہشت گرد اور وطن عزیز میں دہشت گردی کرنے والوں اور وطن کو توڑنے اور محب وطنوں پر ظلم ڈھالنے والوں کے خلا ف ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان آرمی کے جر نیلوں پشاور ، کراچی اور مسیحی برادری کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے اور مسیحی برادری کے چرچ تعمیر کروایا جائے زخمیوں کا بہتر سے بہتر علاج کروائیں۔اس موقعی پر مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما مولانا اللہ بچایو ناصری اورعاصم مرزا بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز ( لاہور ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں کا مسیحی برادری سے سانحہ پشاور پر اظہار یکجہتی کیلئے لاہور سینٹ فرانسس چرچ لاہور کا دورہ ،مسیحی رہنماوُں سے ملاقات اور طالبان کی ظالمانہ کاروائیوں کیخلاف مشترکہ پریس کانفرنس کی پریس کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں سید ناصر عباس شیرازی مرکزی سیکرٹری سیاسیات، علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی سیکرٹری تربیت، علامہ حسنین عارف مرکزی رہنماء،شیخ عمران علی ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاہور، سید حسین زیدی سیکرٹری سیاسیات لاہور، سید ابوالحسن نقوی ضلعی رہنماء لاہور، اور مسیحی برادری کے رہنما فادر جوزف سنٹ فرانسس چرچ ،ڈاکٹر پرویز اقبال چیئرمین مسیحا پارٹی،خالد بشیر سیکرٹری سنٹ فرانسس چرچ اوردیگر مسیحی رہنماوُں نے خطاب کیا۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کہا کہمجلس وحدت مسلمین پاکستان پشاور کے المناک سانحے میں جان بحق ہونے والے مسیحی بھائیوں کے لواحقین اور مسیحی برادی کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ آج یہ ہماراوفد پشاور کے المناک سانحے پر اظہارِ ہمدردی اور اظہارِ افسوس کیلئے اپنے مسیحی بھائیوں کے پاس حاضر ہواہے۔ اسلام مساوات اور رواداری کا دین ہے اور بلاجواز قتل و غارت گری اور فسادات اسلامی تعلیمات کے برعکس اور شیطانی قوتوں کا شاخسانہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ افواج پاکستان اور عوام الناس کے قاتلوں کی سزا آئین پاکستان اور اسلامی قانون کے مطابق موت ہے لہٰذا ان کو اس آئین کے تحت سزا دی جائے اور دہشت گردی کے اڈوں پنجاب ، خیبر پختونخواہ اور جہاں جہاں ان کے ٹھکانے ہیں فوراً ٹارگٹڈ آپریش کیا جائے۔ دہشت گردی کے خاتمے کا حل فوج ، حکومت، عدلیہ اور ریاستی ادارے و دیگر تمام سیاسی و مذہبی پارٹیاں عوام کے ساتھ ملکر دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہوں تاکہ ان چند مٹھی بھر دہشت گردوں کا مادرِ وطن سے صفایا کیاجا سکے۔ اللہ کی آخری کتاب قرآن مجید کا واضح حکم ہے کہ جس نے ایک انسان کو قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا۔ ہمارے مذہب میں اسلامی سرزمین پر تمام ادیان و مذاہب کو آزادی کے ساتھ زندگی گذارنے کا حق حاصل ہے۔ اور کسی بھی بے گناہ کا قتل چاہے وہ جس مذہب سے بھی تعلق رکھتا ہو حرام ہے۔ سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ شیعہ مرجعیت اور علماء پہلے ہی اسلامی ممالک میں خود کش حملے کو حرام قرار دے چکے ہیں اور اسی سلسلے میں ہم سنی اتحاد کونسل کے مفتیان کے حالیہ فتوے کو بروقت قرار دیتے ہوئے اس کی مکمل تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ ہم اپنے مسیحی بھائیوں کے دہشت گردی کے حوالے سے ہر احتجاج کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔
پریس کانفرنس سے فادر جوزف سنٹ فرانسس چرچ لاہور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کیخلاف آپریشن ناگزیر ہو چکا ہے معصوم شہریوں کے قاتلوں سے مذاکرات کی باتیں کرنے والے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کا کام کر رہے ہیں ہم مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کا شکر گذار ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ ہمدردی کیلئے یہاں تشریف لائے اور ہمیں آج یہ محسوس ہوا کہ جتنا دکھ ہمیں ہیں اس کا احساس ہمارے مسلمان بھائیوں کو بھی ہیں ہم سب کو پاکستان کی مضبوطی کیلئے ان ظالم درندوں کے خلاف متحد ہو کر ان کو شکست دینا ہو گا بصورت دیگر یہ ناسور ملکی سالمیت کو بھی محفوظ نہیں رکھیں گے۔
وحدت نیوز (مانٹرنگ ڈیسک ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا سانحہ کوہاٹی گیٹ پشاور کے حوالے سے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ مفسد فی الارض کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے پہلے ہمیں طے کرنا ہوگا کہ کیا یہ طالبان سوسائٹی کے پرامن شہری ہیں یا دہشتگرد ہیں ، اگر یہ دہشتگرد ہیں تو کیا دہشتگردوں کے ساتھ نرم لہجے میں بات ہونی چاہیے؟پوری سیاسی لیڈرشپ بیٹھ کر مذاکرات کے نام پر ان کے مقابل میں سلینڈر کرے؟وہ شرائط پر شرائط بیان کریں وہ منفی پیغامات دیں وہ آپ کو لاشیں بھیجیں ،آپ پر حملے کریں آپ کے ملک کا امیج پوری دنیا میں تباہ وبرباد کر یں۔
یہ مفسد فی الارض ہیں اور سوسائٹی کے ناسور ہیں ،یہ درندے ہیں انکا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے،ہمارے حکمرانوں نے جو اے پی سی کی ہے وہ اے پی سی حقیقت میں دہشتگردوں سامنے سلینڈر تھا،موجودہ لیڈرشپ امن کے زمانے کی لیڈر شب تو ہوسکتی ہے لیکن بحرانی زمانے کی لیڈرشپ نہیں ہوسکتی ۔
دیکھئے ہمارے سامنے سری لنکا کی مثال موجود ہے ،وہاں تامل ٹائیگرز کیخلاف آپریشن ہوا اور کیا انہیں ختم نہیں کیا گیا؟انڈیا کے اندر سیکھوں کی وجہ جو بے چینی تھا اسے ختم کیا گیا،ایران کے اندر انقلاب کے بعد بدامنی اور بغاوت تھی اسے وہاں کی لیڈرشب اور عوام نے ملکر ختم کردیا ۔۔مجاہدین خلق ۔پاکستان میں بھی یہ کام ہوسکتا ہے شرط یہ ہے کہ ہماری لیڈرشپ دلیر،شجاع،بہادر ہو ،حکیم ہو مدبر ہو وطن کی مصلحتوں کو سمجھنے والی ہو ۔
وحدت نیوز ( کراچی )نوحہ خواں ، قصیدہ خواں اور ماتمی دستے ترویج عزادری میں اولین کردار ادا کر تے ہیں اور ذکر اہل بیت علیہم السلام کو شاعری ، قصیدہ خوانی اور نوحہ خوانی کے ذریعے نشر کر نے والوں پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہو تی ہیں ،درست عقائد و واقعات کا نقل کیا جانا انتہائی مہم ہے ، ایک شعر انسان کا عقیدہ سنوار بھی سکتا ہے ، اور بگاڑ بھی ،ماتمی دستے ایک زنجیر کی مانند ہو نے چائیں جس کی کڑیاں ایک دوسرے سے مشترک ہو ، ایک کڑی بھی دوسرے سے جدا نہ ہو ۔
ان خیالات کا اظہار نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای برائے شام آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی نے مرکزی تنظیم عزاء ماتمی انجمنوں کی فیڈریشن کے اراکین سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید شفقت شیرازی اورعلامہ علی انور جعفری بھی موجود تھے ، جبکہ مترجم کے فرائض مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے انجام دیئے ، مرکزی تنظیم عزاء کے وفد کی قیادت سیکریٹری جنرل سید سلمان مجتبیٰ نقوی کر رہے تھے ، جب کے کراچی کی بیشتر ماتمی انجمنوں کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔ آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کا کہنا تھا کہ شعراء ، نوحہ خواں ، منقبت وقصیدہ خواں دراصل وارث سنت جناب زینب سلام اللہ علیہاہیں ، واقعہ کربلا کے بعد اسکی تشہیر اور تبلیغ کا جو عظیم کام جناب زینب سلام اللہ علیہ نے انجام دیا وہی کام آج صاحبان ممبر ادا کر رہے ہیں ، ہماری کوشش ہو نی چاہیئے کہ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کی اشاعت میں ایسے اشعار کا انتخاب کریں جس سے اہل بیت اطہار علیہم السلام مظلوم ثابت ہو نہ کہ ملذوم ، مظلوم اور ملذوم دو الگ الگ صفات ہیں ، مظلوم یعنی جس پر ظلم کیا گیا ہو اورملذوم یعنی جس نے ظلم کو قبول کیا ہو ، ناؤذباللہ ہمارے اہل بیت اطہار علیہم السلام نے کسی بھی دور میں ظلم کو قبول نہیں کیا ، بلکہ انہوں نے ظلم کا ہمیشہ مقابلہ کیا اور جب جابر حکمران اپنی سازشوں میں نامراد ہو تے تو ان پر ظلم و ستم کا اجراء کر تے ۔
ان کا کہنا تھا کہ اکثر و بیشتر دیکھنے میں آتا ہے کہ شعراء سامعین کو رلانے اور داد حاصل کر نے کہ لئے ایسے خود ساختہ اشعار کا سہارا لیتے ہیں کہ جونہ تو حقیقت سے قریب تر ہو تے ہیں بلکہ بعض اوقات باؤذباللہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی اہانت کا باعث بھی بن جاتے ہیں ، ہمیں اس جانب توجہ کر نے کی ضرورت ہے کہ کہیں ہمارے اشعار سامعین کے عقائد کی بربادی کا سبب تو نہیں بن رہے ۔شعراء اپنی شاعری میں اہل بیت علیہم السلام کی مظلومیت اور مصائب کے ساتھ ان کی شجاعت ، شہامت، دلیری اور استقامت کے پہلو کو بھی مدِ نظر رکھا کریں ۔ عزاداری سید الشہدائعلیہم السلام کے مبلغین کا مقام و منزلت بارگاہ جناب فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہ میں محفوظ ہے ۔
وحدت نیوز ( کراچی ) نماز کو دین اسلام میں کافر اور مسلمان میں تفریق کی نشانی قرار دیا گیا ہے ، عبادات خدا وند متعال میں نماز ممتاز حیثیت کی حامل ہے ، سماجی ، معاشی ، اور سیاسی مشکلات سے نجات کے لئے ہمیں خدا ئے بزرگ و برتر سے قرب کی ضرورت ہے ، جس کا بہترین وسیلہ نماز ہے ، روزہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کی حفاظت پر معمور الٰہی جوان کسی لمحہ نماز سے غافل نہیں ہو تے ، اگر کسی طاقت نے استعماری سازشوں کو عالم اسلام میں ذلت ورسوائی سے دوچار کیا ہے وہ لفت خداوندی اور تائید امام زمان عج ہے ۔
ان خیالات کااظہار نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای برائے شام آیت اللہ مجتبیٰ حسینی نے مسجد خیر العمل انچولی میں نماز مغربین کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے مترجم کے فرائض انجام دیئے ، جبکہ نمازیوں کی بڑی تعداد خطا ب سننے کے لئے موجود تھی ، آیت اللہ مجتبیٰ حسینی کا کہنا تھا کہ کسی بھی محاذ پر دشمن کو شکست دینے کے لئے سامان حرب سے زیادہ تقویٰ الہٰی اور تقرب الہٰی معنی رکھتا ہے ، اور نماز تقرب الہٰی کے حصو ل کا بہترین زریعہ ہے ،آج دشمنان اسلام اگر خوف ذدہ ہیں تو ہمارے جوانوں کی مسجد میں موجودگی سے ، مومنین کو چاہئے کہ اپنی نمازوں میں خشو و خضو کو پیدا کر یں تاکہ ہماری نمازیں جلد بارگاہ خدا وند متعال میں شرف قبولیت پائیں ۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے علامہ خورشید انور جوادی کے ہمراہ سانحہ چرچ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور بشپ حضرات سے ملاقات کی۔ اور اظہار تعزیت و افسوس کیا۔ اس موقع پر بزرگ عالم دین علامہ خورشید انور جوادی جبکہ ایم ڈبلیو ایم کے وفد میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایس اے زیدی، صوبائی آفس مسول ارشاد حسین بنگش، ضلع پشاور کے قائمقام سیکرٹری جنرل منصور الحسن اور ضلعی میڈیا سیکرٹری عدنان عباس شامل تھے۔ وفد نے ملت جعفریہ کی جانب سے مسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور انہیں ہر قسم کے تعاون کا بھی یقین دلایا۔ اس موقع پر علامہ خورشید انور جوادی کا کہنا تھا کہ اس سانحہ نے صرف مسیحی برادری کو ہی متاثر نہیں کیا بلکہ پاکستان کا ہر شہری اس سانحہ پر رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت تشیع دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرہ ہے، اس وجہ سے ہم آپ کا دکھ درد سمجھتے ہیں۔ اس موقع پر موجود بشپ حضرات اور متاثرہ خاندانوں نے اظہار یکجہتی کرنے پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ ہم اہل تشیع کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، ہم بھی آپ کی طرح پرامن اور محب وطن شہری ہیں، شائد اسی وجہ سے ہمین یہ سانحہ برداشت کرنا پڑا۔
وحدت نیوز ( سکھر) پشاور میں مسیحی برادری پر تکفیری طالبان دہشت گردوں کی جانب سے خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی یاد میں سکھر کی کلیسا میں دعائیہ تقریب منعقد ہو ئی ، اس تقریب میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے سیاسی امور کے سیکریٹری عبد اللہ مطہری نے خصوصی خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے اب سانحہ پشاور کے بعد طالبان درندوں سے مزاکرات کی خواہش ختم ہو جانی چائیے ، جو لوگ اس روز ہمیں لاشوں کے تحفے دے رہے ہیں ہم ان کی خواہشات کو پو را کرنے کے لئے روز انکے ساتھوں کو جیل سے رہا کر رہے ہیں ، سانحہ پشاور پر مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ شیعہ کمیونٹی کے دل بھی غمگین ہیں ، اہل تشیع کے کے بعد آج عیسائی برادری کاکون بھی اس وطن کی مٹی میں شامل ہو چکا ہے ۔
وحدت نیوز (بدین ) پشاور میں مسیحی برادری کی عبادت گاہ پر تکفیری دہشت گردو کی جانب سے خودکش حملوں اور اسی سے زائد بے گناہوں کے قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین کی جانب سے ایوان صحافت بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں ایم بلیو ایم کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ، اس موقع مظاہرین سے خطاب کر تے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع بدین کے سیکریٹری جنرل آغا بہادر میمن نے کہا کہ سانحہ گرجا گھر میں وہی قوتیں ملوث ہیں کہ جو کوئٹہ ، گلگت ، کراچی ، لاہور، پاراچنار اور پشاورمیں اہل تشیع اور داتا دربار، دربار سخی سرور اور دربار عبد اللہ شاہ غازی میں اہل سنت بھائیوں کے قتل میں ملوث تھے ، افسوس کے ہماری حکومت اس وطن اور اس کے تمام شہریوں کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کوئی موثر قانونی کاروائی کرنے کے بجائے مذاکرات کے لئے بے چین ہے ۔
اس موقع پر مولانا عالم طاہری ، سید نادر شاہ آغا عرفان ملاح اور اقبال خواجہ بھی احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔
وحد ت نیوز ( اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد نے پریس کلب کے سامنے سانحہ پشاور میں شہدائے وطن مسیحی بھائیوں بہنوں اور بچوں کی یاد میں شمعیں روشن کیں اس تقریب میں علمائے کرام علامہ اصغرعسکری علامہ اسرارحسین علامہ جہانزیب اور مجلس وحدت اسلام آباد کے کارکن شامل تھے جبکہ مسیحی ہم برادری بھی شریک ہوئی۔
اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی ترجمان علامہ اصغر عسکری نے کہا کہ سانحہ گرجا گھر پر تمام شیعیان پاکستان کے دل اسی طرح غمگین ہیں جیسے ہمارے مسیحی بھائیوں کے ہیں ، دشمنان وطن کی اس سفاکیت نے پاکستان کا چہرہ پوری عالم انسانیت کے سامنے مسخ کر دیا ہے ، سانحہ پشاور تعلیمات اسلامی کی کھلم کھلا پامالی کے سوا کچھ نہیں ۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن اور سابق سینیٹرعلامہ سید جواد حسین ہادی نے چرچ میں ہونے والے خودکش حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے، حکمرانوں نے اگر اب بھی ہوش کے ناخن نہ لئے اور دہشتگردی کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح نہ کی تو ہمیں اس سے بھی بڑے سانحات کیلئے تیار رہنا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شیعیان پاکستان مسیحی برادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ان مظلوم ہم وطنوں کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔پشاور میں گرجا گھر پر حملہ در اصل ریاست اور آئین پاکستان پر حملہ ہے ، اس سانحہ سے ریاست کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اور عالمی برادری میں پاکستان کا تشخص اور تقدس مزید پائمال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ان دنوں مٹھی بھر، بزدل دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے، کوئی طبقہ فکر اور مقام محفوظ نہیں۔ مسجد، امام بارگاہ، اسکول، تعلیمی ادارے، مارکیٹ، شیعہ، سنی، عیسائی الغرض کوئی جگہ محفوظ ہے اور نہ طبقہ فکر۔ان کا کہنا تھا کہ خودکش حملے کھلی دہشتگردی، سیکورٹی اداروں کی نا اہلی اور رسول خدا(ص) کے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ اسلامی ریاست تمام غیر مسلموں کی عبادتگاہوں اور جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے۔غیر مسلم خصوصی حقوق رکھتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مسیحی برادری کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہم ہر مظلوم کیساتھ ہیں اور بیرونی ایجنڈے پر پلنے والے ان دہشتگردوں کی نابودی تک آواز بلند کرتے رہیں گے۔حکومت نے دہشتگردی کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح نہ کی تو ہمیں اس سے بھی بڑے سانحات کیلئے تیار رہنا ہوگا۔