The Latest

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن ضلع جنوبی کی جانب سے شہر کراچی میں جاری شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اور اسلام آباد میں نواز حکومت کی جانب سے کارکنان کی گرفتاری کے خلاف خراسان سے نمائش چورنگی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں خواتین بچے بزرگ اور نوجوانوں نے شرکت کی احتجا جی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی، علامہ مبشر حسن ،مولانا علی انور ،علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے لہذاٰ پاکستان کی معاشی شہ رگ کراچی میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کراچی میں فی الفور فوجی آپریشن کیا جائے اور ہر قسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے ، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ اسلام آباد کی طرح کراچی می بھی آئین کے آرٹیکل 245کا نفاذ عمل میں لایا جائے اور کراچی میں موجود مدارس اور ایسے تمام مقامات جہاں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ہیں اور دہشت گردی کے مراکز قائم ہیں کے خلاف بے رحمانہ فوجی آپریشن شروع کیا جائے تا کہ شہر کو واقعی امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردوں کا راج ہے اور روزانہ کی بنیادوں پر ملت جعفریہ کے عمائدین ، ڈاکٹرز، انجیئنرز، وکلا، علماء، خطباء اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ،مائیں اپنے بیٹوں سے محروم و رہی ہیں جبکہ بہنیں اپنے بھائیونں سے اور اسی طرح سیکڑوں سہاگ اجڑ چکے ہیں لیکن حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی اور شہر میں موجود کالعدم دہشت گرد گروہوں کے خلاف کوئی موثر کاروائی عمل میں نہیں لا جا رہی ۔

 

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماؤں نے حکومت او ر اپوزیشن میں موجود سیاسی و مذہبی جماعتوں کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے پاکستان اور دیگر کو مشترکہ طور پر دہشت گردی کے خاتمے کے لے میدان میں آنا ہو گا اور دہشت گردی کی کاروائیونں کے خلاف عملی اقدمات اٹھانے ہوں گے تا کہ ملک دشمن اور اسلام دشمن دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکے ،انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر جد وجہد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اور شہرقائد میں دہشتگردی کے ختم کرنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر حکمت عملی بنانی ہوگئی ۔

 

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں وفاقی حکومت کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے کارکنوں کی فی الفور ہائی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ شہر کراچی میں ملت جعفریہ کے عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اور وفاقی دارلحکومت میں کارکنوں کی گرفتاریوں کے منصوبے حکومتی سازش کی کڑیوں کا حصہ محسوس ہوتے ہیں، انہوں نے وفاقی حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر کارکنوں کی رہائی عمل میں نہ لائی گئی تو ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور سنگین حالات کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر عائد ہو گی ۔

وحدت نیوز(جنوبی پنجاب) مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فائونڈیشن اور وحدت یوتھ کی جانب سے جنوبی پنجاب میں بھی ریلیف سر گرمیوں کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلے میں مرکزی سیکر ٹری یوتھ سید فضل عباس نقوی ایڈوکیٹ،مرکزی سیکر ٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی،  صوبائی سیکر ٹری یوتھ مولانا حسن ہمدانی اور خیرالعمل فائونڈیشن کے ریجنل عہدیداروں نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع ملتان،مظفر گڑھ، علی پور ،خانیوال کا دورہ کیا اور متاثرین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلمین،وحدت سکائوٹس،وحدت یوتھ ،کاروان نور سمیت دیگر آرگنائزیشنز پر مشتمل ورکنگ ریلیشن گروپ قائم کر دیا گیا تاکہ امدای سرگرمیاں کو بھر پور ہم آہنگی کے ساتھ چلایا جا سکے۔ متاثرین سیلاب کے لیے مختلف مقامات پر  9  ریلیف کیمپس لگ چکے ہیں ،سینکڑوں افراد کو  پکا ہوا کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ایمر جنسی بنیادوں پر پندرہ پوائنٹس کو کلیئر کر کے لو گوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا اس موقع پروفد کے ہمراہ ضلع ملتان کے سیکر ٹری جنرل مولانا اقتدار حسین نقوی،خا نیوال کے سیکر ٹری جنرل انصر عباس، وحدت یوتھ علی پور کے مسئول رضا کاظمی ، وحدت یوتھ مظفر گڑھ کے ریاض بھٹی ودیگر کارکنان موجود تھے ، خیرالعمل فائونڈیشن ،وحدت سکائوٹس، وحدت یوتھ ،کاروان نور سمیت دیگر آرگنائزیشن پر مشتمل ورکنگ ریلیشن گروپ  پہلے مرحلے میں 10 ہزار خاندانوں کو میڈیکل سہولیات فراہم،50 ہزار افراد کو پینے کا صاف پانی اور مختلف مقامات پر سیلاب میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے اقدامات کر رہا ہے اس موقع پر وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ ضلع مظفر گڑھ اور سیت پور وہ علاقے ہیں جہاں  راوی ،ستلج ،چناب اکھٹے ہو تے ہیں اس اعتبار سے اس علاقے میں سیلابی ریلے سے تباہی کے امکانات بہت زیادہ ہیں اور ریلیف اور ریسکیو کی ضرروت بھی بہت زیادہ ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کی طرف پانی چھوڑ کرآبی دہشتگردی کا مرتکب ہوا ہے حکمرانوں کو  اس پر خاموش رہنے کے بجائے آواز اٹھانی چاہیے 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ،ہزاروں بے گھر ہو گئے اور لاکھوں ایکڑ اراضی زیر آب آ گئی یہ ظلم نہیں تو کیا ہے ؟ اور یہ بھارت نے پہلی دفعہ نہیں کیا بلکہ کبھی وہ پانی بند کر کے اور کبھی پانی چھوڑ کرپاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے کی سازش کرتا رہتا ہے ۔

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخوا کی صوبائی مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس پشاورمیں انعقاد پذیر ہوا۔ جس میں تمام اضلاع کے سیکرٹری جنرلز، صوبائی کابینہ کے اراکین، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین حسین الحسینی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ جہانزیب جعفری اور مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ شفقت حسین شیرازی نے شرکت کی۔ اس موقع پر اضلاع کے سیکرٹری جنرلز نے گذشتہ سال کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں علامہ سید محمد سبطین حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ آمدہ سال کو عزاداری اور عصر حاضر کے تقاضوں کا سال قرار دیا جائے گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور معصوم انسانوں کا قتل عام حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں وزیرستان طرز کا فوجی آپریشن کیا جائے اور تمام مصلحتوں سے بالاتر ہوکر معصوم انسانوں کے قاتل دہشت گردوں کا قلعہ قمع کیا جائے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے پنجاب پولیس کی جانب سے (ایم ڈبلیو ایم) کے 40 کارکنوں کی گرفتاری اور مذاکراتی کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم، پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ حکومت نے اس غیر دانشمندانہ اقدام سے مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا ہے۔ مجلس وحدت مسلمین اپنے رہنماؤں اور مذاکرات کار کی رہائی تک مذاکراتی عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کرتی ہے۔ ہم انتقامی کاروائیوں سے گھبرانے والے نہیں انقلاب مارچ کی حمایت جاری رکھیں گے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے مزید کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کا شعبہ فلاح ملک بھر میں اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کی مدد کے لئے تیار ہے۔ اسی حوالے سے پارٹی کی مرکزی قیادت پنجاب کے متاثرہ اضلاع کا دورہ کر رہی ہے۔ بلوچستان بھر کے تنظیمی ساتھیوں اور شعبہ فلاح کے مسئولین سے کہا ہے کہ وہ متاثرین سیلاب کی مدد کریں اور سابقہ سیلاب کے تجربات کے پیش نظر عوام کی رہنمائی کریں۔

وحدت نیوز(مظفرآباد)حکومتی ظالمانہ پالیسیوں کے نتیجے میں آزاد کشمیر کے شہریوں کو اسلام آباد کے مرکزی دفتر مجلس وحدت مسلمین سے تنظیمی امور کے سلسلے میں گئے ہوئے کارکنان و عہدیداران کو گرفتار کر کے بدترین تشدد و غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے۔ جس پر کشمیری عوام انتہائی غم و غصہ میں ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر ضلع مظفرآباد کے سیکرٹری جنرل مولانا سید طالب حسین ہمدانی نے ضلعی دفتر مجلس وحدت مسلمین مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سید تصور عباس موسوی ، سیکرٹری اطلاعات سید ذیشان حیدر، سیکرٹری امور جوان ضلع مظفرآباد سید شاہد حسین کاظمی، وحدت اسکاؤٹس آزاد کشمیر کے چیف سید انصر عباس نقوی و دیگر ساتھیوں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ، کس قانون کے تحت انہیں پابند سلاسل کیا گیا، ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ذمہ داران کو جلد رہا کیا جائے ، نہیں تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی، گرفتاریاں ناقابل برداشت عمل ہے، بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں ، ہم پرامن و جمہوری جدوجہد کے قائل ہیں ، ہمیں پرتشدد نہ بنایا جائے، حکومت پاکستان کشمیری قوم کو کیا پیغام دینا چاہ رہی ہے، وہ اسلام آباد نہیں آ سکتے ؟ اور اگر ہم اسلام آباد آتے ہیں ہمیں بے جرم و خطا گرفتار کر کے تشدد کے ذریعے روکا جائے گا، کہیں ایسا نہ ہو کہ آج ہمیں ڈرانے والوں کو کل خود کہیں چھپنے کی جگہ نہ ملے، اگر ہم اسلام آباد کی طرف نکل پڑے تو اوچھے ہتھکنڈوں والی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے کام نہیں آئیں گے، اس لیئے ہم پروزور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے گرفتار رہنماؤں کو کارکنوں کو فی الفور رہا کیا جائے ۔

 

 انہوں نے مذید کہا کہ عجیب بات یہ ہے کہ حکومتی تھانے ایف آئی آر پہلے کاٹتے ہیں ، دفعات پہلے لگاتے ہیں اور لوگوں کو بعد میں گرفتار کرتے ہیں ، ایسے اقدامات سے اس نام نہاد جمہوری حکومت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے، کوئی چارہ نہیں نام نہاد جمہوری وزیراعظم گھر جائے اور ان ظالمانہ و وحشیانہ اقدامات کی شفاف تحقیقات کروائیں جائیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوری دور حکومت میں عوام پر طاقت کا بے دریغ استعمال دفعہ 144کا نفاذ ، چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیا جانا آمریت کی یاد تاذہ کروانے کا ذریعہ اور اس بات کا ثبوت ہے کہ نواز شریف نے ایک ڈکٹیٹر کی کوک میں سیاسی پرورش پائی تھی اور اس کے عملی مظاہرے کیئے جا رہے ہیں۔

وحدت نیوز(کراچی) امیر پنجابی طالبان عصمت اللہ معاویہ کی جانب سے سرینڈرآپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کا نتیجہ ہے، پنجاب میں ممکنہ آپریشن کے خوف سے ایسے بیانات جاری کیئے گئے ہیں ، طوبہ کا اعلان  ایک نئی چال کے سوا کچھ نہیں ، عوام اور افواج پاکستان ہوشیار رہیں ، اگر طوبہ سچی بھی ہو تو بے گناہوں کے خون کا حساب ضرور لیا جائے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی پولیٹیکل کونسل کے رکن ڈاکٹر حسن جعفررضوی نےپولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، ان کا کہنا تھا کہ وزیر ستان میں جاری پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی کی منازل طے کرتا ہوا آگے کی جانب بڑھ رہا ہے، دشمنان دین و وطن کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے تمام نامور دہشت گردوں کو یا تو واصل جہنم کر دیا ہے تا گرفتار کر لیا ہے، پاک فوج کے ہاتھوں شدید جانی و مالی نقصان اٹھانے والے طالبان کی حالت زار دیکھ کر پنجابی طالبان نے طائب ہوکر آئندہ دہشتگردی نی کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ خوش آئند ہے لیکن جن بے گناہوں پاکستانیوں کو انہوں نے بے دردی شہید کیا ان کے خون کا حساب لینے کے بعد ان کی معافی قبول کی جائے۔

وحدت نیوز(تہران) الحمدللہ رہبر معظم انقلاب  امام سید علی  خامنہ ای  ہسپتال سے اپنے گھر تشریف لے جاچکے ہیں،انہیں پیسٹاٹ نامی ایک معمولی سے آپریشن کے لئے تہران کے سرکاری اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کا کامیاب آپریشن عمل میں آیااورڈاکٹرو ں کی ہدایات کے مطابق ایک ہفتہ ہسپتال میں قیام کے بعد وہ اپنے گھر تشریف لے گئے ہیں ، ہسپتال سے جاتے ہوئےانہوں نے ڈاکٹروں اور نرسوں سے مشترکہ ملاقات کی ان کی دیکھ بھال او ر علاج معالجہ میں بہترین تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انہوں نے سرکاری خبر رساں ادارے کو مختصر انٹرویو بھی دیا جس میں ان کاکہنا تھا کہ ابھی صحیح و سالم جسم اور اطمنان قلبی کے ساتھ اپنے گھر کی طرف جارہا ہوں، لیکن ان دنوں میں میری نسبت محبت و لطف جو انجام پایا اس سے ایک بھاری پن اور شرمندگی کا احساس لئے ہوں۔اپنے ملک کے لوگوں کے اظہار محبت کے علاوہ، دیگر ملتوں کی جانب سے بہت زیادہ اظہار لطف ہوا۔میں ان چند دنوں سے جو ہسپتال میں داخل تھا، ایک تفریح و شغل جو میرے پاس تھا وہ داعش سے لڑائی کے بارے میں امریکی اداروں کی باتیں تھیں، جو واقعال میرے لئے تفریح کا باٰعث بنیں۔

 

انہی دنوں میں کہ جب داعش کے سخت حملوں کے دن تھے تو عراق میں امریکی سفیر نے ہمارے سفیر سے درخواست کی اور چاہا کہ داعش کے حوالے سے ھماھنگی کے لئے ایران و امریکا کا ایک مزاکراتی جلسہ منعقد کیا جائے۔بعض مسئولین نے اس جلسے کی مخالفت نہیں کی لیکن میں نے مخالفت کی اور کہا کہ ہم اس معالمے میں امریکیوں کا ساتھ نہیں دینگے کیونکہ انکی نیت اور ہاتھ آلودہ ہیں اور اس حال میں ممکن نہیں کے ہم امریکا کا ساتھ دیں۔

 

اسی طرح امریکی وزیر خارجہ نے خود ڈاکٹر ظریف سے درخواست کی کہ آئیں اور داعش کے حوالے سے ہم آہنگی کریں لیکن ڈاکٹر ظریف نے اسکی درخواست کو رد کردیا۔
ابھی وہ جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہم ایران کو اس الائنس میں شرکت کرنے نہیں دینگے جبکہ ایران نے شروع سے ہی ایسی الائنس میں شرکت کی مخالفت کردی تھی۔


خود امریکی حتی داعش بھی بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ جس تحریک نے عراق میں داعش کی کمر توڑی وہ امریکی اقدام نہیں تھا بلکہ عوامی طاقت اور عراق کی فورسز تھیں جنہوں نے داعش کا مقابلہ کیا اور ان پر پرزور وار کیا۔حقیقت یہ ہے کہ آمریکی بہانے کی تلاش میں ہیں کہ جو کام یہ پاکستان میں کر رہے ہیں اور ایک حکومت اور طاقتور ملٹری فورسز ہونے کے باوجود بغیر اجازت اس ملک کی حدود میں داخل ہوجاتے ہیں اور مختلف جگہ بم برساتے ہیں، یہی کام عراق و شام میں کریں۔بہر حال ان دنوں امریکی حکام کی یہ باتیں ہسپتال کے بستر پر میری لئے ایک تفریح تھیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کہا کہ حکمران ہمارے اعصاب کا امتحان لے رہے ہیں ، یہ حوصلوں کی جنگ تھی جسے ہم جیت چکے ہیں ، دھرنےشریف برادران کے  استعفوں تک جاری رہیں  گے، پی ٹی وی بلڈنگ میں گھس کر ایک شیشہ توڑنے والے تو قومی مجرم لیکن 14بے گناہوں کے قاتل آئینی حکمران یہ کھلا تضاد کیوں ہے، نواز حکومت سے دھرنوں کو سبوتاژ کرنے کے لئے بھارت سے پانی چھڑواکر ملک کو ڈبو دیا، نواز حکومت گرفتار کارکنان کو فوری رہا کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد پر جاری انقلاب دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


ان کا مذید کہنا تھا کہ ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرجانے کےباوجوددھرنا اسی عزم و حوصلے سے جاری جو عوام میں چودہ اگست کو تھا، حکومتی ہتھکنڈے مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئے، نواز حکومت اور اس کے آلہ کاروں نے اپنا پورا زور لگا لیا لیکن عوام کو دھرنوں سے بد زن نہ کر سکے، اسلام آباد کی شاہراہوں سے اٹھنے والی گو نواز گو کی آواز آج پوری ملت پاکستان کی دل کی آواز بن چکی ہے، میاں صاحب میں  زرہ برابربھی غیرت ہوتی تو سیلاب زدگان کی جانب سے لگنے والے گو نواز گو کے نعرے سن کر شرم سے ہی مستعفیٰ ہو جاتے، چوہدری نثار جیسا کم عقل وزیر داخلہ پاکستان کی عوام نے نہیں دیکھا، چوہدری نثار کے نزدیک پی ٹی وی بلڈنگ میں گھسنا اور ایک شیشہ توڑ دینا ، ماڈل ٹاون میں چودہ لاشیں گرادینے، نہتے خواتین اور بزرگوں پر آنسو گیس ، فاسفورس گیس اور شاٹ گن کی گولیاں برسانے اور سچ دکھانے اور سنانے والے صحافیوں کو گھسیٹ گھسیٹ کر لاتوں ، گھونسوں اور ڈنڈوں سے مارنے سے بھی زیادہ بڑا اور سنگین جرم ہے، نواز حکومت اپنےجعلی  اقتدار کی بقاء کی خاطر قومی سلامتی کے ساتھ کھلواڑ کرنے سے بھی بعض نہیں آئی، پاکستان کو درپیش سنگین سیلاب کا سامنا بھی نواز حکومت کی درخواست پر بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کی بدولت ہے، جس کا بنیادی مقصد حکومت مخالف احتجاجی تحریک سے پاکستانی عوام کی توجہ ہٹانا مقصود تھا، انہوں نےنواز حکومت کی جانب سے ایم ڈبلیوایم ، پی اے ٹی اور پی ٹی آئی کے کارکنا کی بلاجواز گرفتاریوں کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، جب تک تمام اسیرکارکنان کی رہا نہیں ہوتے حکومت کے ساتھ دوبارہ مذاکرات کا آغاز نہیں کیاجائے گا۔

وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے ضلع لیہ کے علاقہ انگورا فارم کا دورہ کیا، جہاں ضلع جھنگ سے ہجرت کرکے آنے والے سیلاب ذدگان سے ملاقاتیں کیں، وفد میں ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات سید عدیل عباس زیدی، تحصیل چوبارہ کے سیکرٹری جنرل سید سیماب حیدر شاہ، چوک اعظم کے سیکرٹری جنرل مصور عباس بلوچ اور ڈاکٹر ناصر علی جعفری شامل تھے۔ وفد نے متاثرین کے مسائل اور مشکلات سنیں، اور ان کی ہر ممکن مدد کیلئے کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ سیلاب ذدگان نے حکومت کی جانب سے سہولیات کی عدم فراہمی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مسئولین کو بتایا کہ کیمپ انتظامیہ سیلاب ذدگان کو سوکھی روٹی اور ناکافی خوراک فراہم کررہی ہے، ایک خاندان کو صرف 2 روٹیاں دی جاتی ہیں، پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور حکومت کیساتھ مذاکراتی ٹیم کے ممبر سید اسد عباس نقوی سمیت چالیس سے زائد عہدیداران و کارکنان کی اسلام آباد آفس سے گرفتاری پراپنے ردعمل میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران پر امن مذاکرات میں سنجیدہ ہی نہیں، ان کی شاہانہ اور آمرانہ طرز عمل معاملات میں بگاڑ کا سبب بنے گا۔ علامہ اسدی نے کہا کہ ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں، ہم نے وقت کے بدترین آمر ضیاء الحق کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا تھا، آج اُن کے روحانی فرزندوں کو بھی شکست دے کرہی رہیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کو ہمیشہ حب الوطنی اور امن کا درس دیا گیا اور یہی وجہ ہے سینکڑوں لاشیں لے کر ہفتہ بھر سڑکوں پر بیٹھے رہے لیکن ایک پتہ بھی نہیں ٹوٹنے دیا ،آج مسلم لیگ ن کھل کر ہم سے سیاسی انتقام لے رہی ہے ،انشااللہ اس کا جواب بھی اُن کو سیاسی طور پر ہی دینگے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree