The Latest
ابراہیم خلیل اللہ ؑ کے وارث وقت کے نمرودی نظام سے مفاہمت اور مصالحت کر لیں یہ ممکن نہیں، مقصود ڈومکی
وحدت نیوز(ہالہ) بھٹ شاہ میں اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سالانہ نظام ولایت تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ابراہیم خلیل اللہ ؑ کے وارث وقت کے نمرودی نظام سے مفاہمت اور مصالحت کر لیں یہ ممکن نہیں۔ طاغوت کے خلاف جدوجہد کی عملی مثالیں قرآنی آیات اور سیرت انبیاء ؑ میں موجود ہیں ، صحابہ کرامؓ نے باطل طاغوتی نظام کے خلاف جدوجہد میں صبر و استقامت کی عظیم مثال قائم کی۔
انہوں نے کہا کہ زائرین کے بلوچستان میں داخلے پر پابندی اوراین او سی طلب کرنا افسوس ناک عمل ہے ، بلوچستان حکومت امتیازی سلوک سے اجتناب کرے۔ حکومت شہریوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کی بجائے دہشت گردوں کے ٹریننگ کیمپس کا خاتمہ یقینی بنائے۔ زائرین کے سلسلے میں وفاقی اورصوبائی حکومت نے اپنے وعدے وفا نہیں کئے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے فیری سروس کا اعلان کیا مگر ابھی تک فیری سروس شروع نہیں کی گئی۔ زائرین کی مشکلات حل کرنے کے لئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے غیر آئینی پابندیاں قبول نہیں۔
انہوں نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین اور سیاسی و مذہبی رہنماء آیۃ اللہ شیخ باقر النمر کے خلاف سزائے موت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکیسویں صدی میں طاقت کے ذریعے زبان بندی کا عمل حیرت انگیز ہے۔ اظہار رائے کی آزادی ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کرنا جرم نہیں ۔ سعودی حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے شیخ باقر النمرکو فی الفور رہا کردے۔
وحدت نیوز(مظفرآباد) مہدویت امید بشریت ، مہدی دوراںّ کے لیئے ہمیں اپنے آپ کو تیار کرنا ہو گا، خدا ہمیں ان کے ناصران میں شمار کرے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصورحسین نقوی الجوادی نے آئی ایس او آزاد کشمیر کے سالا نہ کنونشن کے موقع پر مہدویت امید بشریت کے عنوان سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ آئی ایس او ایک معد کی حثیت رکھتی ہے ، آئی ایس نے ملک کو دیندار ڈاکٹرز دیئے، وکلا دیئے ، آئی ایس او کے جوان ہمارا اثاثہ ہیں ، انہوں نے کہا کہ میں نئے منتخب ہونے والے ڈویژنل صدر برادر ذوالفقار جعفری کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس امید کا اظہا ر کرتا ہوں کہ برادر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے علوم محمدْ و آل محمدّ کی ترویج کو تبلیغ کے لیئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے انہوں نے کہا کہ اماں زماںّ کا انتظار عبادت ہے ، اس پر آشوب و مشکلات کے دور میں بشریت کے آخری امید قائم آل محمد ہیں ، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا ہم نے تیاری بھی کر رکھی ہے ، کیا ہم نے اپنے آپ کو ، اپنے خانوادے کو اس قابل بنا دیا ہے کہ جب کل ایک آواز ہمارے کانوں میں گونجے کہ ہادی برحق آ گئے ہیں اس وقت کوئی تعلق کوئی رشتہ ہمارے راہ میں رکاوٹ نہ بن جائے، ہمیں خود کو تیار کرنا ہو گا ،خاندان و معاشرے کی تربیت کرنا ہو گی، ہمیں امام زماںّ کے کا حقیقی ماننے والا بننا ہو گا تب جا کر ہم نصرت امام میں کردار ادا کر سکیں گے، اس کنونشن سے آئی ایس او کے مرکزی صدر برادر تہور عباس، علامہ سید ثمرعباس نقوی، سابقہ ڈویژنل صدر سید وقار کاظمی ، ڈویژنل صدر سید ذوالفقار جعفری و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
وحدت نیوز (لاہور) محکمہ داخلہ کی جانب سے عزاداری نواسہ رسولۖ محدود کرنے کے کسی بھی اقدام کو قبول نہیں کریں گے۔حکومت ہوش کے ناخن لے اور ملک میں بے چینی کی فضا قائم کرنے سے باز رہے۔مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری تحفظ عزاداری سیل سجاد بیگ ایڈوکیٹ نے محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں ہمارے خلاف یکطرفہ کاروائی سے باز رہے ۔مذہبی رسومات کی ادائیگی ہر مکتب فکر کا بنیادی وآئینی حق ہے اس پر کسی بھی قسم کا کوئی بھی سمجھوتہ ممکن نہیں ۔محرم الحرام کا مہینہ تمام مسلمانوں کے لیے بے حد عقیدت و احترام کا مہینہ ہے اور نواسہ رسول ۖکی قربانیاں کسی مسلک یا فرقہ کے لیے نہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیے ہیں چودہ سو سال پرانی اسلامی تاریخ کوپنجاب حکومت کی خواہش پر ہم تبدیل نہیں کر سکتے مجلس وحدت مسلمین عزاداری سیل کے مسئول سجاد بیگ ایڈوکیٹ نے پنجاب حکومت کے متعصبانہ اقدام پر عزاداری سیل کا ہنگامی اجلاس کل لاہور طلب کر لیا ہے۔
وحدت نیوز (ایبٹ آباد) سیکرٹری جنرل خیبر پختونخواہ علامہ سید سبطین حسین الحسینی سے ملاقات کے موقع پرمولانا طاہرعبا س محمدی آف جامع مسجدچنالی کے خطیب نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین ایک عظیم تنظیم بن کر ابھری ہے جس نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اکٹھا کر کے ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا ۔مزید ان کا کہنا تھا کہ علامہ راجہ ناصرعباس آپ کی عظمت کو سلام کرتا ہوں جوحق کی خاطر سامراجی حکومت کے آگے ڈٹ کر کھڑاہو گئے ہیں۔ان کے بعد مولانا طاہرعباس نے سیکرٹری جنرل KPK کی موجودگی میں MWM میں شمولیت کا اعلان کیا اور مکمل یقین تعاون کی یقین دھانی کروائی۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی شعبہ وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے سعودی عرب میں سعودی متعصب حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے علمبردار عالم دین آیت اللہ باقر النمر کو سزائے موت کی سزاءسنائے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور سعودی حکومت کے متعصبانہ اقدامات کی شدید مذمت کی گئی، احتجاجی مظاہرے میں کراچی کے مختلف تعلیمی اداروں سمیت بزنس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی ، شرکائے مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آیت اللہ شخ النمر کی آزاد ی سمیت مردہ باد امریکہ، اسرائیل نامنظور اور شیخ نمر کو فوری رہا کیا جائے سمیت آیت اللہ باقر النمر کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ ، ایمنسٹی انٹر نیشنل ، سمیت عالمی انسانی حقوق کے اداروں سے شیخ نمر کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
سعودی عالم دین آیت اللہ شیخ النمر کی رہائی کےلئے وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما ﺅں مولاناصادق جعفری،مولانا عیسی قرائتی، علامہ مبشرحسن اور سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ اظہر رضا قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعود ی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کے لئے جد وجہد کرنے والے شیعہ عالم دین آیت اللہ باقر النمر کو سزائے موت کا حکم سنایا جانا انسانی حقوق کی پائمالی اور مہذب دنیا کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
مقررین کاکہنا تھا کہ آیت اللہ باقر کا گناہ صرف اور صرف یہ ہے کہ انہوں نے عرب دنیا میں اٹھنے والی اسلامی بیداری کی لہر پر لبیک کہا اور دنیا کے تمام طاغوتی نظاموں کے خلاف صدائے حق بلند کی ، انہوںنے سعودی عرب میں انسانی حقوق سے محروم عوام کے لئے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے صدا بلند کی اور اس جرم کی پاداش میں انہیں سعودی متعصب حکومت کی جانب سے سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا جو یقینا قابل شرم اور قابل مذمت فعل ہے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے اقوام متحدہ ، عالمی عدالت انصاف اور انسانی حقوق کے عالمی ادارے ایمنسٹی اور ہیومن رائٹس واچ سمیت دنیا کے مہذب معاشروں اور حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی شیعہ عالم دین آیت اللہ باقر النمر کو سعودی حکومت کی جانب سے سزائے موت کے حکم کے خلاف سراپا احتجاج ہوں اور سعودی متعصب انتظامیہ پر دباﺅ ڈالا جائے کہ وہ فی الفور آیت اللہ باقر النمر کو رہا کریں ، اس موقع پر شرکاءنے آیت اللہ باقر کی رہائی کے لئے نعرے لگائے اور مردہ باد امریکہ اور اسرائیل نا منظور کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔
وحدت نیوز ( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے آغاز سے قبل شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں اضافہ سندھ پولیس کی جانب سے کراچی آپریشن کی ناکامی کا ثبوت ہے، بانیان مجالس کی ٹارگٹ کلنگ سندھ پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز شہید ہونے والے سید علی عباس عابدی کے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی بھر میں شیعہ نسل کشی کیخلاف سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں، بلاول زرداری کی پیپلز پارٹی کراچی سے کشمور تک دہشت گردوں کو لگام دینے میں ناکام ہے، شہر میں بنائے گئے مخصوص فکر کے حامل مدرسے بانیان پاکستان کی اولادوں کے قتل کے فتوے جاری کررہے ہیں، لیکن حکومت اب تک ان مفتیوں اور سرپرستوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔ علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ شیعہ نسل کشی کے تدارک کے لئے حکومت سندھ فی الفور تکفیریت کا پرچار کرنے والے مدارس اور کے سیاسی و مذہبی سرپرستوں کیخلاف کاروائی کرے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہدی عابدی ۔آصف صفوی ،علی احمر زیدی ،سمیت دیگر رہنما موجود تھے انہوں نے شہید علی عباس کے اہل خانہ خراچ تحسین پیش کیا اور فاتحہ خوانی کی جبکہ شہید علی عباس عابدی کی مجلس سوئم آج بروز منگل شام 4 بجے مسجد خیر العمل انچولی میں منعقد کی جائے گئی جس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی خطاب کریں گئے۔
وحدت نیوز(کراچی) سنی اتحاد کونسل کے مرکزی رہنما صاحبزادہ اظہر رضا قادری نے کہا ہے کہ آج شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں شیعہ سنی علماءو عوام کی شرکت نے یہ بات ثابت کر دی ہے کہ پاکستان میں فرقہ واریت نہیں ہے بلکہ تکفیری دہشتگرد ٹولہ شیعہ سنی فساد کرانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے جسے شیعہ سنی محب وطن مسلمانوں نے ناکام بنا دیا ہے۔ امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ اظہر رضا قادری نے کہا کہ تکفیری دہشتگرد جتنے بھی شیعہ سنی مسلمانوں کو قتل کر دیں لیکن فرقہ واریت پھیلانے کی سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے ذریعے تکفیری دہشتگردوں نے چاہا کہ لبیک یا رسول اللہ اور لبیک یا حسین کے نعروں کو ختم کر دیں لیکن سنی شیعہ مسلمانوں نے تکفیری دہشتگرد عناصر کی تمام سازشوں کو اپنے اتحاد و وحدت سے ناکام بنا دیا۔ اظہر رضا قادری نے کہا کہ آج کالعدم دہشتگرد عناصر حکومتی سرپرستی میں اہلسنت کا نام استعمال کرکے دہشتگردی کا بازار گرم کر رہے ہیں، حکومت کی جانب سے ان تکفیری دہشتگردوں کو سیکیورٹی دی جاتی ہے، انہیں دہشتگردی کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے کہ فرقہ واریت پھیلا کر پاکستان کو عدم استحکام سو دوچار کر دیں لیکن تمام شیعہ سنی مسلمان حکمرانوں اور تکفیری دہشتدرگ عناصر کی اسلام و پاکستان مخالف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ اظہر رضا قادری نے کہا کہ جس طرح کربلا میں حسینیت نے یزیدیت کو شکست دی تھی آج بھی حسینیت کے پیروکار یزیدیت کے پیروکاروں کو شکست سے دوچار کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج امریکی سعودی نواز لیگی حکومت کو مولانا ڈیزل، شرابی طاہر اشرفی، تکفیری دہشتگرد عناصر سمیت اسکے تمام حواری ملکر بھی نہیں بچا سکیں گے، پاکستان کی محب وطن عوام ان تمام پاکستان کے غداروں کو چھپنے اور فرار ہونے کا موقع نہیں دیگی اور انکا کڑا احتساب کریگی۔
وحدت نیوز (کراچی) معروف شیعہ ذاکرعلامہ فرقان حیدرعابدی نے کہا ہے کہ آج تکفیری دہشتگرد عناصر حکومتی سرپرستی میں کراچی سمیت پاکستان بھر میں عاشقان ولایت کا خون بہا رہے ہیں تاکہ انہیں ذکر اہلبیت سے روکا جائے لیکن لبیک یاحسین کے نعرے کے ساتھ کل بھی عاشقان حیدر کرار نے یزیدیت کو ناکام بنایا تھا آج بھی ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے، پاکستان بھر میں شیعہ سنی اتحاد تکفیریوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فرقان حیدر عابدی نے کہا کہ ہم خانوادگان شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اپنے عزیزوں کی قربانی پیش کرکے غدیر و کربلا کے علم کو بلند رکھا اور یزیدیت کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا۔ انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کو شہدائے راہ ولایت کانفرنس میں شیعہ سنی علما و شخصیات کو جمع کرنے پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ آمد محرم کے موقع پر شیعہ سنی اتحاد کا مظہر یہ عوامی اجتماع پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی تمام سازشوں کی موت ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی گولیاں ختم ہو جائیں گی لیکن عاشقان مولا علی کے سینے کم نہیں ہونگے، ہم غدیر کا علم عصر حاضر کی کربلا میں بھی بلند کرتے ہوئے یزیدیت و تکفیریت کو ناکام بناتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ سنی اتحاد و وحدت نے تکفیریوں کے تنہا کر دیا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ ہم ا ٓج بھی ولایت کے پیروکار غدیر کا علم لے کر عصر حاضر کی کربلا میں کھڑے ہیں، ماضی میں صہیونیت، عیسائیت اور یزیدیت کو سازشوں کی نتیجے میں کربلا میں امام حسین (ع) شہید کر دیئے گئے، یہی اسلام دشمن عناصر آج بھی تکفیریت کے نعرے کے ساتھ پاکستان ، بحرین، شام، عراق، ایران، فلسطین سمیت عالم اسلام میں جگہ جگہ کربلا بنا کر عاشقان حسین کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ امروہہ گراونڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ باقر زیدی نے کہا کہ عصر حاضر میں جہاں صہیونیت اور تکفیریت کے مقابلے آج بھی عاشقان حسین ولایت کے پرچم کے ساتھ دنیا بھر میں انکا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل بھی صہیونیت نے تکفیری نعروں کے ساتھ معصومین علیھم السلام اور انکے عاشقان کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا آج بھی داعش، القاعدہ اور ان جیسے دیگر تکفیری دہشتگرد گروہ دور حاضر میں تکفیری نعروں کے ساتھ عاشقان ولایت و امامت کو دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں، لیکن ماضی کی طرح آج بھی عاشقان ولایت نے غدیری علم کے ساتھ عصر حاضر کی کربلا میں بھی ان صہیونیوں، یزیدیوں، تکفیریوں کو ناکامی سے دوچار کیا ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) آل پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما مطلوب اعوان نے کہا ہے کہ کل بھی لبیک یا رسول اللہ اور لبیک یا حسین کہنے والوں نے پاکستان بنایا تھا آج بھی یہی شیعہ سنی محب وطن عوام پاکستان بچانے کی تحریک چلا رہے ہیں، آج شیعہ سنی مسلمان ملکر پاکستان میں تکفیری دہشتگردوں کا مقابلہ اپنے اتحاد و وحدت سے کر رہے ہیں، آج بھی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں شیعہ سنی عوام متحد ہے۔ امروہہ گراو¿نڈ انچولی سوسائٹی میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے زیر انتظام شہدائے راہ ولایت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطلوب اعوان نے کہا کہ شیعہ سنی اتحاد کا جو یہ سفر جاری ہے یہ سفر امام حسین کی تعلیمات کا نتیجہ ہے، ہم اسی اتحاد و وحدت کے ذریعے ناد علی پڑھ کر پاکستان سے تکفیریوں دہشتگرد عناصر کا صفایا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے موقع پر تمام محب وطن عوام مجلس وحدت مسلمین اورسنی اتحاد کونسل کو ووٹ دیکر کامیاب کرکے اسمبلیوں میں پہنچائیں گے۔