The Latest

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ داعش جیسی دہشتگرد تنظیم سے متعلق جنرل راحیل شریف کی سوچ درست ہے، مگر پاکستان میں فرقہ پرست عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔ جو داعش کے ہمدرد اور ہمنوا ہیں۔ وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے۔ لہذٰا دہشتگردی کے خلاف ملک گیر آپریشن شروع کیا جائے۔ بلدیاتی الیکشن جمہوریت کا حسن اور نرسری ہیں۔ ملک کے تمام صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ تاکہ گلی محلے کی سطح پر عوامی قیادت ابھر کر سامنے آئے۔ یہ بات باعث افسوس ہے کہ سیاسی جماعتیں جمھوری سسٹم سے خائف ہیں۔ اکثر سیاسی جماعتوں میں پارٹی الیکشن ٹھیک طور پر نہیں ہوتے، جہاں پارٹی قیادت الیکشن کے بجائے وصیت نامے سے بنائی جاتی ہے۔ ملک کی طرح سیاسی جماعتوں پر بھی بااثر سرمایہ دار، جاگیردار افراد مسلط ہیں۔ زائرین سے متعلق حکومتی رویہ افسوسناک ہے۔ زائرین کو غیر قانونی طور پر پریشان کیا جاتا ہے۔ زائرین سے این او سی کا مطالبہ غیر آئینی ہے۔ تفتان بارڈر پر کئی روز تک زائرین کو کھلے آسمان تلے روکا جاتا ہے، جہاں ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جاتا ہے۔ حکومتی شخصیات کے وعدے وفا نہیں ہو رہے جبکہ ارباب اقتدار زائرین کا مسئلہ حل کرنے میں سنجیدہ اور مخلص نہیں ہیں۔ اگر امتیازی سلوک جاری رہا تو زائرین کے ایشو پر ملک گیر احتجاج کی کال دے سکتے ہیں۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے الیکشن کمشنر جی بی کی تعیناتی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے بنائے جانے والے الیکشن کمشنر پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہیں اوراس کی تعیناتی کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ انتظامیہ نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے ریگنگ کی تمام تر تیاری مکمل کر لی ہے اور پاکستان کے عام انتخابات میں جس انداز سے دھاندلی کی ہے یہاں بھی وفاقی حکومت دھاندلی کرنا چاہتی ہے جسے کسی صورت کرنے نہیں دیں گے۔ وفاقی حکومت اور صوبائی انتظامیہ کی ملی بھگت اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے دھاندلی کے لیے یہی ثبوت کافی ہے کہ الیکٹرول لسٹ کی تیاری اور دیگر الیکشن کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں میں سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ نہیں لیا گیا اور نہ ہی الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے کسی سیاسی جماعت کو اعتماد میں لیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان کسی ایک دو سیاسی جماعت کی چراگاہ نہیں یہاں درجنوں سیاسی و مذہبی جماعتیں موجود ہیں اور انکو اعتماد میں لیے بغیر کاموں کا آگے بڑھانا انتہائی افسوسناک ہے اور مسلم لیگ نون کی غیر جمہوری پالیسی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر کے لیے غیر جانبدار، اہل، بے داغ ماضی کے حامل اور تمام سیاسی پارٹی کا اعتماد یافتہ فرد ہونا ضروری ہے۔ موجودہ شخصیت قابل احترام ضرور ہے لیکن انکو کسی صورت غیر جانبدار نہیں کہا جا سکتا۔ انکو مسلم لیگ نون سے مربوط ہونے کی بناء پر الیکشن کمشنر بنانا درست فیصلہ نہیں ہے۔ وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔ تمہارے وہ دن نہیں رہے جب تم نے اس خطہ کی عوام کو مسلک، علاقہ، زبان، نسل، رنگ اور دیگر تعصبات کی بنیاد پر تقسیم کر کے حکمرانی کرتی تھی اب دیامیر چلاس سے ہنزہ اور کھرمنگ سے شگر تک کی عوام وحدت کی لڑی میں پرو چکی ہے۔ یہ عوام باشعور عوام ہے۔ گلگت بلتستان کی عوام مزید کسی تعصبات کے نام پر کوئی تقسیم نہیں کر سکتا۔ اگر وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے اپنا آمرانہ رویہ ترک کر کے جمہوری رویہ نہیں اپناتی ہے تو عوام خاموش نہیں رہے گی۔

وحدت نیوز (قم المقدسہ) جمہوری اسلامی ایران کے شہر علم و اجتہاد میں انتہا پسندی اورتکفیریت کے خلاف منعقدہ دو روزہ عالمی کانفرنس بعنوان المؤتمر العالمی آراء علماء الاسلام فی التیارات المتطرفۃ والتکفیریۃ (The World Congress on Extremist and Takfiri Movements in the Islamic Scholar\'s view). میں شرکت کے لیئے مجلس وحدت مسلمین کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مرکزی سیکریٹری جنرل حجتہ السلام علامہ ناصرعباس  جعفری کی سربراہی میں قم المقدسہ پہنچ چکا ہے، وفدمیں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی سیکریٹری سیاسیت سید ناصر شیرازی اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید محمد مہدی بھی شامل ہیں ،اس کانفرنس کے داعی اور میزبان عالم تشیع کے نامور مرجع آیت اللہ العظمٰی شیخ ناصر مکارم شیرازی ہیں۔ یہ ایک غیر سیاسی اور خالص علمی کانفرنس ہے، جس میں 83 ممالک سے ممتاز علمائے اسلام شرکت کر رہے ہیں۔کانفرنس کے ترجمان حجۃ الاسلام ڈاکٹر علی زادہ موسوی کے مطابق اس کانفرنس میں پورے عالم اسلام سے 300 سے زیادہ علماء اور مفتیان کرام شریک ہو رہے ہیں۔ ان علمائے کرام کا تعلق مختلف اسلامی مکاتب فکر سے ہے۔ علاوہ ازیں ایران کے طول و عرض سے بھی سنی اور شیعہ علمائے کرام کانفرنس میں موجود ہوں گے۔

 

تقریب مذاہب اسلامی کے عالمی مرکز کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی کے مطابق یہ کانفرنس عالم اسلام کی پوری تاریخ میں اپنی نوعیت کا ممتاز علمائے کرام کا ایک منفرد علمی اجتماع ہوگا۔ اس کی مثال ماضی کی تاریخ میں نہیں ملتی کہ دنیا بھر کے مختلف مکاتب فکر کے اسلامی دانشور اور علماء کسی ایک موضوع پر غور و فکر اور لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اکٹھے ہوئے ہوں۔ انھوں نے بتایا کہ کانفرنس میں تکفیری تنظیموں، اداروں اور تکفیریت کی کوششوں کی حقیقت و ماہیت کا جائزہ لیا جائے گا، تکفیریوں کے عقائد کا بھی تجزیہ کیا جائے گا، تکفیریوں کی روش اور طریق کار پر بھی غور کیا جائے گا، نیز اس امر کا جائزہ لیا جائے گا کہ تکفیریت اور تکفیریوں کا مقابلہ کس طرح سے کیا جائے۔

وحدت نیوز(بھکر)ملک بھر سے غربت و افلاس اور دہشت گردی کے خاتمے تک جد وجہد کرتے رہیں گے، پاکستان کے عوام کرپٹ اورظالم حکمرانوں کو مسترد کر چکے ہیں، نواز شریف آنے والے دنوں میں عوامی دباوبرداشت نہیں کر سکیں گےانہیں جانا ہی ہوگا، ہم مظلوموں کے حقوق کی جنگ خون کے آخری قطرےتک لڑیں گے،  ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے  مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک ، سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام جمیل اسٹیڈیم بھکرمیں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عوامی انقلاب اجتماع میں لاکھوں افرادنے شرکت کی اور ملک میں قائم بد عنوان اور ظالم حکمرانوں سمیت موجودہ نظام کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ملک میں اسلامی فلاحی نظام کا نفاذ کیا جائے بھکرمیں عوامی انقلاب اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ پاکستان میں رائج نظام ظالموں کو تحفظ فراہم کرتا ہے ، اس نظام کے اندر مظلوم کے لئے زندہ رہنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ان کاکہناتھا کہ یہ ظالمانہ نظام چند خاندانوں کے درمیان موجود ہے اور یہی چند خاندان پاکستان کے تمام وسائل پر قابض ہیں اور ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کرتے ہیں اور مل جل کر پاکستان کو لوٹ رہے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ اب وقت آ گیاہے کہ ان ظالم و جابر اور بد عنوان اور پاکستان کولوٹ کھسوٹ کر کھوکھلاکرنیوالے چندخاندانوں کے اقتدارکا خاتمہ کیاجائے ۔

 

علامہ ناصرعباس کاکہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں ایک ایسے نظام کا نفاذ چاہتی ہے جو مظلوموں کے حقوق کو تحفظ دے ،جو ان کو جینے کا حق فراہم کرے۔انہوں نے کہا کہ بھکر کے غریب عوام سے ہم وعد ہ کرتے ہیں کہ 29نومبر کوہونے والے ضمنی انتخاب میں بھکر انقلاب کی پہلی سیڑھی ثابت ہو گااوربھکر سے طلوع ہونیوالا سورج پاکستان کے مظلوموں کی قسمت کوبدل کر رکھ دے گا،علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ رسول اکرم (ص) سلامتی کا مذہب لیکر آئے تھے، آپ (ص) امن کے پرچارکرنیوالے تھے، و ہ لوگ جو ملک کے اندر قتال کی بات کرتے ہیں وہ دراصل اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلانفی کررہے ہیں، اسلامی ریاست کے اندرقتال و جہاد کی اجازت نہیں ہے، قتال اور جہاد غیرمسلموں سے ہوتا ہے اور اس کی شرعی شرائط ہیں جس کے بغیر آپ کسی غیر مسلم سے بھی جنگ نہیں کر سکتے، کیونکہ اسلام سب کو جینے کا حق دیتا ہے۔جلسے سے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ناصر شیرازی پنجاب کے رہنماوں علامہ عبدالخالق اسدی ،سید اسد عباس نقوی، احسان اللہ بلوچ اور سفیر حسین شہانی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز (بہاولپور) ملک میں موروثی سیاست سے نجات کا واحد راستہ متناسب نمائندگی کے ساتھ الیکشن کا انعقاد ہے ،جب تک موجودہ فرسودہ نظام کا خاتمہ نہیں ہوتا ملک میں تبدیلی ناممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے بہاولپور میں پاکستان مسلم لیگ ق کے زیر اہتمام عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ بھکر کا اجتماع وہاں کے عوام کو لٹیروں اور جاگیرداروں سے نجات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، کرپٹ نظام کیخلاف جدوجہد جاری رہیگی، بھاولپور کے بیدار اور غیور عوام نے آض اس عظیم اجتماع نے ثابت کر دیا کہ عوام نواز شریف کے خلاف جاری تحریک کا بھر پور حصہ ہیں ، اور کرپٹ حکمرانوں کی ایوانوں سے واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،  گلگت بلتستان میں الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے نوٹفیکیشن کو مسترد کرتے ہیں ،غیر جانب دار الیکشن کمشنر کے تعین کے لئے ہر قسم کا جمہوری حق استعمال کریں گے ،جی بی میں استحصالی حکمرانوں کو مک مکا کی سیاست نہیں کرنے دینگے، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان حکومت کے یکطرفہ فیصلوں کیخلاف مجلس وحدت مسلمین الیکشن کمیشن سمیت اعلیٰ عدالتوں تک جائیگی ،جس طرح گندم سبسڈی اور دیگر عوامی مسائل کو حل کرنے میں ہم نے کلیدی کردار ادا کیا تھا اسی طرح خطے کی ترقی اور عوامی حقوق پر کرپٹ مافیا کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ۔انہوں نے مسلم لیگ ق کی مرکزی قیادت چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الہیٰ کو عظیم الشان جلسے کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔

وحدت نیوز(اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے دفتر سے جاری ایک بیان میں ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری فدا حسین نے کہا ہے کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کا دورہ خطہ کے لیے کس حد تک مفید ثابت ہوتا ہے یہ وقت ہی بتائے گا لیکن سابقہ تلخ تجربات نے چیف سیکرٹری جیسی شخصیت کے دورہ کی اہمیت گھٹا دی ہے۔انہوں نے کہا کہ  اس سے قبل بھی سابق چیف سیکرٹری سجاد ہوتیانہ اور دیگر نے اسکردو کا دورہ نہایت شد و مد کیساتھ کیا اور کرپشن کے خلاف انکوائری کا ڈرامہ رچایا گیا اور آخر میں ساری انکوائریز بالخصوص محکمہ تعلیم میں ہونے والی بدترین بدعنوانیوں کی انکوائریز کا نتیجہ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔ اسی طرح حالیہ چیف سیکرٹری کے دورہ کے موقع پر اسکردو کی سڑکیں جو کھنڈر بن چکی ہے ہنگامی بنیادوں پر مٹی ڈال کر کھائیوں کو پر کرنے کی کوششوں کے علاوہ سرکاری دفاتر میں بھی میک اپ کا سلسلہ جاری ہے۔ اسکردو کی کئی مقامات پر ایسی بھی سڑکیں ہیں جہاں پر صرف سو فٹ کی سڑک پر کام گذشتہ تین سال سے آغاز ہوا ہے لیکن تاحال مکمل نہیں ہو سکا ہے۔ بلتستان میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی افسوسناک اور انتظامیہ کے منہ پر طمانچہ ہے ترقی اور خوشحالی کا دعویٰ کرنے والی حکومت پانچ سال پورے کرنے کے باوجو د بجلی کا مسئلہ بھی حل نہیں کر سکا۔ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اس بات کا نوٹس لے کہ بلتستان میں بجلی کی پیداوار اسکی ضرورت سے زیادہ ہونے کے باجود لوڈشیڈنگ کا نہ رکنے والا سلسلہ کیوں ہے۔

 

فدا حسین نے مذید کہا کہ بلتستان کے تمام سرکاری محکموں میں ہونے والی چور بھرتیوں بلخصوص محکمہ تعلیم میں جاری بدعنوانی کے خلاف اگر چیف سیکرٹری عملی اقدام اٹھائے تو جہاں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا کر ریاست کو کمزور کرنے والوں کا رستہ رک جائے گا وہاں نئی نسل کے مستقبل کو بھی بچایا جا سکتا ہے۔ امید ہے کہ چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اپنے دورہ اسکردو کے موقع پر بلتستان میں جاری آٹے کی بحران، بجلی کی بحران اور مختلف اداروں میں جاری بدعنوانیوں کے حل کے لیے عملی اقدام اٹھا کر جائیں گے اور یہ دورہ کسی ایک سیاسی پارٹی کی راہ ہموار کرنے کی بجائے عوامی دورہ ثابت ہوگا۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) شکارپور میں شہید علامہ شفقت عباس کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اور سندھ پولیس کی طرف سے ایم ڈبلیوایم سکهر، شکارپور اور بدین کے عہدیداران اور عزاداروں کے خلاف جهوٹی ایف آئی آر کاٹنے پر سندھ حکومت اور آئی جی سندھ پولیس کے خلاف مجلس وحدت مسلمین حیدرآباد کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قدم گاہ مولانا علی (ع) پر بعد از نماز جمعہ منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب مولانا گل حسن مرتضوی نے کیا جبکہ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریڑی جنرل عالم کربلائی سمیت شرکاء کی بھی بڑی تعدادبھی موجود  تھی۔ اپنے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ابھی تک علامہ شفقت عباس مطہری کے قاتلوں کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی جبکہ انتظامیہ شہادت کے خلاف احتجاج کرنے والے پر امن مظاہرین کے خلاف ہی مقدمات بنا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کی حکومت نے یہ روش جاری رکھی تو سندھ حکومت کے خلاف صوبے بھر میں بھرپور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی سینکڑوں کارکنان کے قافلے کے ہمراہ آج صبح بھکر جلسہ کے لئے روانہ ہونگے مجلس وحدت مسلمین ضلع جھنگ ،گڑھ موڑ،حیدر آباد تھل،منکیرہ میں کارکنان استقبال کریں گے اور قافلوں کی شکل میں بھکر جلسہ گاہ پہنچیں گے،علامہ عبدالخالق اسدی نے بھکر جلسہ عام کے حوالے سے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھکر کا جلسہ یہاں کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی جلسہ ثابت ہو گا ،یہاں کے عوام نے جاگیرداروں اور سٹیٹس کو کے خلاف جس جواں مردی سے مزاحمت کی ہے اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی ،انشااللہ مجلس وحدت مسلمین عوامی حقوق اور قومی وحدت کے لئے جدو جہد جاری رکھےگی اورانشااللہ وطن عزیز سے نفرت کا خاتمہ کر کے تکفیریت کو شکست دینگے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شہید علامہ دیدارعلی جلبانی اور انکے با وفا محافظ شہید سرفراز حسین بنگش کی پہلی برسی کے موقع پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ شہید دیدار جلبانی ایک نڈر، بے باک، بہادر، شجاع اور مرد میدان ، مجاہد عالم دین تھے، شجاعت انکی ذات کا خاصہ تھی، شہید نے مختصر مدت تنظیم میں گذاری لیکن اپنی فعالت اور بےباکی کی بنیاد پر ملت جعفریہ کراچی کی دل کی دھرکن بن گئے، شہید علامہ حسن ترابی کی شہادت کے بعد خدا نے شہیدعلامہ  دیدار جلبانی کو ایک نعمت کی صورت میں کراچی کے مومنین پر نازل کیا تھا، ان کی مسلسل میدان مبارزہ میں حاضری سے خوفزدہ استعماری آلہ کاروں نے انہیں بے دردی کے ساتھ شہید کردیا ، آج ان کی پہلی برسی کے موقع پر شہداء کے خانوادگان کو ہدیہ تعزیت وتسلیت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ شہداء کی مقدس راہ پر ثابت قدم رہنے کے عزم کا اعادہ بھی کرتے ہیں ۔ شہید علامہ دیدار جلبانی  ان کا با وفا محافظ سرفراز بنگش اور دیگر شہداء ہمارے شفیع ہیں، ہمیں یقین ہے کہ یہ شہدائے راہ ولایت و وحدت روز محشر ہماری شفاعت کا ذریعہ قرار پائیں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری اتحادی جماعتوں کے زیر اہتمام جمیل اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسہ عام سے خصوصی خطاب کریں گے، علامہ ناصرعباس جعفری کی اسلام آباد سے بھکر آمد پر ایم ڈبلیوایم کے کارکنان ان کا والہانہ استقبال بھی کریں گے جبکہ انہوں بڑے جلوس کی صورت میں پنڈال تک لایا جائے گا، یہ عوامی اجتماع کل بروز اتوار صبح 10بجے شروع ہوگا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹرطاہرالقادری ، سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سمیت اتحادی جماعتوں کےدیگر قائدین بھی خطاب کریں گے، واضح رہے کہ یہ عوامی اجتماع انتہائی اہمیت کا حامل ہےکیونکہ آئندہ ہفتے بھکر کے حلقے پی پی 48میں ضمنی الیکشن کا انعقاد ہونے جا رہا ہے، مجلس وحدت مسلمین سمیت تمام اتحادی جماعتوں نے پاکستان عوامی تحریک کے نامزد امیدوار ملک نذر عباس کہاوڑ کی متفقہ طور پر حمایت کا اعلان کا ہے، اس جلسے کو حکومت مخالف جلسے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم کا اہم ستون بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree