The Latest
وحدت نیوز(خیر پور) پیپلز پارٹی کے گڑھ اور وزیراعلیٰ سندھ کے شہر خیرپور میں غیر ملکی تکفیری دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے پمفلٹس تقسیم کئے گئے ہیں، یہ پمفلٹس گھر وں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی پہنچائے گئے ہیں، پمفلٹس میں کہا گیا ہے کہ ہم اسلامی قانون نافذ کرنا چاہتے ہیں، کسی بھی غیر اسلامی حرکت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اگر اس میں کوئی ادارہ رکاوٹ بنے گا تو اس کے خلاف کارروائی کریں گے، پمفلٹس میں لکھا ہے کہ ڈی سی اور ایس ایس پی بھی ہماری نظروں میں ہیں، ہمارے ایجنٹ پورے شہر میں پھیلے ہوئے ہیں جو سب پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اورممتازعالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے لاہور میں امام بارگاہ گلستان زہرا میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت میں ٹی وی چینلز پر زمین آسمان کے قلابے ملانے والے اور قوم کو دہشت گردوں سے ڈرانے والے اب کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلین شیو دہشت گردوں نے ایک طوفان اٹھا رکھا تھا کہ وزیرستان میں اگر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا تو وہ شہروں پر حملے کریں گے، حساس تنصیبات کو نشانہ بنائیں گے لیکن جب پاک فوج کے عظیم جوانوں نے آپریشن ضرب عضب شروع کیا تو دہشت گردوں کے غبارے سے ہوا نکل گئی اور اب وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔
علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ ظالم حکمرانوں کا عبرت ناک انجام بہت جلد قریب ہے، تھر میں معصوم بچوں کی ہلاکتیں، لاہور میں نابینا افراد پر تشدد وہ نشانیاں ہیں جن سے واضح ہوتا ہے کہ جابر و ظالم حکمران اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران امریکہ کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہوتے ہیں اور اپنے اقتدار کی بھیک امریکہ سے مانگ رہے ہوتے ہیں لیکن اسی امریکہ کو شام نے ناکوں چنے چبوا دیئے ہیں اور شام میں دہشت گردوں کی شام ہونے والی ہے۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ ان ظالم حکمرانوں نے عوام کو جینا دوبھر کر رکھا ہے، آئے روز عوام مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے جا رہے ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں، کفر کی حکومت تو قائم رہ سکتی ہے ظلم کی نہیں، اور ظالم حکمران بہت جلد اپنا عبرت ناک انجام دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم ثابت قدم رہے، دہشت گرد اس قوم کی استقامت کے سامنے بری طرح ناکام ہوں گے، اس قوم کو 1400 سال سے مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن یہ قوم زندہ ہے اور اس کے مٹانے والے مٹ گئے ہیں۔
وحدت نیوز (کراچی) عزاداری امام مظلوم کربلا انسانیت کا درس دیتا ہے،آج کے پر آشوب حالات میں سید شہداء امام حسینؑ سے عقیدت و محبت رکھنے والے ہر صاحب فکر و شعور فرد عالم اسلام کے حقیقی علمائے کرام ،دانشور میبر حسینی کے خطباء و ذاکرین اور صاحبان قلم پر امام مظلوم کربلا کا حق یہ ہے کہ آپؑ کے قیام کے مقاصد کو دنیا پر واضح و روشن کریں، ایام عزائے حسین کربلا میں دنیا کو اسلام کا وہ اصلی چہرا دکھائیں جس پر اسلام دشمن و منافق داعش طالبان القائدہ نے اپنے مزموم مقاصد کے کی تکمیل کے لئے ظلم و بربریت کے گہرے دلبزیر پردے ڈال دئیے ہیں ،ان خیالات کا اظہار علامہ اظھر حسین نقوی نےمجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس سولجربازار میں ہفتہ وارمجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مذید کہا کے ملت جعفریہ کے لئے کراچی و اندرون سندھ کی سرزمین کو تنگ کیا جارہا ہے،شیعوں کے بہتے ہوئے ناحق خون پر حکمرانوں، مذہبی و سیاسی تنظیموں کی خاموشی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری شعیت کے لئے لمحہ فکریہ ہے، سرزمین پاکستان کو ملت جعفریہ کا قتل گاہ بنادیاگیا ہے آئے روز پر امن کارکنان، ڈاکڑ، انجنئیر، وکلاء،دانشور اور علمائے کرام کو بے دردی سے شہید کیا جارہا ہےحکومت ہمارے شہدا کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوچکی ہے،بلکہ قاتل ملک بھر میں سعودی نواز حکومت کی سرپرستی میں دندناتے پھر رہے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہدا کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اس خود نوٹس لیں۔
وحدت نیوز(ایبٹ آباد) مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ضلع ایبٹ آباد شعبہ تبلیغات کی جانب سے سیکرٹر ی جنرل سید مدثرعلی کاظمی نے ہفت روزہ دعائیہ پروگرام کا آغاز کیا جس میں ڈسٹرکٹ ایبٹ آباد اور تحصیل حویلیاں کی کابینہ نے شرکت کی اور آئندہ بھی اس مقدس پروگرام کو باقاعدگی سے منعقد کرنے پر تعاون کی یقین دھانی کروائی۔ اس پروگرام کا آغاز ڈسٹر کٹ سیکرٹری فلاح و بہبود سید مجتبیٰ کاظمی کی رہائش گاہ سے سورۃ یسین کی تلاوت اور نعت رسول مقبول ؐ سے کیا گیا۔ اس کے بعد دعاتوسل اور دعا کمیل کی تلاوت کی گئی اور آخرمیں سیکرٹر ی جنرل سید مدثر علی کاظمی نے دعا کی فضیلت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمدؐ نے فرمایا کے الدعا سلاح المومن یعنی دعا مومن کا ہتھیارہے۔اس کے بعد مولانانواز عرفانی اور دیگر مرحومین کے لئے خصوصی دعا کروائی۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ، نظر محلہ یونٹ کی جانب سے "تنظیم اور تربیت"کے عنوان پر نشست کا انعقادکیا گیا, جس کے مدرس تھے ضلعی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر کرم حسین ودھوتھےانہوں نے ایک تنظیمی کارکن کے با تربیت هونے پر بھترین گفتگو فرمائی.بعد از خطاب شب شھادت شھزادی سیده سکینہ سلام الله علیھا کی مناسبت سے عزاداری برپا کی گئی اور آخر میں نیاز تقسیم کی گئی.اس موقع پرسیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم لاڑکانہ طارق بدوی، ضلعی سیکریٹری تحفظ عزاداری برادر سلیم رضا ابڑو ، سیکریٹری یونٹ نظر محلہ برادر صابر حسین ابڑو نے خصوصی شرکت کی۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کے رہنماء ارشاد حسین بنگش نے پشاور میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ پر شدید غم غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت اور پولیس انتظامیہ کی بار ہا یقین دہانی کے باوجود شیعہ نسل کشی کا سلسلہ نہیں روک سکا ۔پشاور وحدت ہاوس سے جاری بیان میںارشاد بنگش نے سراج حسین کی قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے چہلم امام حسین تک قاتلوں کو گرفتار نہ کیااورشیعہ نسل کا یہ سلسلہ نہ روکی تو دیگر تنظیموں سے ملکر احتجاجی تحریک کا آغا ز کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہء کہ تحریک انصاف کے حکومت عوام بلحصوص اہل تشیع کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے تبدیلی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سراج حسین کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کرار واقعی سزا دی جائے۔
وحدت نیوز (بیروت) مرکزی سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی پانچ روزہ دورے پر لبنان پہنچ گئےجہاں پر وہ عرب اور انٹرنیشنل میڈیا پر کچھ پروگرامز اور ٹیبل ٹاک شوز میں شرکت کریں گے اور حالات حاضرہ (مشرق وسطی، شام، عراق اور بالخصوص پاکستان) کے مجموعی حالات پر بحث کریں گے۔ اورا ليكشن 2013 میں پاکستان کے اندر دهاندلی سےبر سر اقتدار آنے والی حكومت اور پاكستانی عوام كی بهر پور سياسی جدوجہد اور تبديلي كے ارادے اور ملک كودر پیش مختلف بحرانوں پر اپنے خیا لات كا اظہار كریں گے۔
وحدت نیوز (مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین (موسسہ شہید عارف الحسین ) شعبہ مشہد مقدس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جناب برادر ناصر عباس شیرازی کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں علمائے کرام ،طلاب عظام اور زائرین امام رضا علیہ السلام نے بھر پور شرکت کی ،سیکریٹری سیاسیات نے ملکی سیاسی حالات میں مجلس وحدت مسلمین کا کردار ،گلگت بلتستان کے الیکشن میں مجلس وحدت کی بھر پور شرکت اور علامہ نوازعرفانی کی شھادت اور پاڑا چنار کے موجودہ حالات پر تفصیل سے گفتگو کی ،اسکے بعد برادر ناصرعباس شیرازی نے علماء اور طلاب کی طرف سے کیے جانے والے سوالات کے جوابات دیے،پروگرام میں علامہ نوازعرفانی کی قومی اور ملی خدمات کو سراہا گیا اور شھید کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کی گئی۔
وحدت نیوز(دمشق) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری برائے امور خارجہ ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی نے شام میں متعین ایرانی سفیررضا روف سے ایرانی سفارت خانے میں خصوصی ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوں کے درمیان مشرق وسطی کے مجموعی سیاسی و جغرافیائی صورتحال اور شام وعراق کے تازہ حالات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ علامہ شفقت شیرازی نے ایرانی سفیر رضا روف کوپاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور مجلس وحدت مسلمین کی پاکستان کے اندر فعالیت اور کردار پر بریف کیا ۔ اس موقع پر ایرانی سفیر نےمجلس وحدت مسلمین کیلئے اپنی تمام تر حمایت کی یقین دہانی کرائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وحدت نیوز(گلگت) گلگت انتظامیہ نے کالعدم تکفیری گروہ کی پشت پناہی کیلئے کمر کس لی ہے ،عاشقانِ نواسہ رسول کے حسینی کردار ادا کرنے کا وقت آپہنچا ہے۔ڈگری کالج گلگت میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے میں انتظامیہ مکمل جانبداری دکھارہی ہے اور شرپسندوں کو مکمل سپورٹ فراہم کررہی ہے۔مین بازار میں گھنٹوں روڈ بلاک کرکے ایڈمنسٹریشن کی موجودگی میں اہل تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والوں کو کھلی چھٹی دی گئی اور علاقے میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے کی بھرپور کوشش کی گئی جن کے خلاف تاحال کوئی تادیبی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل شیخ عاشق حسین ناصری نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور اس علاقے کے امن کو تباہ کرنے والے عناصر کی سرکوبی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے تاکہ علاقے میں امن و امان برقرار رہے۔ اہل تشیع نے امن کیلئے ہر قربانی دی ہے لیکن ایڈمنسٹریشن کا رویہ مکمل جانبدارانہ رہا ہے باوجود اس کے ہم آج بھی اتحاد کے داعی ہیں اور کسی فتنہ و فساد کے خواہاں نہیں ہیں۔ انتظامیہ کی موجودگی میں کالج سے متصل آبادی کے غیر متعلقہ افراد جو کہ ماضی میں شاہراہ قراقرم پر مسافروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے میں ملوث رہے ہیں نے کالج پر دھاوا بول کر اور تکفیری نعرے لگاکر شہر کو فتنہ و فساد کی آگ میں جھونکنے کی ناکام کوشش کی ہے۔ انہوں نے گلگت شہر کے پرامن شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اپنی صفوں میں موجود ان غیر مقامی دہشت گردوں کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ گلگت میں امن و امان اور بھائی چارے کی فضا برقرار رہے۔انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات قائم کرکے فوری گرفتارنہ کیا تو گلگت بلتستان سطح پر احتجاج کیا جائیگا۔