The Latest
وحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ میں توسیع ، نومنتخب اراکین کابینہ نے حلف اٹھا لیا، سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیرعلامہ تصور جوادی نے ان سے حلف لیا،خالد محمود عباسی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر منتخب، جبکہ سید عنایت حسین بخاری ایڈووکیٹ سیکرٹری ویلفیئر ، سید کفایت حسین نقوی سیکرٹری میڈیا سیل، سید پیر حسن نقوی سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب، تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کی ریاستی کابینہ میں توسیع کی گئی، خالد محمود عباسی ، سید عنایت بخاری، سید کفایت نقوی ، پیر حسن نقوی کو کابینہ میں شامل کیا گیا، انہوں نے اپنے عہد ے کا حلف اٹھا لیا ،سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ان سے حلف لیا ، حلف برداری کی تقریب وحدت سیکرٹریٹ مظفرآباد میں ہوئی، تقریب میں کابینہ کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی اور نو منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی۔
وحدت نیوز(کراچی) امام بارگاہ دربار حسینی برف خانہ ملیر میں خمسہ مجالس عزاسے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کہا کہ ثقافت کے نام پرمعاشرتی بے راہ وری کا پرچار قابل مذمت فعل ہے ، چہلم امام حسین ع سے قبل اس طرح رقص و سرور کی محفلیں ایام عزا اور سندھ دھرتی کے تقدس کی پامالی تصور کرتے ہیں ، وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کے شہر خیرپور میں عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کی جانب سے وال چاکنگ اور ہنڈبل تقسیم ہونا سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ہم نے سندھ حکومت کو بار بار متنبہ کیا کے وہ سندھ بھر میں دینی مدارس کی چھان بین کریں اس میں غیر ملکی دہشتگرد تنظیم داعش کے لوگ موجود ہیں لیکن سندھ حکومت نے ہماری ایک نہ سنی قائم علی شاہ اگر دہشتگرد تنظیم کے دہشتگردوں کے خلاف کوئی کاروائی کرنے سے ڈرتے ہیں تو وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں ،ان کا کہنا تھا سندھ حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے، لانڈھی کورنگی دہشتگردوں کی آمجاگاہ بن گیا ہے آئے دن ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ز، تاجروں اور نوجوانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے لانڈہی میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے سید غلام حسین کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ، سندھ حکومت شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے سد باب کیلئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کرے ورنہ مجلس وحدت مسلمین اپنا آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دینے میں آزادہوگی۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختون خوا کے سیکرٹری سیاسیات تنویرمہدی نے کہا کہ مسلم لیگ ن ملک میں خانہ جنگی چاہتی ہیں اپنے دھاندلی چھاپنے کے لئے تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد کر نا کون سی جمہوریت ہے وحدت ہاوس پشاور سے جاری بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی کی کارکنوں پر تشدد اور اس کے نتیجے میں دو کارکنوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پر امن حتجاج کرناسب کا حق ہے کسی کو بھی تحریک انصاف کے احتجاج کو روکنے کا کوئی جواز نہیں فیصل آباد میں سانحہ ماڈل ٹاوں کے ماسٹر مائند رانا ثنااللہ نے ایک دفعہ پھر گنڈہ گردی کی تاریح رقم کی ہے8ہزار پولیس اہلکاروں کے موجودگی میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر تشدد انتہائی افسوسناک ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ احتجاج کی کال تحریک انصاف کے جانب سے دیا گیا تھا مگر مسلم لیگ ن نے میدان میں اپنے گنڈے اُترا دئیے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مسلم لیگ ن غاصیب حکومت کوبچانے کے لئے خانہ جنگی کرانا چاہتی ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی اور ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے مشترکہ بیان میں نون لیگ کی جانب سے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے پراحتجاج پر اسلحہ کے کھلے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبہ میں پولیس کو نون لیگ کی پولیس بنانا چاہتی ہے اور اس وقت ملک پولیس اسٹیٹ کا منظر پیش کررہا ہے ، فیصل آباد کے واقعہ نے سانحہ ماڈل ٹاون کی یاد ایک بار پھر تازہ کردی گئی ہے۔ رہنماوں نے لیگی کارکنوں کی جانب سے فائرنگ سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے واقعہ کا پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دیا ہے کہ اور کہا ہے کہ راناثناء اللہ اس سارے واقعہ کی سازش میں ملوث ہیں جنہیں فی الفور گرفتار کیا جائے۔ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا حق ہے، پرامن احتجا ج پر نون لیگ کی طرف سے حملے نے ثابت کردیا ہے کہ یہ جماعت ایک آمر کی پیدار ہے ، یہ جماعت کئی باریاں لینے کے باوجود بھی اپنے اندر سیاسی انداز پیدا نہ کرسکی، کبھی گلو بٹ کبھی پومی بٹ جیسے کرداروں کو سامنے لاتی ہے۔ رہنماوں کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اس واقعہ کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے ورکرز کی ہلاکت پر تحریک انصاف اور لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔
وحدت نیوز (ہٹیاں بالا) پیغمبراسلام کی تعلیمات اتحاد ووحدت کا بہترین درس دیتی ہیں ،قرآن مجید نے ہرگام پر ملت اسلامیہ کو ملت واحدہ کی عملی تصویر بننے کا حکم دیا ،اور مسلسل اس بات پر زور دیا ہے کہ باہمی اختلافات ومناقشات کو پس پشت ڈال کر حبل الہٰی سے متمسک ہو جاو ورنہ تمھاری ہوا اکھڑ جائیگی اور پھر دشمن تم پر غلبہ حاصل کر لے گا ،فی زمانہ عالم اسلام کے اتحاد وحدت کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے امن سب کی ضرورت ہے جب اس ضرورت کا سب کو احساس ہے تو امن کا واحد راستہ اتحاد ووحدت ہے، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے ہٹیاں بالا میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فاونڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ بین المسالک ہم آہنگی کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اختلاف بری چیز نہیں انتشار بری چیز ہے ہم سب مسلمان ہیں اللہ تعالی ،قرآن مجید اور ختم نبوت پر ہم سب کا ایمان ہے ہے اہل بیت کی محبت سب فرقوں کے ہاں واجب ہے ،صحابہ کرام اور امہات المومنین کا احترام تمام مسلمانوں کے لئے ضروری ہے اس عہد کے عظیم مراجع تشیع آیت اللہ سیستانی اور رہبر عالیقدر آقائی خامنہ ای کے فتاویٰ کی روشنی میں ازواج رسول ﷺ اور مقدس شخصیات کی توہین حرام اور گناہ ہے لہذا تمام مکاتیب فکر کے مسلمانوں کو کسی دوسرے کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس مکتب کی اس تشریح وتوجیح کو ملحوظ خاطر رکھنا چاہیے جو اس کے ذمہ دار اور جید علماء کرام نے کی ہے نہ کہ ہر آدمی اپنی مرضی کی بات کو دوسروں سے منسوب کرتا پھرے ،دین میں اپنی رائے کی کوئی وقعت نہیں ہے ، دین حکم خدا کے تابع ہونے کا درس دیتا ہے، ہمارے رسولْ ﷺبھی اس وقت تک کچھ نہ بولتے تھے جب تک حکم خدا نہ ہو ،آئمہ ہدیٰ علیھم السلام نے بھی ہمیں یہی درس دیا، ہمیں چاہیے کہ ہم دین اسلام کے تابع ہو کر زندگی گزاریں اسی میں دنیا و آخرت کی بھلائی ہے۔
علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کہا کہ کلمہ لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ کے پرچم کے نیچے جمع ہو نا ہو گا، اتحاد و وحدت کی اس سے بڑی علامت کوئی نہیں ، سب مسلمان اس پر آ جائیں تو وہ وقت دور نہیں کہ جب دنیا مسلمانوں کے پاس ہو ، مجلس وحدت مسلمین کا بنیادی مقصد ہی مسلمانوں کی ایک کرنے کی سعی و کوشش ہے۔اختلاف اچھی بات ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم بندوق کے زور پر اپنی مرضی دوسرے پر تھوپیں ، اختلاف کو دشمنی میں تبدیل کردیں ، جو ہماری بات سے متفق نہیں اس کی جان کے در پے ہو جائیں ، دشمن ، استعمار و طاغوت یہی چاہتا ہے کہ یہ آپس میں لڑتے رہیں ، تاکہ ہمیں ہمارے کام کا موقع ملتا رہا، ہمارے آپس کی لڑائی میں فتح اس کی ہے جو ہمیں نا بود کرنا چاہتا ہے ، نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم دشمنی کے سامان جلا دیں مہر و محبت سے ایک دوسرے کو برداشت کریں ، اگر کسی سے اختلاف ہے تو دلائل سے اسے قائل کریں اگر نہیں ہوتا تو اسے اس کے مطابق چھوڑ دیں اور آپ اپنے مطابق چلتے رہیں ، اگر برداشت سے کام نہ لیا گیا تو دشمن کو حملہ آور ہونے کی ضرورت نہیں یہ ہم خود ہی کر دیں گے اور وہ اپنی فتح کے جشن کے لیئے تیاری میں مصروف ہو جائے گا۔علامہ تصور جوادی نے ہٹیاں بالا کی ضلعی انتظامیہ و ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ فورم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس قدم سے ضلع کے امن عامہ کے مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گیاور اس طرح کی محافل ومجالس کا انعقاد تقریب بنین المسلک اور دوریاں دور کرنے کا باعث ہوگا آزادکشمیر بھر بلکہ پورے ملک کی سطح پر اس طرح کی کانفرنسز اوراجتماعات منعقد ہونے چاہئیں۔
وحدت نیوز(بیروت) لبنان میں الیکٹرونک و پرنٹ میڈیا کےخبر رساں ادارے (جریدۃ العہد) کے صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان کے اندر سیاسی تحرک اور حکومت کے ظالمانہ اقدامات بالخصوص سانحہ ماڈل ٹائون لاہور کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ڈاکٹرعلامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا کہ الیکشن کے اندر منظم دھاندلی سے آنے والی حکومت کے خلاف پوری قوم سیاسی جدو جہد کررہی ہے۔ انشااللہ جس کے بہت جلد پاکستانی سیاست پراثرات نظر آئیں گے۔
علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ القائدہ اور داعش و پاکستانی کے اندر موجود مختلف دہشت گرد گروپس کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں پاکستانی فوج نے بہت کاری ضربیں لگائی ہیں اور ہم پاکستانی فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہوں نے پاکستان کے اندر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیاسی، معاشرتی و قومی کردار اور اسلام آباد، لاہور، بہاولپور، ایبٹ آباد، بھکر، فیصل آباد میں ہونے والے سیاسی جلسوں اور عوام کی بھر پور شرکت کو سراہتے ہوئے اسے امید بیداری و شعور کا نام دیا اور عوامی مینڈیٹ چوری کرنے والوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان، پاکستان مسلم لیک (ق) عوامی تحریک اور تحریک انصاف کے ہونے والے دھرنوں اور جیالوں کے جذبات کا تذکرہ کیااور آخر میں ڈاکٹر صاحب نے اپنے اگلے لائحہ عمل کے حوالے سے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر دسمبر كو كراچی اور بهر گلگت بلتستان سميت پورےملك مين اپنی سياسی طاقت كا مظاہره كرے گی اور کرپٹ حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھی گی
وحدت نیوز (ہری پور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصرعباس جعفری نے کہا ہے کہ عوام اشرافیہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، عوامی طاقت کے مقابل اشرافیہ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی، اشرافیہ حکومت پر قابض رہنے اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے عوام کو کمزور کرتی ہے، انہیں رنگ، نسل، لسانیت اور فرقوں کے نام پر تقسیم کرکے لڑایا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ہریپور میں چہلم امام حسین علیہ السلام میں شرکت کے موقع پر اور بعد ازاں مقامی میڈیا کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تکفیریت نے افغانستان، شام اور عراق کو تباہ کیا اور اب اس آگ میں پاک وطن جل رہا ہے۔ یہ تکفیری جہادی ٹولہ ملکوں کو توڑ رہا ہے، پاکستان ایک ایٹمی اسلامی ریاست ہے، اسے بھی تکفیریوں نے کمزور کیا، ضیائی اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں پروان چڑھنے والی تکفیریت نے پاک فوج کا خون بہایا، جنرل ضیاء الحق نے یہ کتے اور سانپ پالے تھے۔
علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ ہر معاشرے کے لئے نظام اور قانون لازمی جزو ہیں، بغیر سسٹم اور قانون کے انسان اکٹھے نہیں رہ سکتے، طاقتور انسان کمزوروں کا حق پائمال کرسکتا ہے، ان پر ظلم، لڑائیاں اور جنگیں مسلط کرسکتا ہے۔ معاشرے میں توازن کے قیام کے لئے قانون اور سسٹم لازم ہیں۔ قانون کی موجودگی بھی اسی وقت کارگر ثابت ہوتی ہے جب اس کا اطلاق ممکن بنایا جائے، ان تمام لوازمات کو پورا کرنے کے لئے حکومت کا وجود عمل میں آتا ہے، حکومت کا اولین فرض ہوتا ہے کہ قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائے، ہمارے ملک میں نہ قانون کی حکمرانی ہے نہ ہی جمہوریت موجود ہے۔ ہمارے ملک پر اشرافیہ کا قبضہ ہے، اگر عوام کی حکومت ہوتی تو کیا نابینا افراد پر ڈنڈے برسائے جاتے، کیا عوام کا استحصال کیا جاتا، ان کا خون یوں بہتا؟ یہاں عوام کی حکومت نہیں بلکہ آرسٹوکریسی (اشرافیہ کی حکومت) ہے۔
ہری پور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ ناصرعباس نے کہا کہ اشرافیہ حکومت پر قابض رہنے اور اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے عوام کو کمزور کرتی ہے، انہیں رنگ، نسل، لسانیت اور فرقوں کے نام پر تقسیم کیا جاتا ہے اور لڑایا جاتا ہے۔ ریاستی اداروں کی سرپرستی میں نفرت پھیلائی جاتی ہے، تکفیریت پھیلائی جاتی ہے۔ اسی تکفیریت نے افغانستان، شام اور عراق کو تباہ کیا اور اب اس آگ میں پاک وطن جل رہا ہے۔ یہ تکفیری جہادی ٹولہ ملکوں کو توڑ رہا ہے، پاکستان ایک ایٹمی اسلامی ریاست اسے بھی تکفیریوں نے کمزور کیا، ضیائی اسٹبلشمنٹ کے ہاتھوں پروان چڑھنے والی تکفیریت نے پاک فوج کا خون بہایا۔ جنرل ضیاء نے یہ کتے اور سانپ پالے تھے۔ یہ دہشت گرد آسمان سے نازل نہیں ہوئے، ہم ہی نے پالے ہیں، جنرل کیانی نے کہا تھا کہ سرحدوں سے پاکستان کو کوئی خطرہ نہیں، اب ملک کو اندر سے خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔
چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیوایم کا کہنا تھا کہ عزاداری کربلا کو زندہ رکھ کر انسانوں کو وہ غم عطا کرتی ہے، جو انبیا، آئمہ اور اولیا کا غم ہے۔ اگر کربلا نہ ہوتی تو آج انسان اور انسانیت دفن ہوچکے ہوتے۔ اگر امام حسین علیہ السلام قیام نہ کرتے تو معاشرہ مشرک ہو جاتا۔ غیرت، حیا، اقامت دین، پاکدامنی، حمیت، کرامت انسانی یہ تمام قدریں امام حسین علیہ السلام کے قیام کی بدولت زندہ ہیں۔ دنیا کی کوئی طاقت عزاداری کو نہیں روک سکتی ہے۔ عوام اشرافیہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں، عوامی طاقت کے مقابل اشرافیہ خس و خاشاک کی طرح بہہ جائے گی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے دیگر قائدین علامہ سبطین حسینی، علامہ وحید کاظمی، نیئر عباس جعفری، سید اظہر کاظمی اور مدثر کاظمی بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے قائمقام سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی نے کہا ہے کہ امریکہ'اسرائیل اور بھارت پاکستان میں شدت پسندوں کو پرموٹ کرتا ہے، حکمرانوں کی انتہاپسندی پر ایکشن کی بجائے خاموشی ملک کے مستقبل پر بھی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے، پاکستان کو بیرونی سے زیادہ اندرونی امن دشمن قوتوں سے خطرات لاحق ہو چکے ہیں، باقاعدہ منصوبہ بندی اور سازش کے تحت پاکستان میں بھی داعش جیسی عالمی دہشت گرد تنظیم بھی اپنی جڑیں پھیلا رہی ہے، ملک میں اتحاد ویکجہتی کے ذریعے ہی امن اور پاکستان دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ہفتے کے روز چہلم امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے منعقدہ تنظیمی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے شوری نگران کے سربراہ علامہ قاضی نادر علوی نے کہا کہ امریکہ، اسرائیل اور انڈیا نے ہمیشہ پاکستان میں شدت پسندوں کو پرموٹ کیا ہے اور یہ تینوں ملک پاکستان میں امن نہیں چاہتے اور دنیا میں اسلام کے خوبصورت چہرے کو انتہا پسندی کے ذریعے داغدار کرنا ان کا مشن ہے لیکن ہم اتحاد ویکجہتی کے ذریعے انکی تمام سازشوں کو ناکام بناسکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء تکفیریت کو بے نقاب کریں اور سادہ لوح مسلمانوں کو ان کے چنگل سے آزاد کرانے میں اپنا کردار ادا کریں اور سب کو کافر اور خود کا مسلمان کہنے والے قاتل اور دہشت گردوں کو جہاد اور اسلام کانام بدنام کر نے سے روکیں۔ اجلاس میں ملتان، شجاع آباد، جلالپورپیروالا کے تنظیمی عہدیداروں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین کا وفد جلد مقامی انتظامیہ سے ملاقات کر کے مسائل سے آگاہ کرے گا۔
وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے ڈپٹی سیکرٹری سیاسیات کاچو ولایت علی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے پانچ سالہ دور میں وطن عزیز پاکستان کے خزانے کو کرپشن کے ذریعے غیر معمولی نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ عالم برج بلتستان کی شہہ رگ ہے اس پل کے ٹوٹنے کے واقعہ نے حکومت اور این ایچ اے کی کارکردگی کا پول کھول کے رکھ دیا ہے۔ عالم برج اور شہید پل اسکردو کی میعاد ختم ہو چکی ہے اور ان دونوں پلوں کو از سر نو تعمیر کرنے کی ضرورت ہے اگر ان دونوں پلوں پر کوئی حادثہ پیش آ جائے تو تمام تر ذمہ داری موجودہ حکومت پر عائد ہوگی۔ کاچو ولایت علی نے اپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں پلوں اور سڑکوں کی حالت نہ گفتہ بہ ہے اور سڑکیں قبرستان کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ کھرمنگ میں تاریخی اور افسوسناک سانحہ سانحہ کمنگو بھی سڑکیں ناقص ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔ سانحہ کمنگو پر اب تک کسی تحقیق کا سامنے نہ آنا اور انکوائری نہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ ان سانحات کی ذمہ دار حکومت اور متعلقہ ادارے ہیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) سید طاہرعلی شاہ ایڈووکیٹ نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے لئے چیف الیکشن کمشنر کا حلف اٹھا لیا گیا۔ سید طاہر علی شاہ ایڈووکیٹ کا حلف سپریم ایپلٹ کورٹ کے چیف جج جسٹس رانا ارشد نے لیا، اس موقع پر گورنر گلگت بلتستان سید پیر کرم علی شاہ کے علاوہ جی بی کی اہم شخصیات موجود تھیں۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کو ماہانہ 8 لاکھ روپے تنخواہ اور بھاری بھر کم مراعات سے نوازا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمشنر کی تقرری کے بعد جی بی کے سیاسی حلقوں میں شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے اور سید طاہر علی شاہ کو مسلم لیگ نون کے فعال عہدیدار ہونے کی وجہ سے مسترد کیا جا رہا ہے۔ تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ایک غیر جانبدار چیف الیکشن کمشنر کا مطالبہ کیا جا رہا ہے اور موجودہ الیکشن کمشنر کی تقرری کو آئندہ الیکشن کو یرغمال بنانے کی سازش قرار دیا جا رہا ہے۔