The Latest

وحدت نیوز (مظفرآباد) نومنتخب سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سید حمید حسین نقوی نے اس موقع پر کہا کہ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر آزاد کشمیر کی سطح پر صحافی برادری کے ساتھ برادران تعلقات رکھتی ہے، جبکہ کئی پروگرامات میں ریاست کے بڑے اخباروں نے سپیشل ایڈیشن کا اہتمام کیا ہے، الحمد للہ ریاستی میڈیا نے ہمارے ساتھ بہر صورت تعاون کیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی دوروزہ میڈیا ورکشاپ میں شرکت کے موقع پر کیا ، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کیوں کہ دشوار گزار پہاڑی سلسلوں پر مشتمل خطہ ہے ، کئی ساری مشکلات کے باوجود ریاستی صحافی برادری نے اپنے فرائض ہائے منصبی احسن طریقے سے انجام دیئے ہیں ،جبکہ حکومت آزاد کشمیر نے آج تک صحاضی برادری کو ان کے جائز حقوق دینے سے گریز کیا ہے، پرنٹ میڈیا کو مراعات نہ ہونے کی بنا پر الیکٹرانک میڈیا بھی تحریک آزاد ی کشمیر کے بیس کیمپ میں نہ ہونے کے برابر ہے، ہونا تو یہ چاہیے تھا آزاد کشمیر کے دارالحکومت جسے تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بھی کہا جاتا ہے میں میڈیا کو پوری مراعات دیں جاتیں ، میڈیا سے وابستہ افراد کے مسائل حل کیئے جاتے ، تا کہ وہ آزادی کی اس آواز کو دنیا کے گوش و کنار میں پہنچا سکتے ، مگر آزاد کشمیر کے حکمران رائیونڈ و زرداری ہاؤسز کی یاترا پرہوتے ہیں ، وہ عوامی و قومی مسائل کیا حل کریں گے۔ میڈیا ریاست کا اہم ستون ، ملک و قوم کی نمائندہ آواز ہے، جب تک اس آواز و آواز کے ذرائع مضبوط نہیں کیئے جاتے تو یہ آواز یہیں دب کر رہ جائے گی، ریاستی حکومت کو اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق نومنتخب سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں و کشمیر سید حمید حسین نقوی کی دیگر عہدیداران کے ساتھ اسلام آباد میں دو روزہ میڈیا ورکشاپ میں شرکت ، ان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل ضلع نیلم برادر سید ظاہر علی نقوی ، سیکرٹری اطلاعات نیلم وجاہت نقوی، نمائندہ MWMضلع مظفرآباد سید مجاہد حسین کاظمی، سیکرٹری اطلاعات میرپور برادر سید قمر عباس و ممبر کابینہ ضلع باغ بھی شریک ہوئے ۔

وحدت نیوز (ڈیرہ اللہ یار) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صو بائی سکریٹری جنرل علامہ میر مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پورے ملک سے دہشت گردگروپوں کا خاتمہ کرکے پاکستان کو امن کا گہوا را بنایا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع جعفر آباد بلوچستان کے سیاسی رہنما سابقہ مقامی چیئر مین بشیر احمد ڈومکی اور ڈیرہ اللہ یار کے نمائندے نذیر حسین ڈو مکی سے خصوصی ملاقا ت کے دوران اظہار خیال کر تے ہوئے کیا، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے ہر ضلع میں فعال ہے ہمارے عہدہ دار اور کار کن مشکل ترین حالات میں بھی امن کا پیغام پھیلا رہے ہیں شکار پور کا سانحہ ایک المناک واقعہ تھا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ضلع شکار پور دہشت گرد گروپوں اور تنظیموں کا گڑ بن گیا ہے ان خلاف فور طور پر کریک ڈاؤن کر کے ان کا خاتمہ کیا جائے اس موقع پر آغا سیف علی ڈومکی،منور علی ساجدی بھی موجود ہے۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری بیان ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کہا ہے کہ رویوں میں مثبت تبدیلی ،سیاسی و معاشی استحکا م کا با عث بنتے ہیں ۔اسلام امن ،تحمل برداشت اور باہمی تعاون کی تعلیم دیتا ہے یہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ رنگ و نسل ، مذہب کی تفریق کے بغیر تمام انسانوں کے بے جا قتل کی سختی سے ممانعت کر تا ہے۔سیاسی جماعتوں میں عدم برداشت اور غیر جمہوری رویے کی وجہ سے پاکستان میں جمہوری ادارے مضبوط نہ ہو سکے ۔عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رحجان سے آج جمہوری ادارے زبوں حالی کا شکار ہیں ۔بلکہ اس منفی طرز عمل کے فروغ نے عوام کو جمہوریت کے ثمرات سے بھی کوسوں دور رکھا ہے۔ وسائل پر عدم اختیار اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے نہ ختم ہونے والے مسائل کو جنم دیا۔ملک کی آبادی کا بڑا حصہ آج بھی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔رزق کے لیے عرصہ حیات تنگ ہونا معاشرے کے سدھار میں سب سے بڑی رکاوٹ اور قومی المیہ ہے آئین کا مکمل نفاذ ہی ملک میں مختلف اقسام کے مافیاز،سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز اور ناجائز دولت کے نظام حکومت و ریاست پر غلبِے کو کم اور ختم کر سکتا ہے مگر افسوس غلبہ آئین و قانون کی بجائے مسلسل مافیاز اور خاندانی سیاسی جماعتوں کے اجارہ دار قائدین اوران کے پیاروں کا ہی ہوتا رہا ہے۔قائدین کی ان اجارہ داریوں نے ملک میں سیاسی جماعتوں کی نشوونما ہونے ہی نہیں دی ۔بیڈ گورننس،قانوں کی دہری عملداری، خاندانی سیاست ،مافیا ز کا راج،کرپشن کلچرکی وجہ سے سیاسی جماعتیں طاقت پکڑہی نہ سکی اور ملک معاشی طور پر مستحکم نہ ہو سکا۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے آفس سے جاری ایک بیان میں ایم ڈبلیوایم کے ڈویژنل ترجمان فداحسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاون اور انکوائری محض ڈونگ اور سیاسی حربے کا حصہ ہے مسلم لیگ نواز چاہتی ہے کہ کرپشن کیخلاف انکوائری کا ڈھونگ رچا کے عوامی رائے عامہ کو گمراہ کرے اور عوامی میں نرم گوشہ بنائیں۔ اس سے پہلے بھی گلگت بلتستان میں کرپشن کے خلاف انکوائری کے نام پر لاکھوں روپے کے اڑائے گئے اخبارات میں خبروں کی ریل پیل رہی اور ایک طویل جدوجہد کے بعد کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا کے مصداق قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے سوا کچھ نہیں ہوا۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نہیں چاہتے کہ کرپٹ عناصر اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے کا احتساب نہ کیا جائے مجلس وحدت تو پانچ سالوں سے کرپشن کے خلاف اعلان جنگ کر رہی اور ریاستی خرانے کو نقصان پہنچانے والے تمام عوامل اور شخصیات کے خلاف برسر پیکار ہے۔ گورنر گلگت بلتستان اور صوبائی نگران حکومت عوام کو بیوقوف نہ بنائیں حال ہی میں متعدد قومی اداروں میں رشوت اور سیاسی دباو کے ذریعے تقرریوں کا سلسلہ شروع ہو ا ہے۔ مسلم لیگ نواز چور دروازوں سے بھرتیوں اور تبادلوں کے ذریعے انتخابات کو یرغمال بنانے کی کوشش کر رہی ہے اگر ثبوت کی ضرورت ہے تو حال ہی میں نگران حکومت میں محکمہ تعلیم میں ہونے والی غیرقانونی بھرتیاں کافی ہے۔مسلم لیگ نواز ہر سطح پر اور ہر ادارے میں طاقت کا استعمال کر رہی ہے اور الیکشن سے پہلے ہی رعب جما کے من مانی کے نتائج لینا چاہتے ہیں ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات سے قبل تمام تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی عائد ہونی چاہیے لیکن مسلم لیگ نواز ڈنڈی مارنے کے لیے ایسا نہیں کر سکتی اور نہ ہی نگران حکومت و خارجی گورنر آمادہ ہے۔ حساس ادارے اور سیکیورٹی اداروں کے علم میں یہ بات ہوگی کہ مسلم لیگ نواز کے چند افراد اہم ریاستوں اداروں میں چور دروازوں سے بھرتیوں کے لیے اسلام آباد کا چکر لگا رہے ہیں جبکہ متعلقہ سربراہاں کو بھی ذہنی کوفت اور اذیت میں دھکیلا جا رہا ہے اور ان سے غیر قانونی تقرریوں کا تقاضا کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے ریاستی ادارے کسی سیاسی جماعت کی نہیں بلخصوص حساس ریاستی اداروں میں اسلام آباد کے آقاوں کے ذریعے سے دھمکانا قانون کو ہاتھ میں لینے کے مترادف ہے جسے ہرگز معاف نہیں کیا جا سکتا ۔گلگت بلتستان میں انتخابات سے قبل ہی مسلم لیگ نواز نے طاقت اور جبر کے ذریعے حکومت قائم کی ہے اور جن اداوں میں اصول پسند افراد موجود ہوں ان کی تبادلیوں کے لیے کوششیں ہو رہی ہیں۔ بلتستان کے عوام آئندہ انتخابات میں دھاندلی کو روکنے کے آمادہ رہے، الیکشن کمیشن یعنی مسلم لیگ نواز کے عہدیدار ، گورنر گلگت بلتستان اور نگران حکومت کی فوج ظفر موج انتخابات کو یرغمال بنانے کے لیے کوششیں رہی ہیں عوام جمہوریت طاقت سے ان غیرجمہوری اقدامات اور عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے آمادہ رہیں۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اورمرکزی سیکریٹری خارجہ امور کے  ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ حکمران خطے میں آنے والی تبدیلیوں اور پاکستان کے مفادات کو تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں اور دوسروں کے مفادات پر ملکی سالمیت کو قربان نہ کریں۔ ایران (قم المقدسہ) سے جاری اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما نے پاکستان کے اندر جاری شیعہ نسل کشی، حالیہ حکومتی پالیسوں اور تکفیری کالعدم تنظیم کے سربراہ احمد لدھیانوی کے جیو ٹی وی پر ملت تشیع کی تکفیر کرنے اور شیعہ قتل کا کھلم کھلا اعتراف کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ شعیان پاکستان کی مساجد و امام بارگاہوں میں حملے ہو رہے ہیں اور حکومتی نمائندے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کے لئے مختلف ہتھکنڈے اپنا رہے ہیں۔ شیعہ کے کفر کے فتوے دینے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ یہی لوگ معصوم اور پرامن شہریوں کے اصل قاتل ہیں۔

 

ڈاکٹر علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ تشیع پاکستان بیدار ہیں اور ملک کی سالمیت پر حملہ کرنے والے ان مجرموں کو وطن عزیز کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، دشمن تکفیریوں کی شکل میں پاکستان کی سرحدوں کے اندر دندناتا پھر رہا ہے اور ملک کے امن و امان کو تباہ کر رہا ہے۔ لہذا حکومت عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے دشمنان وطن کو آہنی ہاتھوں سے لے اور اپنی آئینی و قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرے، وگرنہ عوامی ردعمل ان کے اقتدار کو بہا لے جائے گا اور عوامی حمایت و تائید کے بغیر اس فتنہ دہشتگردی کا مقابلہ ناممکن ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دراصل تکفیریت ہی وہ کینسر ہے جس کا علاج کئے بغیر ملک مستحکم نہیں ہوسکتا۔ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرے اور ایکشن و ری ایکشن میں فرق قائم کرے، بیلنس پالیسی اور سیاسی انتقام کو ترک کرے، خطے میں آنے والے تبدیلیوں اور پاکستان کے مفادات کو تعصب کی عینک اتار کر دیکھے، درست تجزیہ و تحلیل پر مبنی استقلالی پالیسی اختیار کرے اور دوسروں کے مفادات پر ملکی سلامتی کو قربان نہ کرے۔

وحدت نیوز (لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شدت پسندی اور تکفیریت کے خلاف بیان خوش آئند ہے،پاکستان میں شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکمران مخلصانہ اقدامات کرئے مجلس وحدت مسلمین ہر اس اقدام کی حمایت کرئے گی ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیلنس پالیسی کی بنیاد پر ہمارے پر امن کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے،ہم نے اس دہشت گردی کی جنگ میں سب سے بڑی قربانی دی ہے،ہمارا جرم روز اول سے یہ تھا کہ ہم ان سفال قاتلوں اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف تھے،ملت جعفریہ کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے ریاست پاکستان کے لء اپنی جانوں کے نذرانے ضرور دیے ہیں لیکن کسی ریاستی ادارے اور انسانیت کے خلاف کھبی ہاتھ نہیں اُٹھایا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قاتل اور مقتول کو ایک صف میں کھڑا نہ کریں اور حقائق اور انصاف کے بنیادوں پر کاروائی کریں،ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے بے گناہ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کریں ،

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان اسمبلی میں گذشتہ روز پیش کی جانے والی قرارداد جس میں تمام اراکین کو بیلو پاسپورٹ کے اجراء کے لئے سفارش کی گئی تھی اور اس قراداد پر بحث کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا نے کہا تھا کہ کم از کم مجھ کو اپنے لئے بیلو پاسپورٹ کے حصول کے لئے دلائل دیتے ہوئے شرم محسوس ہو رہی ہے کیونکہ ہمارے لوگوں پر شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کو تقریباً ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ عجیب بات ہے کہ جن کے ووٹوں سے ہم آج اس ایوان میں موجود ہیں، ان پر تو عام پاسپورٹ کا حصول بھی ناممکن ہے۔ جبکہ ہم اپنے لئے اضافی مراعات کی بات کر رہے ہیں۔ رکن اسمبلی سید محمد رضا کی اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر جان محمد جمالی نے کوئٹہ پاسپورٹ آفس سے سعید عباسی کو اپنے چیمبر بلواء کر سید محمد رضا کے اعتراضات پر وضاحت طلب کی۔ اس موقع پر سید محمد رضا نے پاسپورٹ کے حصول کیلئے اپنی قوم کو درپیش مشکلات پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے مستقبل میں پاسپورٹ کے سریع حصول کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور پاسپورٹ آفس کے عملے کے ناروا سلوک کو بہتر بنانے کا کہا۔

وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیاسی سیل سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مجلس وحدت کا دروازہ ہر کسی کے لیے کھلا ہوا ہے اور ملت کے ہرفرد کو گلے سے لگائیں گے۔ مجلس وحدت کو سمجھ کرآنے والے تمام سیاسی شخصیات کو بلامشروط شرکت کی گنجائش موجود ہے ۔سیاسی آفس سے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہم پہلے سے واضح کرتے رہے ہیں کہ مجلس وحدت تمام حلقوں میں بھرپور تیاری کے ساتھ الیکشن میں حصہ لے گی اور اپنے منشور ، پالیسی اور اہداف کے ذریعے عوام تک جائے گی۔ انتخابات میں پوائنٹ سکورنگ اور نسشتیں جیتنا ہمارا مقصد نہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین امیدواروں کے انتخاب کے حوالے سے کسی قسم کے دباو کا شکار ہے اور نہ اس اہم معاملہ میں اپنے معیارات پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہے اور تمام حلقوں میں ایسے نمائندے موجود ہیں جو مجلس وحدت کے معیارات پر پورا اتر سکتے ہوں عوام مطمئن رہیں کہ ہر حلقہ سے جو امیدوار سامنے لایا جائے گا وہ مجلس وحدت کا چہرہ ہوگا اور عوام کے لیے باعث فخر ہوگا۔ ہم ملت کا درد رکھنے والے، صالح، باتقوی، بے داغ ماضی کے حامل اور سابقہ ملی خدمات رکھنے والے اہل افراد کو سامنے لائیں گے۔انتخابات میں جیت کے لیے ہر طرح کے حربے استعمال کرنے کے قائل نہیں۔مجلس وحدت کے تمام ادارے بااختیارہیں اور امیدواروں کا انتخاب بھی سیاسی ادارہ نہایت سوجھ بوجھ کے ساتھ کرے گا ۔ سیاسی سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض اگر مجلس وحدت کوٹکٹ کے حصول کا ذریعہ سمجھتے ہیں اور درون خانہ دوسری سیاسی پارٹیوں سے بھی رابطے میں ہیں تو ان افراد کی سیاسی حیثیت سیاسی کونسل کی نگاہ میں مشکوک ہے۔دوہرے روابط اور متعدد سیاسی تنظیموں سے رابطہ قائم رکھنے والا شخص مجلس وحدت کی ترجمانی نہیں کرسکتا ہے۔

 

مجلس وحدت میں بلامشروط اعلان کرنے والی سیاسی شخصیات کو تمام کشتیاں جلا کے آنا ہوگاا اور اسکے باوجود بھی سیاسی ادارہ مکمل طور پر اپنے فیصلے کرنے پر قادر اور آزاد ہے ۔جو مجلس وحدت میں نمائندگی کے لیے بلامشروط آنا چاہتے ہوں وہ اپنے آپکو خادم اور عوام سمجھ کر آئیں انکی سابقہ مجلس کے ساتھ وابستگی ، نظریاتی لگاو کے علاوہ ایک عرصہ تک انکی سرگرمیاں زیر مشاہدہ ہونگی اور کسی بھی امیدوار کو یہ حق نہیں ہو گا کہ وہ اپنے اہل ہونے کا دعوی کر سکیں۔ اہلیت کو جانچنے کے لیے سیاسی ادارہ خاص معیارات رکھتے ہیں اور ان فیصلوں کے سب پابند ہیں۔ سیاسی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مجلس وحدت اور دیگر سیاسی تنظیموں میں بنیادی فرق یہی ہے کہ دیگر پارٹیوں کے عہدیدار اپنے ٹکٹ کے حصول کے لیے دباو اور لابینگ جیسے حربے استعمال کرتے ہیں جبکہ مجلس وحدت کے امیدوار پر ذمہ داری دی جاتی ہے اور منوایا جاتا ہے یہی اس تنظیم کا حسن ہے ۔ سیاسی آفس سے جاری بیان میں تکرار کے ساتھ کہا گیا کہ جو اپنے ووٹ، خاندان اور دیگر حربوں کے ذریعے مجلس وحدت کو للچانے کی کوشش کرتے ہیں وہ غلط اور سیاسی اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت ہے مجلس وحدت نے انتخابات جیتنے کے لیے نہیں لڑنی بلکہ فرائض کی ادائیگی کے لیے لڑنی ہے اگر عوامی نمائندگی کرنے والا اور عوامی حقوق کی جنگ لڑنے والا ایک امیدوار بھی کامیاب ہوتا ہے مجلس وحدت کی کامیابی ہے برعکس اسکے کی جیتنے والے وہی پرانے چہروں اور نئے دعوئداروں کی فوج کو اسمبلی میں پہنچے ۔ کیونکہ اگر معیارات پر سمجھوتہ کیا گیا تو فتح بھی شکست ہے۔ لہذا عوام مطمئن رہیں کسی بھی حلقہ میں کسی بھی پرانے سیاست دان کو سامنے لانے یا کسی مجلس مخالف کوٹکٹ دینے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ جس طرح کا فیصلہ ہوگا عوام کے سامنے ہی ہوگا ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ قوم کو ایک صحت مند مستقبل فراہم کرنے کے لیے درخت لگانا ایک عبادت ہے۔ ماحول کو آلودگی سے بچانے اور بیماریوں کو ختم کرنے میں درخت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس نیک مقصد کے لیے ضروری ہے کہ ہر شہری ایک پودا لگا کر اس نیک مقصد کے لیے کوشش کریں۔ اسلامی تعلیمات کے مطابق جو شخص ایک درخت لگائے گا اس کے لیے صدقہ جاریہ ہوگا۔ جبکہ ماحول کی آلودگی کو ختم کرنے کے لیے درخت لگانا ایک بہترین عمل ہے۔ ماحول کے بیمار کرنے والے اثرات کو زائل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے جو ہمارے صحت مند مستقبل کو محفوظ بنا سکتا ہے۔اس لیے شہری اس نیک مقصد کی تکمیل کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگائے۔ شجر کاری کو فروغ دے کر ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ کرکے صحت مند معاشرے کے فروغ کو عمل میں لایا جاسکتا ہے۔ درخت لگانے کے ساتھ انکی حفاظت اور نگہداشت کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ تعلیمی اداروں ، مراکز صحت اور دیگر اداروں میں زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں۔مجلس وحدت مسلمین شجر کاری مہم میں بھر پور حصہ لیں گے۔

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان میں پائے جانیوالے قدرتی وسائل یہاں کے عوام کی ملکیت ہیں جن سے استفادے کاحق صرف اور صرف یہاں کے عوام کو حاصل ہے۔ قیمتی و نیم قیمتی پتھروں کی مائننگ اور نقل و حرکت پر پابندی لگاکر حکومت گلگت بلتستان کے عوام کا معاشی قتل پر اتر آئی ہے۔ اپنے بنیادی حقوق سے محروم علاقے کے غریب عوام قیمتی و نیم قیمتی پتھروں کے کاروبار سے گلگت بلتستان کے ہزاروں خاندان وابستہ ہیں، بیجا پابندیاں کسی کے مفاد میں نہیں۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی ترجمان محمد الیاس صدیقی نے وحدت ہاؤس میں جیمز اینڈ منرلز کے کاروبار سے منسلک افراد کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت سے ایک پسماندہ علاقہ ہے جہاں سرکاری ملازمتوں کے علاوہ روزگار کے اور ذرائع بالکل ہی ناپید ہیں ۔علاقے کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت قیمتی پتھروں کی کانوں کو دریافت کیا ہے اورہزاروں افراد اس شعبے سے وابستہ ہوکر اپنے خاندانوں کی کفالت کررہے ہیں۔ حکومت کو پابندیاں لگانے کی بجائے اس کاروبار کو صنعت کا درجہ دیکر روزگار کے مزید مواقع فراہم کرنا چاہئے ۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے وسائل پر ہاتھ صاف کرنے کی بجائے یہاں کے عوام کو بنیادی انسانی حقوق فراہم کرے ، 68 سالوں سے علاقے کے عوام کا استحصال جاری ہے ۔ انہوں نے گلگت بلتستان کونسل کے اراکین پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے اراکین عرصہ پانچ سال تک صرف اپنی تنخواہ کی فکر میں مگن رہے اور علاقے کے قدرتی وسائل کے استفادے کیلئے قانون سازی میں ناکام رہے ۔ حکومت قیمتی پتھروں کی نقل و حمل پر عائد بیجاپابندی فوراً اٹھائے اور علاقے کے عوام کے مفاد میں قانون سازی کی جائے ۔اپنے من پسند افراد کو نوازنے کی نواز لیگ کی پالیسیوں سے علاقے میں بے چینی پیدا ہوجائیگی ۔ انہوں نے حکومت کو مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس ظلم و ناانصافی کی پرزور مذمت کرتی اور بیجا پابندی کو فوراً ہٹانے کا مطالبہ کرتی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree