The Latest

وحدت نیوز(پاراچنار) سابق سینیٹر اور تحریک حسینی پارا چنار کے سپریم لیڈر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون ملت تشیع کیخلاف انتقامی کارروائیاں فوری طور پر پر بند کرے، بصورت دیگر اگر ملت تشیع نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا تو پارا چنار سے کراچی تک نواز شریف کیلئے مشکلات کھڑی ہوجائیں گی۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء اور معروف عالم دین علامہ امین شہیدی کو بے بنیاد مقدمہ میں پھنسانے کی کوششوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں عجیب قانون ہے، دہشتگرد آزاد پھرتے ہیں اور اتحاد و وحدت کا درس دینے والوں کیخلاف مقدمات قائم کئے جاتے ہیں، علامہ امین شہیدی کیخلاف مقدمہ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ تکفیری آپسی اختلافات کے باعث ایک دوسرے کو قتل پھر رہے ہیں اور اس کا الزام اہل تشیع پر ڈال دیا جاتا ہے، جو کہ سب کچھ نواز شریف کی ایماء پر دہشتگردوں کی قربت کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔ علامہ عابد حسین نے حکومت کو متنبہ کیا کہ حکومت امن پسندوں اور دہشتگردوں میں تمیز کرے، اور انتقامی روش فوری طور پر ترک کر دے، مسلم لیگ نون کو ان کارروائیوں کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ نقصان ہی ہوگا، سعودی ریال کے چکروں میں اہل تشیع کیخلاف کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گرفتار اہل تشیع کو فوری طور پر رہا کیا جائے اور علامہ امین شہیدی کیخلاف درج بے بنیاد قتل کیس کو ختم کیا جائے، بصورت ملت تشیع اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے۔

وحدت نیوز (لیہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیر اہتمام سیلاب متاثرین کے لیے دور دراز علاقہ میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء مصور عباس کے مطابق دریائے سندھ کے پار ان علاقوں میں جہاں ابھی تک نہ تو کوئی سیاسی جماعت جاسکی ہے اور نہ کوئی فلاحی فاونڈیشن پہنچی، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل جمیل خان اپنی ٹیم اور ڈاکٹرز کے ہمراہ وہاں پہنچے اور فری میڈیکل لگایا، جس میں ڈاکٹرز نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور فری ادویات تقسیم کیں۔

وحدت نیوز (بنوں) مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے سیکرٹری جنرل نوروز علی کربلائی نے جنرل کونسلر کی سیٹ کا حلف اٹھا لیا۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں انہوں نے شاندار کامیابی حاصل کرنے کے بعد چیئرمین شپ کے لئے بھی الیکشن لڑا، تاہم مخالفین کی جانب سے سخت مخالفت کی گئی اور مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے انہیں دھمکایا گیا۔ انتخابی نشان تسبیح الاٹ کئے جانے کے بعد سازش کے تحت تبدیل کرکے بھٹہ دے دیا گیا۔ وحدت نیوزسے بات کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بنوں کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں وہ چیئرمین شپ کے بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں گے اور جیتیں گے۔

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع ملیر کے اعلیٰ سطحی وفدنے ضلعی سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ملیر کے صدرعبدالرزاق راجہ سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیتی ملاقات کی، وفد میں ایم ڈبلیوایم کے ضلعی رہنما سعید رضا، اسدزیدی، مختارامام اورعارف زیدی شامل تھے،احسن عباس زیدی نےعبدالرزاق راجہ سے انکی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی ودعائے مغفرت کی، جبکہ دونوں رہنماوں کے درمیان جعفرطیار واٹرسپلائی پروجیکٹ اور بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختصر گفتگو بھی ہوئی، عبدالرزاق راجہ نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کا آمد پر شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مضہکہ خیزکمی پر مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی منڈی میں بے انتہاسستا ہونے کے باوجودپٹرول کی قیمت میں فقط 3روپےکمی عوام کے ساتھ بھونڈا مزاق ہے، اوگراکی جانب سے 7روپے کمی کی سفارت کو 3روپے میں منتقل کرکے حکومت نے بھتہ خوری کا نیاءسلسلہ شروع کردیا ہے، یہ ریلیف نہیں بلکہ غریب عوام کی تذلیل ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی خبر عوام کیلئے خوشی کی بجائے تازیانہ بن کر سامنے آئی ہے کیونکہ ظالم حکمرانوں نے گیس کے نرخوں میں اضافہ کر کے گھریلو صارفین، صنعتی مزدور اور کسانوں پر ظلم کیا ہے، گیس کے نرخوں میں اضافہ اور پٹرول کی قیمتوں میں صرف 3 روپے کی کمی سنگین مذاق ہے، عوامی تحریک مطالبہ کرتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی جائے اور گیس کے نرخوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران پٹرولیم مصنوعات کا مصنوعی بحران پیدا کر کے عوام کو لوٹ رہے ہیں، اگر پٹرول بلیک میں 100 روپے لٹر مل سکتا ہے تو سرکاری قیمت پر دستیاب کیوں نہیں؟ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 40 ڈالر بیرل سے نیچنے آ گئیں مگر حکومت نے یہ ریلیف عوام کی طرف منتقل نہیں کیا۔ ان کاکہنا تھا کہ ایم ڈبلیوایم  9 ستمبر کو تاجر برادری کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ہڑتال میں حصہ لے گی۔ناصرشیرازی نے کہا کہ عوام دشمن حکمرانوں نے تاجروں کے خلاف کھلی لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ متنازعہ ٹیکس فوری طور واپس لیا جائے اور تاجر برادری کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ملک کو دہشت گردی جیسی لعنت سے چھٹکارا دلانے کے لیے سیاسی قوتوں کو افہام و تفہیم کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔پاکستان کی سلامتی و بقا دہشت گردی کے خاتمے سے مشروط ہے۔ حکومت سمیت تمام سیاسی جماعتوں کوملک میں امن امان کے حقیقی قیام کے لیے یکساں کوششوں کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشن قومی ضرورت اور عوام کی امنگوں کا عکاس ہے۔اس سلسلے میں پاک فوج کے اقدامات کی حمایت نہ کرنا حب الوطنی کے منافی ہے۔ دہشت گرد اور کرپٹ عناصر کے خلاف افواج پاک کی بلاتخصیص کاروائی قانون و انصاف کی بالادستی کا عملی اظہار ہے جسے دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں بیلنس کی پالیسی اختیار کر کے بے گناہ افراد کو ہراساں کر رہی ہے جو نیشنل ایکشن پلان کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے۔ پنجاب حکومت اپنی صفوں سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنے اور تفرقہ پھیلانے والے عناصر کو باہر نکالیں۔ ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ایسی صورتحال میں قومی سلامتی کو مقدم رکھنے کی ضرورت ہے۔سیاسی جماعتوں کے مابین نزاعی صورتحال دہشت گردی کے خلا فوجی اقدامات کے لیے نقصان دہ ہے۔ وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے افواج پاک داخلی و خارجی محاذوں پر پوری جرات سے برسرپیکار ہے۔یہ وقت باہمی جھگڑوں سے نکل کر ملک دشمن قوتوں کے خلاف باہم ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے ڈو مور کا مطالبہ دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔ پاک فوج کو کسی غیر ملکی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں اور وہ دہشت گردی کے مراکز کے خاتمے میں بہترین نتائج حاصل کر رہی ہے۔

وحدت نیوز (سیالکوٹ) ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی صاحب کا سیالکوٹ میں اسیر مومنین کے گھروں کا دورہ کیا جس میں انکے ہمرا ہ صوبائی کابینہ کے رُکن جناب سجادحسین بیگ و ضلعی کابینہ کے ارکان آغا قیصر نواز (سیکرٹری جنرل) عقیل عباس (قانونی مشیر) محمد یونس (سیکرٹری اطلاعات ) عامر نقوی (سیکرٹری میڈیا سیل ) سید صدا حسین شاہ،حکیم سرور حیدری و دیگر مومنین کے ہمراہ وفد کی صورت میں اسیران کے گھرگئے اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار ہمدردی اور رہائی کے لئے دعا کی۔لواحقین کے جذبات کوعشقِ امام علی ؑ اور مشنِ امام حسین ؑ کے لئے اپنے اسیران کی اسیری پرفخر کا اظہار کرتے ہوئے پایا۔علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ہم نیشنل ایکشن پلان کی مکمل حمایت کرتے ہیں مگر میں اس آڑ میں معصوم شہریوں کی گرفتاریوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں اور اگر حکومت نے ہمارے اسیران کو جلد رہا نہ کیا تو بھر پور احتجاج ہوگا جس کا جلد اعلان ہوگا مومنین تیار رہیں ہم اسیران کو رہا کروا کر ہی سکون کا سانس لیں گے۔

وحدت نیوز (حیدرآباد/جامشورو/قاضی احمد/سجاول/نوابشاہ) مجلس وحدت مسلمین کا شعبہ فلاح بہبودخیرالعمل فاونڈیشن سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی وامداد کے لیئےدن رات کوشاں ہے، اس سلسلے میں خیر العمل فائونڈیشن اور خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن پاکستان کے اشتراک سے سندھ کے مختلف اضلاع میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، ایم ڈبلیوایم سندھ کے صوبائی سیکریٹری روابط شفقت لانگا نے قاضی احمد اور دولت پورکے سیلاب متاثرہ 100خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ،جبکہ نوابشاہ کے 50سیلاب متاثرین کو بھی راشن تقسیم کیا گیا، ایم ڈبلیوایم سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری وحدت یوتھ ندیم جعفری نے حیدر آباد تعلقہ لطیف آباد نمبر 10نئیچانٹی گوٹھ میں خدیجتہ الکبریٰ فائونڈیشن کے تعاون سے 100سیلاب متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، جس میں 200گیلن پینے کا صاف پانی بھی شامل تھا، اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا گل حسن مرتضوی، شکیل حیدر، وقارزیدی،عابد جعفری اور غلام علی ابڑوبھی موجود تھے، ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن کے تعاون سے خیر العمل فائونڈیشن سندھ نے کوٹری کے تعلقہ خانپورکے سیلاب متاثرین میں 100گیلن پینے کا صاف پانی فراہم کیا، جبکے ضلع جامشورو کی تحصیل بیگوخان میرجت میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما ندیم جعفری نے سیلاب متاثرین میں 100گیلن پینے کا صاف پانی تقسیم کیا، کیٹی بندر کے مقام پر ایم ڈبلیوایم ضلع سجاول  کی جانب سے ضلعی رہنما مختار دایو نے  سیلاب سے متاثرہ 100خاندانوں میں آٹے کے تھیلے تقسیم کیئے،ایم ڈبلیوایم سندھ کے سیکریٹری فلاح وبہبود عالم کربلائی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی اور امدادایم ڈبلیوایم فرض اولین ہے اس سلسلے میں مخیر حضرات ایم ڈبلیوایم کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ متاثرین کو اس مشکل وقت میں سہارا فراہم کیا جا سکے۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبے خیرالعمل فاونڈیشن اور قتل گاہ کمیٹی اسکردو کے زیر انتظام شروع ہونے والے 20بستروں پر مشتمل دارالشفاء حضرت عباس (ع) اسپتال کے غیر رسمی افتتاح کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قتل گاہ کمیٹی اسکردو کے مسئولین، مجلس وحدت مسلمین کے عہدیداران، مہمانان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ درالشفاء حضرت عباس (ع) کا غیر رسمی افتتاح سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی، علامہ مرزا یوسف حسین اور دیگر علمائے کرام نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ درالشفاء حضرت عباس (ع) کو چلانے کا مقصد اسکردو شہر میں معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا اور ڈسٹرکٹ ہسپتال پر موجود بوجھ کو کم کرنا ہے، اس سلسلے میں محکمہ صحت، انتظامیہ اور دیگر مقتدر اداروں سے معاونت لی جائے گی اور معیاری صحت کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت کا یہ ادارہ ہر طرح کی تعصبات سے بالاتر ہو کر خدمت انسانی کی بنیاد پر چلایا جائے گا اور یہاں کے عوام کے تعاون سے بہترین اداروں میں شمار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں بہت جلد ایک باقاعدہ اور بڑی سطح پر افتتاحی تقریب کا اہتمام بھی ہوگا۔ اس موقع پر قتل گاہ کمیٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے سید الیاس رضوی نے کہا کہ یہ ادارہ انسانیت کی خدمت کی خاطر قائم ہوگا اور مجلس وحدت اسے فلاحی ادارہ کے طور پر رن کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ قتل گاہ کمیٹی نے بہت سوچ و بچار کے بعد اس ادارہ کو ایم ڈبلیو ایم کی نگرانی میں دے دیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ وہ کمیٹی کے توقعات سے بڑھ کر کام کرے گی اور کمیٹی پر اٹھنے والے سوالات کے جوابات اسکی کارکردگی دے گی۔ تقریب میں پاکستان کی معروف مذہبی شخصیت مرزا یوسف حسین نے بھی اسے قتل گاہ کمیٹی اور مجلس وحدت کی جانب سے قوم کی بہتری کے لئے اہم اقدام قرار دیا۔ تقریب کے آخر میں شیخ یوسف کریمی نے دعائیہ کلمات کیساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔

وحدت نیوز (چنیوٹ) اگر (ن) لیگ کی حکومت نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ بند نہ کی تو ہم ملک گیر جیل بھرو تحریک چلائیں گے ان خیالات کااظہار ضلعی سیکرٹر ی جنرل مجلس وحدت مسلمین چنیوٹ سید انیس عباس زیدی نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرامن لوگ ہیں لیکن ہم جلوس عزاداری پر قدغن برداشت نہیں کریں گے، وفاق اورپنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے نام پر سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ہماری نسل کشی ہوئی بیس ہزار سے زائد شہدا ء کی قربانی دینے کے باوجود ہم پر یہ حکمران ظلم کررہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے رہنماؤں کو بلاجواز بیلنس پالیسی کے تحت 90روز کیلئے نظر بند کیاجارہا ہے حکمران ان قوتوں کے خلاف ہیں جو ضرب عضب کی حامی ہیں انہوں نے بھارت کی لائن آف کنٹرول پر خلاف ورزیوں کے بارے میں کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے اس وطن کے شجاع شیر دل بیٹے اس بزدل دشمن کو نشانہ عبرت بنانے کیلئے تیار ہیں انڈیا اپنے پالتو دہشت گرد طالبان ، لشکر جھنگوی اور تکفیری عناصر کی شکست سے بوکھلاہٹ کا شکار ہے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree