وحدت نیوز (کراچی/ لاہور/اسلام آباد/کوئٹہ /گلگت/ سکردو) مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس اوکے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے عالمی یوم القدس منایاگیا،ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں قصبوں دیہاتوں میں پانچ سو سے زائد ریلیوں کا انعقاد کیا گیا،کراچی میں مرکزی آزادی القدس کی ریلی سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان نے خطاب کیا،جبکہ اسلام آباد میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ امین شہیدی نے القدس ریلی کی قیادت کی،کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا مرکزی ریلی کی قیادت کی،خیبر پختونخواہ میں مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سبطین حسینی اور صوبائی رہنما کرم ایجنسی سمیت صوبائی دارالحکومت میں مرکزی القدس ریلی کی قیادت کی گلگت میں القدس کی مرکزی ریلی کی قیادت علامہ نیر مصطفوی نے جبکہ بلتستان میں مرکزی القدس ریلی کی قیادت سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین بلتستان ڈویژن آغا سید علی رضوی نے کی ۔
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں مرکزی القدس ریلی دوپہر 2 بجے جامع مسجد صاحب الزمان علیہ السلام اسلام پورہ سے اسمبلی ہال تک نکالی گئی جس کی قیادت مرکزی سیکریٹری تبلیغات علامہ احمداقبال رضوی ،سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی،مرکزی سیکرٹری اطلاعات آئی ایس او پاکستان سجیل شمسی،اور شکیل نقوی نے کی ،مرکزی ریلی القدس لاہور اسلام پورہ تا اسمبلی ہال میں پاکستان پاکستان عوامی تحریک، پاکستان عوامی تحریک،سنی اتحاد کونسل،جمعیت علمائے پاکستان (نیازی گروپ)،انجمن شہریان لاہور سمیت دیگر شخصیات نے شر کت کی۔اسی طرح پنجاب،سندھ،کے پی کے،بلوچستان،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع اور تحصیلوں میں مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی و تحصیل سیکرٹری جنرلز القدس ریلیوں کی قیاد ت کی۔
لاہور القدس ریلی سے خطاب میں علامہ عبدالخالق اسدی کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے جدو جہد ہمارے ایمان کا حصہ ہے،ہم اسرائیل کے ناپاک وجود کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،چنیوٹ میں القدس ریلی سے مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین سید ناصر شیرازی نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ اسلامی ملکوں میں مسلمانوں کے قتل عام کرنے والے نام نہاد جہادی قبلہ اول کی آزادی کے لئے اسرائیل کے خلاف جہاد کریں پوری مسلم امہ ان کے شانہ بشانہ ہونگے،لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ یہ گروہ جہاد کے نام پر اسرائیل اور امریکہ کے ہی درپردہ مدد کر رہے ہیں،ریلی سے پاکستان عوامی تحریک کے رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی نے بھی خطاب کی انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نکلنا عین عبادت ہے،آج عرب ممالک کے غلام حکمران مسلمانوں کے قتل عام کے لئے داعش،النصرہ اور طالبان جیسوں کی حمایت تو کرتے ہیں لیکن فلسطین میں جہاں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے اور قبلہ اول پر یہودیوں کا قبضہ ہے اس کے خلاف منہ نہیں کھولے گا کیونکہ ان عیاش عرب حکمرانوں کو اسرائیل اور امریکہ کے مفادات عزیز ہے،ریلی میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی،ریلی کے شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈ اُٹھائے قبلہ اول کی آزادی کے لئے نعرے لگاتے رہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) خیرالعمل فاؤنڈیشن کے چیئرمین نثارعلی فیضی کا صوبائی سیکریڑی فلاح بہبود تہور عباس کے ہمراہ شاہداؤ ڈی آئی خان ھاؤسنگ کا لونی کا دورہ انہوں نے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور کالونی کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی۔ علامہ اقبال کالونی کمیتہ امداد امام خمینی کے تعاون سے تعمیر کی جارہی ہے جس میں ۳۰ مستحق خاندانوں کو گھر الاٹ کر دیے گئے ہیں اس وقت اسکی تعمیر اپنے آخر ی مراحل میں ہے۔کالونی کے رہائشی مستحق افراد سے ملاقات کرتے ہوئے گفتگو میں چیئرمین خیرالعمل فاؤنڈیشن نثار علی فیضی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اسکی اولین ترجیح معاشرے کے بے سہارا اور محروم طبقوں کی خدمت کرنا اوران کے حقوق کی جنگ لڑناہے۔ایک ایسے ملک میں جہاں غریب غریب تر اور امیر امیر تر ہوتا جارہا ہے ۔ دولت کی منصفانہ تقسیم نہ ہونے کی وجہ سے افراد پسماندگی اور محرومیت کی دلدل میں دھنس چکے ہیں خیرالعمل فاؤنڈیشن مسا ئل اور وسائل کوآمنے سامنے رکھ کر انہیں حل کرنا چاہتی ہے اس وقت بشمول ڈیرہ اسماعیل خان،گلگت اور لیہ میں ۱۰۰ گھرتعمیر کیے جارہے ہیں جو ان مفلس اور درد مندخاندانوں کے دکھوں پر مرہم کا کام کریں گے،فلاحی امور کی انجام دہی کیلئے عوام الناس فطرے کی رقوم ایم ڈبلیوایم کےرفاحی شعبے خیر العمل فاؤنڈیشن کو عطیہ کریں۔
وحدت نیوز (لاہور) قرآن کتاب ہدایت ہے،جس نے قرآن کو تھام لیا وہ فلاح پا گیا،امت مسلمہ کی نجات کا واحد ذریعہ قرآن ہے،قرآن ایسا چراغ ہے جوبجھنے والا نہیں،قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے قرآن پر عمل کر کے ہی ہم اپنے سیاسی،اجتماعی،معاشرتی مسائل کو حل کر سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایم ڈبلیوایم کے شعبہ تربیت کے زیر اہتمام جشن نزول قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالق کائنات نے قرآن کی صور ت میں آئین زندگی خاتم الانبیا ء محمد مصطفیٰٰ کے قلب اطہر پر اتارا ،اس میں ہمارے ہر مسئلہ کا حل ہے،قر آن بیدار ی کاپیام ہے،قرآن وحدت کا پیغام ہے،قرآن سے انس و محبت کرنا خدا اور رسول و اہلبیت اطہار سے عشق و محبت کرنا ہے،جس نے قرآن کو اپنا لیا اسے صحراؤں اور پہاڑوں میں بھی رہنمائی ملے گی،جس نے قرآن کو پس پشت ڈال دیا اس نے ہلاکت و تباہی کو اپنے اوپر مسلط کرلیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کہا کہ مسلم امہ اگرقرآن کو اپنے لئے آئین و دستور بنائیں تو دنیا کا نقشہ تبدیل ہوسکتا ہے،قرآن نکتہ اتحاد امت اورا ورحدت المسلمین کا آئینہ دار ہے،ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم پر وہ حکمران مسلط ہیں جنہوں نے قرآن کو پس پشت ڈال رکھا ہے اگراسلامی ممالک کے حکمران قرآن کے طارق نا ہوتے تو امت مسلمہ اس طرح خوار نا ہوتی۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ قرآن کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس کی حفاظت کی ذمہ داری خدا نے لی ہے ،قرآن کاپنی اصل شکل میں موجود ہونا ہمارے لیئے باعث فخر و اطمینان ہے وگرنہ دوسری آسمانی کتابوں میں وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیاں آ چکی ہیں ،قرآن اسی شکل میں موجود ہے جس شکل میں قلب اطہر رسول آخر پر نازل ہوا،انہوں نے متوجہ اور خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ قرآن کے متن میں تمام تر سازشوں کے باوجود تحریف نہیں کر سکے وہ آج اس کی غلط و من مانی تعبیر کے ذریعے تحریف کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
مہتمم جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا کہ دہشتگرد و تکفیری گروہ قرآن کی آیات مظاہرہ کو گلے کاٹتے ہوئے،بے گناہوں کو خون میں نہلاتے ہوئے اور انسانوں کا لاشوں کی توہین کرتے ہوئے استعمال کر رہے ہیں اور انہیں دنیا بھر میں نشر کر ہے ہیں،اس کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ کتاب ہدایت و رہنمائی سے بیزار کیا جائے،انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو ایسے تکفیری و اسلام دشمن ایجنٹوں کی سازشوں کو سمجھنا ہو گا اور انہیں ناکام بنانے کی حکمت عملی بنانا ہو گی۔
کانفرنس سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کے پولیٹیکل ایڈوائزر اعجاز احمد چودھری،جمعیت علما ء پاکستان نیازی کے سربراہ پیر معصوم شاہ نقوی،جمعیت علمائے پاکستان نیاز ی گروپ کے سیکرٹری اطلاعات ڈ اکٹر امجد،تحفظ ناموس رسالت کے رہنما محمد علی نقشبندی،مہتمم جامعہ نعیمیہ علامہ راغب حسین نعیمی،منہاج القرآن علماء مشائخ ونگ کے صدر سید فرحت حسین شاہ،علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ عبدالخالق اسدی،علامہ ابوذرمہدوی،حاجی امیر عباس مرزا،سید اسد عباس نقوی،افسر حسین خاں سابق چئیرمین آئی او پاکستان سمیت معروف نعت و منقبت خوانوں نے شرکت کی۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریڑی جنرل عباس علی نے اپنے بیان میں کہا کہ بلدیہ پلازہ کے اطراف میں سخت سیکورٹی کے باوجود بم دھماکہ اور تسلسل سے جاری ٹارگٹ کلنگ ایک بڑے خطرے کی گھنٹی ہے۔ حال ہی میں لگائے گئے بیریرز بھی شہریوں کے لیے مشکلات کی باعث بن گئے۔ ماہ رمضان میں دہشت گرد عناصر نہتے روزہ داروں ، بچوں ، خواتین کو شہید اور زخمی کر کے ناقابل معافی جرم کے مرتکب ہوئے جبکہ دوسری جانب صوبائی حکومت اور سیکورٹی ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ ماہ رمضان کے حوالے سے بارہا حکومت اور انتظامیہ کو آگاہ اور خصوصی انتظامات کے مطالبات ان کے نوٹس میں لاتے رہے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی اور ناخوشگوار واقعات تواتر سے رونما ہو رہے ہیں۔ کوئٹہ شہر ایک عرصے سے ٹارگٹ کلنگ اور بم دھاکوں کی زد میں ہیں۔ حالات ٹھیک ہوئے کا نام نہیں لے رہے۔ پولیس اور ایف سی دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ ایک مہینے کے دوران سینکڑوں ملزمان گرفتار کئے۔ مگر ان میں سے کسی طالبان یا داعش کمانڈر کو ابھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا اور ان تنظیموں اور لوگوں کی جانب سے کوئٹہ شہر میں تواتر کے ساتھ ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکے جاری ہیں اور یہ عناصر حکومت اور سیکورٹی اداروں کو یہ چیلنج دے رہے ہیں۔ کہ وہ جب چاہیے شہر کے وسط میں کاروائی کر سکتے ہیں ۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وہ بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ میں شہید اور زخمی ہونے والے کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور غم کا اظہار کرتی ہے۔ اور صوبائی حکومت کی نا اہل ، غفلت ، عدم دلچسپی اور کوتاہی کی مذمت کرتی ہے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام القدس ریلی مرکزی امام بارگاہ جی سکس ٹو اسلام آبادٍ سے نکالی گئی جس میں فلسطین کے مظلومین سے حمایت کے لیے سینکڑوں افراد شریک ہوئے۔ ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری علامہ امین شہیدی نے کی۔ ڈی چوک پہنچ کر مجلس وحدت مسلمین اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماوں نے شرکا سے خطاب کیا۔ اس موقعہ پر علامہ امین شہیدی نے کہا کہ قبلہ اول پر صیہونی تسلط اور اسرائیلی بربریت پر عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔یہ توقع رکھنا کہ عرب ممالک یا کوئی عالمی طاقت فلسطین کے مسلمانوں کی حمایت کے لیے میدان میں نکلے گی تو یہ خام خیالی ہے۔اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کے لیے ہمیں خود آواز بلند کرنا ہو گی۔اب امت مسلمہ کی بیداری کا وقت آگیا ہے۔ آل سعود، یہود و نصاری اور ان کے گماشتوں نے اسلام کا بدن لہو لہو کر رکھا ہے۔یہ عالمی طاقتیں ہمیشہ اسلامی مفادات کے برعکس مصروف عمل رہی ہیں۔داعش ، طالبان، النصرہ اور اسی طرح کی بیشترعالمی دہشت گرد تنظیمیں اسلام دشمن استعماری طاقتوں کے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں تاکہ اقوام عالم کے سامنے اسلام کی تصویر ایک بھیانک اور غیر انسانی مذہب کے طور پر پیش کی جا سکے امام امت خمینی بت شکن نے یوم القدس کے زریعے عالمی استعماری قوتوں کے خلاف قیام کا درس دیا۔ داعش کے ذریعے غیر انسانی سزاوں پر اقوام عالم کی توجہ مرکوز کر کے ایک طرف اسلام کو بدنام کیا جا رہا ہے دوسری طرف غزہ، شام، عراق اور دنیا کے دیگر حصوں میں امت مسلمہ پر جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹائی جا رہی ہے۔اب اسلام کے لبادے میں چھپے دشمنوں کی شناخت کا وقت آ گیا ہے۔جب تک ہمیں ان عالمی قوتوں کے پس پردہ مقاصد کا ادراک نہیں ہو گا تب تک ہم کسی اصولی موقف پر اٹل نہیں ہو سکیں گے جو ہم سب کے لیے سخت نقصان دہ ہے۔انہوں نے کہا بلوچستان میں داعش مکمل طور پر منظم ہو چکی ہے۔وہاں موجود جہادی کالعدم تنظیمیں داعش کی مکمل طور پر شریک کار ہیں اور ساری شیطانی قوتیں ایک جھنڈے تلے جمع ہو چکے ہیں۔کراچی میں ہونے والے صفورا چورنگی کا المناک سانحہ داعش کی کارستانی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مذموم عناصر کی پاکستان میں موجودگی طالبانی قوتوں سے زیادہ خطرناک ہے۔حکومت اور ملکی سلامتی کے اداروں کو چاہیے کہ وہ ان عناصر کے تدارک کے لیے فوری بھرپور اور فیصلہ کن آپریش کریں تاکہ یہ وطن عزیز دہشت گردی کی غلاظت سے پاک ہو سکے۔ریلی میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری نے فلسطین سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے حق میں قراردادبھی پیش کی جس کی شرکا نے اللہ اکبر کی صدا سے تائید کی۔
وحدت نیوز (کراچی) مرکزی آزادی القدس ریلی نمائش تا تبت کراچی نکالی گئی جس میں ہزاروں مردو خواتین نے شرکت کی ،ریلی میں مختلف علماء کرام نے خطاب کیا جبکہ شرکائے ریلی سےخطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دنیا میں عالمی استکباری قوتوں امریکہ ، فرانس، روس، بر طانیہ نے مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سازشیں کی ۔56ممالک مل کر بھی قبلہ اول کی آزادی کیلئے کچھ نہیں کر سکے۔1948میں غاصب اسرائیلی ریاست کا قیام عمل میں آیا۔1967میں قبلہ اول پر قبضہ کر لیا گیا مسلمانوں کو تقسیم کر نے کی بھر پور سازش کی گئی ۔1979میں اسلامی انقالاب بر پا ہوا اور امام خمینی نے ان استکباری قوتوں کے خوابوں کو چکنا چور کر دیااور انقلاب کے بعد سب سے پہلے ایران میں موجود اسرائیلی سفارتخانہ کو ختم کر کے فلسطینی عوام کو واپس کر دیا۔انقلاب اسلامی ایران نے امت مسلمہ کو بیدار کیا اور انہیں اپنے اصل دشمن کی پہچان کر وائی امام خمینی کی واحد وہ شخصیت تھی جس نے اس دور میں سب سے پہلے عالمی سامراجی قوتوں کو للکارا اورامت مسلمہ کو امت واحدہ بنانے کی کو شیشں شروع کر دی ۔مسلمانوں کی کھوئی ہوئی حمیت کو واپس امام خمینی ہی لائے ۔امام خمینی نے امت مسلمہ کو یہ شعور دیا کے استعماری طاقتوں پر کبھی اعتبار نہ کیا جائے۔امریکہ اسرائیل سمیت استعماری طاقتوں نے امت مسلمہ کو تقسیم کیا ۔امام خمینی نے مسلمانوں میں تفریق کے خاتمہ کی بات کی۔اور یہی وجہ ہے جس کے سبب پوری دنیا میں ملت جعفریہ کا قتل عام کیاجا رہا ہے ۔یمن ،بحرین ،عراق،مصر،ترکی سمیت مشرق وسطیٰ کے خرابی حالات کے براہ راست ذمہ داری امریکہ و اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔یمن میں عرب ممالک کی جانب سے حملے کرنے والوں نے آج تک اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنا کردار ادا نہیں کیا۔مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف ایک دفعہ بھی کوئی حملہ نہیں کیا۔امریکہ پاکستان ،عراق ،شام میں دہشتگردی پھیلانے والے تکفیری دہشتگردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ پاکستان کے حکمرا ن آل سعود کے پے رول پر کام کر رہے ہیں اس ملک میں بسنے والے عوام کے دل اپنے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔دفاع فلسطین دفا ع اسلام و دفاع انسانیت ہے انشا ء اللہ پاکستانی عوا م اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔آزادی فلسطین امت مسلمہ کی مشترکہ کو ششوں سے ممکن ہے ۔امریکہ و اسرائیل کے احکامات پر کام کرنے والے مسلم حکمران قبلہ اول کیلئے کچھ نہیں کر رہے۔
شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ، مرکزی صدر آئی.ایس .او پاکستان بردار تہور عباس حیدری کا کہنا تھا کہ یوم القدس صرف مسلمانوں کے قبلہ اول فلسطین کی آزادی تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ تمام مظلومینِ جہاں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونے والے مظالم کے خلاف صدا ء احتجاج بلند کرنے کا دن ہے انکا مزید کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب امام خامنہ ائی کی سربراہی میں قبلہ اول القدس آزاد ہوگا ہم امامیہ کے نوجوان خون کے آخری قطرہ تک قبلہ اول بیت المقدس کی تحریک آزاد ی کو زندہ رکھے گے مرکزی صدر آئی ایس او نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکوم قوموں کی آزادی القدس کی آزادی سے منسلک ہے۔ یہ دن اسلامی انقلاب کے بانی و رہبر حضرت امام خمینی ؒ کے فرمان پر پوری دنیا میں بغیر کسی تفریق کے منایا جاتا ہے امام خمینی ؒ نے اس دن یعنی یوم القدس کو فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی کا دن قرار دیا ہے اور فرمایا کہ یہ دن مستضعفین (مظلوم بنائے گئے) کی ظالمین کے مقابلے میں کامیابی و کامرانی کا دن ہے اس دن دنیا کی تمام فضاؤں میں امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نا منظور کے نعرے گونج اٹھنے چاہئیں۔ہم پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح فلسطینیوں کے حق میں اور قبلہ اول بیت المقدس کی بازیابی کے لئے آج یوم القدس منایا جا رہا ہے اس عنوان سے ملک بھر کے گوش و کنار سے القدس ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے جارہے ہیں جس میں فلسطینیوں کے حقوق کا دفاع، قبلہ اول کی بازیابی اور مسئلہ فلسطین کی اخلاقی و سیاسی حمایت کو جاری رکھنے کا عزم کیا جائے گا۔
ان کامزید کہنا تھا کہ امام خمینی ؒ نے دنیا کو باور کروایا کہ القدس کا مسئلہ مسلمانوں سے تعلق رکھتا ہے اور مسلم امہ کو اسے ہر صورت بازیاب کروانا چاہئیے، صیہونزم اسلام پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتی ہے اور اسلام کی سب سے بڑی دشمن ہے، صیہونزم کا مقصد صرف فلسطین پر قابض ہونا ہی نہیں بلکہ ایک کے بعد ایک مسلم ملک پر اپنا تسلط قائم کرنا ہے،امام خمینی ؒ نے دنیا پر واضح کیا کہ ہر کسی کو یہ بات جان لینی چاہئیے کہ غاصب اسرائیل کا وجود اور اس کے جاری مظالم کا مقصد صرف اور صرف فلسطین پر قابض ہونا نہیں بلکہ یہ ایک کے بعدایک کر کے تمام عرب مسلم ممالک پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے جس طرح فلسطین پر کیا گیا ہے۔آج فلسطین کے مظلوم لوگ اپنا دفاع خود کر رہے ہیں، لہذا یہ ہر ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسطینی مظلوموں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت کریں۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے فلسطین کے مسئلے کو پوری امتِ مسئلہ کا حقیقی مسئلہ قرار دیا لیکن پاکستا ن کے بے حس حکمران فلسطین کے مسئلہ کو اہمیت نہیں دے رہے۔ قائد اعظیم کے ارشادات کی روشنی میں یوم القدس پاکستان میں سرکار ی سطح پرمنانا چاہے۔ جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کو اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر فلسطینی مسلمانوں کی آواز بلند کرنی چاہیے۔ جب تک امریکی غلامی کا طوق گلے میں ہے اس وقت تک فلسطین کی آزادی ممکن نہیں ۔طالبان اور القائدہ کو امریکہ نے بنایا ہے تاکہ وہ ان تنظیموں کے زریعہ مسلمانوں کا قتل عام کرا سکے اور اسی کی کڑی داعش ہے وطن عزیز میں جب تک یہ دہشتگردتنظیمیں اور ان کے سہولت کار موجود ہیں اس وقت تک وطن عزیز میں امن و امان کا قیام نہیں ہو سکتا۔
ریلی سے علامہ شہنشاہ نقوی نے بھی خطاب کیا۔ریلی میں ہزاروں خواتین ،مرد ،بزرگ اور بچوں نے شرکت کی،ریلی کے شرکاء امریکا مردہ باد اور نامنظور اسرائیل کے نعرے لگارہے تھے، ریلی میں فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام تصویری نمائش کا اہتمام بھی کیا گیا۔دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ملک بھر میں 500سے زائد مقامات پر آزادی بیت المقدس ریلیاں نکالی گئی جس میں ایم ڈبلیو ایم سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔