وحدت نیوز (قم) ایم ڈبلیو ایم کےسربراہ علامہ ناصرعباس جعفری کی قیادت میں پاکستانی طلّاب کے وفد نے ایران میں مقیم نائیجیرین طالب علموں سےشہرگ مہدیہ میں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت پاکستان کی طرف سے نائجیریا کے مظلوم مسلمانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہم نائیجیرین حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ نائجیریا کے مسلمانوں کے عظیم رہنما شیخ زکزاکی کو فورا رہاکرے۔آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کے ایران میں نمائندے نمائندے شیخ عبداللہ احمد زنغواور ان کے ساتھیوں نے اپنے معزز مہمانوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملت پاکستان پر فخر ہے کہ وہ پوری امت کا درد محسوس کرتے ہیں۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب آفس کے زیرِ اہتمام عالمی ہفتہ وحدت کے سلسلہ میں وحدت ہاوس لاہور میں جشنِ عید میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیاجس میں مقامی سطح پر آفس سٹاف اور اہل علاقہ نے شرکت کی میلاد النبیؐ کے جشن سے سنی اتحاد کونسل کے رہنماء مولانا مفتی شرافت علی قادری ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ محمد اقبال کامرانی ، مولانا مظہر حسین اور ذاکرِ اہل بیت شیخ علی رضا نے خطاب کیا۔علامہ اقبال کامرانی نے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعظم سعودی عرب عبدالعزیز الشیخ والے فتوی کہ رسول ؐ اعظم کا یوم ولادت اور میلاد منانا حرام ہے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب یہود و نصاریٰ کے راستے پر چل رہا ہے اور عاشقانِ رسولؐ خداکی توہین کر رہا ہے ۔اس وقت سنی شیعہ اتحاد کے ذریعہ ہی سامراج دشمنوں کا قلع قمع کیا جا سکتاہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان میں فرقہ واریت کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سکیمیں تیار کی جا رہی ہیں ۔پاکستان کو توڑنے کی باتیں ہو رہی ہیں ۔ جبکہ ان حالات میں رسوؐل خدا کی ذات ہمارے لئے بہترین نمونہ اخلاق ہے آپ ؐ کی سیرت بھی عزت و آبرو کا راستہ اور حلم و درگزر کا راستہ ہے ہمارے درمیان رسول ؐ خدا کی ذات اقدس نقطہِ وحدت ہے جو کہ جامع اور اکمل ہے ۔
سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی شرافت علی قادری نے کہا کہ پاکستان میں درود پڑہنے والے اور میلاد منانے والے ایک ہی صف میں کھڑے ہو چکے ہیں اور اس کا مظاہرہ حالیہ سالوں میں محرم الحرام اور جشن عید میلاد النبی کو بڑے جوش و خروش سے منانا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن شیعہ اور سنی کو متحد نہیں دیکھنا چاہتے اور اپنے ایجنٹوں اور گماشتوں کے ذریعہ سے مختلف حربے اختیار کر کے شیعہ سنی کو لڑانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے پاکستان میں صاحبزادہ حامد رضا اور قائدوحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے باہمی اشتراک عمل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہت جلد وہ دن آنے والا ہے جب شیعہ اورسنی اپنے اپنے عقیدہ پر رہتے ہوئے باہم شیرو شکر اور یک جان وقلب ہوں گے ۔
وحدت نیوز (کمب) خیرپورکی تحصیل کمب میں مجلس وحدت مسلمین ضلع خیرپوراور مدرسہ امام علی ؑکے زیر اہتمام جلسہ وجلوس میلاد النبیﷺکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ ابنیاءکی بعثت کا مقصدنظام عدل الہیٰ کا نفاذتھا،معاشرے سے انحطاط ،تفریق، تعصب کا خاتمہ انبیائے الہٰی کا بنیادی ہدف تھام،پیغمبراکرم ﷺکی سیرت مبارکہ تمام عالمین کے لئے اسوہ حسنہ ہے، ہمارے حکمرانوں کا سیرت پیغمبرختمی مرتب سے روگردانی کرنا ہی اصل مشکلات کا باعث ہے،تقریب کے اختتام پر جلوس نکالا گیا جس میں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، علامہ حیدرعلی جوادی، علامہ نقی حیدری،سمیت دیگرعلمائے کرام اور معززین کے علاوہ بڑی تعدادمیں عوام نے شرکت کی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیرکے وفدنے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی کی سربراہی میں لّلی ٹائون کے چرچ میں منعقدہ کرسمس کی تقریبات میں شرکت کی، ایم ڈبلیوایم کے وفدمیں مولانا غلام محمد فخرالدین ، سابق امیدواربرائے کونسلراسد علی ، شہبازعلی ، ایم ڈبلیوایم رہنما نیاز علی،مختارامام ودیگرشامل تھے، ایم ڈبلیوایم کے وفدنے مسیحی رہنماوں کو ولادت باسعادت پیغمبرخدا حضرت عیسیٰ ؑاور کرسمس کے تہوارکی مبارک باد پیش کی اور کیک اور مٹھائی پیش کی، مسیحی رہنماوں نے ایم ڈبلیوایم کے وفدکی آمد پر انتہائی مسرت کا اظہارکرتےہوئےمسلسل ملاقاتوں اور مضبوط روابط کے قیام پر پر زور دیا۔
وحدت نیوز (کراچی) مغل ہزارہ گوٹھ میں منعقدہ تعزیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کہا کہ انبیاء، آئمہ، اولیاء، اوصیاء،شہداء، صالحین اورصدیقین کا راستہ دینی سیاسی نظام کے احیاءکا راستہ ہے، آئمہ کی ولایت کی گواہی دینا آسان لیکن آئمہ کی سیاسی قیادت کا اعلان کرنا مشکل ہے، دشمن ہماری مذہبی شناخت سے نہیں سیاسی شناخت سے خوف کھاتا ہے، یزید پلید نے پہلے حکومت اسلامی پر قبضہ کیا پھراصول وفرو ع دین اورشریعت کو مسخ کیا،امام حسین ؑکا مقصدقیام حکومت اسلامی کو یزید ملعون کے ناپاک شکنجہ سے آزاد کروانا تھا۔غدیر کو فراموش کرنا کربلا بپا ہونے کا باعث بنا، امام حسین ؑکا خروج اپنے اس دینی سیاسی حق کا حصول تھا جو پہلے ان کے بابا علی ؑاور پھر بھائی حسن مجتبیٰ ؑسے چھینا گیا۔انہوں نے کہا کہ سیاسی جدوجہد بہت کٹھن اور مشکل راستے سے گذرنے کا نام ہے ، یہ ایک طولانی جنگ ہے جس میں کمزور اعصاب کے مالک افرادجلد شکست کھا جاتے ہیں ، ہمیں واجبات اورمستحبات میں تمیز سیکھنا ہو گی، ہمارے مغل ہزارہ گوٹھ کے شہداء نے بھی ولایت کے اصل معنیٰ کو سمجھ کر سیاسی میدان میں قدم رکھا تھا جو دشمن کو کسی صورت گوارہ نہ تھا۔ عالمی سطح پر جہاں جہاں شیعہ مکتب نے سیاسی واجتماعی میدان میں قیام کیا وہاں وہاں تشیع سرخرو ہوئی، یہاں تک کہ نائیجیریا جیسے پسماندہ علاقہ میں بھی شیعہ کی صداقت اور ایمان کی گواہی دی جاتی ہے۔
وحدت نیوز (کوئٹہ) ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکریٹری اورمجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سر براہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا مقصد ملک سے دہشتگردی ،انتہا پسندی اور کرپشن کا خاتمہ ہے حکمران انہیں مس یوز کر نے سے اجتناب کریں۔ اسلام آباد میں بیٹھے داعش کے حامی کا پوری دنیا کو پتا ہے ، جس سے فقط نواز لیگ کے ارباب اقتدار ہی نا واقف ہیں ۔ ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طور پر عمل در آمد نہیں ہو رہا جس کے باعث دہشتگردی، انتہا پسندی اور کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو رہا ۔
انہوں نے کہا کہ ہفتہ وحدت کے موقع پر تمام مسلمانوں کو اس بات کا عزم کرنا ہوگا کہ وہ اپنے اتحاد اور اتفاق کے ذریعے تفرقہ پر مبنی سامراجی سازش ناکام بنا دیں گے۔ آج امت مسلمہ کو اتحاد اور وحدت کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اسرائیل اور امریکہ اپنے حواریوں کے ساتھ مل کر امت مسلمہ پر حملہ آور ہے۔ کرائے کے قاتل اسرائیل کے تحفظ اور گریٹر اسرائیل کے قیام کے لئے میدان عمل میں آچکے ہیں، جنہوں پاکستان سے نائیجریا تک امت مسلمہ کو لہو میں نہلا دیا ہے۔ مگر ان دین کے نام نہاد ٹھیکیداروں کے پاس قبلہ اول بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی آزادی اور مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ پاکستان میں داعش کے حامی اور سہولت کار موجود ہیں جن سے نواز حکومت جان بوجھ کر تغافل کر رہی ہے۔ اربوں ڈالر خرچ کرکے جن عناصر نے داعش کو بنایا ان سے داعش کے خلاف اقدام کی توقع رکھنا دیوانے کا خواب ہے۔